- شمولیت
- اپریل 27، 2013
- پیغامات
- 26,585
- ری ایکشن اسکور
- 6,763
- پوائنٹ
- 1,207
بَابٌ : أَفْضَلُ النَّاسِ الْمُجَاهِدُ فِيْ سَبِيْلِ اللَّهِ بِنَفْسِهِ وَ مَالِهِ
لوگوں میں افضل وہ مجاہد ہے جو اپنی جان اور اپنے مال سے اللہ تعالیٰ کی راہ میں جہاد کرے
لوگوں میں افضل وہ مجاہد ہے جو اپنی جان اور اپنے مال سے اللہ تعالیٰ کی راہ میں جہاد کرے
(1072) عَنْ أَبِي سَعِيدِ نِالْخُدْرِيِّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّ رَجُلاً أَتَى النَّبِيَّ صلی اللہ علیہ وسلم فَقَالَ أَيُّ النَّاسِ أَفْضَلُ ؟ فَقَالَ رَجُلٌ يُجَاهِدُ فِي سَبِيلِ اللَّهِ بِمَالِهِ وَ نَفْسِهِ قَالَ ثُمَّ مَنْ ؟ قَالَ مُؤْمِنٌ فِي شِعْبٍ مِنَ الشِّعَابِ يَعْبُدُ اللَّهَ رَبَّهُ وَ يَدَعُ النَّاسَ مِنْ شَرِّهِ
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک آدمی نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور کہا کہ کون شخص افضل ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:’’ وہ شخص جو اللہ تعالیٰ کی راہ میں اپنے مال اور اپنی جان سے جہاد کرتا ہے۔‘‘ اس نے کہا پھر کون ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:’’ وہ مومن جو پہاڑ کی کسی گھاٹی میں اللہ تعالیٰ کی عبادت کرے اور لوگوں کو اپنے شر سے بچائے۔‘‘