sahj
مشہور رکن
- شمولیت
- مئی 13، 2011
- پیغامات
- 458
- ری ایکشن اسکور
- 657
- پوائنٹ
- 110
سہج نے لکھا:
جی کئی ایک دیوبندی علماء اسے شیعہ، رافضی کہتے ہیں اور کئی ایک رحمۃ اللہ علیہ بھی کہتے ہیں۔
سہج صاحب نے لکھا:
نہ جانے یہ آپ کی آنکھوں کا قصور ہے یا آپ کے ان علماء و اکابرین کی جنہوں نے اس کے غیر مقلد ہونے سے بھی انکار کرتے ہوئے اسے شیعہ تسلیم کر رکھا ہے۔
سہج نے لکھا:
یہ ترجمے آپ کے بڑوں کے بھی پسند کردہ ہیں اور اس کا حدیث و لغت حدیث پر موجود کام کی، آپ کے امام المحدثین اس حد تک تعریف و توصیف پر مجبور ہیں کہ اس کا بعد میں شیعہ ہونا جاننے کے باوجود اس کی شخصیت کو عظیم مانتے ہیں۔
الحمد للہ، یہ تو آپ نے بھی مان لیا کہ وحید الزماں ہتھے سے اکھڑ گیا اور جب اس کے کتاب و سنت کے صریح خلاف عقائد و نظریات سامنے آئے تو اہل حدیث نے صاف اس سے بری ہونے کا اعلان کر دیا اور کہا کہ وہ شیعہ ہو گیا۔ اللہ کی شان دیکھئے جو بات ہم مضمون کے ذریعے ثابت کرنا چاہتے تھے اپنی تمام تر بے سر و پا باتوں کے خود سہج صاحب کو بھی تسلیم کرنا پڑی۔
سہج صاحب نے لکھا:
میں نے وحید الزماں سے متعلق علمائے اہل حدیث کا مئوقف پیش کر دیا ہے جسے آخر آپ کو بھی ماننا پڑ رہا ہے۔ اب رہا آپ کا الزام کے کیا کفر، شرک اور گمراہی کے فتوے آپ لوگوں نے علمائے دیوبند کے لئے ہی سنبھال رکھیں ہیں تو عرض ہے کہ آپ اپنے دعوے کے مطابق کسی واحد دیوبندی عالم کے خلاف ہمارے کسی معتبر عالم کا فتویٰ پیش کریں پھر ہم سے مطالبہ کریں۔ تکفیر معین کے مطالبہ کے لئے مثال بھی تکفیر معین کی دیجئے گا۔
علامہ شبلی نعمانی کے متعلق ابوبکر غازی پوری دیوبندی نے لکھا:
"بعض مسائل میں جب انہوں نے علماء امت سے اختلاف کیا تو علماء دیوبند نے ان پر سخت نکیر فرمائی، کیا یہ دینی اور علمی خیانت نہیں کہ علامہ شبلی کو دیوبندی علماء میں شمار کر کے علماء دیوبند پر اعتراضات کئے گئے۔"(آئینہ غیر مقلدیت:ص٤٠۔٤١)
یاد رہے کہ پیر مشتاق علی شاہ دیوبندی نے علامہ شبلی نعمانی اور ان کی کتاب کو اپنی کتاب "علمائے اہلسنت کی تصنیفی خدمات کی ایک جھلک(ص٦٧) پر پیش کر رکھا ہے۔
کیا وجہ ہے کہ علمائے دیوبند نے متفقہ طور پر علامہ شبلی نعمانی پر کفر، شرک اور گمراہی کا کوئی فتویٰ نہیں لگایا؟ اس کے باوجود صرف علامہ شبلی پر چونکہ دیوبندی علماء نے نکیر کر رکھی ہے اس لئے ان کو دیوبندی علماء کی تعریفات کے باوجود ان میں شمار کرنا دینی و علمی خیانت قرار پایا۔
وحیدالزماں کے حوالے سے سہج صاحب کے بالخصوص اور دیوبندی علماء کے بالعموم من گھڑت مطالبے اور اصول اپنی اسی تسلیم شدہ دینی و علمی خیانت کا مظہر ہیں۔
ایک اور چیز انصاف پسند حضرات نوٹ کریں کہ ہم نے جتنے حوالے وحید الزماں کی اہل حدیث سے بیزاری اور اہل حدیث کی وحید الزماں سے بیزاری و نکیر پر پیش کر رکھے ہیں ان کے مقابلے میں یہ حضرات اتنے حوالے شبلی نعمانی کے خلاف علمائے دیوبند کے ہرگز پیش نہین کر سکتے لیکن اس کے باوجود شبلی نعمانی کے حوالے ان پر پیش کرنا علمی و دینی خیانت اور وحیدالزماں کواتنے دلائل دیکھنے کے باوجود بھی اہل حدیث پر پیش کرناعین دیانت و ثواب سمجھے بیٹھے ہیں۔ نہ جانے یہ لینے اور دینے کے علیحدہ پیمانے ان حضرات نے کہاں سے اخذ کیے ہیں۔۔۔؟لینے اور دینے کے الگ پیمانےمشہور تو یہودیوں کے بارے میں ہیں، واللہ اعلم۔
سہج نے لکھا:
جن جن لوگوں کے خلاف دیوبندی علماء نے کوئی اشتہار، پمفلٹ یا کوئی کتابچہ تقسیم نہیں کیا ،کیا آپ ان سب کی ذمہ داری لینے پر راضی ہیں۔۔۔؟
یہ بات آپ کے علماء میں سے کس نے لکھ رکھی ہے کہ جن جن لوگوں کے خلاف اس مسلک کے علماء کوئی اشتہار، پمفلٹ یا کوئی کتابچہ تسلیم نہ کریں ، وہ اس کو مانتے ہیں چاہے اس سے بری ہونے کا اعلان کریں اس کے عقائد کو گمراہانہ تسلیم کریں اور خلاف کتاب و سنت کہیں کیونکہ آپ جیسے اپنے منہ سے منظور شدہ جاہل کی بات اور اصول کی تو علمی میدان میں کوئی وقعت نہیں۔ والسلام۔
ٹھیک ھے جناب طالب نور صاحب مان لیا میں نے کہ آپ نہیں مانو گے ۔۔۔۔ ٹھیک ھے ٹھیک ھے
مانگیا یہ جاھل کہ اہل حدیث ، وحید الزمان کو شیعہ ماننے میں دیوبندیوں کے محتاج ہیں ۔
وحید الزمان کو شیعہ تو کہیں گے ۔۔۔لیکن وحید الزمان کے ترجمہ اور تشریحات اہل حدیثوں کی ویبسائٹوں پر سجانا بند نہیں کریں گے۔
آپ سے علمی بات تو نہیں کر رہا تھا حضور ۔۔۔ آپ بھی کمال کرتے ہیں بھائی طالب نور ۔ میں نے کس وقت کہا ھے کہ میں علمی باتیں کر رہا ھوں ؟ میں تو جاھلانہ باتیں کر رہا تھا جناب ۔ ہاں یہ جاھلانہ بات ہی تو ھے کہ آپ سے یہ پوچھا جائے کہ وحید الزمان کے ترجمے اہل حدیثوں کی ویب سائٹوں پر کیا کر رہے ہیں ؟ اور اس کے گندے عقائد کے ساتھ ترجموں کی تشریحات بھی ۔۔۔۔ اب بتائیں یہ جاھلانا بات ھے کہ نہیں ؟آپ جیسے اپنے منہ سے منظور شدہ جاہل کی بات اور اصول کی تو علمی میدان میں کوئی وقعت نہیں۔
اور آپ کر رہے ہیں علمی باتیں ۔۔ ماشاء اللہ
آپ کی علمی باتیں صرف دیوبندیوں سے منسوب ہیں ۔ لیکن آپ یہ بتانے کو تیار نہیں کہ وحید الزمان کی کتابیں اور ترجمے تشریحات اہل حدیثوں کو کیوں پیاری ہیں ؟ آپ کا علمی جواب ھوگا کہ وحید الزمان کے ترجموں کو دیوبندیوں نے پسند کیا تھا ،اسلئیے ؟
کیسا جادو ھے وحید الزمان تیرا ؟ کہ سر چڑھ کر بولرہا ھے تیرے چاھنے والوں کے
اسے شیعہ بھی کہیں گے اور اس کے گستاخی بھرے ترجموں سے فائدہ بھی اٹھا نا ھے ۔
ایک بات تو کلئیر ھوگئی جناب طالب نور صاحب ، کہ آپ وحید الزمان کا صڑف نام ہی لیتے ہیں کہ وہ شیعہ ھو گیا مرتا کیا نا کرتا کے مصداق، ورنہ اس سے استفادہ کرنے کو دیکھا جائے تو کوئی بھی نہیں مانسکتا میری طرح ،کہ وحید الزمان آپ کے اکابرین میں سے نہیں ۔ یقین نہیں آتا تو اس کے ترجموں کو کسی ھندو سے پڑھوا لیں یا کسی اور کافر سے ، وہ یہی کہے گا کہ وحید الزمان اہل حدیث تھا ۔
آپ سے درخواست ھے کہ اب مزید کوئی علمی باتیں نہ کیجئے گا اس تھریڈ میں میرے ساتھ ۔ کیونکہ آپ کا علم کافی بھاری ھے اور میں ٹھرا ایک جاھل بندہ ۔ اتنا وزن برداشت نہیں ھوتا بھائی صاحب ۔ ایسی علمی باتیں کسی اہل حدیث بھائی کو تو سمجھ آسکتی ہیں لیکن ایک جاھل مقلد کے نہیں ۔ اسلئیے اجازت چاھتا ھوں ۔
السلام علیکم