• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

سچی مسکراہٹیں

وہم

رکن
شمولیت
فروری 22، 2014
پیغامات
127
ری ایکشن اسکور
38
پوائنٹ
75
میں اور میری بہن
کافی پرانی بات ہے
میری بہن خالہ کی سب سے چھوٹی بیٹی (دیڑھ دو سال عمر ہوگی) کو چپ کرا رہی تھی
مگر وہ چپ نہیں ہو رہی تھی
میں نے بھی جا کر اس کو چپ کرایا نہیں ہوئی
میں نے چھوٹی بہن کو کہا کہ میں تمہیں جھوٹ موٹ کا تھپڑ ماروں گا تم جھوٹ موٹ رو پڑنا اس سے یہ چپ ہو جائے گی ،
ایک جھوٹ موٹ کا تھپڑ لگایا اور میری بہن جھوٹ موٹ رونے لگی ، بچی چپ کر گئی اور ہمیں دیکھنے لگی ، پھر تھوڑی دیر بعد وہین سے رونا شروع کر دیا جہاں پر رکی تھی
میں نے ایک اور جھوٹ موٹ کا تھپڑ لگایا ، بہن جھوٹ موٹ روئی ، بچی چپ کر گئی مگر پھر رونا شروع کر دیا کچھ دیر بعد
ایک اور تھپڑ لگایا بہن کو ، اس بار میری چھوٹی بہن نے بھی اس بچی کے ساتھ گلا پھاڑ پھاڑ کر رونا شروع کر دیا تھا
تھپڑ سچی مچی والا مار دیا تھا نا میں نے
-----------
بڑا شرارتی لڑکا تھا میں بھی
--------------
اماں کی جوتی کا نشان کافی دیر تک پھر کمر پر چسپاں رہا تھا
 

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,582
ری ایکشن اسکور
6,747
پوائنٹ
1,207
اماں کی جوتی کا نشان کافی دیر تک پھر کمر پر چسپاں رہا تھا
شرارت تو یاد نہیں ۔۔۔ کیا کی تھی ہم نے۔۔
لیکن ماں جی نے جو تاک کرجھاڑو پھینکی تھی اُس کا پچھلا حصہ سیدھا ہماری دائیں گال پر لگا تھا اورباریک باریک نشان چھوڑ کر زمین بوس ہوگیا تھا۔۔۔ابتسامہ۔۔
وہ علیحدہ بات ہے کہ بعد میں امی جان دیر تک پیار کرتی رہیں۔
اللہ تعالی میری امی کو سلامت رکھے اور اُن پر رحم فرمائے۔ آمین!
 

وہم

رکن
شمولیت
فروری 22، 2014
پیغامات
127
ری ایکشن اسکور
38
پوائنٹ
75
-------------------
 
Last edited:

کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,423
پوائنٹ
521
السلام علیکم

شائد پیدائش کے بعد جب بولنا شروع کیا تو والدہ نے نماز اور تیسویں پارہ کی چھوٹی آیات زبانی یاد کروانی شروع کر دی تھی ان کا شوق تھا کہ 12 سال کی عمر میں مجھے قرآن حفظ کروائیں گی، گھر کے قریب مسجد تھی اور کبھی اکیلے اور کبھی کسی کے ساتھ نماز پڑھنے جایا کرتے تھے، عمر 4 سال سے 6 سال کے قریب ہو گی، ایک دن نماز میں سوچا کہ نماز کے لئے مسجد آتا ہوں اور جو سب کرتے ہیں اسی طرح کر کے گھر چلے جاتے ہیں جس سے دائیں اور بائیں طرف دوران نماز لوگوں کو دیکھا تو ان کے ہونٹ ہلتے ہوئے شروع آئے تو ذہن نے سوچا کہ نماز میں ہونٹ ہلاتے ہیں پھر میں نے بھی ایسا کرنا شروع کر دیا،
اسی طرح ایک دن والدہ نے پوچھا کہ نماز میں کیا پڑھتے ہو
تو میں نے کہا ما ما ما ما وغیرہ یعنی ہونٹ ہلاتا ہوں۔
تو والدہ نے کہا کہ یہ تم کو کس نے بتایا کہ نماز ایسے پڑھنی ھے جس پر میں نے کہا کہ وہاں سب ایسے ہی نماز میں ہونٹ ہلا رہے ہوتے ہیں جنہیں دیکھ کر میں نے سمجھا کہ نماز میں ایسے ہی ہونٹ ہلاتے ہیں
تو والدہ محترمہ نے فرمایا کہ میں نے جو تم کو نماز یاد کروائی ہوئی ھے وہ پڑھتے ہیں نماز میں
تو میں نے کہا کہ نماز تو آپ نے یاد کروائی ھے مگر اسے نماز میں کیسے پڑھنا ھے کہ نہیں بتایا
پھر انہوں نے نماز پڑھنے کا طریقہ بھی سکھایا۔

والسلام
 

اخت ولید

سینئر رکن
شمولیت
اگست 26، 2013
پیغامات
1,792
ری ایکشن اسکور
1,296
پوائنٹ
326
امتحانات کا موسم ہے۔۔ہر ایک سال بھر کی کسر دو دن میں نکالنے پر تلا ہوا ہے۔آج بچوں سے سبق سن رہی تھی۔
"چاروں فرشتوں کے نام بتائیں؟"(کتاب کے مطابق)
"حضرت۔۔۔حضرت اسرافیل علیہ السلام۔۔حضرت عزرائیل علیہ السلام ۔۔۔حضرت۔۔۔حضرت۔۔تیسرا نام۔۔حضرت۔۔۔پلیز ایک
لفظ بتا دیں"
 

اخت ولید

سینئر رکن
شمولیت
اگست 26، 2013
پیغامات
1,792
ری ایکشن اسکور
1,296
پوائنٹ
326
"اناشید عن الالم"سرگوشی۔۔۔
"کیا؟؟۔۔اچھا!!۔۔ویسے میرے خیال میں اس طرح کی اناشید نہیں سننی چاہئیں۔۔انسان حزن و الم کا ۔۔۔۔" سکرین کی طرف دیکھے بغیرلیکچر شروع ہو گیا۔
"بالکل۔۔واقعی کچھ اناشید ایسی ہوتی ہیں کہ جنہیں سن کر بلا وجہ کی اداسی طاری ہو جاتی ہے۔۔ایسا بالکل نہیں ہونا چاہیے"
ہیلپر نمبر تین کی طرف سے ابھی تک خاموشی کچھ مناسب نہیں لگ رہی تھی اور پھر "اناشید عن الالم؟؟؟غور سے دیکھیں۔۔اناشید عن الام لکھا ہے"
واقعی بس لیکچر جھاڑنے کا شوق ہوتا ہے)))
 

اخت ولید

سینئر رکن
شمولیت
اگست 26، 2013
پیغامات
1,792
ری ایکشن اسکور
1,296
پوائنٹ
326
ابھی اس ہفتے ہمارے گھرانے کی دو ذہین ترین ہستیاں بیک وقت الگ الگ مقامات پر موجود مسلسل سوچ رہی تھیں کہ ہم کتنے بے وقوف ہیں۔۔ہفتے کا دن خوامخواہ ضائع کرتے ہیں۔۔




















ہفتے کو اتوار بازار کیوں نہیں چلے جاتے)))
کوئی بتلائے کہ ہم بتلائیں کیا؟
 

اخت ولید

سینئر رکن
شمولیت
اگست 26، 2013
پیغامات
1,792
ری ایکشن اسکور
1,296
پوائنٹ
326
بسا اوقات غیبتیں بھی بہت فائدہ مند ہوتی ہیں۔مجھے بتایا بلکہ تنبیہانہ انداز میں سمجھایا گیا تھا کہ اگر وہاں جا کر کسی ایک کو بھی کارٹون دیکھنے یا گیم کھیلنے کے لیےموبائل دیا تو شامت آ جائے گی۔جنہیں نہ ملے گا،وہ الگ سر کھائیں گے۔جنہیں مل گیا تو ان کا منٹ منٹ بعد ستانا اور ان کے وارثین کو شکایت بھی آپ سے ہی ہو گی۔
پہلے پہل تو کوئی بھی نہیں آیا کچھ بڑوں کی مچائی کشیدگی کا فائدہ تھا بہرحال عید پر ازلی قسم کے جان لیوا لنگوٹیے ٹائپ بچے بھی آ گئے جنہیں ہماری کہانیاں بڑوں سے سن سن رٹی ہوئی تھیں۔ٹھیک ہے بہت محبت کرنے والی بچیاں تھیں مگر موبائل کے لیے ان کی والہانہ محبت۔۔میرا دم ہر دم نکلنے کو تھا کہ اس لنگوٹیا قسم کی دوستی میں مانگ لیا تو کیا کروں گی؟کچھ رو دھو کر لگائے سکرین لاک کا آسرا تھا مگر مجھ مجبور کو اسے بھی کھول کر دینا پڑنا تھا۔
پھر ہوا بھی وہی۔۔جس شام سب اپنے اپنے ٹیبس،لیپ ٹاپس،نوٹ اور موبائل میں سر دیے تھے۔ بارہ سالہ حَنا آن ٹپکی"موبائل کہاں ہے آپ کا؟"سیدھا صاف سوال!
"پتا نہیں"میں نے بمشکل بتایا۔
جانے خود ڈھونڈ نکالا یا اپنی تائی امی کا سہارا لیا۔بہرحال کچھ دیر بعد موبائل میرے سامنے تھا۔" یہ تولاکڈ ہے!!"اطلاع دی گئی"کھول دیں ناں"
"افف۔۔حد ہو گئی۔۔بہت مشکل سے لگا ہے۔"
"کھول دیں ناں"پلیز کا لفظ بھی مروتانہ بولنا جرم تھا۔اچھے تھے بھئی وہ جو اس آلے کی خاطر بچوں کو ڈپٹ کر آنے والی زندگی میں سکون کا عہد لے چکے تھے۔دو چار ہاتھ موبائل کو لگائے"نہیں کھل رہا حَنا"
"آپ پاسورڈ بتائیں۔۔کیا تھا؟"عائشہ بھی آ گئی اور بے تکلفی سے موبائل پکڑ لیا۔
ربا!!نہ جائے آمدن نہ پائے رفتن۔۔"علم11"(فرضا۔اب یہاں بتا کر نئی مصیبت کھڑی نہیں کرنی)
"کیا؟۔۔اچھا"بھولی بچیاں تھیں۔۔اردو کی بورڈ ہی سامنے کھلا تھا۔مجھے ترکیب سوجھ گئئ۔"ہاں لکھو۔۔علم 11۔۔"
"ع۔۔ل۔۔م 11"وہ اردو کی بورڈ سے زور آزمائی کرنے لگیں۔
بس قصہ یہ ہوا کہ پھر جب بھی مانگا۔۔جس سے بھی ہجے کروائے۔۔ان لاک نہیں ہوا حالانکہ پاسورڈ یہی تھا۔جب کبھی مجھے استعمال کرتے دیکھا،استفسار پر کہہ دیا کہ پتا نہیں بس ابھی کھلا ہے اور پھر لاکڈ۔۔دو دن سکون کے گزرے۔۔تیسرے دن واپسی ہو گئی۔لیکن کسی کو کانوں کان خبر نہیں ہوئی(الا ان کو جن پر اپنی دھاک بٹھانا مقصود تھی)کہ یہاں کون سا کھیل کھیلا گیا ہے۔تو جناب سیدھی سی بات ہے آئی ۔ایل۔ایم پاسورڈ کو جب اردو کی بورڈ سے کھولیں گے تو کیسے کھلے گا؟؟لیکن یاد رہے کہ یہ سہولت صرف ان بچیوں کے لیے محدود تھی جنہیں اردو انگلش کی بورڈ کا اس قدر شعور نہ تھا کہ بدل کر بھی معلوم کر لیتیں اور انگلش سپیلنگ لگا کر چیک کرتیں یا شاید میری زبان کا اتنا اعتبار کہ علم کو ع۔ل۔م سے ہی کھولتی رہیں))
 
Top