• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

سچی مسکراہٹیں

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,585
ری ایکشن اسکور
6,764
پوائنٹ
1,207
سائنسی نتیجہ= جب دو ہتھڑ پڑے ہوں یا کسی سے ناراضگی چل رہی ہوتو قہوے کی پہچان نہیں رہتی۔۔۔۔ابتسامہ۔۔
 

اخت ولید

سینئر رکن
شمولیت
اگست 26، 2013
پیغامات
1,792
ری ایکشن اسکور
1,297
پوائنٹ
326
ہمارےچھوٹے خالہ زاد بھائی کو سبز قہوہ پینے کو ملا تو اس کی حالت ہی بدل گئی۔۔بڑے ادب سے آ کر پوچھنے لگا"آپی! یہ کیسے بنتا ہے؟اگلی دفعہ میرے سامنے بنائیے گا۔۔یہ کہاں سے ملتا ہے؟؟"مجھے کیا علم تھا۔۔میتھی ،پودینہ ہی ڈال کر خاندان بھر کے بدلے چکاتی۔۔ساری بچیاں تو خوش ہو جاتیں۔۔غصے کا غصہ اتر جاتا اور قدرو منزلت میں اضافہ الگ)))))
ہمم۔۔۔ اگر سبھی سبز قہوے کی "عزت افزائی "پر آمادہ ہیں تو یونہی سہی۔۔بڑی آپی کوکنگ میں خاصی دلچسپی رکھتی تھیں۔۔آج کل "گلابی چائے" بنانے کا شوق طاری تھا۔۔سبز پتی منگوا رکھی تھی۔۔اب ڈھونڈے سے نہیں ملتی تھی۔۔اللہ اللہ کر کے ملی۔۔تسلی کی اور چولہے پر چائے چڑھا دی۔۔خوب پکی بلکہ پک پک کر پکی۔۔جب پک گئی تو مزاج نازک اسے پینے کا متحمل نہ تھا۔۔"پہلے ٹیسٹ کون کرے گا؟"گھر بھر جمع تھا اور قربانی کا بکرا ڈھونڈا جا رہا تھا۔۔آخر"اخت ولید!!!!!"جانے میں بکرا عید پر کیسے بچ جاتی ہوں؟؟((ایسے عجیب و غریب تاثرات دیکھ کر میرا دل بھی ڈوب کر رہ گیا۔مگر بڑی آپی کا حکم تھا۔۔کون ٹالتا؟خوب تسلی و تشفی دی۔۔تھپکی دی کہ پیو ناں۔۔ذائقہ تو اچھا ہو گا۔۔آخر کو"پنک ٹی" ہے۔۔میں نے جی کڑا کر پیالی منہ سے لگائی اور اگلے ہی لمحے"آخ خ خ"۔۔"کیا ہوا؟؟"سب میری وجہ سے نہیں چائے پر پریشان تھے۔"گویا سرف ہو!!!!!"بمشکل یہی نکلا۔۔۔۔"کیا؟؟؟؟؟؟؟"آپی سکتے میں چلی گئیں۔۔ہہہہ ۔۔ہہہہ۔۔سب کو ہنسنے کا موقع مل گیا۔۔بعد میں امی جان کی تفتیش پر پتا چلا کہ والد محترم کی کوئی سبز حکیمی دوائی تھی جو عرصے سے محبوس تھی۔۔آپی جان کا شوق ویسے ہی سدا بہار رہا۔۔ایک سہ پہر درجن بھر بچوں کو دعوت دی کہ آج ہم "پنک ٹی" بنائیں گے۔۔۔چنانچہ عصر کے بعد دروازے پر"باجی۔۔باجی" کرتے بچوں کی لمبی قطار تھی۔۔۔ اور اندر کچن میں چائے چولہے پر تھی۔۔جب انتظار کا پیمانہ لبریز ہو گیا۔۔مغرب بھی ہوا چاہتی تھی۔۔پارک جانے کا وقت بھی ضائع کیا تو امی جان کے سمجھانے اور اصرار پر آپی کمرے تک آئیں اور بس اتنا ہی کہہ سکیں"دودھ خراب ہو گیا ہے!!!"۔۔ہمیں تو پہلے ہی علم تھا۔۔باقی بچے بھی آہ اوہ کرنے لگے ۔۔"پھر کبھی بنائیں گے" کے اعلان کے ساتھ مجلس برخاست ہو گئی اور پھر وہ "کبھی" آج تک نہیں آ سکی)))))
 

وہم

رکن
شمولیت
فروری 22، 2014
پیغامات
127
ری ایکشن اسکور
38
پوائنٹ
75
ایک میں اور میرا کزن ، کافی گہری دوستی ، بلکہ کافی دوستی گہری
بچپن میں باقی بچوں کی طرح ہمیں بھی شیطان کے بارے میں کچھ آگاہی حاصل ہوئی تو ایک دن ہم دونوں نے اکیلے بیٹھے میں تجویز پیش کی کہ سجے (سیدھے) کاندھے پر چونکہ رحمت کا فرشتہ ہوتا ہے (یہ اس وقت کی معلومات تھیں) اور کھبے کاندھے پر شیطان بیٹھا ہوتا ہے تو کیوں نہ اس سجے کاندھے پر پیار سے ہاتھ پھیرا جائے اور کھبے کاندھے پر تھپڑ اور مکے مارے جائیں تاکہ شیطان کی طبیعت صاف ہو جائے ، اور ہمیں ثواب بھی ہوگا
بس پھر کیا تھا سجے کندھے پر پیار سے ہاتھ پھیرتے پھیرتے کھبے کندھے پر تھپڑ اور مکے برسانے شروع کر دئے اور کوشش ہوتی کہ جتنا درد ہوگا اتنا ہی اجر و ثواب ملے گا ، اور اپنی دانست میں اجر کا خزانہ کما لیا
ہائے رے بچپن
 

کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,425
پوائنٹ
521
السلام علیکم

خواتین کھانے بنانے میں بڑی محنت کرتی ہیں کہ کسی بھی طرح کھانے کے متعلق کوئی کمی کی وجہ سے شکایت سننا پسند نہیں کرتیں بھلہ نمک کم ہونے پر اسے مانگ لیں سہی افففف ۔۔۔۔ مگر اپنی اہلیہ سے کچھ لکھتا ہوں، ویسے تو میں بھی کھانے بنانے میں ایکسپرٹ ہوں مگر اب نہیں بناتا، اہلیہ ہر قسم کا کھانا بناتی ھے۔ اہلیہ ہر کھانا بہت محنت سے بناتی ھے مسئلہ یہ ھے کہ پہلی کوکنگ پر تازہ کھانا جب پیش کرتی ھے تو اس وقت کچھ بھی ہو جیسے نمک کم، یا کچھ بھی تو یہ سننا پڑتا ھے میری ساری محنت ضائع کر دی اس لئے کچھ بھی ہو پہلی پیش کش پر خاموشی سے کھانا کھا لو اور تھوڑی تعریف کر دو تو اہلیہ کی بہت خوشی و تسکین ملتی ھے۔

ایک دن حلیم بنائی جو تیاری کے وقت آدھا دن لیتی ھے، جاب سے آیا حلیم سپیشل بنی ہوئی تھی جب کھانے لگا تو اتنی بدذائقہ اور جلی ہوئی کہ جیسے بھی ایک روٹی کھا لی اور تعریف بھی کر دی، 3 بجے بچوں کو سکول سے لائی چھوٹی بیٹی نے پہلے نوالا لیا اور منہ بناتی ہوئی بن میں نوالہ پھینکا اور کلعی کرنے لگ گئی اور اس نے اپنی ماں کو بتایا کہ حلیم ٹھیک نہیں، جس پر اہلیہ نے چمچ سے جب حلیم کھائی تو خود پریشان ہو گئی کہ یہ کیا، مجھے پوچھا کہ حلیم اتنی خراب تھی اور آپ کیسے کھا گئے، جس پر میں نے کہا کہ بتانا بھی مشکل ھے اس لئے سوچا خود ہی علم ہو تو بہتر ھے۔

ہوا کیا تھا کہ تھوڑی دیر کے لئے بھول گئی اور وہ لگ گئی جس پر اوپر سے اتار لی مگر جلا پن اتنا تھا کہ اس نے پوری حلیم کو اثر کیا۔

میں نے یہ پوچھنا تھا کہ آپ کے ساتھ بھی ایسا ہوتا ھے کہ کھانے میں نمک کم ہونے پر نمک مانگ لیں تو بھی اہلیہ کہتی ہے محنت ضائع ہو گئی، میرے لئے یہ بہت پریشانی ھے۔ پاکستان میں میں اسی لئے بازار سے کھانا کھایا کرتا تھا کہ ایسی کوئی جھجٹ نہ ہو مگر یہاں بازار والا کھانا جیسے تیار ہوتا ھے اس پر علم ہونے سے یہاں بازار کا کھانا بند ۔۔۔۔۔۔

والسلام
 

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,585
ری ایکشن اسکور
6,764
پوائنٹ
1,207
السلام علیکم
میں نے یہ پوچھنا تھا کہ آپ کے ساتھ بھی ایسا ہوتا ھے کہ کھانے میں نمک کم ہونے پر نمک مانگ لیں تو بھی اہلیہ کہتی ہے محنت ضائع ہو گئی، میرے لئے یہ بہت پریشانی ھے۔ پاکستان میں میں اسی لئے بازار سے کھانا کھایا کرتا تھا کہ ایسی کوئی جھجٹ نہ ہو مگر یہاں بازار والا کھانا جیسے تیار ہوتا ھے اس پر علم ہونے سے یہاں بازار کا کھانا بند ۔۔۔۔۔۔
والسلام
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ!
کھانے میں اگر نمک کم ہو تو اس میں اضافہ کیا جاسکتا ہےجبکہ زیادہ کو کم کرنا مشکل ہوتا ہے۔ اس کا حل یہ ہےکہ کھانے کی میز پر فالتو نمک مستقل طور پر رکھ دیا جائے ۔تاکہ نمک مانگنے پر ہماری بہن کو پریشانی نہ ہو۔ظاہر ہے ہر مرتبہ نمک کم نہیں ہوتا ہوگا، جس دن نمک کم ہوتو چپکے سے ٹیبل سے اُٹھا کر اضافہ کر لیں ۔
باقی رہی محنت ضائع ہونے والی بات(صرف کم نمک کی بنیاد پر) تو اس سے میں اتفاق نہیں کرتاکہ ہماری بہن حقیقی طور پر یہ سمجھتی ہونگی کہ اُن کی محنت ضائع ہوگئی بلکہ یہ بات وہ عادتا یا محاورۃ کرتی ہوں گی، اس لیے آپ زیادہ پریشانی نہ لیا کریں۔۔۔۔ابتسامہ۔۔
 

کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,425
پوائنٹ
521
السلام علیکم

نعیم بھائی ہر چیز ٹیبل پر ہی ہوتی ھے اور بنانے میں بھی کوئی مسئلہ نہیں، بس خاموشی سے کھا لیں، اس لئے پوچھا تھا کہ شائد یہ میرے ساتھ ہی مسئلہ ھے یا کسی اور کے ساتھ بھی، خیر ایک ہی رائے آئی ھے اس لئے یہی کافی ھے۔

نمک زیادہ ہونے والا کوئی مسئلہ نہیں بات سے بات نکلی تو اس کا حل آپ کو بتا دیتے ہیں۔ اگر کبھی ایسا ہو تو گندے ہوئے آٹے کا چھوٹا پیڑا بنا لیں اور اسے نمک زیادہ والی بنڈیا میں ڈال دیں، 10 منٹ بعد وہ پیڑا نکال لیں سارا نمک اس میں جذب ہو جائے گا، چیک کریں نمک شائد پھر کم ہو گیا ہو۔

والسلام
 

خنساء

رکن
شمولیت
مارچ 14، 2014
پیغامات
194
ری ایکشن اسکور
96
پوائنٹ
45
سعود جب بھی کہیں جائے اسے یہ چیز بہت فکرمند کر دیتی ہے یہ کھانے کی چیز مجھے ملے بغیر ہی ناں ختم ہوجائے ۔اسی ڈر سےسعود کھانے میں بہت جلد بازی دکھاتا ہے ۔چچا جان نےسعود کو کافی دفعہ سمجھایا ہے "سعود!جب باہر جاتے ہیں اور کھانا کھانے کے لیے بلا جائے تو بیٹا فٹافٹ کھانا نہیں شروع کردیتے بلکہ تھوڑا صبر کرتے ہیں۔" ایک محفل میں صعود گیا اور جب کھانا لگا تو سعود نے جلدی سے کھانے کی طرف ہاتھ بڑھایا تو چچاجان نے منع کر دیا اور کہا "سعود!یہاں علماء بیٹھے ہیں تو بیٹا جب وہ لے لیں گے کھانا پھر آپ لیجیئے گا "سعود منہ پھلا کر بیٹھ گیا لیکن وہاںسعود جیسا ایک اور آدمی بھی تھا اس نے جلدی سے پلیٹ پکڑی اور چاولوں سے پلیٹ بھر لی۔سعودتو جل اٹھا "یہ انکل بھی تو ڈال رہے ہیں "لیکن خاموش ہوگیا ۔ادھراس آدمی نے چاول ڈالتے ہی ساتھ رکھے رائتے کو چاولوں پر ڈالنا شروع کر دیا جب خوب رائتہ ڈال لیا تو ایک نظرپلیٹ کی طرف دیکھا اور پریشان ہو کر ادھر ادھر دیکھنے لگا ۔اس کی پریشانی پرچچا جی نے جب اس کی طرف دیکھا تو اس نےجلدی میں چاولوں پر کھیر ڈال لی تھی تب چچا جی نےسعود کو دیکھایا کہ بیٹا!دیکھا یہ ہوتا ہے جلدی بازی کا نقصان ۔
 

خنساء

رکن
شمولیت
مارچ 14، 2014
پیغامات
194
ری ایکشن اسکور
96
پوائنٹ
45
چچا جان کی بے شمار نصیحتوں کا سعود پر کچھ اثر نہ ہوتا تھا۔ آنکھوں دیکھے واقعے پر یہ کہہ دیتا تھا "اللہ نے مجھے دو آنکھیں بھی دی ہیں میں ان سے دیکھ کرہی کھانا ڈالوں گا۔" سعودہمارے گھر آیا تو ہم نے سعود کو پکوڑے اور کھیر دی کہ سعودباہرلے جاؤ آپ بھی وہاں بیٹھ کر کھالینا "جی اچھا ۔۔پکوڑے بہت گرم تھے کچھ دیر بعد ہی سعوداندر آگیا اور مجھےدیکھتے ہی بولا "آپی! چٹنی بہت مزے کی ہے"
"ہا ۔۔یہ اتنا گندا کیچپ ہے مجھے بلکل بھی نہیں پسند "میں نے حیرت سے بتایا
"میں کیچپ کی بات تھوڑی کررہاہوں ،چٹنی کی بات کررہا ہوں "
تبھی عثمان اونچا اونچا ہنستا اندرآگیا "اوئے تم دونوں اندرکیوں آگئے ہو ؟تم دونوں کا حصہ باہر ہے" انیقہ نے ان دونوں کو گھورتے ہوئے دیکھا لیکن عثمان کی تو ہنسی بند ہی نہیں ہورہی تھی ۔
"کیا ہوگیا عثمان؟ بات تو بتاؤ۔ ہنسی جارہے ہو پاگلوں کی طرح ؟"چچی جی نے ڈپٹ کر پوچھا۔
"امی جی! سعود سے پوچھیں کہ کیا ہوا ہے؟"
"پتہ کیا ؟پکوڑے بہت گرم تھے وہ ٹھنڈے ہی نہیں ہورہےتھے میں نے کیچپ لگایا تب بھی نہیں ٹھنڈے ہوئے ۔مجھے یاد آیا میں رائتہ بھی لایا تھا میں نےدیکھا تو ابو جی نے کافی دور رکھا تھا میں وہاں سےاٹھا اور جاکر وہ ڈونگہ اٹھالایا۔ ڈونگہ بہت بڑا تھا ۔میں نے سوچا پورا پکوڑا اندر ڈال لوں گا پکوڑا جلدی ٹھنڈا ہو جائے گا ۔ میں نے اسے ہی کیا جب باہر نکالا تو یہ کیا؟؟ ہا یہ تو کھیر ہے اتنے میں حافظ سعید صاحب اور ابو جی نے مجھے دیکھ لیا اور پھر ابو جی نے مجھے اور عثمان کو ڈانٹ کر اندر بھیج دیا ۔یہ کہتے ہی وہ پکوڑوں پر جھپٹ پڑا۔تاہم اب کی بار چچی جی نے کھیر کا ڈونگہ اٹھا کر دوسری طرف رکھ دیا تھا۔
 

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,771
ری ایکشن اسکور
8,497
پوائنٹ
964
ایک دن اپنا ذرا موڈ ظالم قسم کا خراب تھا کسی بات پر کہ ہماری بے غم صاحبہ نے کچھ کھانے کی ضد شروع کر دی میرا خیال برگر تھا یا دہی بھلے ، سیدھا انکار کر دیا ہے دو چار باتیں بھی سنا دیں ،
بے غم صاحبہ کو ہمارے اس رویہ سے کچھ غم ہی لگ گیا اور اپنا مشہور جملہ دوہرا دیا کہ جب میں مر جاؤں گی نا ، پھر میری قدر پتا لگے گی ،
بے ساختہ میرے منہ سے نکل گیا کہ بس یہی کہتی ہی رہتی ہو ، مرتی تو ہو نہیں ،
رات کا کھانا پھر ہوٹل سے کھایا تھا
بے غم
اور
بے گم
آپ کی ظرافت سے میرے ذہن میں یہ وسوسے آرہے ہیں کہ ’’ بیگم ‘‘ کا اصل ’’ بے غم ‘‘ ہی تھا ۔
لگتا ہے کسی ماہر لسانیات سے اس لفظ کی سرجری کروانا پڑے گی ۔
 

وہم

رکن
شمولیت
فروری 22، 2014
پیغامات
127
ری ایکشن اسکور
38
پوائنٹ
75
ایک دفعہ کا ذکر ہے کہ میرے ساس اور سسر مبارک گھر تشریف لائے
ساتھ میں میرا سب سے چھوٹا سالہ یہی کوئی آٹھ سال عمر ہے ، موجود تھا
وہ آسیب کی طرح ہر وقت اپنے امی ابو کے ساتھ ہی رہتا ہے
برحال
چاول پکانے کا سوچا
بے غم صاحبہ نے سامان بتایا
لے آیا
بے غم صاحبہ نے حسب ذائقہ اعلان کیا کہ دہی بتانا بھول گئی تھی چٹنی کے بغیر تو چاول کھانا بہت بری بات ہوگی
میں دہی لے آیا
بے غم صاحبہ نے پھر اعلان کیا کہ ابو چائے کا کہہ رہے ہیں ، دودھ نہیں ہے
بارش نخواستہ یہ بھی انتظام کر دیا
بیٹھنے سے پہلے ہی فرمایا کہ وہ ماچس نے شرارت کرتے ہوئے خود کو گم کر لیا ہے
میری نظر چھوٹے سالے کی طرف ڈریکولا سٹائل میں اٹھ گئیں ، بے غم صاحبہ نے کمال عقلمندی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بات کو سمجھا اور چھوٹے سالے کو بھیج کر منگوانے کا منصوبہ بنایا اور اس کو کہا کہ جا کر ماچس لے آؤ
چھوٹے سالے کا سانس سوکھ گیا
ایک نمبر کا نکٹھو اور سست ترین بچہ ہے
برحال اسے فورا کوئی بہانہ نہ سوجھا
دروازہ تک گیا مگر پھر لوٹ آیا
اور مجھ سے کہا کہ بھائی جان کیا لانا تھا بھلا ؟ مجھے ماچس کا لفظ ہی نہیں یاد ہو رہا ، بار بار بھول جاتا ہے ماچس کا لفظ
-------------------
یہ سن کر میرا دل کر رہا تھا کہ سر کے بل کھڑا ہو کر ناگن ڈانس شروع کر دوں
 
Top