• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

صحیح مسلم

ساجد تاج

فعال رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
7,174
ری ایکشن اسکور
4,517
پوائنٹ
604
( سُوْرَۃُ وَیْلٌ لِّلْمُطَفِّفِیْنَ )
بَابٌ : فِيْ قَوْلِهِ تَعَالَى: {يَوْمَ يَقُوْمُ النَّاسُ لِرَبِّ الْعَالَمِيْنَ} (6)
اللہ تعالیٰ کے فرمان { یَوْمَ یَقُوْمُ النَّاسُ…}کے متعلق

(2174) عَنِ ابْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا عَنِ النَّبِيِّ صلی اللہ علیہ وسلم { يَوْمَ يَقُومُ
النَّاسُ لِرَبِّ الْعَالَمِينَ } قَالَ يَقُومُ أَحَدُهُمْ فِي رَشْحِهِ إِلَى أَنْصَافِ أُذُنَيْهِ

سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنھما نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس آیت ’’جس دن لوگ پروردگار عالم کے سامنے کھڑے ہوں گے‘‘کی تفسیر میں فرمایا :’’بعض لوگ اپنے پسینے میں ڈوبے کھڑے ہوں گے جو دونوں کانوں کے نصف تک ہو گا۔‘‘
 
( سُوْرَۃُ الْإِنْشِقَاقِ )
بَابٌ : فِيْ قَوْلِهِ تَعَالَى: { فَسَوْفَ يُحَاسَبُ حِسَابًا يَسِيْرًا }

اللہ تعالیٰ کے فرمان { فَسَوْفَ یُحَاسَبُ …}کے متعلق

(2175) عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا قَالَتْ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلی اللہ علیہ وسلم مَنْ حُوسِبَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ عُذِّبَ فَقُلْتُ أَلَيْسَ قَدْ قَالَ اللَّهُ عَزَّ وَ جَلَّ { فَسَوْفَ يُحَاسَبُ حِسَابًا يَسِيرًا }؟ فَقَالَ لَيْسَ ذَلِكَ الْحِسَابُ إِنَّمَا ذَاكَ الْعَرْضُ مَنْ نُوقِشَ الْحِسَابَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ عُذِّبَ

ام المومنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنھا کہتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’جس شخص سے قیامت کے دن حساب ہو گا، ا س کو عذاب ہو گا۔ میں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ تو فرماتا ہے ’’پھر عنقریب حساب لیا جائے گا آسانی سے اور وہ اپنے گھر والوں میں خوش ہو کر لوٹ جائے گا‘‘ توآپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’ یہ حساب نہیں ہے ،یہ تو صرف اعمال کی پیشی ہے اور جس سے قیامت کے دن حساب میں تفتیش کی گئی اس کو عذاب ہو گا۔ ‘‘
 
( سُوْرَۃُ وَاللَّیْلِ )
بَابٌ : فِيْ قَوْلِهِ تَعَالَى: {وَالذَّكَرِ وَ الأُنْثَى}

اللہ تعالیٰ کے فرمان {وَالذَّکَرِ وَالْأُنْثَی}کے متعلق

(2176) عَنْ عَلْقَمَةَ قَالَ قَدِمْنَا الشَّامَ فَأَتَانَا أَبُو الدَّرْدَائِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ فَقَالَ أَفِيكُمْ أَحَدٌ يَقْرَأُ عَلَىَّ قِرَائَةِ عَبْدِ اللَّهِ ؟ فَقُلْتُ نَعَمْ أَنَا قَالَ فَكَيْفَ سَمِعْتَ عَبْدَ اللَّهِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ يَقْرَأُ هَذِهِ الْآيَةَ { وَ اللَّيْلِ إِذَا يَغْشَى } قَالَ سَمِعْتُهُ يَقْرَأُ {وَ اللَّيْلِ إِذَا يَغْشَى... وَ الذَّكَرِ وَ الأُنْثَى } قَالَ وَ أَنَا وَ اللَّهِ هَكَذَا سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صلی اللہ علیہ وسلم يَقْرَؤُهَا وَ لَكِنْ هَؤُلآئِ يُرِيدُونَ أَنْ أَقْرَأَ { وَ مَا خَلَقَ الذَّكَرِ وَ الْأُنْثَي } فَلاَ أُتَابِعُهُمْ

سیدنا علقمہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ ہم شام کو گئے تو سیدنا ابوالدرداء رضی اللہ عنہ ہمارے پاس آئے او رکہا کہ تم میں کوئی سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ کی قراءت پڑھنے والا ہے؟ میں نے کہا کہ ہاں! میں ہوں ۔انہوں نے کہا کہ تم اس آیت {وَاللَّیْلِ اِذَا یَغْشَی} کو کیسے پڑھتے ہو؟ میں نے کہا کہ سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ اس طرح پڑھتے تھے { وَاللَّیْلِ اِذَا یَغْشَی … وَ الذَّکَرِ وَالْأُنْثَی } انہوں نے کہا کہ اللہ کی قسم ! میں نے بھی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یونہی پڑھتے سنا ہے اور یہاں کے لوگ چاہتے ہیں کہ میں پڑھوں کہ {وَ مَا خَلَقَ الذَّکَرَ وَالْأُنْثَی}تو میں ان کی نہیں مانتا۔
 
ساجد تاج

فعال رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
7,174
ری ایکشن اسکور
4,517
پوائنٹ
604
(سُوْرَۃُ والضُّحَی)
بَابٌ : فِيْ قَوْلِهِ تَعَالَى: {مَا وَدَّعَكَ رَبُّكَ وَ مَا قَلَى}

اللہ تعالیٰ کے فرمان { مَا وَدَّعَکَ رَبُّکَ وَ مَا قَلٰی} کے متعلق

(2177) عَنِ الأَسْوَدِ بْنِ قَيْسٍ قَالَ سَمِعْتُ جُنْدُبَ بْنَ سُفْيَانَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ يَقُولُ اشْتَكَى رَسُولُ اللَّهِ صلی اللہ علیہ وسلم فَلَمْ يَقُمْ لَيْلَتَيْنِ أَوْ ثَلاَثًا فَجَائَتْهُ امْرَأَةٌ فَقَالَتْ يَا مُحَمَّدُ ! إِنِّي لَأَرْجُو أَنْ يَكُونَ شَيْطَانُكَ قَدْ تَرَكَكَ لَمْ أَرَهُ قَرِبَكَ مُنْذُ لَيْلَتَيْنِ أَوْ ثَلاَثٍ قَالَ فَأَنْزَلَ اللَّهُ عَزَّ وَ جَلَّ { وَ الضُّحَى وَ اللَّيْلِ إِذَا سَجَى مَا وَدَّعَكَ رَبُّكَ وَ مَا قَلَى }

اسود بن قیس کہتے ہیںکہ میں نے سیدنا جندب بن ابی سفیان رضی اللہ عنہ سے سنا ،وہ کہتے تھے کہ ایک دفعہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم بیمار ہوگئے تو دو تین رات تک نہیں اٹھے۔ پھر ایک عورت (عوراء بنت حرب، ابوسفیان کی بہن ، ابو لہب کی بیوی حمالۃ الحطب) آئی اور کہنے لگی کہ اے محمد! میں سمجھتی ہوں کہ تمہارے شیطان نے تمہیں چھوڑ دیا ہے(یہ اس شیطاننی نے مذاق سے کہا) کیونکہ میں دیکھتی ہوں کہ دو تین رات سے تمہارے پاس نہیں آیا۔ تب اللہ تعالیٰ نے یہ سورت اتاری ’’قسم ہے روز روشن کی اور رات کی جب کہ وہ سکون کے ساتھ چھا جائے،تمہارے رب نے نہ تمہیں چھوڑا ہے اور نہ وہ ناراض ہوا ہے‘‘ ۔
 
ساجد تاج

فعال رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
7,174
ری ایکشن اسکور
4,517
پوائنٹ
604
(سُوْرَۃُ التَّکَاثُرِ)
بَابٌ : فِيْ قَوْلِهِ تَعَالَى: {أَلْهَاكُمُ التَّكَاثُرُ} (1)

اللہ تعالیٰ کے فرمان { أَلْھٰکُمُ التَّکَاثُرُ} کے متعلق

(2178) عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الشِّخِّيْرِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ أَتَيْتُ النَّبِيَّ صلی اللہ علیہ وسلم وَ هُوَ يَقْرَأُ { أَلْهَاكُمُ التَّكَاثُرُ } قَالَ يَقُولُ ابْنُ آدَمَ مَالِي ! مَالِي ! قَالَ وَ هَلْ لَكَ يَا ابْنَ آدَمَ ! مِنْ مَالِكَ إِلاَّ مَا أَكَلْتَ فَأَفْنَيْتَ أَوْ لَبِسْتَ فَأَبْلَيْتَ أَوْ تَصَدَّقْتَ فَأَمْضَيْتَ

سیدنا عبداللہ بن شخیر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم یہ پڑھ رہے تھے کہ ’’ہلاکت میں ڈال دیا تمہیں زیادہ سے زیادہ (مال ) حاصل کرنے (کی خواہش) نے‘‘۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’ آدمی کہتا ہے کہ میرامال! میرامال! اور اے ابن آدم! تیرا مال کیا ہے؟ تیرا مال وہی ہے جو تو نے کھایا اور فنا کیا یا پہنا اور پرانا کیا یا صدقہ دیا اور جاری کیا (قیامت کیلئے روانہ کیا) ۔ ‘‘
 
ساجد تاج

فعال رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
7,174
ری ایکشن اسکور
4,517
پوائنٹ
604
(سُوْرَۃُ الْفَتْحِ)
بَابٌ : فِيْ قَوْلِهِ تَعَالَى: { إِذا جَائَ نَصْرُ اللَّهِ وَ الْفَتْحُ }

اللہ تعالیٰ کے فرمان { إِذَا جَائَ نَصْرُ اللّٰہِ وَالْفَتْحُ} کے متعلق

(2179) عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عُتْبَةَ قَالَ قَالَ لِي ابْنُ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا تَعْلَمُ وَ قَالَ هَارُونُ تَدْرِي آخِرَ سُورَةٍ نَزَلَتْ مِنَ الْقُرْآنِ نَزَلَتْ جَمِيعًا ؟ قُلْتُ نَعَمْ { إِذَا جَائَ نَصْرُ اللَّهِ وَ الْفَتْحُ } قَالَ صَدَقْتَ

سیدنا عبیداللہ بن عتبہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ مجھ سے سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنھما نے کہا کہ تو جانتا ہے کہ قرآن کی یک بار مکمل نازل ہونے والی آخری سورت کونسی ہے؟ میں نے کہا کہ ہاں !وہ یہ سورت { اِذَا جَائَ نَصْرُ اللّٰہِ وَالْفَتْحُ} ہے انہوں نے کہا کہ تو نے سچ کہا۔
 
ساجد تاج

فعال رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
7,174
ری ایکشن اسکور
4,517
پوائنٹ
604

تمت بالخیر

اﷲ تعالیٰ اس کتاب کی تکمیل میں حصہ لینے والے تمام معاونین کے لیے اسکو صدقہ جاریہ بنائے۔ آمین!
 
ساجد تاج

فعال رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
7,174
ری ایکشن اسکور
4,517
پوائنٹ
604
میں شکرگزار ہوں آصف مغل بھائی اور نعیم یونس بھائی جن کی بدولت یہ کتاب ملی اور میںنے اسے محدث فورم پر شیئر کیا، اللہ تعالی ہمیں مزید دین کا کام کرنے کی توفیق عطا فرمائے آمین
 
Top