• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

شرح اسماءِ حسنٰی

اسحاق سلفی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اگست 25، 2014
پیغامات
6,372
ری ایکشن اسکور
2,589
پوائنٹ
791
الْخَالِقُ (اندازہ کرنے والا)
کیونکہ اصل خلق بمعنی تقدیر کے ہیں: مثلا خلقت الشئ خلقا اذا قدرتہ ۔ قرآن کریم میں ہے۔ وَتَخْلُقُونَ إِفْكًا ۚ ۔۔ ﴿١٧﴾۔ العنکبوت ، اور تم جھوٹا اندازہ کرتے ہو۔ یعنی اللہ تعالی خلق کا مقدر ( اندازہ مقرر کرنے والا) پیدا کرنے والا، ابھارنے اور مکمل کرنے والا اور اس کی تدبیر کرنے والا ہے۔ فَتَبَارَكَ اللَّـهُ أَحْسَنُ الْخَالِقِينَ ﴿١٤﴾۔ المومنون، اللہ کی ذات بابرکت سب سے بہتر بنانے والی ہے۔ زجاج نے بھی اسی طرح کہا ہے۔
الْخَالِقُ ‘‘
(1)پہلے سے موجود مثال کے بغیر کسی شئی کو ایجاد کرنے والا۔ عدم سے وجود میں لانے والا ۔(ايجاد الشيء وإبداعه على غير مثال سابق، )
علامہ راغب کہتے ہیں :إبداع الشّيء من غير أصل ولا احتذاء،
(2)ایک شیئ سے دوسری شیئے پیدا کرنے والا ۔جیسے :۔ ( خَلَقَكُمْ مِنْ نَفْسٍ واحِدَةٍ [النساء/ 1] ، ’’ تم سب کو ایک جان سے پیدا کیا ‘‘
خَلَقَ الْإِنْسانَ مِنْ نُطْفَةٍ [النحل/ 4]
انسان کو مادہ تولید سے پیدا کیا (الراغب )
(۳) (کسی چیز کو بنانے کیلئے )اندازہ لگانا ، الصحاح جوہری میں ہے :
[خلق] الخَلْقُ: التقديرُ. يقال: خَلَقْتُ الأديمَ، إذا قَدَّرْتَهُ قبل القطع.
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اور جس چیز کا حقیقت میں وجود ہی نہ لیکن انسان اس کا جھوٹا وجود گھڑلے اس کو قرآن نے ’’ خلق ‘‘
کہا ہے :
{وَتَخْلُقُونَ إِفْكاً} العنكبوت، یعنی تم جھوٹ گھڑتے ہو ۔
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
 
Last edited:

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,585
ری ایکشن اسکور
6,762
پوائنٹ
1,207
جزاک اللہ خیرا محترم شیخ صاحب!
متعلقہ اسماء الحسنی میں حاشیہ دے دیتا ہوں ۔
 

جوش

مشہور رکن
شمولیت
جون 17، 2014
پیغامات
621
ری ایکشن اسکور
320
پوائنٹ
127
(خلق) کے معنی پیدا کرنے کے آتے ہیں اسکے تمام مشتقات میں اہل لغت نے ۔۔اندازہ کرنا۔۔ کا معنی نہیں دیا ہے اسلئے اسکا ۔اندازہکرنا۔ معنی صحیح نہیں معلوم ہوتا ہے بلکہ اس کے لئے عربی لغت میں ۔قدر ۔ کا لفظ آتا ہے ۔۔ اسی طرح آپنے ۔ ودود۔ کا جو معنی لکہا ہے اس میں اور شیخ اسحاق سلفی نے ۔ ودود۔کاجو معنی عربی لغت کے حوالے سے لکہا ہے دونوں کے معنی میں کافی فرق ہے سلفی صاحب نے جو معنی بیاں کیا ہے وہی اصل ہے اسی لئے آپ اردو ترجموں پر اعتماد نہ کرتے ہوئے محض عربی لغات کی طرف یا عربی زبان میں مشائخ نے جو معنی بیان کیا ہے انکی طرف رجوع کریں گے تو انشاءاللہ معنی بھی صحیح ہوگا اور آپکا علمی فائدہ بھی ہوگا۔ جزاک اللہ خیرالجزاء۔
 

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,585
ری ایکشن اسکور
6,762
پوائنٹ
1,207
الشَّهِيدُ

(گواہ)
جو ہر چیز پر گواہ اور ان پر مطلع ہو، جس کی مخلوق کو وہاں بغیر حاضری کے اطلاع نہ ہوسکے۔ (البیھقی)
 

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,585
ری ایکشن اسکور
6,762
پوائنٹ
1,207
الْحَقُّ

(سچا اور ثابت)
جیسے کہا جاتا ہے کہ حقيقة الشيءِ احقه حقا تيقنت كومه و وجوده۔ یعنی اس کے وجود اور(ثابت) ہونے کا یقین کیا کہ اللہ تعالی حق ہے۔ یعنی یقینا موجود ہے۔ (الزجاج) اور الحق کے مقابلے میں الباطل ہے۔ اس لیے اللہ کے سوا ہر معبود اور اس کے حکم کے مقابلے میں ہر حکم باطل ہے۔ (الغزالی)
 

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,585
ری ایکشن اسکور
6,762
پوائنٹ
1,207
الْوَكِيلُ

(کارساز)
جس کے حوالے تمام کام کئے جائیں۔ اس عقیدے کے تحت کہ تمام مخلوق کا وہی مالک ہے اور تمام کام اس کی قدرت میں ہیں نہ کہ کسی اور کے ہاتھ میں۔ (البیھقی)
 

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,585
ری ایکشن اسکور
6,762
پوائنٹ
1,207
الْقَوِيُّ

(طاقت ور)
جس کی طاقت پوری اور کامل ہو۔ (الزجاج) کسی حال میں بھی اس پر عاجزی نہ آئے۔ (البیھقی)
 

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,585
ری ایکشن اسکور
6,762
پوائنٹ
1,207
الْمَتِينُ

(زبردست قوت والا)
جس کی قوت وقدرت کی کوئی انتہا نہ ہو۔ (الزجاج) جس میں کبھی بھی نقص اور تغیر واقع نہ ہو۔ (البیھقی)
 

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,585
ری ایکشن اسکور
6,762
پوائنٹ
1,207
الْوَلِيُّ

(دوست۔۔مددگار)
جو اپنے دوستوں کی مدد کرے اور دشمنوں کا قلع قمع کرے۔
 
Top