پھر بھی لوگ کیوں مایوس ہو جاتے ہیں ؟؟؟
محترم بھائی حرب بن شداد نے ٹیگ کیا کہ ایسا کیوں ہوتا ہے تو میں جواب کو دو حصوں میں تقسیم کروں گا
1۔مایوس ہونے کی وجہ کیا ہے
2۔مایوسی کا علاج کیا ہے
1۔میرے خیال میں وجہ ہماری فطرت ہے سورہ ملک میں ہے الذی خلق الموت والحیوۃ لیبلوکم ایکم احسن عملا (یعنی پیدا کرنے کا مقصد تمھارا امتحان ہے) اور امتحان کا انعام جتنا بڑا ہو گا امتحان اتنا ہی مشکل ہو گا اور سب سے بڑا انعام فمن زحزع عن النار وادخل الجنۃ فقد فاز کے تحت جنت ہے پس اسکے امتحان میں آزمائشیں سب سے زیادہ ہوں گی اسی لئے اقبال نے کہا
فرشتے سے بہتر ہے انسان بننا - مگر اسمیں لگتی ہے محنت زیادہ
پس اللہ نے خلق الانسان ضعیفا کے تحت ہمیں کمزور بنایا ہے فرشتوں کی طرح نہیں تبھی تو ابوبکر اور حنظلہ رضی اللہ عنھما کی حدیث میں آپ صلی اللی علیہ وسلم نے کہا تھا پھر تو فرشتے تم سے مصافحہ کریں پس وجہ تو جنت کے حصول کا امتحان ہے
کہیں جانے کہ وجہ سے دوسری بات بعد میں لکھوں گا ان شاء اللہ انتہائی معذرت
حرب بن شداد
@ محمد ارسلان