• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

شرافت سوز تصویروں کی اڑانی نہیں جاتی

شمولیت
مئی 05، 2014
پیغامات
202
ری ایکشن اسکور
40
پوائنٹ
81
تری جفائیں بھی سہتا رہوں ، دعا بھی کروں
تجھی سے رحم کی چلا کے التجا بھی کروں​
یہ دو دو کام تو بس کے مرے نہیں زاھد
کہ بُت کدہ میں رہوں طاعت خدا بھی کروں​
 
شمولیت
مئی 05، 2014
پیغامات
202
ری ایکشن اسکور
40
پوائنٹ
81
نازکِی اُس کے لَب کی کیا کہیے
پنکھڑی اِک گلاب کیسی ہے​
بار بار اس کے در پہ جاتا ہوں
حالت اب اضطراب کی سی ہے​
میں جو بولا کہاکہ یہ آواز!
اسی خانہ خراب کی سی ہے​
میر ان نیم باز آنکھوں میں
ساری مستی شراب کی سی ہے​
 
شمولیت
مئی 05، 2014
پیغامات
202
ری ایکشن اسکور
40
پوائنٹ
81
پی کے ہم تم جو چلےجُھومتے میخانے سے
جُھک کے کچھ بات کہی شیشے نے پیمانے سے​
نیچی نظروں سے مری جان مجھے کیوں دیکھا
لوگ کچھ اور ہی سمجھے تِرے شرمانے سے​
 
شمولیت
مئی 05، 2014
پیغامات
202
ری ایکشن اسکور
40
پوائنٹ
81
وہ صبح کو آئے تو کروں باتیں دو پَہر
اور چاہوں کہ دن تھوڑا سا ڈھل جائے تو اچھا​
ڈھل جائے جو دن بھی تو اسی طرح کروں شام
اور پھر کہوں گر آج سے کل جائے تو اچھا​
جب کل ہو توپھر وہی کہوں کل کی طرح سے
گر آج کا دن بھی یونہی ٹل جائے تو اچھا​
القِصّہ نہیں چاہتا میں جائےیہاں سے
دل اُس کا یہیں گر چہ بہل جائے تو اچھا​
 

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,773
ری ایکشن اسکور
8,473
پوائنٹ
964
علی معاویہ بھائی آپ نے تو کسی اور طرز کی شاعری شروع کردی ہے ۔ مسکراہٹ
خیر
کسی کو دیکھ کے ساقی کے ایسے ہوش اُڑے
شراب سیخ پہ ڈالی ،کباب شیشے میں​
یہ شعر یا قطعہ یا رباعی جو بھی ہے یہ ایسے نہیں ۔ ساغر خیامی (بے دین سا آدمی لگتا ہے )نام کے ہندی شاعر نے اسے یوں کہا ہے :
حسین تم ہی نہیں ہو جمیل ہم بھی ہیں
اڑا کے رکھ دیے ساقی کے ہوش ایک پل میں
ملی نگاہ تو وہ بھی حواس کھو بیٹھا
شراب سیخ پر رکھ دی کباب بوتل میں
 
شمولیت
مئی 05، 2014
پیغامات
202
ری ایکشن اسکور
40
پوائنٹ
81
محترم بھائی خضر حیات صاحب :یہ تمام شعر بندہ نے مولانا سید محمد داؤد غزنوی رحمۃ اللہ علیہ کی بیاض سے نقل کئے ہیں
یہ شعر اپنے وزن کے اعتبار سے جیسا بھی تھا
کسی کو دیکھ کے ساقی کے ایسے ہوش اُڑے
شراب سیخ پہ ڈالی ،کباب شیشے میں​
لیکن جناب نے جو لکھا!​
ملی نگاہ تو وہ بھی حواس کھو بیٹھا
شراب سیخ پر رکھ دی کباب بوتل میں​
کباب کے ذکر پر منہ میں پانی کے ساتھ ساتھ ایک شعر اور بھی یاد آیا​
چمن سے آ رہی ہے خوش بو کباب کی​
کسی بلبل کا دل جلا ہوگا​
 
Top