خواجہ خرم
رکن
- شمولیت
- دسمبر 02، 2012
- پیغامات
- 477
- ری ایکشن اسکور
- 46
- پوائنٹ
- 86
(15) باب بَيَانِ خِصَالٍ مَنِ اتَّصَفَ بِهِنَّ وَجَدَ حَلاَوَةَ الإِيمَانِ
باب:15-وہ عادتیں جن سے متصف ہونے والا ایمان کی مٹھاس پا لیتا ہے۔
حدیث نمبر:165(43):
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، وَمُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى بْنِ أَبِي عُمَرَ، وَمُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ، جَمِيعًا عَنِ الثَّقَفِيِّ، - قَالَ ابْنُ أَبِي عُمَرَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَهَّابِ، - عَنْ أَيُّوبَ، عَنْ أَبِي قِلاَبَةَ، عَنْ أَنَسٍ، عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم قَالَ " ثَلاَثٌ مَنْ كُنَّ فِيهِ وَجَدَ بِهِنَّ حَلاَوَةَ الإِيمَانِ مَنْ كَانَ اللَّهُ وَرَسُولُهُ أَحَبَّ إِلَيْهِ مِمَّا سِوَاهُمَا وَأَنْ يُحِبَّ الْمَرْءَ لاَ يُحِبُّهُ إِلاَّ لِلَّهِ وَأَنْ يَكْرَهَ أَنْ يَعُودَ فِي الْكُفْرِ بَعْدَ أَنْ أَنْقَذَهُ اللَّهُ مِنْهُ كَمَا يَكْرَهُ أَنْ يُقْذَفَ فِي النَّارِ "
ابو قلابہ نے سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺنے فرمایا تین باتیں جس میں ہونگی وہ ان کی وجہ سے ایمان کی مٹھاس اور حلاوت پائے گا۔ایک تو یہ کہ جس کو اللہ اور اس کا رسول ہر کسی سے بڑھ کر محبوب ہوں ۔ دوسرے یہ کہ جس کسی سے بھی محبت کرے، اللہ ہی کے لیے کرے (یعنی دنیا کی کوئی غرض نہ ہو نہ اس سے ڈر ہو)تیسرے یہ کہ اللہ نے اسے کفر سے بچا لیا ہے تو وہ کفر میں دوبارہ جانے کو اتنا ناپسند کرے جتنا آگ میں ڈالے جانے کو ناپسند کرتا ہے۔
حدیث نمبر:166(۔۔):
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى، وَابْنُ، بَشَّارٍ قَالاَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، قَالَ سَمِعْتُ قَتَادَةَ، يُحَدِّثُ عَنْ أَنَسٍ، قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " ثَلاَثٌ مَنْ كُنَّ فِيهِ وَجَدَ طَعْمَ الإِيمَانِ مَنْ كَانَ يُحِبُّ الْمَرْءَ لاَ يُحِبُّهُ إِلاَّ لِلَّهِ وَمَنْ كَانَ اللَّهُ وَرَسُولُهُ أَحَبَّ إِلَيْهِ مِمَّا سِوَاهُمَا وَمَنْ كَانَ أَنْ يُلْقَى فِي النَّارِ أَحَبَّ إِلَيْهِ مِنْ أَنْ يَرْجِعَ فِي الْكُفْرِ بَعْدَ أَنْ أَنْقَذَهُ اللَّهُ مِنْهُ " .
قتادہ سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺنے فرمایا جس میں تین باتیں ہونگی وہ ایمان کی مٹھاس پائے گا۔1۔جو کسی آدمی سے صرف اللہ کی خاطر دوستی رکھے۔ 2۔اللہ اور اس کے رسول سے دوسرے سب لوگوں سے زیادہ محبت رکھے ۔ 3۔جبکہ اللہ نے اس کو کفر سے نجات دی ہے تو وو آ گ میں ڈالا جانا پسند کرے مگر کفر اختیار کرنا پسند نہ کرے ۔
حدیث نمبر:167(۔۔):
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ مَنْصُورٍ، أَنْبَأَنَا النَّضْرُ بْنُ شُمَيْلٍ، أَنْبَأَنَا حَمَّادٌ، عَنْ ثَابِتٍ، عَنْ أَنَسٍ، قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم بِنَحْوِ حَدِيثِهِمْ غَيْرَ أَنَّهُ قَالَ " مِنْ أَنْ يَرْجِعَ يَهُودِيًّا أَوْ نَصْرَانِيًّا " .
ثابت نے سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت کی، انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا۔۔۔۔(پھر اسی طرح بیان کیا) جیسے سابقہ راویوں نے بیان کیا ہے، البتہ انہوں نے یہ الفاظ کہے: "اس کو پھر یہودی یا عیسائی ہو جانے سے (آگ میں ڈالا جانا زیادہ پسند ہو)"