• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

شاگرد کا استاد سےعلمی اختلاف۔۔۔ تقلید کی دھجیاں اڑ گئیں۔۔ الحمدللہ

گڈمسلم

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 10، 2011
پیغامات
1,407
ری ایکشن اسکور
4,912
پوائنٹ
292
چلیں جی میں نقل کر دیتا ہوں۔
قيل في بعض شروح الحسامي: التقليد اتّباع الإنسان غيره فيما يقول أو يفعل معتقدا للحقية من غير نظر إلى الدليل
ماشاءاللہ
اشماریہ صاحب ذرا اس کا اردو ترجمہ بھی نقل کردیں، اور ترجمہ کے بغیر کوئی بھی بات پوسٹ کرنے کی فورم پر اجازت نہیں ہے۔ اور ہاں اب یہ نہ کہہ دینا کہ ترجمہ اس لیے پوچھا جا رہا ہے کہ شاید عربی سے جہالت کی وجہ ہوگی۔ وجہ اس کے علاوہ کئی اور بھی ہوسکتی ہیں۔ اس لیے ترجمہ نقل فرما دینا۔شکریہ
 
اشماریہ

سینئر رکن
شمولیت
دسمبر 15، 2013
پیغامات
2,682
ری ایکشن اسکور
752
پوائنٹ
290

حسامی کی بعض شروح میں کہا گیا ہے: تقلید انسان کی غیر کے قول یا فعل میں اتباع ہے اس کو درست سمجھتے ہوئے دلیل کی طرف غور کیے بغیر۔
 
شمولیت
مئی 09، 2014
پیغامات
93
ری ایکشن اسکور
46
پوائنٹ
18
اس دھاگہ کی ویڈیو کے متعلق اصل بات کا جواب دیں!
بندہ نے یہ ویڈیو مکمل سنی ہے ،اس لئے چند باتیں عرض کرنا چاہتا ہوں ۔ پہلی بات یہ کہ قاسمی صاحب کی گفتگو یہ کہتی ہے کہ ہر بندے کو اجتہاد کرنا چاہئیے جیسا کہ انہوں نے ایک شخص کی مثال دی کہ رات کو قبلہ رخ معلوم کرنے کے لئے اس شخص نے کیا ۔ اس لئے یہ بتائیں کہ مجتھد کسے کہتے ہیں ؟کیا ہر عامی کو اجتہاد کرنا چاہئیے؟اگر ہر آدمی کو اجتھاد کی اجازت دی جائے تو اس آیت کا کیا مطلب ہوا (فسئلو اہل الذکر ان کنتم لا یعلمون) اس آیت میں اہل ذکر سے کون لوگ مراد ہیں؟
دوسری بات یہ کہ قاسمی صاحب نے اپنی بات ثابت کرنے کے لئے ایک واقعہ نقل کیا امام مالک اور امام شافعی کا لیکن اسکا ماخذ ان دونوں اماموں کی کوئی کتاب نہیں بلکہ ایک تاریخی کتاب "البدایہ والنہایہ" ہے۔ اس واقعہ کی سند بمہ توثیق نقل کریں؟
اس واقعہ کو بیان کرتے ہوئے قاسمی صاحب نے امام مالک کے ذمہ ایک جھوٹ گڑھا کہ امام مالک نے کہا کہ جا تیری بیوی پر ایک طلاق ہوئی؟(اگر اسکی بیوی پر ایک طلاق ہوئی ہوتی تو اس شخص کو پریشان ہونے کی کیا ضرورت تھی)معلوم ہوا کہ طلاق تو تین ہی وقع ہوئی تھیں یہی امام مالک کا فتوی ہے۔دوسری بات اس واقعہ سے یہ ثابت ہوئی کہ خیر القرون کے فقہا بغیر دلیل کے فتوی دیا کرتے تھے اور لوگ اُن سے دلیل کا مطالبہ کئے بغیر اِن فتاوی پر عمل کرتے تھے۔
اب آتا ہوں اس دھاگہ کہ مین "ہیڈ لائن" کی طرف (شاگرد کا استاد سےعلمی اختلاف۔۔۔ تقلید کی دھجیاں اڑ گئیں) یہ سرخی لگا کر امام مالک سے امام شافعی کا اختلاف ذکر کیا گیا اور کہا جا رہا ہے کہ تقلید کی دھجیاں اُڑ گئیں؟ تقلید کی دھجیاں تو اُڑیں گی بعد میں پہلے تو اس سے یہ بات ثابت ہوگئی کہ "تقلید " دوسری صدی میں رائج تھی اور امام شافعی امام مالک کے مقلد تھے؟یہ دونوں باتیں مانے بغیر اس واقعہ سے تقلید کی دھجیاں کوئی نہیں اُڑا سکتا؟
اسے کہتے ہیں سو سُنار کی اور ایک لوہار کی
اس واقعہ میں امام مالک کی رائے کو امام شافعی نے حدیث سے ہر گز رد نہیں کیا بلکہ حدیث کے ایک لفظ سےقیاس کرتے ہوئے کہا کہ طلاق نہیں ہوئی۔ ماننا پڑے گا کہ خیر القرون میں فقہا قیاس کیا کرتے تھے اور لوگ اس قیاس پر عمل کیا کرتے تھے۔
 
گڈمسلم

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 10، 2011
پیغامات
1,407
ری ایکشن اسکور
4,912
پوائنٹ
292
قيل في بعض شروح الحسامي: التقليد اتّباع الإنسان غيره فيما يقول أو يفعل معتقدا للحقية من غير نظر إلى الدليل
حسامی کی بعض شروح میں کہا گیا ہے: تقلید انسان کی غیر کے قول یا فعل میں اتباع ہے اس کو درست سمجھتے ہوئے دلیل کی طرف غور کیے بغیر۔
اشماریہ بھائی میں نے تقلید کی تعریف یوں کی تھی
1۔ قرآن وحدیث کے مطابق مسئلہ ہو، چاہے دلیل بیان کی جائے یا نہ کی جائے وہ اتباع میں ہی آئے گا۔ اور ایسا مسئلہ جو قرآن وحدیث کے مخالف ہو، اور کسی کی تقلید میں مان لیا جائے تو یہ تقلید میں آئے گا۔
میری اس تعریف پر آپ نے حیرت زدہ ہوکر خود ساختہ کا لقب دیا تھا۔ اب آپ مجھے بتائیں کہ
1۔ میری بیان کردہ اور آپ کی نقل کردہ تعریف میں کیا فرق ہے؟
2۔ دلیل کی طرف غور کیے بغیر سے مراد کیا ہے؟
 
اشماریہ

سینئر رکن
شمولیت
دسمبر 15، 2013
پیغامات
2,682
ری ایکشن اسکور
752
پوائنٹ
290
اشماریہ بھائی میں نے تقلید کی تعریف یوں کی تھی

میری اس تعریف پر آپ نے حیرت زدہ ہوکر خود ساختہ کا لقب دیا تھا۔ اب آپ مجھے بتائیں کہ
1۔ میری بیان کردہ اور آپ کی نقل کردہ تعریف میں کیا فرق ہے؟
2۔ دلیل کی طرف غور کیے بغیر سے مراد کیا ہے؟
1۔قرآن و حدیث کے مخالف ہونا کیسے آگیا اس تعریف میں؟
2۔ جس سے مسئلہ پوچھا ہے اس کو درست سمجھتے ہوئے دلیل نہ دیکھی جائے۔
 
گڈمسلم

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 10، 2011
پیغامات
1,407
ری ایکشن اسکور
4,912
پوائنٹ
292
1۔قرآن و حدیث کے مخالف ہونا کیسے آگیا اس تعریف میں؟
2۔ جس سے مسئلہ پوچھا ہے اس کو درست سمجھتے ہوئے دلیل نہ دیکھی جائے۔
1۔ یہ میرے سوال کا جواب نہیں، آپ نے میری تعریف کو من گھڑت، خود ساختہ کے ساتھ حیرانگی کا اظہار کیا تھا، اس لیے بھائی آپ نے جو تعریف پیش کی، اس میں اور میری پیش کردہ تعریف میں جو فرق ہے۔ وہ لکھیں۔
2۔ یہ بھی میرے سوال کا جواب نہیں۔ دلیل کی طرف غور کیے بغیر سے کیا مراد ہے؟
 
اشماریہ

سینئر رکن
شمولیت
دسمبر 15، 2013
پیغامات
2,682
ری ایکشن اسکور
752
پوائنٹ
290
1۔ یہ میرے سوال کا جواب نہیں، آپ نے میری تعریف کو من گھڑت، خود ساختہ کے ساتھ حیرانگی کا اظہار کیا تھا، اس لیے بھائی آپ نے جو تعریف پیش کی، اس میں اور میری پیش کردہ تعریف میں جو فرق ہے۔ وہ لکھیں۔
2۔ یہ بھی میرے سوال کا جواب نہیں۔ دلیل کی طرف غور کیے بغیر سے کیا مراد ہے؟
میرے پیارے بھائی دونوں جواب ہی دئیے ہیں۔
1۔ آپ کی تعریف میں ہے قرآن و حدیث کے مخالف کسی کی بات ماننا۔ اصل تعریف میں ہے درست ہونے کا اعتقاد رکھتے ہوئے عمل کرنا۔ یہ قرآن و حدیث کے مخالف کیسے آ گیا تعریف میں؟
2۔ دلیل کی طرف غور کیے بغیر کا مطلب یہ ہے کہ جیسے امام مالک نے مسئلہ بتایا تو مستفتی نے دلیل نہیں طلب کی۔ لیکن ظاہر ہے یہ قید لازمی نہیں بلکہ قید اتفاقی ہے کیوں کہ غور کرنے پر بھی مستفتی تقلید سے باہر نہیں نکلتا۔
 
راجا

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 19، 2011
پیغامات
733
ری ایکشن اسکور
2,574
پوائنٹ
211

جب آپ درست ہونے کا اعتقاد بھی رکھیں گے اور دلیل میں نظر بھی نہیں کریں گے ، تو اس میں خلاف قرآن و حدیث بات بھی خودبخود ماننا آ ہی جائے گا۔ یا کہہ دیجئے کہ ہمارے فقہاء پر وحی آتی تھی اور وہ غلطی کرنے سے ہی معصوم ہے تو الگ بات ہے۔
 
1۔ یہ فرق آپ نے بیان کیا ہے؟ محترم بھائی میں نے فرق کا پوچھا تھا؟ آپ کی اس وضاحت سے تو مجھے میری پیش کردہ تعریف میں اور آپ کی نقل کردہ تعریف میں کوئی فرق نظر نہیں آرہا، جبکہ آپ میری پیش کردہ تعریف کو خود ساختہ کے ساتھ اس پر حیرانگی کا اظہار بھی کرچکے ہیں۔اس لیے آپ سے گزارش ہے کہ میری پیش کردہ اور آپ کی نقل کردہ تعریف میں جو فرق ہے؟ وہ بیان کریں۔ اور فرق کس چڑیا کا نام ہوتا ہے؟ یہ آپ جانتے ہی ہونگے؟
2۔ آپ یہاں پر بھی بات گول مگول کرگئے؟ دلیل کی طرف غور کیے بغیر پر جو آپ لوگوں سے ہمارا سوال ہوتا ہے کہ اصل میں دلیل ہوتی بھی ہے کہ نہیں؟ یعنی جو مسئلہ بتایا گیا ہے۔ آیا قرآن وحدیث سے اس پر کوئی دلیل بھی ہے کہ نہیں؟ اگر دلیل ہوگی قرآن وحدیث سے تو یہ تقلید نہیں ہوگی اور اگر دلیل نہیں ہوگی تو یہ تقلید ہوگی۔

1.jpg

2.jpg
سمجھ گئے ہونگے؟
 
اشماریہ

سینئر رکن
شمولیت
دسمبر 15، 2013
پیغامات
2,682
ری ایکشن اسکور
752
پوائنٹ
290
جب آپ درست ہونے کا اعتقاد بھی رکھیں گے اور دلیل میں نظر بھی نہیں کریں گے ، تو اس میں خلاف قرآن و حدیث بات بھی خودبخود ماننا آ ہی جائے گا۔ یا کہہ دیجئے کہ ہمارے فقہاء پر وحی آتی تھی اور وہ غلطی کرنے سے ہی معصوم ہے تو الگ بات ہے۔
درست ہونے کے اعتقاد کا مطلب ہوتا ہے کہ کسی شخص کے علم و امانت کی وجہ سے یہ سمجھنا کہ اس نے یہ استدلال دلائل سے درست ہی کیا ہوگا۔ جیسے آپ حضرات معلمی، البانی اور زبیر علی زئی کی حدیث کے ضعف و صحت کے بارے میں تحقیق پر اعتماد کر لیتے ہیں۔ وہاں تو قرآن و حدیث سے کوئی دلیل ہوتی ہی نہیں ہے۔

1۔ یہ فرق آپ نے بیان کیا ہے؟ محترم بھائی میں نے فرق کا پوچھا تھا؟ آپ کی اس وضاحت سے تو مجھے میری پیش کردہ تعریف میں اور آپ کی نقل کردہ تعریف میں کوئی فرق نظر نہیں آرہا، جبکہ آپ میری پیش کردہ تعریف کو خود ساختہ کے ساتھ اس پر حیرانگی کا اظہار بھی کرچکے ہیں۔اس لیے آپ سے گزارش ہے کہ میری پیش کردہ اور آپ کی نقل کردہ تعریف میں جو فرق ہے؟ وہ بیان کریں۔ اور فرق کس چڑیا کا نام ہوتا ہے؟ یہ آپ جانتے ہی ہونگے؟
میں دونوں تعریفیں نقل کر کے فرق ہائلائٹ کر دیتا ہوں۔ میرے کہنے سے تو آپ کو نہیں معلوم ہو رہا:۔
قيل في بعض شروح الحسامي: التقليد اتّباع الإنسان غيره فيما يقول أو يفعل معتقدا للحقية من غير نظر إلى الدليل
حسامی کی بعض شروح میں کہا گیا ہے: تقلید انسان کی غیر کے قول یا فعل میں اتباع ہے اس کو درست سمجھتے ہوئے دلیل کی طرف غور کیے بغیر۔

3۔ قرآن وحدیث کے مطابق مسئلہ ہو، چاہے دلیل بیان کی جائے یا نہ کی جائے وہ اتباع میں ہی آئے گا۔ اور ایسا مسئلہ جو قرآن وحدیث کے مخالف ہو، اور کسی کی تقلید میں مان لیا جائے تو یہ تقلید میں آئے گا۔
ویسے تو اگر آپ کی یہ تعریف ہے تو اس میں دور لازم آ رہا ہے:
تقلید میں مان لیا جائے تو یہ تقلید میں آئے گا
تقلید کی تعریف میں تقلید میں مان لیا جائے؟ تقلید ہی کی تو وضاحت کرنی ہے۔ اس کی وضاحت میں پھر تقلید کا لفظ؟

اور آپ اپنی تعریف کا کوئی حوالہ پیش فرمائیے۔

2۔ آپ یہاں پر بھی بات گول مگول کرگئے؟ دلیل کی طرف غور کیے بغیر پر جو آپ لوگوں سے ہمارا سوال ہوتا ہے کہ اصل میں دلیل ہوتی بھی ہے کہ نہیں؟ یعنی جو مسئلہ بتایا گیا ہے۔ آیا قرآن وحدیث سے اس پر کوئی دلیل بھی ہے کہ نہیں؟ اگر دلیل ہوگی قرآن وحدیث سے تو یہ تقلید نہیں ہوگی اور اگر دلیل نہیں ہوگی تو یہ تقلید ہوگی۔
کوئی حوالہ؟؟؟؟

سمجھ گئے ہونگے؟
جی سمجھ گیا ہوں۔ اس جگہ پر اس موضوع پر بات نہیں ہو رہی۔
یہ پڑھ لیجیے۔ اور اس میں میرا آخری جملہ بھی پڑھ لیجیے گا۔
http://forum.mohaddis.com/threads/کیا-متقدمین-فقہا-کا-اجتہاد-قیامت-تک-کے-لیے-کافی-ہے؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟.20165/page-11#post-160327
 
Top