sahj
مشہور رکن
- شمولیت
- مئی 13، 2011
- پیغامات
- 458
- ری ایکشن اسکور
- 657
- پوائنٹ
- 110
السلام علیکم علوی صاحب١۔میری تمام اہل الحدیث بھائیوں سے گزراش ہے کہ اس مکالمہ کو شروع سے پڑھنے کے بعد انسان اس نتیجہ تک پہنچتا ہے کہ اس قسم کا مکالمہ اہل الحدیث کا منہج نہیں ہے خصوصا جبکہ مدمقابل کا اصل مقصود دوسرے کو زیر کرنا ہو نہ کہ افہام وتفہیم ۔
٢۔بعض اوقات یہ بھی ہوتا ہے کہ آپ مکالمہ میں نرمی اختیار کرتے ہیں تاکہ آپ کا مدمقابل بھی نرم پڑے لیکن وہ اور چڑھنے کی کوشش کرنا شروع کر دیتا ہے کیونکہ یہ بعض لوگوں کی نفسیات ہے کہ وہ نرمی کو کمزوری سمجھ کر مزید سختی کرتے ہیں ۔ پس اہل الحدیث بھائیوں کو تو کم ازکم یہ سمجھنا چاہیے کہ جب ان کا مدمقابل بقلم خود یہ اقرار کر رہا ہے؛
اتو یہاں صرف یہ آیت قرآنی بطور جواب نقل کر کے اس مکالمہ کو فطری انجام تک پہنچانے میں ہی خیر ہے۔گر ایسا ھوجائے تو مجھ جیسے جاھل بندوں کو اہل حدیث موقف سمجھنے میں آسانی ھوجائے گی ۔
{وَعِبَادُ الرَّحْمَنِ الَّذِينَ يَمْشُونَ عَلَى الْأَرْضِ هَوْناً وَإِذَا خَاطَبَهُمُ الْجَاهِلُونَ قَالُوا سَلَاماً }الفرقان63
کیونکہ کتاب وسنت کے متبعین کو جاہلین سے مکالمہ کرنے سے منع کیا گیا ہے اور جاہلین کے دومعنی ہیں ایک وہ جس کے پاس علم نہ ہو اور دوسراوہ جس کے پاس حلم نہ ہو۔
میں وہ جاھل ھوں جس کے پاس علم نہیں ھے جس کا مجھے احساس بھی ھے اور اقرار بھی ، جن کے پاس حلم نہیں ھے ان کو آپ نے جاھل کہہ دیا ۔ لیکن اک شکوہ ھے آپ سے کہ بہت دیر بعد کہا۔ اگر اس تھریڈ کا پہلا مراسلہ پوسٹ ھونے کے بعد ہی ایسے جاھلانہ مضمون کو رکوادیتے تو آج مجھ جیسے جاھل کے سامنے "لاجواب" ھونے نہیں بن پڑتی ۔ جی ہاں لاجواب وہ بھی ایسے کہ اک صاحب اسی بدبخت مرتد وحید الزمان شیعہ کو رحمۃ اللہ علیہ کہہ کر دعاؤں سے بار بار نواز رہے ہیں ۔ یہاں میں یہ بھی سوال کرنے میں حق بجانب ھوں کہ اس تھریڈ میں ایک بدبخت کو شیعہ کہا جارہا ھے ، متبع قرآن و سنت سےہٹ کر شیعہ مزھب اپنانے والا اور صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کی شان میں بدترین الفاظ لکھنے کہنے والا بتارہے ہیں ۔ اور مراسلے لکھنے والا یہاں مراسلے پر مراسلہ پوسٹ فرمارہا ھے اور سارے اہل حدیث اس کی واہ واہ فرمارہے ہیں ۔ اور مزے کی بات یہ ھے کہ وحید الزمان شیعہ بدبخت کی عبارات دکھا دکھا کر برسا جارہا ھے صرف " حنفیوں پر" ؟ جبکہ ان ساری باتوں کے باوجود وحید الزمان کو شیعہ ھونے کے باوجود بھی " رحمۃ اللہ علیہ " کہا جارہا ھے ؟؟؟ اور اسے مرتد کہنا "ذیادتی" قرار دیا گیا ۔ آپ لوگوں کی مرضی ھے جناب جو چاھے کہیں میں روک نہیں رہا ۔ لیکن سوال کیا تھا میں نے کہ وہ وحید الزمان کیسے" رحمۃ اللہ علیہ قرار دیا جا رہا ھے ؟ "
اگر اس سوال کا جواب نہیں دینا گوارہ تو بتادیں کہ بھئی ہم اس سوال کا جواب نہیں دیں گے چاھے جو مرضی کرلو ۔ تو میں کبھی ضد نہیں کروں گا ۔ انشاء اللہ
لیکن یہاں ایسا کیا ہی نہیں گیا بلکہ وحید الزمان کو شیعہ بھی قرار دے رہے ہیں صحابہ کا گستاخ بھی ، اہل حدیثوں کا دشمن بھی ، اور ساتھ ساتھ اسے " رحمۃ اللہ علیہ " بھی فرمایا جارہا ھے ۔
آخر میں علوی صاحب سے عرض ھے کہ ابھی تک نرمی سے ہی بات کی ھے اور انشاء اللہ نرمی سے ہی بات کروں گا ۔ ہاں انداز جاھلانا ہی رہے گا ۔ کیونکہ علم کے پہاڑوں اور قرآن و سنت کے علاوہ کسی کی بات کو نہیں ماننے والوں کے سامنے تو میں جاھل ہی رہوں گا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
السلام علیکم انس نضر صاحبجزاکم اللہ علوی بھائی! آپ نے مناسب مشورہ دے کر صحیح راہنمائی فرمائی!
حسین بھائی! آپ ’صحیح‘ کہہ رہے ہوں گے، میری طرف سے اس موضوع کو آگے بڑھانے میں معذرت!
میری کوئی بات محسوس ہوئی ہو تو معذرت!
معزرت تو مجھے کرنی چاھئے بھائی ۔ کیوں مجھے شرمندہ کردیا آپ نے ؟ اوہ یاد آیا کیونکہ غلطی سے آپ نے وحید الزمان شیعہ کے بارے میں اپنے دل کی گہرائیوں میں پائے جانے والے خیالات اور احساسات کے مطابق لکھ دیا تھا " رحمۃ اللہ علیہ " ۔ اور میرے سوال اٹھا نے کے بعد آپ نے ساڑھے پانچ گھنٹے تک چھوٹے سے اور معمولی سے اور جاھلانہ سے سوال کا جواب دینا گوارہ نہیں کیا لیکن علوی صاحب کے مراسلے کے ایک گھنٹے کے بعد ہی صرف یہ کہہ دیا کہ "معزرت" ؟؟ ارے بھائی صاحب " رحمۃ اللہ علیہ " کیوں کہا ؟ کیا شیعہ مزھب آپ کے نزدیک اللہ کی رحمت کا حق دار ھے ؟ ویسے ہی جیسے آپ اپنے اکابرین کے لئے دعا کرتے ہیں " رحمۃ اللہ علیہ "؟
بھائی انس نضر بات آگے بیشک نہ بڑھائیں میرے سوال کرنے کو بحث سمجھئیے یا جو کچھ مرضی ۔ لیکن بھائی صرف یہ بتادیجئے کہ وحید الزمان کے لئے " رحمۃ اللہ علیہ" کہنا آپ نے کیسے جائز سمجھا ؟ اور اسے مرتد کہنا کیسے زیادتی قرار دیا ؟
بس بھائی انس صرف یہ بتادیجئے اور مجھ جاھل کو معاف بھی کردیجئے گا ۔ ان گستاخیوں پر جو آپ کی شان میں کردی ہیں ۔ آفٹر آل میں جاھل جو ھوں ۔
شکریہ
اور اب آخر میں جناب طالب نور صاحب سے مخاطب ھوتا ھوں کیونکہ ان سے آج پہلی بار بات کرنے کا شرف حاصل ھورہا ھے ، ارے ارے یہ کوئی نہ سمجھے کہ طالب نور صاحب سے بات کرنے کا اشتیاق تھا نہیں بھی ایسی کوئی بات نہیں ھے ۔ مجھے کبھی کوئی شوق نہیں رہا طالب نور صاحب سے بات کرنے کا ۔ لیکن یہاں انہوں نے مجھ جاھل کو مخاطب کرکے بات شروع کردی ھے ۔ یاد رہے میں صرف بات کروں گا اور باقی جس غیر مقلد بھائی کا جی چاھے وہ مناظرہ کرلے یا بحث اس جاھل مقلد سے ۔ ٹھیک
جناب طالب نور صاحب نے فرمایا ھے
السلام علیکم جناب طالب نور صاحب[JUSTIFY]
sahj صاحب چونکہ خود اقرار کر چکے ہیں کہ وہ جاہل ہیں اس لئے بہتر یہ سمجھتا ہوں کہ ہمارے بھائی بھی یہ سمجھ لیں کہ بعض جگہ جو انہوں نے یہ دعویٰ کر رکھا ہے کہ
اس بات کو ہرگز دل پر نہ لیں یہ بات محض ہوائی ہے اور sahj بھائی ہم لوگوں کے ساتھ زرا دل لگی کر رہے ہیں۔ ورنہ جو خود کو جاہل کہہ رہا ہے وہ کسی جماعت کا نمایندہ ہو سکتا ہے۔۔۔؟میں جوکچھ بھی یہاں لکھ رہا ھوں وہ اہل سنت والجماعت حنفی دیوبندی کی حیثیت سے لکھ رہا ھوں
اب میں مناسب سمجھتا ہوں کہ اہلسنت و الجماعت حنفی دیوبندی ہونے کے دعویدار کچھ علماء کا مئوقف مسئلہ زیر بحث میں پیش کر دوں جسے محض دل لگی کرتے ہوئے اپنی جہالت کے باوصف sahj صاحب مذاق بنائے بیٹھے ہیں۔ چنانچہ وحیدالزماں کے حوالہ سے جو اعتراضات بھی اہلحدیث کی ویب سائیٹس وغیرہ پر کیے گئے ہیں ان کو مشہور دیوبندی جامعہ بنوریہ کے دارالافتاء کے نیچے پیش کیے گئے احمد رضا خان بریلوی کے حوالہ سے دیے گئے فتویٰ سے سمجھیں۔ آپ صاف محسوس کریں گے کہ جہالت واقعی انسان کو بہت ذلیل کرواتی ہے۔ اللہ سمجھنے کی توفیق دے، آمین۔
[/JUSTIFY]
سب سے پہلے عرض خدمت جناب ھے کہ میں ہوائیوں کو خاطر میں لاتا بھی نہیں ہاں ہوائیاں اڑتے دیکھ کر ہوائیوں کو داد دیا کرتا ھوں کہ انہیں چھپانا کتنا مشکل کام ھوتا ھے ۔ یعنی بندہ جھوٹ ، چوری ، ڈاکہ ، فراڈ کو تو چھپالیتا ھے لیکن ہوائیوں کو نہیں ۔ یہ ہوائی کا ہی اثر ھے شاید یا ناجانے کیا کہ آپ نے فرمادیا کہ
سبحان اللہ کیا بات ھے "ہوائی" کی اور دل لگی کی کہ میں نے لکھا تھا اور بتایا تھا انتہائی آسان ، سلیس انداز میں کہورنہ جو خود کو جاہل کہہ رہا ہے وہ کسی جماعت کا نمایندہ ہو سکتا ہے۔۔۔؟
۔ تو جناب میں پھر دھرادیتا ھوں میں یہاں اہل سنت والجماعت حنفی دیوبنی کی حیثیت سے لکھ رہا ھوں ۔ اور آپ جناب طالب نور صاحب "اہلحدیث " کی حیثیت سے لکھ رہے ہیں ؟ کیوں ٹھیک ھے ناں ؟ اب آپ یہ بتادیں کہ میں نے کہاں کہا ھے کہ میں " کسی جماعت کا نمائندہ ھوں " ؟؟؟میں جوکچھ بھی یہاں لکھ رہا ھوں وہ اہل سنت والجماعت حنفی دیوبندی کی حیثیت سے لکھ رہا ھوں
یقیناً میں نے اس تھریڈ میں کہیں نہیں کہا ۔ اور جو میری عبارت آپ نے کوٹ کی ھے اس میں بھی یہ لفظ نہیں تو پھر آپ نے کیسے کہہ دیا ؟؟ اور کیسے مجھے "کسی جماعت کا نمائندہ" بنایا ؟ ارے یاد آیا طالب نور صاحب آپ بھی بہت سمجھدار ہیں ۔ کیونکہ آپ اپنے وھید الزمان کو رحمۃ اللہ اسلئیے کہتے ہیں کہ آپ مقلدین کے فتوے پر عمل کرتے ہیں ۔ اسی کی رو سے آپ یہ جواز حاصل فرمارہے ہیں کہ وحید الزمان کی کتابیں اور اسکے ترجمہ کردہ حدیث کی کتابیں ویبسائٹس پر لوڈ کرلی جائیں ؟ سر جی مقلدین کے فتوے نہیں اپنے یعنی اہلحدیثوں کے فتوے پیش کیجئے کہ یہ دیکھو اس فتوے کی رو سے ہم وحید الزمان کو شیعہ کہتے ہیں اور اس فتوے کی رو سے اسے رحمۃ اللہ علیہ کہتے ہیں ۔ بات صاف ھوجائے گی اور میرے کو میرے سوال کا جواب بھی مل جائے گا کہ جس اہل حدیث بندے کا دل جاہے وہ رحمۃ اللہ والے فتوے کی تقلید کرلے اور جس کا دل چاھے وہ وحید الزمان کو شیعہ کہہ کر کچھ اور بھیج دے ۔ ٹھیک ھے کہ نہیں ؟
جس فتوے کو آپ جناب قابل احترام طالب نور صاحب نے پیش کیا ھے اور پیش کرنے پر "ذلیل" فرمان جاری کیا تو اس بارے میں میں کچھ نہیں کہوں گا کیونکہ میں ذلیل کرتا نہیں ،کسی مسلمان کو کہتا نہیں ، ناہی تمنہ رکھتا ھوں کہ کوئی مسلمان ذلیل ھو ۔۔۔۔ لیکن اسکے باوجود کوئی اپنی چلائی ھوئی ہوائی سے ہی مزاک مزاک میں ذلیل ھوجائے تو ۔۔۔۔۔ میں اسکے حق میں دعا کردیا کرتا ھوں کہ اللہ تعالیٰ اسے ذلت سے نکال دے ۔ آمین ۔۔۔آپ سب بھائی بھی کہہ دیجئے آمین۔۔۔۔اسلئیے بھائی طالب نور زلیل جیسے گھٹیا الفاظ "غیر جاھلوں" کو زیب ہی نہیں دیتے ، دیکھئے مجھ جیسا جاھل بھی یہی کہتا ھے کہ ذلیل جیسے الفاظ استعمال نہیں کرنے چاھئیں لیکن آپ نے ناجانے کیوں ایسا کیا ؟ بہرحال آگے بڑھتے ہیں ۔۔۔ بات ھورہی تھی فتوے کی ۔ تو جناب
کیا آپ اس فتوے کے خلاف عمل فرمارہے ہیں ؟ کیا تمام اہل حدیث سائٹوں نے شیعہ شخصیت یعنی وحید الزمان کے ترجمے لگانا "ذلیل" کام قرار دیا ھے ؟ کیا آپ کافروں کی " فنی " کتابوں ، جن میں سورج نکلنے اور غروب ھونے وغیرہ جیسے موضوع پر دلائل دئیے گئے ھوں ان سے استفادہ کرنا "ذلت " قرار دیا ھے ؟ جبکہ فتوے میں آسان اور عام فہم الفاظ میں لکھا ھوا ھے جو مجھ جیسے جاھل کو بھی سمجھ آگیا کہ "کافر کی کسی فنی کتاب سے استفادہ کرنا نہ شرعاً ممنوع ھے اور نا ہی عقلاً،اسلئے یہ قابل اعتراض نہیں۔"۔۔۔۔ اگر آپ کے ہاں ممنوع ھے جناب طالب صاحب تو سب سے پہلے وحید الزمان شیعہ کے تمام تراجم اپنی ویب سائٹوں سے ہٹائیے اور فتوٰی پیش کیجئے اہل حدیثوں کی جانب سے کہ کسی کافر کی کسی کتاب سے کسی بھی قسم کا استفادہ کرنا "ذلیلوں " کا کام ھے ۔
اللہ تعالٰی سمجھنے کی توفیق دے ۔۔آمین ثم آمین
شکریہ