• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

سچی مسکراہٹیں

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,771
ری ایکشن اسکور
8,496
پوائنٹ
964
خولہ ہاتھ میں گیلا کپڑا لے کر وارد ہوئی
لیپ ٹاپ ، پرنٹر ، اور پاس پڑے کچھ اوراق پر پھیرنا شروع کردیا ۔
گزارش کی بیٹا ، ان چیزوں کو اس طرح صاف نہیں کرتے ۔
ٹیبل پر پھیرنا شروع کردیا ۔
ہاں اس کو صاف کرتے ہیں ۔
تھوڑی دیر بعد پھر پرنٹر اور اس پر پڑے اوراق کی صفائی شروع ۔
بیٹا میں نے کہا نا کہ ان کی صفائی گیلے کپڑے سے نہیں کرتے ۔
خولہ باہر چلے گئی ، تھوڑی دیر بعد مزید گیلا کپڑا لے کر آئی ، اور آکر میری کمر کی صفائی شروع کردی ۔
ابتسامہ ۔
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,800
پوائنٹ
1,069
کالی مرچ 1500 روپے کلو ہے۔۔۔
اگر گوری ہوتی تو کسی غریب کے ہاتھ ہی نہ آتی۔۔ :)


لنگڑے دو سو روپے کلو ہیں ورنہ لنگڑوں کو کون منہ لگاتا ھے


داڑھی مرد کی پہچان ہے مونچھیں نہیں.... کیونکہ مونچھیں تو بلی کی بھی ہوتی ہیں
 

اخت ولید

سینئر رکن
شمولیت
اگست 26، 2013
پیغامات
1,792
ری ایکشن اسکور
1,297
پوائنٹ
326
سعدیہ کو انگریزی سیکھنے کا بہت شوق ہے۔اکثر مختلف جملے پوچھ پوچھ کر مشق کرتی ہے۔اس دن اخت علی نے اسے بتایا کہ"ہاؤ آر یو؟(کیا حال ہے؟)کا جواب"آئی ایم فائن(میں ٹھیک ہوں) اور پھر"واٹ آر یو ڈوؤئنگ؟"(تم کیا کر رہے ہو؟) کا جواب"نتھنگ"(کچھ نہیں) ہوتا ہے۔اس نے دہرا کر مشق کر لی۔دوسرے دن اخت علی اس کے پاس آئی۔وہ کام کر رہی تھی۔اخت علی نے پوچھا"ہاؤ آر یو؟"اس نے جھٹ سے جواب دیا"آئی ایم فائن"۔"واٹ آر یو ڈوئنگ؟"۔وہ ہچکچا کر ادھر ادھر دیکھ کر بولی"وہ۔۔وہ تو نتھنگ ہوتا ہے۔لیکن میں تو کچھ کر رہی ہوں۔"
 
شمولیت
ستمبر 29، 2014
پیغامات
9
ری ایکشن اسکور
4
پوائنٹ
60
#خزانے_کا_غلام☡

پرانے دور کی بات ہے، ﺍﯾﮏ ﺑﺎﺩﺷﺎﮦ ﻧﮯ ﺍﭘﻨﯽ ﺭﻋﺎﯾﺎ ﭘﺮ ﻇﻠﻢ ﻭ ﺳﺘﻢ ﮐﺮﮐﮯ ﺑﮩﺖ ﺳﺎﺧﺰﺍﻧﮧ ﺟﻤﻊ ﮐﯿﺎ ﺗﮭﺎ ۔ ﺍﻭﺭ ﺷﮩﺮ ﺳﮯ ﺑﺎﮨﺮ ﺟﻨﮕﻞ ﺑﯿﺎﺑﺎﻥ ﻣﯿﮟ ﺍﯾﮏ ﺧﻔﯿﮧ ﻏﺎﺭ ﻣﯿﮟ ﭼﮭﭙﺎ ﺩﯾﺎ ﺗﮭﺎ ﺍﺱ ﺧﺰﺍﻧﮧ ﮐﯽ ﺩﻭ ﭼﺎﺑﯿﺎﮞ ﺗﮭﯿﮟ ﺍﯾﮏ ﺑﺎﺩﺷﺎﮦ ﮐﮯ ﭘﺎﺱ ﺩﻭﺳﺮﯼ ﺍﺱ ﮐﮯ ﻣﻌﺘﻤﺪ ﻭﺯﯾﺮ ﮐﮯ ﭘﺎﺱ ﺍﻥ ﺩﻭ ﮐﮯ ﻋﻼﻭﮦ ﮐﺴﯽ ﮐﻮ ﺍﺱ ﺧﻔﯿﮧ ﺧﺰﺍﻧﮧ ﮐﺎ ﭘﺘﮧ ﻧﮩﯿﮟ ﺗﮭﺎ ۔

ﺍﯾﮏ ﺩﻥ ﺻﺒﺢ ﮐﻮ ﺑﺎﺩﺷﺎﮦ ﺍﮐﯿﻼ ﺳﯿﺮ ﮐﻮ ﻧﮑﻼ ۔ ﺍﻭﺭ ﺍﭘﻨﮯ ﺧﺰﺍﻧﮧ ﮐﻮ ﺩﯾﮑﮭﻨﮯ ﮐﮯ ﻟﺌﮯ ﺩﺭﻭﺍﺯﮦ ﮐﮭﻮﻝ ﮐﺮ ﺍﺱ ﻣﯿﮟ ﺩﺍﺧﻞ ﮨﻮﮔﯿﺎ ۔ ﺧﺰﺍﻧﮯ ﮐﮯ ﮐﻤﺮﻭﮞ ﻣﯿﮟ ﺳﻮﻧﮯ ﭼﺎﻧﺪﯼ ﮐﮯ ﮈﮬﯿﺮ ﻟﮕﮯ ﮨﻮﺋﮯ ﺗﮭﮯ ۔ ﮨﯿﺮﮮ ﺟﻮﺍﮨﺮﺍﺕ ﺍﻟﻤﺎﺭﯾﻮﮞ ﻣﯿﮟ ﺳﺠﮯ ﮨﻮﺋﮯ ﺗﮭﮯ ۔ ﺩﻧﯿﺎ ﮐﮯ ﻧﻮﺍﺩﺭﺍﺕ ﮐﻮﻧﮯ ﮐﻮﻧﮯ ﻣﯿﮟ ﺑﮑﮭﺮﮮ ﮨﻮﺋﮯ ﺗﮭﮯ ۔ ﻭﮦ ﺍﻥ ﮐﻮ ﺩﯾﮑﮫ ﮐﺮ ﺑﮩﺖ ﺧﻮﺵ ﮨﻮﺍ ۔

ﺍﺳﯽ ﺩﻭﺭﺍﻥ ﻭﺯﯾﺮ ﮐﺎ ﺍﺱ ﻋﻼﻗﮧ ﺳﮯ ﮔﺬﺭ ﮨﻮﺍ ۔ ﺍﺱ ﻧﮯ ﺧﺰﺍﻧﮯ ﮐﺎ ﺩﺭﻭﺍﺯﮦ ﮐﮭﻼ ﺩﯾﮑﮭﺎ ﺗﻮ ﺣﯿﺮﺍﻥ ﺭﮦ ﮔﯿﺎ ﺍﺳﮯ ﺧﯿﺎﻝ ﮨﻮﺍ ﮐﮧ ﮐﻞ ﺭﺍﺕ ﺟﺐ ﻭﮦ ﺧﺰﺍﻧﮧ ﺩﯾﮑﮭﻨﮯ ﺁﯾﺎ ﺗﮭﺎ ﺷﺎﯾﺪ ﺍﺱ ﻭﻗﺖ ﻭﮦ ﺩﺭﻭﺍﺯﮦ ﺑﻨﺪ ﮐﺮﻧﺎ ﺑﮭﻮﻝ ﮔﯿﺎ ﮨﻮ ﺍﺱ ﻧﮯ ﺟﻠﺪﯼ ﺳﮯ ﺩﺭﻭﺍﺯﮦ ﺑﻨﺪ ﮐﺮﮐﮯ ﺑﺎﮨﺮ ﺳﮯ ﻣﻘﻔﻞ ﮐﺮﺩﯾﺎ۔

ﺍﺩﮬﺮ ﺑﺎﺩﺷﺎﮦ ﺟﺐ ﺍﭘﻨﮯ ﺩﻝ ﭘﺴﻨﺪ ﺧﺰﺍﻧﮧ ﮐﮯ ﻣﻌﺎﺋﻨﮧ ﺳﮯ ﻓﺎﺭﻍ ﮨﻮﺍ ﺗﻮ ﻭﺍﭘﺲ ﺩﺭﻭﺍﺯﮦ ﭘﺮ ﺁﯾﺎ ﻟﯿﮑﻦ ﯾﮧ ﮐﯿﺎ ؟۔ ﺩﺭﻭﺍﺯﮦ ﺗﻮ ﺑﺎﮨﺮ ﺳﮯ ﻣﻘﻔﻞ ﺗﮭﺎ ﺍﺱ ﻧﮯ ﺯﻭﺭ ﺯﻭﺭ ﺳﮯ ﺩﺭﻭﺍﺯﮦ ﭘﯿﭩﻨﺎ ﺍﻭﺭ ﭼﯿﺨﻨﺎ ﺷﺮﻭﻉ ﮐﯿﺎ ﻟﯿﮑﻦ ﺍﻓﺴﻮﺱ ﺍﺱ ﮐﯽ ﺁﻭﺍﺯ ﺳﻨﻨﮯ ﻭﺍﻻ ﻭﮨﺎﮞ ﮐﻮﺋﯽ ﻧﮧ ﺗﮭﺎ ۔ ﻭﮦ ﻟﻮﭦ ﮐﺮ ﭘﮭﺮ ﺍﭘﻨﮯ ﺧﺰﺍﻧﮯ ﮐﯽ ﻃﺮﻑ ﮔﯿﺎ ﺍﻭﺭ ﺍﻥ ﺳﮯ ﺩﻝ ﺑﮩﻼﻧﮯ ﮐﯽ ﮐﻮﺷﺶ ﮐﯽ ﻟﯿﮑﻦ ﺑﮭﻮﮎ ﺍﻭﺭ ﭘﯿﺎﺱ ﮐﯽ ﺷﺪﺕ ﻧﮯ ﺍﺳﮯ ﺗﮍﭘﺎﻧﺎ ﺷﺮﻭﻉ ﮐﯿﺎ ﻭﮦ ﭘﮭﺮ ﺑﮭﺎﮒ ﮐﺮ ﺩﺭﻭﺍﺯﮦ ﮐﯽ ﻃﺮﻑ ﺁﯾﺎ ﻟﯿﮑﻦ ﻭﮦ ﺑﺪﺳﺘﻮﺭ ﺑﻨﺪ ﺗﮭﺎ۔ ﻭﮦ ﺯﻭﺭ ﺳﮯ ﭼﯿﺨﺎ ﭼﻼﯾﺎ ۔

ﻟﯿﮑﻦ ﻭﮨﺎﮞ ﺍﺱ ﮐﯽ ﻓﺮﯾﺎﺩ ﺳﻨﻨﮯ ﻭﺍﻻ ﮐﻮﺋﯽ ﻧﮧ ﺗﮭﺎ ﻭﮦ ﻧﮉﮬﺎﻝ ﮨﻮﮐﺮ ﺩﺭﻭﺍﺯﮮ ﮐﮯ ﭘﺎﺱ ﮔﺮﮔﯿﺎ۔

ﺟﺐ ﺑﮭﻮﮎ ﭘﯿﺎﺱ ﺳﮯ ﻭﮦ ﺑﺮﯼ ﻃﺮﺡ ﺗﮍﭘﻨﮯ ﻟﮕﺎ ﺗﻮ ﺭﯾﻨﮕﺘﺎ ﮨﻮﺍ ﮨﯿﺮﻭﮞ ﮐﯽ ﺗﺠﻮﺭﯼ ﺗﮏ ﮔﯿﺎ ﺍﺱ ﻧﮯ ﺍﺳﮯ ﮐﮭﻮﻝ ﮐﺮ ﺑﮍﮮ ﺑﮍﮮ ﮨﯿﺮﮮ ﺩﯾﮑﮭﮯ ﺟﻦ ﮐﯽ ﻗﯿﻤﺖ ﻻﮐﮭﻮﮞ ﻣﯿﮟ ﺗﮭﯽ ﺍﺱ ﻧﮯ ﺑﮍﮮ ﺧﻮﺷﺎﻣﺪﺍﻧﮧ ﺍﻧﺪﺍﺯ ﻣﯿﮟ ﮐﮩﺎ ﺍﮮ ﻟﮑﮫ ﭘﺘﯽ ﮨﯿﺮﻭ ! ﻣﺠﮭﮯ ﺍﯾﮏ ﻭﻗﺖ ﮐﺎ ﮐﮭﺎﻧﺎ ﺩﯾﺪﻭ ۔

ﺍﺳﮯ ﺍﯾﺴﺎ ﻟﮕﺎ ﺟﯿﺴﮯ ﻭﮦ ﮨﯿﺮﮮ ﺯﻭﺭ ﺯﻭﺭ ﺳﮯ ﻗﮩﻘﮩﮯ ﻟﮕﺎ ﺭﮨﮯ ﮨﻮﮞ ۔ ﺍﺱ ﻧﮯ ﺍﻥ ﮨﯿﺮﻭﮞ ﮐﻮ ﺩﯾﻮﺍﺭ ﭘﺮ ﺩﮮ ﻣﺎﺭﺍ ۔ ﭘﮭﺮ ﻭﮦ ﮔﮭﺴﭩﺘﺎ ﮨﻮﺍ ﻣﻮﺗﯿﻮﮞ ﮐﮯ ﭘﺎﺱ ﮔﯿﺎ ﺍﻭﺭ ﺍﻥ ﺳﮯ ﺑﮭﯿﮏ ﻣﺎﻧﮕﻨﮯ ﻟﮕﺎ ۔ ﺍﮮ ﺁﺑﺪﺍﺭ ﻣﻮﺗﯿﻮ ! ﻣﺠﮭﮯ ﺍﯾﮏ ﮔﻼﺱ ﭘﺎﻧﯽ ﺩﯾﺪﻭ ۔ ﻟﯿﮑﻦ ﻣﻮﺗﯿﻮﮞ ﻧﮯ ﺍﯾﮏ ﺑﮭﺮ ﭘﻮﺭ ﻗﮩﻘﮩﮧ ﻟﮕﺎﯾﺎ ﺍﻭﺭ ﮐﮩﺎ ﺍﮮ ﺩﻭﻟﺖ ﮐﮯ ﭘﺠﺎﺭﯼ ﮐﺎﺵ ﺗﻮ ﻧﮯ ﺩﻭﻟﺖ ﮐﯽ ﺣﻘﯿﻘﺖ ﺳﻤﺠﮫ ﻟﯽ ﮨﻮﺗﯽ ۔

ﺗﯿﺮﯼ ﺳﺎﺭﯼ ﻋﻤﺮ ﮐﯽ ﮐﻤﺎﺋﯽ ﮨﻮﺋﯽ ﺩﻭﻟﺖ ﺗﺠﮭﮯ ﺍﯾﮏ ﻭﻗﺖ ﮐﺎ ﮐﮭﺎﻧﺎﺍﻭﺭ ﭘﺎﻧﯽ ﻧﮩﯿﮟ ﺩﮮ ﺳﮑﺘﯽ
۔ ﺑﺎﺩﺷﺎﮦ ﭼﮑﺮﺍ ﮐﺮ ﮔﺮﮔﯿﺎ ۔ ﺟﺐ ﺍﺳﮯ ﮨﻮﺵ ﺁﯾﺎ ﺗﻮ ﺍﺱ ﻧﮯ ﺳﺎﺭﮮ ﮨﯿﺮﮮ ﺍﻭﺭ ﻣﻮﺗﯽ ﺑﮑﮭﯿﺮ ﮐﺮ ﺩﯾﻮﺍﺭ ﮐﮯ ﭘﺎﺱ ﺍﭘﻨﺎ ﺑﺴﺘﺮ ﺑﻨﺎﯾﺎ ﺍﻭﺭ ﺍﺱ ﭘﺮ ﻟﯿﭧ ﮔﯿﺎ ﻭﮦ ﺩﻧﯿﺎ ﮐﻮ ﺍﯾﮏ ﭘﯿﻐﺎﻡ ﺩﯾﻨﺎ ﭼﺎﮨﺘﺎ ﺗﮭﺎ ﻟﯿﮑﻦ ﺍﺱ ﮐﮯ ﭘﺎﺱ ﮐﺎﻏﺬ ﺍﻭﺭ ﻗﻠﻢ ﻧﮩﯿﮟ ﺗﮭﺎ ۔

ﺍﺱ ﻧﮯ ﭘﺘﮭﺮ ﺳﮯ ﺍﭘﻨﯽ ﺍﻧﮕﻠﯽ ﮐﭽﻠﯽ ﺍﻭﺭ ﺑﮩﺘﮯ ﮨﻮﺋﮯ ﺧﻮﻥ ﺳﮯ ﺩﯾﻮﺍﺭ ﭘﺮ ﮐﭽﮫ ﻟﮑﮫ ﺩﯾﺎ ۔

ﺣﮑﻮﻣﺘﯽ ﻋﮩﺪﯾﺪﺍﺭ ﺑﺎﺩﺷﺎﮦ ﮐﻮ ﺗﻼﺵ ﮐﺮﺗﮯ ﺭﮨﮯ ﻟﯿﮑﻦ ﺑﺎﺩﺷﺎﮦ ﻧﮧ ﻣﻼ
ﺟﺐ ﮐﺌﯽ ﺩﻥ ﮐﯽ ﺗﻼﺵ ﺑﮯ ﺳﻮﺩ ﮐﮯ ﺑﻌﺪ ﻭﺯﯾﺮ ﺧﺰﺍﻧﮧ ﮐﺎ ﻣﻌﺎﺋﻨﮧ ﮐﺮﻧﮯ ﺁﯾﺎ ﺗﻮ ﺩﯾﮑﮭﺎ ﺑﺎﺩﺷﺎﮦ ﮨﯿﺮﮮ ﺟﻮﺍﮨﺮﺍﺕ ﮐﮯ ﺑﺴﺘﺮ ﭘﺮ ﻣﺮﺍ ﭘﮍﺍ ﮨﮯ۔
ﺍﻭﺭ ﺳﺎﻣﻨﮯ ﮐﯽ ﺩﯾﻮﺍﺭ ﭘﺮ ﺧﻮﻥ ﺳﮯ ﻟﮑﮭﺎ ﮨﮯ ۔
’’ ﯾﮧ ﺳﺎﺭﯼ ﺩﻭﻟﺖ ﺍﯾﮏ ﮔﻼﺱ ﭘﺎﻧﯽ ﮐﮯ ﺑﺮﺍﺑﺮ ﺑﮭﯽ ﻧﮩﯿﮟ ﮨﮯ,,,(L)

Sent from my SM-G935F using Tapatalk
 

اخت ولید

سینئر رکن
شمولیت
اگست 26، 2013
پیغامات
1,792
ری ایکشن اسکور
1,297
پوائنٹ
326
نو سالہ عثمان مجھے اکثر عثمان اندلسی لگتا ہے۔اس کی معصومیت اور غیرت کا امتزاج بہت خوب ہے۔ایک دن بھاگا بھاگا گھر میں داخل ہوا۔
"سنو!!بچو۔۔سب سنو"بہت پر جوش تھا۔سب نکل کر باہر آئے تو کہنے لگا"وہ۔۔باہر۔۔میں نے ناں۔۔ابھی ایک مسلمان عورت کو گاڑی چلاتے دیکھا ہے۔"پھولے ہوئے سانس میں اس نے بات مکمل کی۔
بہنوں نے غصے سے اورکزنز نے حیرت سے"بھلا یہاں کون کافر رہتا ہے؟عورتیں گاڑی چلاتی ہی ہیں۔۔تم نے پہلی دفعہ دیکھا کیا؟؟"بعد میں پتا چلا کہ مسلمان عورت سے اس کی مراد"با پردہ خاتون" تھی۔
ایک اور دن حفصہ بڑے بھائی کو کام کہہ رہی تھی۔اس نے انکار کر دیا۔اسے غصہ آ گیا"تم لڑکے ہوتے ہی ایسے ہو۔۔سدا کے کام چور!!"
"میں ۔۔۔میں بتاؤں۔۔آپ لڑکیاں کیسی ہوتی ہیں؟؟"وہ جھٹکے سے سیدھا ہوا۔"اس دن۔۔اس دن ناں"اس کا چہرہ سرخ ہونے لگا"ایک عورت ناں۔۔اس نے نیکر پہنی ہوئی تھی۔"اس نے جیسے سب عورتوں کی شان میں بم دھماکہ کیا۔
"ہاں تو کیا؟؟یہ یورپ ہے کیا؟؟جہاں عورتیں نیکریں پہنیں گی"حفصہ کے تو سر پر لگی،تلوے پر بجھی۔"فضول باتوں میں تم سا کوئی ماہر نہیں۔"
"اچھا۔۔اچھا"وہ دوبارہ سوچنے لگا۔لڑکوں کی عزت پر حرف آیا تھا،وہ کیوں بدلہ نہ لیتا؟"وہ ناں ایک عورت اس دن ناں۔۔۔ایک آدمی کے ساتھ ایسی ہی کھلے منہ ہنس رہی تھی۔"اسے بات سوجھ گئی تھی۔
"کس کے ساتھ؟"زینب نے مداخلت کی۔
"آدمی کے ساتھ۔۔آدمی کے ساتھ"
"کس کے ساتھ؟"اس نے دوبارہ تصدیق چاہی۔
"آدمی کے ساتھ۔۔آدمی تھا۔"
"تو آدمی۔۔۔۔"دونوں بہنوں نے اسے گھورا۔
"آدمی؟؟"اسے غلطی کا احساس ہوا"وہ۔۔ وہ آدمی تو شیعہ تھا!!))"
 

اخت ولید

سینئر رکن
شمولیت
اگست 26، 2013
پیغامات
1,792
ری ایکشن اسکور
1,297
پوائنٹ
326
میں:"میں اب اس گھر میں ایک منٹ بھی نہیں رہ سکتی۔"
سربراہ گھرانہ(پریشان ہو کر):"کیوں کیا ہوا؟تم دونوں کی پھر لڑائی ہوئی ہے؟"
میں:"نہیں!!اس لیے کہ آپ کے گھر میں ایک عدد چوہا تشریف لا چکا ہے۔"
 

ابو حسن

رکن
شمولیت
اپریل 09، 2018
پیغامات
156
ری ایکشن اسکور
29
پوائنٹ
90
کالی مرچ 1500 روپے کلو ہے۔۔۔
اگر گوری ہوتی تو کسی غریب کے ہاتھ ہی نہ آتی
محترم گوری مرچیں بھی دستیاب ہیں جوکہ میں نے خود پہلی مرتبہ دیکھیں ہیں جنکو

White Pepper
کہا جاتا ہے کالی مرچوں کی مشابہت لیے ہوئے سفید رنگ میں
 

ابو حسن

رکن
شمولیت
اپریل 09، 2018
پیغامات
156
ری ایکشن اسکور
29
پوائنٹ
90
بڑی بیٹی کو مدرسہ سے عشاء کے بعد لینا تھا تو نماز کے بعد وہاں انتظار کرتا رہا اور پھر چھٹی ہوئی تو بیٹی کے استاد جو کہ میرے بھی استاد ہیں ان سے گپ شپ میں تاخیر ہوگئی

اب منجھلی بیٹی کو بھی ساتھ جانا تھا تو اسے یہی کہا کہ مجھے تاخیر ہوگی لیکن تم " کھڑکی " سے دیکھنا جب ہم آئیں گے ،اب 50 منٹ سے زیادہ ہوگئے ہماری تاخیر کو تو اسے نیند آنے لگی

اہلیہ نے " انجیر اور کجھور " کا حلوہ بنایا تھا " پستہ، بادام اور کاجو " ڈال کر ، اب اسے کہا کہ تم ابھی سونہ جانا آؤ میں تمہیں حلوہ دیتی ہوں اوراس سے تمہاری نیند بھی چلی جائے گی اور اتنے میں تمہارے بابا بھی آجائیں گے

اب اسے حلوہ دیا جوکہ مزے سے کھا رہی ہے اور کچھ دیر میں سارا حلوہ ختم کرلیا اور اسے مزہ بھی بہت آیا حالانکہ اسکو میٹھا اتنا پسند نہیں ہے صرف خاص چیزوں کے علاوہ

اب حلوہ ختم کرکے اپنی ماں کو کہتی ہے

امی تھوڑا اور حلوہ دے دیں ابھی تھوڑی سی نیند باقی ہے
 

ابو حسن

رکن
شمولیت
اپریل 09، 2018
پیغامات
156
ری ایکشن اسکور
29
پوائنٹ
90
مدرسہ گیا تو بڑی بیٹی حروف تہجی پڑھ رہی تھی اور میں چھپ کر بیٹھ گیا اب استاد " د " کا تکرار کروا رہے تھے اور مجھے دیکھا پھر بیٹی سے کہا تم دال کھاتی ہو ؟ گھر میں دال پکتی ہے ؟ بولی جی

استاد : امی دال پکاتی ہے ؟ تمہارے بابا بھی تو پکاتے ہیں:)

بیٹی : بس امی دال پکاتی ہے بابا قیمہ اور چنے پکاتے ہیں
 

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,585
ری ایکشن اسکور
6,762
پوائنٹ
1,207
محترم گوری مرچیں بھی دستیاب ہیں جوکہ میں نے خود پہلی مرتبہ دیکھیں ہیں جنکو

White Pepper
کہا جاتا ہے کالی مرچوں کی مشابہت لیے ہوئے سفید رنگ میں
سفید مرچ کے عمومی استعمال کے علاوہ... جادوگر اس کا خصوصی استعمال بھی کرتے ہیں!!.. آگ جلا کر مختلف منتر پڑھتے ہوئے سفید مرچوں کو آگ پر پھینکا جاتا ہے!
 
Top