- شمولیت
- اپریل 27، 2013
- پیغامات
- 26,585
- ری ایکشن اسکور
- 6,763
- پوائنٹ
- 1,207
27-بَاب مَا يَفْعَلُ مَنْ نَسِيَ شَيْئًا مِنْ صَلاتِهِ؟
۲۷-باب: جو شخص اپنی صلاۃ میں سے کوئی چیز بھول جائے وہ کیا کرے؟
1261- أَخْبَرَنَا الرَّبِيعُ بْنُ سُلَيْمَانَ، قَالَ: حَدَّثَنَا شُعَيْبُ بْنُ اللَّيْثِ، قَالَ: حَدَّثَنَا اللَّيْثُ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَجْلانَ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ يُوسُفَ مَوْلَى عُثْمَانَ، عَنْ أَبِيهِ يُوسُفَ أَنَّ مُعَاوِيَةَ صَلَّى أَمَامَهُمْ، فَقَامَ فِي الصَّلاةِ، وَعَلَيْهِ جُلُوسٌ، فَسَبَّحَ النَّاسُ، فَتَمَّ عَلَى قِيَامِهِ، ثُمَّ سَجَدَ سَجْدَتَيْنِ، وَهُوَ جَالِسٌ بَعْدَ أَنْ أَتَمَّ الصَّلاةَ، ثُمَّ قَعَدَ عَلَى الْمِنْبَرِ، فَقَالَ: إِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: " مَنْ نَسِيَ شَيْئًا مِنْ صَلاتِهِ، فَلْيَسْجُدْ مِثْلَ هَاتَيْنِ السَّجْدَتَيْنِ "۔
* تخريج: تفرد بہ النسائي، حم۴/۱۰۰، (تحفۃ الأشراف: ۱۱۴۵۲) (ضعیف)
(اس کے راوی ''یوسف'' اور ان کے بیٹے '' محمد '' دونوں لین الحدیث ہیں)
۱۲۶۱- یوسف سے روایت ہے کہ معاویہ رضی اللہ عنہ نے لوگوں کے آگے صلاۃ پڑھی (یعنی ان کی امامت کی) تو وہ صلاۃ میں کھڑے ہو گئے، حالانکہ انہیں بیٹھنا چاہئے تھا، تو لوگوں نے سبحان اللہ کہا، پروہ کھڑے ہی رہے، اور صلاۃ پوری کر لی، پھر بیٹھے بیٹھے دو سجدے کیے، پھر منبر پر بیٹھے، اور کہا: میں نے رسول اللہ صلی الله علیہ وسلم کو فرماتے سنا ہے: '' جو اپنی صلاۃ میں سے کوئی چیز بھول جائے تو وہ ان دونوں سجدوں کی طرح سجدے کر لے '' ۱؎۔
وضاحت ۱؎: ایک تویہ حدیث سند کے اعتبار سے ضعیف ہے، دوسرے اس میں مذکور بھول بالکل عام نہیں ہے، بلکہ رکن کے سوا کسی اور چیز کی بھول مراد ہے، معاویہ رضی اللہ عنہ قعدۂ اولی بھولے تھے جو رکن نہیں ہے، اس طرح کی بھول کا کفارہ سجدۂ سہو ہو سکتا ہے، جیسا کہ اگلی حدیث میں آ رہا ہے۔