- شمولیت
- نومبر 08، 2011
- پیغامات
- 3,416
- ری ایکشن اسکور
- 2,733
- پوائنٹ
- 556
السلام علیکم و رحمۃ اللہ وبرکاتہ!
عبداللہ حیدر بھائی! ہمارا موقف یہ ہے کہ یہ "مقلدین احناف" کا متفقہ اصول ہے۔ اور آج تک کسی حنفی مقلد نے اس اصول کی تردید نہیں کی!!
اور باقی رہی "متبحر عالم" کی بحث تو اس پر ان شاء اللہ آپ طالب نور بھائی سے گفتگو جاری رکھیں، ان شاء اللہ !
ویسے ایک بات عرض کر دیتا ہوں کہ یہ جو بات مولانا تقی عثمانی صاحب نے لکھی ہے، وہ بھی ایک لطیفہ ہی ہے۔ کیا مولانا صاحب یہ بھی بتلا سکتے ہیں کہ ایسا "متبحر عالم" حنفی کوئی دنیا میں موجود ہے بھی، یا اب تک کون کون سے حنفی اس منزل عالی شان تک رسائی حاصل کر چکے ہیں؟ اور مزید یہ کہ کون سا مقلد یہ اختیار رکھتا ہے کہ وہ کسی دوسرے مقلد کو یہ اجازۃ دے کہ " آج سے آپ " متبحر عالم" بن چکے ہو، اب آپ حدیث کے مخالف امام کے قول کو رد کر سکتے ہو" لیکن یہ اجازۃ دینے والا خود یہ نہیں کر سکے گا، کیوں کہ وہ خود اس منزل عالی شان تک نہیں پہنچ سکا!! اور یہ نہ جانے کون سا دین ہےجس میں عوام پر واجب ہے کہ حدیث کی مخالفت کریں! اور بس صرف معدوم لوگ ہی حدیث کے مقابلے میں امام کے قول کو رد کر سکتے ہیں!
خیر مختصر یہ کہ یہ صرف لوگوں کو دھوکا دینا ہے، اور غالباً آپ بھی مولانا تقی عثمانی صاحب کے اس فریب میں آ گئے! مجھے وہ مثال یاد آتی ہے کہ
نہ نو من تیل ہو گا نہ رادھا ناچے گی!
عبداللہ حیدر بھائی! آپ کی بات ایک لحاظ سے درست ہے، اگر کوئی سلفی مذکورہ اصول پر " تمام حنفیوں کا متفق" ہونا قرار دیتا ہے تو یہ یا تو اس کی خطا ہے، یا بیان میں کرنے میں خفلت کا شکار ہے۔السلام علیکم،
میں زیادہ نہیں جانتا لیکن حنفی مذہب میں قول امام کے خلاف حدیث قبول نہ کرنے پر تمام حنفیوں کا متفق ہونا میرے نزدیک محل نظر ہے۔ دیوبندیوں کے ایک معتبر اور بڑے عالم مفتی تقی عثمانی لکھتے ہیں:
"متبحر عالم سے ہماری مراد ایسا شخص ہے جو اگرچہ رتبہ اجتہاد کو نہ پہنچا ہو لیکن اسلامی علوم کو باقاعدہ ماہر اساتذہ سے حاصل کرنے کے بعد انہی علوم کی تدریس اور تصنیف کی خدمت میں اکابر علماء کی زیر نگرانی عرصہ دراز تک مشغول رہا ہو، تفسیر، حدیث، فقہ اور ان کے اصول اسے مستحضر ہوں اور وہ کسی مسئلے میں اسلاف کے افادات سے بخوبی فائدہ اٹھا سکتا ہو اور ان کے طرز تصنیف و استدلال کا مزاج شناس ہونے کی بناء پر ان کی صحیح مراد تک پہنچ سکتا ہو۔ ۔ ۔ ۔ ۔ بیشتر علماء کا کہنا یہ ہے کہ اگر ایسے "متبحر فی المذہب" نے مسئلے کے تمام پہلوؤں اور دلائل کا پوری طرح احاطہ کرنے کی کوشش کر لی ہو تو ایسی صورت میں وہ حدیث صحیح کی بناء پر اپنے امام کے قول کو چھوڑ سکتا ہے۔۔ ۔ "
(تقلید کی شرعی حیثیت ص 94 تا 108 کی بحث ملاحظہ ہو)
آپ کے ایک تھریڈ " جی ہاں! حنفی اپنے امام، ابوحنیفہ کی عبادت کرتے ہیں" میں اس کتاب کا حوالہ دیکھنے کے بعد میں نے اس کا مطالعہ کیا تھا اور سچی بات ہے دیوبندیوں کا موقف سمجھنے میں مجھے اس سے بڑی مدد ملی ہے۔
یہ بھی واضح کرتا چلوں کہ مسلکا میں دیوبندی نہیں ہوں لیکن جب سلفیت کا کوئی پیروکار اس قسم کے الزامات فریق مخالف پر لگائے تو اسے سمجھائے بغیر رہا نہیں جاتا:
يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا كُونُوا قَوَّامِينَ بِالْقِسْطِ شُهَدَاءَ لِلَّهِ وَلَوْ عَلَى أَنْفُسِكُمْ أَوِ الْوَالِدَيْنِ وَالْأَقْرَبِينَ إِنْ يَكُنْ غَنِيًّا أَوْ فَقِيرًا فَاللَّهُ أَوْلَى بِهِمَا فَلَا تَتَّبِعُوا الْهَوَى أَنْ تَعْدِلُوا وَإِنْ تَلْوُوا أَوْ تُعْرِضُوا فَإِنَّ اللَّهَ كَانَ بِمَا تَعْمَلُونَ خَبِيرًا (135)
عبداللہ حیدر بھائی! ہمارا موقف یہ ہے کہ یہ "مقلدین احناف" کا متفقہ اصول ہے۔ اور آج تک کسی حنفی مقلد نے اس اصول کی تردید نہیں کی!!
اور باقی رہی "متبحر عالم" کی بحث تو اس پر ان شاء اللہ آپ طالب نور بھائی سے گفتگو جاری رکھیں، ان شاء اللہ !
ویسے ایک بات عرض کر دیتا ہوں کہ یہ جو بات مولانا تقی عثمانی صاحب نے لکھی ہے، وہ بھی ایک لطیفہ ہی ہے۔ کیا مولانا صاحب یہ بھی بتلا سکتے ہیں کہ ایسا "متبحر عالم" حنفی کوئی دنیا میں موجود ہے بھی، یا اب تک کون کون سے حنفی اس منزل عالی شان تک رسائی حاصل کر چکے ہیں؟ اور مزید یہ کہ کون سا مقلد یہ اختیار رکھتا ہے کہ وہ کسی دوسرے مقلد کو یہ اجازۃ دے کہ " آج سے آپ " متبحر عالم" بن چکے ہو، اب آپ حدیث کے مخالف امام کے قول کو رد کر سکتے ہو" لیکن یہ اجازۃ دینے والا خود یہ نہیں کر سکے گا، کیوں کہ وہ خود اس منزل عالی شان تک نہیں پہنچ سکا!! اور یہ نہ جانے کون سا دین ہےجس میں عوام پر واجب ہے کہ حدیث کی مخالفت کریں! اور بس صرف معدوم لوگ ہی حدیث کے مقابلے میں امام کے قول کو رد کر سکتے ہیں!
خیر مختصر یہ کہ یہ صرف لوگوں کو دھوکا دینا ہے، اور غالباً آپ بھی مولانا تقی عثمانی صاحب کے اس فریب میں آ گئے! مجھے وہ مثال یاد آتی ہے کہ
نہ نو من تیل ہو گا نہ رادھا ناچے گی!
ما اہل حدیثیم دغا را نشناسیم
صد شکر کہ در مذہب ما حیلہ و فن نیست
ہم اہل حدیث ہیں، دھوکہ نہیں جانتے، صد شکر کہ ہمارے مذہب میں حیلہ اور فنکاری نہیں۔
صد شکر کہ در مذہب ما حیلہ و فن نیست
ہم اہل حدیث ہیں، دھوکہ نہیں جانتے، صد شکر کہ ہمارے مذہب میں حیلہ اور فنکاری نہیں۔