• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

صوفیاء اہلحدیث رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ کا طریق السلوک

حرب بن شداد

سینئر رکن
شمولیت
مئی 13، 2012
پیغامات
2,149
ری ایکشن اسکور
6,345
پوائنٹ
437
السلام علیکم
بھائی عقیل صاحب
میں آپ کی ہمت کو داد دیتا ہوں کہ ماشاء اللہ آپ بڑی جواں مردی کے ساتھ سبھی کا جواب عنایت فرمارہے ہیں۔۔۔۔الخ!۔
فقط والسلام
آپ کا مخلص وخیر اندیش
یہ کام ذاتی پیغام کے ذریعے بھی کیا جاسکتا تھا۔۔۔
 
حرب بن شداد

سینئر رکن
شمولیت
مئی 13، 2012
پیغامات
2,149
ری ایکشن اسکور
6,345
پوائنٹ
437
محترم! حرب صاحب فیضی اور عمران اسلم صاحب بڑے ادب سے گذارش کروں گا کہ
کیا آپکا مسلک قرآن و حدیث کی من مانی تشریات کا نام ہے؟
چلیں ہم اس الزام کو بھی اپنی آنکھوں اور اپنے ماتھے پر رکھتے ہیں!۔۔۔
آپ نے آیت کی من مانی تشریح کا جو الزام لگایا ہے۔۔۔ اس پر آپ نے اپنا موقف پیش نہیں کیا؟؟؟۔۔۔
یعنی آپ اس آیت سے کیا معنی ومفہوم سمجھتے ہیں۔۔۔
تاکہ ہمیں بھی پتہ چلے متاخرین نے اس آیت کا کیا مطلب اخذ کیا؟؟؟۔۔۔

جیسا کہ محترم نے لکھا کہ ہمارا اصول " یعنی باقی چودہ سالہ اسلامی تاریخ میں کسی کا یہ اصول نہیں رہا ہے ۔جن جن نفوس مقدسیہ نے تصوف کو جزو دین ثابت کیا ہے وہ بالکل جائل اور قران و حدیث سے نابلد ہیں؟
ابتسامۃ۔۔۔۔ اُمت کا فرقوں میں بٹنا بھی تو چودہ سو سال پہلے ہی بتایا گیا تھا۔۔۔
اس تلخ حقیقت کو کیوں بھول جاتے ہیں۔۔۔
ناجی فرقہ کی نشانیاں بھی تو بتائیں گئی تھیں اس حقیقیت کو فراموش کیوں کریدیا جاتا ہے۔۔۔

بھائی اہلحدیث کے اصول کیا ہیں وہ تو ذرا تفصیل سے یہاں بیان فرما دے۔سراجا منیرا میں قرآن حدیث سے ان اصولوں کے مدعی مولانا میرنے تصوف و احسان کو عین شریعت کے مطابق ثابت کیا ہے۔
مولانا میر رحمۃ اللہ۔۔۔ اگر تصوف واحسان کو عین شریعت کے مطابق ثابت کیا ہے۔۔۔ تو آپ ہمیں مولانا میر کا پابند کیوں بنارہے ہیں۔۔۔کیا میرے ہمارے لئے اُن کا طریقہ امر شرعی ہے؟؟؟۔۔۔
اچھا اس بارے میں آپ کا کیا وضاحت پیش کریں گے کہ یہ جو فن تصوف کے مستقل سلسلے قائم ہوئے جن میں مزید ترقی بعد میں پیش آئی اور باضابطہ خانقاہیں قائم ہونے لگیں، اور سجادہ نشینی اور گدانشینی کے دور کا آغاز ہوا۔۔۔ اب جاننا یہ تھا کے اسلام میں ایک ہی خلیفہ کی بیعت مشروع تھی، لیکن فن تصوف کے ہر سلسلے کی جانب سیکڑوں خلفاء مقرر کئے جانے لگے اور اُن کی بیعت مشروع قرار پائی، اس میں ایک قدم اور ترقی ہوئی اور بزرگان دین کی قبروں پر حاضری اور اُن سے استفادہ کا سلسلہ شروع ہوا، وہاں سے تبرکات کی تقسیم اور موئے مبارک کی رونمائی کا سلسلہ جاری ہوا، ہر بزرگ کی وفات پر ان کی خانقاہ میں واقع قبر پر سالانکہ عرس کا نظام قائم کیا گیا، بخشی اور اس قسم کی دیگر جنتریوں کو دیکھئے تو سال کے اکثر وبیشتر دنوں میں کسی نہ کسی بزرگ کے عرس کا تاریخ مقرر کی گئی ہے۔۔۔

افسوس کہ جو قوم حرکت وعمل اور دنیا کی امامت وقیادت اور لوگوں کی ہدایت ورہنمائی کے لئے مبعوث کی گئی تھی، وہ عرسوں اور میلوں ٹھیلوں میں الجھ کر اپنی توانائیوں کو صرف کرنے لگی دنیا کی حکومتوں نے عموما ان کا ساتھ دیا اور دے رہی ہیں تاکہ وہ اطمینان سے دنیا پر اپنی مرضی کے مطابق حکومت کرسکیں۔۔۔

اور اس امر کے لئے کتاب وسنت سے دلیلیں ڈھونڈھ نکالی گئیں جیسے!۔
واعبدربک حتی یاتیک الیقین (الحجر ٩٩)۔۔۔
اور آپ اپنے رب کی عبادت کرتے رہیں یہاں تک کہ آپ کو موت آجائے۔

اس آیت کے اندر واقع الیقین کا معنی موت ہے یعنی۔۔۔
اے محمد!۔ آپ ہر حال میں اپنے رب کی عبادت وریاضت میں لگے رہیئے اور دشمن اسلام کی بھبتیوں کی پرواہ نہ کیجئے، یہاں تک کے موت آجائے۔۔۔

جو الزام آپ ہم پر لگارہے تھے اوپر ملاحظہ کیجئے!۔
محترم! حرب صاحب فیضی اور عمران اسلم صاحب بڑے ادب سے گذارش کروں گا کہ
کیا آپکا مسلک قرآن و حدیث کی من مانی تشریات کا نام ہے؟
۔

قرآن کی آیت کی من مانی تشریح ملاحظہ کیجئے!۔ اور بتائیئے کہ!
یہ جو تصوف(تزکیہ) اور احسان کے نام پر آپ کے بڑوں نے کارستانیاں کی ہیں ان کو کیا نام دیں گے؟؟؟۔۔۔

صوفیا کی اصطلاح میں اس لفظ کا معنی دل کی راہ سے غیبی مشاہدہ ٹھہرا، جس کا نام شریعت میں قرآن کی معنوی تاویل اور تحریف ہے۔۔۔
ان تعبداللہ کانک تراہ، فان لم تکن تراہ فانہ یراک (مسلم)۔
اللہ تعالٰی کی اس طرح عبادت کرو کہ کہ گویاتم اسے دیکھ رہے ہو، اگر ایسا نہ کرسکو تو بہرحال وہ تمہیں دیکھ رہا ہے۔۔۔

اس ارشاد نبوی کا مفہوم یہ ہے کہ اللہ کی عبادت بندہ نہایت خشوع وخضوع اور اتقان واخلاص کے ساتھ کرے یہی احسان اور حسن عبادت ہے لیکن صوفیا کی اصطلاح میں اس کا معنی نور بصیرت کے ذریعے مشاہدہ حق کا متحقق ہونا قرار پایا۔۔۔

اس یقین اور نوربصیرت نے صوفیا کے دلوں پر علوم واخبار غیبیہ کا الہام کرنا شروع کردیا، اس طرح کشف ومراقبہ کے ذریعے تصور شیخ، توجہ الی الشیخ، وحدۃ الشہود اور وحدۃ الوجود تک معاملہ پہنچ گیا، شاہد ومشہود ایک ہوگئے، ہر چیز اللہ ہوگئی اور اللہ ہر چیز ہوگیا، لٰہذا اس بنیاد پر انا الحق میں ہی اللہ ہوں، مافی جبتی الا اللہ میرے جبے میں ماسوااللہ کے کچھ نہیں ہے اور سبحانی ما اعظم شائی میرے سبحان میری شان کتنی عظیم ہے وغیرہ کے نعرے خانقاہوں سے بلدن ہونے لگے العیاذ باللہ۔۔۔

شعر پیش خدمت ہے!۔
نکل کر خانقاہوں سے ادا کر رسم شبیری
کہ فقر خانقاہی ہے فقط اندوہ و دلگیری
تیرے دین وادب سے آرہی ہے بوئے رہبانی
یہی ہے مرنے والی اُمتوں کا عالم پیری

عشق مجازی اور عشق حقیقی کی اصطلاحیں گڑھی گئیں، اجرد امروخوبرو حسین وجمیل نوخیز نوجوانوں کو دیکھنا عشق مجازی ٹھہرا اور پھر اس کے ذریعے عشق حقیقی یعنی اللہ کی ذات تک رسائی حاصل کی گئی، اس امر کی حقیقت کو جاننا ہو تو جلالی ورمی اور نظیری فردوسی اور اس راہ کے دیگر شعراء کے فارسی کلام کو پڑھئیے۔۔۔

اگر آن ترک شیرازی بدست آرددل مارا،بخال ہندوش بخشم سمرقند وبخارا را
اگر وہ شیراز کا ترکی کی خوب رولڑکا ہمارے دل کو ہاتھ آجائے تو میں اس کے ایک تل کے بدلے سمرقند وبخارا کی سلطنت بخشنے کو تیار ہوں۔۔۔

کے سجادہ رنگین کن گرت پیرمغاں گوید کہ سالک بےخبر نہ بودز راہ ورسم منزلہااگر پیرمغاں یعنی گروگھنٹال پیرومرشد تجھے جائے نماز کو شراب سے آلودہ کرنے کو کہے تو کرڈال، کیونکہ وہ راہ تصوف کا ایسا سالک ہے جو تصوف کی تمام منزلوں کی راہ ورسم سے بخوبی واقف ہے۔۔۔

الحمداللہ سلف وصالحین کی راہ پر گامزن مسلک اہلحدیث نے ان تیوں راہوں۔۔۔
١۔ عقیدہ میں اشاعرہ اور ماتریدیہ کی تعقل پسندی۔
٢۔ فقہی مسائل میں تقلید۔
٣۔ فن تصوف میں کشف ومراقبہ کے الہامی نظام سے گریز کیا۔
اور خالص کتاب وسنت پر قرون اولٰی کے مسلمانوں کی طرح اپنے عقیدہ وعمل کی طرح ڈالی، اور اس جرم میں انہیں مختلف پلیٹ فارموں سے غدر وبےوفائی اور کفر وشرک جیسے بُرے القابات سے نوازا گیا جو سلسلہ بدقسمتی سے آج بھی جاری ہے۔۔۔

واللہ اعلم۔
 
عمران اسلم

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
333
ری ایکشن اسکور
1,609
پوائنٹ
204
السلام علیکم
بھائی عقیل صاحب
میں آپ کی ہمت کو داد دیتا ہوں کہ ماشاء اللہ آپ بڑی جواں مردی کے ساتھ سبھی کا جواب عنایت فرمارہے ہیں۔ لیکن ابھی تک ان ابحاث کا کوئی نتیجہ برآمد نہیں ہوا اور میں سمجھتا ہوں کہ برآمد بھی نہیں ہوگا۔ اس کی ایک بڑی وجہ یہ ہے کہ آپ عالم نہیں ہیں اور دوسری بات یہ ہے کہ تصوف ایک پریکٹکل عمل ہے جو پریکٹیکل کرنے سے ہی سمجھ میں آئے گا اور کسی بھی چیز کو عمل میں لانے کے لیے خطرہ مول لینا پڑتا ہے اور یہاں خطرہ مول لینے کے لیے کوئی تیار نہیں جن حضرات کو اس کے نام سے ہی خوف آتا ہو تو ان کو سمجھانا بیکار ہے جس طرح سے جب کسی بچہ کے دل میں کسی چیز کا خوف بیٹھ جاتا ہے تو وہ کسی بھی قیمت پر اس کے قریب جانے کو پسند نہیں کرتا چا ہے وہ کتنی ہی مفید شئی ہویہی معاملہ تصوف کا ہے یہ بیچارے اس سے خوف زدہ ہیں گو اکابرین سابقین نے اس سےبھر پور فائدہ اٹھایا اور کچھ علماء اب بھی محتاط انداز میں اس سے خود بھی مستفید ہورہے ہیں اور دوسروں کو بھی فائدہ پہنچا رہے ہیں ۔ لیکن واضح رہے کہ زمین کی خاصیتیں جدا گانہ ہوتی ہے ہر خطہ سے ایک جیسی پیداور نہیں لی جاسکتی اگر کسی ہنر سے پیداوار لے بھی لی تو اصل کےمطابق نتائج برآمد نہیں ہوگا ۔ اور ماحولیات پر بھی اس کے منفی اثرات مرتب ہوں گے اس لیے جتنا آپ سمجھائیں گے اس کے منفی اثرات ہی برآمد ہوں گے ۔ کنعان صاحب کے تعارفی تھریڈ کو آپ نے ملاحظہ فرمایا ہوگا کہ انہوں نے تصوف کے بارے کچھ کہنے سے معذرت چاہ لی کیوں کہ وہ جانتے ہیں کہ یہاں اس کا میدان نہیں ہے اور مجھ ہیچمدان ننگِ خلائق ،ننگ اِسلاف، سراپا قصور واعظ بے سرور نے بھی اس بارے میں کنارہ کشی کرلی۔ اس لیے یہ فقیر پرتقصیر ملتمس ہے کہ جناب والا بھی اپنا موضوع سخن تبدیل فرمالیں اور ان گوہر نایاب کو کسی خطہ زر خیز میں استعمال فرمائیں تاکہ کوئی نتیجہ معنیٰ خیز برآمد ہو۔ یا بھر برف کے پگھلنے کا انتظار فرمائیں یا جب تک کہ لوہا گرم ہو۔
زمین شور سنبل برنیارد
در او تخم عمل ضایع مگردان​
.
فقط والسلام
آپ کا مخلص وخیر اندیش
ایک تو مفتی عابدالرحمٰن صاحب کی سمجھ نہیں آتی۔ کبھی ان کا سر درد شروع ہو جاتا ہے کبھی بلڈ پریشر ہائی ہو جاتا ہے۔ کبھی ان کا کوئی خیر خواہ اس قسم کے بحث مباحثے سے دور رہنے کا مشورہ دے دیتا ہے تو کبھی یہ خود ہی فورم سے قطع تعلق ہو کر بیٹھ جاتے ہیں۔ لیکن پھر دل کے ہاتھوں مجبور ہو کر فورم کے صفحات سیاہ کرنا شروع کر دیتے ہیں اور پھر یہ لکھنا نہیں بھولتے کہ ’’میں اب کسی بھی بات کا جواب نہیں دوں گا۔‘‘ ’شریعت و طریقت‘ والے تھریڈ میں یہی ہوتا رہا ہے۔ مفتی صاحب ہم آپ کی معصومیت پر ضرور مہر تصدیق ثبت کر دیتے لیکن آپ ’خان‘ صاحب بن کر جو گل پاشی کر رہے ہیں اس کو کس کھاتے میں ڈالیں۔
مفتی صاحب چاہتے ہیں کہ ان کے ہاتھ میں جادو کی چھڑی ہو وہ گھمائیں تو ساری دنیا ان کی ہم نوا ہو کر ان کی باتوں پر سر دھننا شروع کر دے۔
ہماری اور عقیل صاحب کی ابحاث اس وجہ سے بے نتیجہ ہیں کہ وہ عالم نہیں ہیں تو آپ تو عالم ہیں نا!!
آپ نے بھی تو نتیجہ نکالنے والی کوئی بات نہیں کی آپ نے شریعت و طریقت پر لکھا میں نے اس پر ایک سوال کیا تو آپ نے توبہ استغفار شروع کر دیا۔
اگر آپ کا مزعومہ تصوف صرف پریکٹیکل سے ہی سمجھ آ سکتا ہے تو پھر آپ نے شریعت و طریقت پر لکھنے کی زحمت ہی کیوں کی؟ اور عقیل صاحب ایک ہی بات کو بار بار دہرا کے کیا ثابت کرنا چاہ رہے ہیں؟
اگر (آپ کا) تصوف پریکٹیکل کے کے بغیر سمجھ نہیں آ سکتا تو لکھنا بند کیجئے اور ہم شاکر بھائی سے کہہ کر آپ کی طرف سے فورم پر یہ اعلان چسپاں کروا دیتے ہیں کہ ’تصوف صرف پریکٹیکل سے سمجھ میں آئے گا اس کے بغیر نہیں۔‘
تو نہ آپ کو اس پر کچھ لکھنا پڑتا نہ کسی اور کو مغز ماری کرنا پڑتی۔
اگر آپ نے تصوف پر بات نہیں کرنی تو نہ کیجئے عقیل صاحب کو تو شوق پورا کر لینے دیجئے۔ ان کو آپ جس فکاہیہ انداز میں سمجھانے کی کوشش کر رہے ہیں اس پر بھی عش عش کرنے کو جی چاہ رہا ہے۔
آپ کی اطلاع کے لیے عرض کر دوں کہ ہم نہ تو تصوف کے نام سے ڈرتے ہیں اور نہ ہی صوفیا سے بیر رکھتے ہیں۔ ہمیں صوفیت کی ان باتوں پر اعتراض ہے جن کا کتاب و سنت کے ساتھ ٹکراؤ ہے۔ اب آپ ہی بتائیے اس میں غلط بات کیا ہے؟؟
 
عابدالرحمٰن

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 18، 2012
پیغامات
1,124
ری ایکشن اسکور
3,234
پوائنٹ
240
السلام علیکم
ایک تو مفتی عابدالرحمٰن صاحب کی سمجھ نہیں آتی۔ کبھی ان کا سر درد شروع ہو جاتا ہے کبھی بلڈ پریشر ہائی ہو جاتا ہے۔
جی حضرت ناصح کیا آپ کو مجھے اپنی بیماری کا سارٹیفکٹ دینا پڑے گا میں نے اگر اپنی مجبوری اور تکلیف کا ذکر کردیا تو اس کا ہرگز یہ مطلب نہیں کہ میں آپ سے کسی ہمدردی کا طالب ہوں یا فورم والوں کی ہمدردیاں سمیٹ کر ان سے کسی چیز کا طالب ہوں۔اور تصدیق ہی چاہتے ہیں تو میں میڈیکل رپورٹ لگا دیتاہوں آپ کی سمجھ میں آجائے گا کیا معاملہ ہے۔
کبھی ان کا کوئی خیر خواہ اس قسم کے بحث مباحثے سے دور رہنے کا مشورہ دے دیتا ہے
اگر کسی خیرخواہ نے بحث مباحثہ سے دور رہنے کا مشورہ دے ہی دیا تو انہوں نے یا میں نے ظلم کرلیا جس کی آپ کو شکایت ہوئی اور آپ کے ۔۔۔۔ نہیں لکھتا پھر شاکر صاحب کو شکایت ہوگی۔
تو کبھی یہ خود ہی فورم سے قطع تعلق ہو کر بیٹھ جاتے ہیں
فورم سے قطع تعلق ہوجاؤں یا فورم پر رہوں مجھے آپ سے اجازت لینی پڑے گی کیا اگر مجھے معلوم ہوتا کہ آپ بھی ناظم ہیں تو شاید مجھے سوچنا پڑتا؟؟؟؟؟
لیکن پھر دل کے ہاتھوں مجبور ہو کر فورم کے صفحات سیاہ کرنا شروع کر دیتے
محترم آپ اپنے مبارک ہاتھوں میں رَبر لیکر فورم کے صفحات کی سیاہی دور کرنا شروع کردیں بلکہ نا پسندیدہ حضرات لا قلع قمع کرنا شروع کردیں اللہ تعالیٰ نے اپ کے ہاتھ اور زبان میں یہ تاثیر رکھی ہے
’’میں اب کسی بھی بات کا جواب نہیں دوں گا۔‘‘ ’شریعت و طریقت‘ والے تھریڈ میں یہی ہوتا رہا ہے۔
میرے لیے ضروری نہیں کہ ہر بات کا یا ہر کسی کا جواب دوں ڈاکٹر مریض کو دوا دیتا ہے ضروری نہیں کہ ڈاکٹر مریض کی تمام باتوں کا جواب بھی دے۔ میری شریعت و طریقت والے تھریڈ کا جو ستیاناس لگا یا ہے وہ آپ کی کرم فرمائی ہے۔تبھی کا مارا ہوا میں اب تک نہیں سنبھل سکا ہوں ۔
مفتی صاحب ہم آپ کی معصومیت پر ضرور مہر تصدیق ثبت کر دیتے
اسی طرح کے الفاظ آپ پہلے بھی ادا کرچکے ہیں۔ مجھے آپ سے اپنی گناہ گاری یا معصومیت یا علم کا سارٹیفکٹ نہیں لینا آپ میرے نگراں نہیں ہیں
لیکن آپ ’خان‘ صاحب بن کر جو گل پاشی کر رہے ہیں اس کو کس کھاتے میں ڈالیں۔
یہ آپ کا میرے اوپر اتہام ہے مشہود خان والی آئی ڈی میری نہیں ہے اور میں نے اس بارے فورم کے منتظمین کا آگاہ کردیا ہے اب چونکہ آپ نے فورم پر ذکر کردیا ہے تو اس لیے فورم پر ہی جواب دینا ضروری ہے
آپ کو معلوم رہے میں ایک مدرسہ کا ناظم ہوں مدرسہ میں کئی شعبہ ہوتے ہیں اسی ایک شعبہ سے متعلق میرے یہاں ایک مولانا ہیں جو جے پور کے رہنے والے ہیں ان کے کمرے میں بھی مدرسہ کی طرف سے ایک کمپوٹر ہے جس میں نیٹ ورکنگ کے ذریعہ نیٹ کی سہولیات ہیں تو ظاہر ہے لوکیشن میری ہی دکھائے گا اور یہ کوئی میری ہی کوئی خاص بات نہیں اور بھی افراد ہوسکتے ہیں۔ اگر یقین آگیا ہوتو اتنا ہی کافی ہے نہیں تو اس پروف دے سکتا ہوں۔
مفتی صاحب چاہتے ہیں کہ ان کے ہاتھ میں جادو کی چھڑی ہو وہ گھمائیں تو ساری دنیا ان کی ہم نوا ہو کر ان کی باتوں پر سر دھننا شروع کر دے۔
ہماری اور عقیل صاحب کی ابحاث اس وجہ سے بے نتیجہ ہیں کہ وہ عالم نہیں ہیں تو آپ تو عالم ہیں نا!!
آپ نے بھی تو نتیجہ نکالنے والی کوئی بات نہیں کی آپ نے شریعت و طریقت پر لکھا میں نے اس پر ایک سوال کیا تو آپ نے توبہ استغفار شروع کر دیا۔
اگر آپ کا مزعومہ تصوف صرف پریکٹیکل سے ہی سمجھ آ سکتا ہے تو پھر آپ نے شریعت و طریقت پر لکھنے کی زحمت ہی کیوں کی؟ اور عقیل صاحب ایک ہی بات کو بار بار دہرا کے کیا ثابت کرنا چاہ رہے ہیں؟
اگر (آپ کا) تصوف پریکٹیکل کے کے بغیر سمجھ نہیں آ سکتا تو لکھنا بند کیجئے اور ہم شاکر بھائی سے کہہ کر آپ کی طرف سے فورم پر یہ اعلان چسپاں کروا دیتے ہیں کہ ’تصوف صرف پریکٹیکل سے سمجھ میں آئے گا اس کے بغیر نہیں۔‘
تو نہ آپ کو اس پر کچھ لکھنا پڑتا نہ کسی اور کو مغز ماری کرنا پڑتی۔
اگر آپ نے تصوف پر بات نہیں کرنی تو نہ کیجئے عقیل صاحب کو تو شوق پورا کر لینے دیجئے۔ ان کو آپ جس فکاہیہ انداز میں سمجھانے کی کوشش کر رہے ہیں اس پر بھی عش عش کرنے کو جی چاہ رہا ہے۔
آپ کی اطلاع کے لیے عرض کر دوں کہ ہم نہ تو تصوف کے نام سے ڈرتے ہیں اور نہ ہی صوفیا سے بیر رکھتے ہیں۔ ہمیں صوفیت کی ان باتوں پر اعتراض ہے جن کا کتاب و سنت کے ساتھ ٹکراؤ ہے۔ اب آپ ہی بتائیے اس میں غلط بات کیا ہے؟؟
اس طرح کا مشورہ میں ہی نہیں اور بھی دے چکے ہیں یہ میری بدقسمتی ہے کہ ٹھیکرہ میرے سر پھوٹا
میں حلفیہ کہہ رہا ہوں کسی بد نیتی سے میں نے یہ مشورہ نہیں دیاتھا نہ ہی فورم کو بدنام کرنا مقصد تھا۔ رہا جادو کی چھڑی گھمانا تو یہ کام شاید آپ بھی انجام دے رہے ہیں کہ ساری دنیا امام ابوحنفیہؒ سے باغی ہوجائے یا مسلک حنفی سے منحرف ہوجائے
جہاں تک اعتراض کا معاملہ ہے وہ عقیل صاحب کو ہونا چاہئے تھا کیوں کہ مشورہ ان کو ہی دیا آپ تو زبردستی’’ آ بیل مجھے مار ‘‘ والی بات کررہے ہیں۔
بھائی ہم نےجس انداز میں بھی بات کی، کی تو ہے۔آپ فقیہانہ انداز میں بات کرلیں ہم بھی سبحان اللہ سبحان اللہ کرلیں گے
اور جہاں تک لکھنے کی بات ہے بیشک مجھے لکھنے کا شوق ہے تو کوئی ضروری نہیں کہ اسی فورم پر لکھوں دوسرے فورم بھی ہیں اور ان پر لکھ بھی رہا ہوں اور فورم بھی کوئی ضروری نہیں اپنی سائڈ بھی بنا سکتا ہوں میرا بلاگ بھی ہے فیس بک پر بھی یہ شوق پوراکرسکتا ہوں وہاں تو آپ روکنے والے نہیں ہوں گے
محترم میں نیوٹرل مزاج کا آدمی ہوں اب تک میں نے الغزالی ، صراط الہدیٰ ، حق فورم،وغیرہ پر لکھا ہے کہیں بھی فرقہ پرستی والی بات نہیں کی۔ ہاں اگر آپ مجھ سے الجھنا ہی چاہتے ہیں تو مزاج کے خلاف بھی چل سکتا ہوں لیکن فورم والوں کو شکایت ہوگی ان سے اجازت دلوادیں فقط والسلام
 
جمشید

مشہور رکن
شمولیت
جون 09، 2011
پیغامات
871
ری ایکشن اسکور
2,331
پوائنٹ
180
اگر آن ترک شیرازی بدست آرددل مارا،بخال ہندوش بخشم سمرقند وبخارا را
اگر وہ شیراز کا ترکی کی خوب رولڑکا ہمارے دل کو ہاتھ آجائے تو میں اس کے ایک تل کے بدلے سمرقند وبخارا کی سلطنت بخشنے کو تیار ہوں۔۔۔

سبحان اللہ کیاترجمہ ہے۔
حافظ کے شعر کا پوراحسن ہی غارت ہوگیاہے
آپ کی قابلیت پر ہم حرف نہیں رکھ رہے ہیں لیکن دیگر کو بتادیناچاہتے ہیں کہ ترک سے فارسی زبان میں معشوق بھی مراد ہواکرتاہے اوریہاں معشوق ہی مراد ہے
مطلب یہ ہے کہ اگر وہ شیرازی معشوق ومحبوب ہماری محبت کو قبول کرلے تواس کے رخسارکے ایک تل کے بدلے میں سمرقند اوربخارابخش دوں
لطیفہ بھی سن لیجئے
جب تیمور لنگ نےشیرازکوفتح کیاتو حافظ سے پوچھاکہ سمرقند اوربخاراکومیں نے اتنی مشکلوں اورجان جوکھم میں ڈالنے کے بعد فتح کیاہے اس کو تم محض معشوق کے تل کے بدلے میں دے دیناچاہتے ہو۔حافظ نے جواب دیاکہ
اسی غلط بخشی کی بدولت کی تومفلسی کی نوبت آگئی ہے۔ تیمورکویہ بات پسند آئی اوراس نے حافظ کو خلعت وانعام دے کر روانہ کیا۔
 
aqeel

مشہور رکن
شمولیت
فروری 06، 2013
پیغامات
300
ری ایکشن اسکور
315
پوائنٹ
119
=حرب بن شداد;73586]چلیں ہم اس الزام کو بھی اپنی آنکھوں اور اپنے ماتھے پر رکھتے ہیں!۔۔۔
آپ نے آیت کی من مانی تشریح کا جو الزام لگایا ہے۔۔۔ اس پر آپ نے اپنا موقف پیش نہیں کیا؟؟؟۔۔۔
یعنی آپ اس آیت سے کیا معنی ومفہوم سمجھتے ہیں۔۔۔
تاکہ ہمیں بھی پتہ چلے متاخرین نے اس آیت کا کیا مطلب اخذ کیا؟؟؟۔۔۔
بھائی جب کسی مسئلے پر اختلاف ہوتا ہے تو اس پر سلف اور حلف کو دیکھا جاتا۔اور اسی جماعت کو اہلسنت ولجماعت کہا جاتا ہے۔اور الحمد اللہ میرے اسلاف اللہ اورا سکے رسول اطاعت کرنے والے ہیں اگر آپ انکی زندگیاں جاننا چاہتے ہیں،تو انکے حا لات پر لکھی گئی کتب کا مطالعہ فرمائیں ،دور نہ جائیں ہندوستان میں ہی اکابرین اہلحدیث کا تذکرہ مختلف لوگوں نے لکھا ہے آپ مطالعہ فرما لیں ۔

ابتسامۃ۔۔۔۔ اُمت کا فرقوں میں بٹنا بھی تو چودہ سو سال پہلے ہی بتایا گیا تھا۔۔۔
اس تلخ حقیقت کو کیوں بھول جاتے ہیں۔۔۔
ناجی فرقہ کی نشانیاں بھی تو بتائیں گئی تھیں اس حقیقیت کو فراموش کیوں کریدیا جاتا ہے۔۔۔
بھائی اگر صوفیاء اہلحدیث کو ناجی فرقے سے خارج سمجھتے ہیں تو دلیل دے ۔

مولانا میر رحمۃ اللہ۔۔۔ اگر تصوف واحسان کو عین شریعت کے مطابق ثابت کیا ہے۔۔۔ تو آپ ہمیں مولانا میر کا پابند کیوں بنارہے ہیں۔۔۔کیا میرے ہمارے لئے اُن کا طریقہ امر شرعی ہے؟؟؟۔۔۔
باھئی مولانا میر ٌ نے قرآن وحدیث سے طریقت کو ثابت کیا گیا ہے ،میں اگر کچھ لکھوں گا تو ان اکابرین کے دامن سے ہی خوشہ چینی کروں گا ،میرے علم کے مطابق انہوں نے جو کچھ لکھا بالکل حق لکھا اور یہی میرا موقف ہے،آپ اس پر اعتراض پیش کریں
اچھا اس بارے میں آپ کا کیا وضاحت پیش کریں گے کہ یہ جو فن تصوف کے مستقل سلسلے قائم ہوئے جن میں مزید ترقی بعد میں پیش آئی اور باضابطہ خانقاہیں قائم ہونے لگیں، اور سجادہ نشینی اور گدانشینی کے دور کا آغاز ہوا۔۔۔ اب جاننا یہ تھا کے اسلام میں ایک ہی خلیفہ کی بیعت مشروع تھی، لیکن فن تصوف کے ہر سلسلے کی جانب سیکڑوں خلفاء مقرر کئے جانے لگے اور اُن کی بیعت مشروع قرار پائی، اس میں ایک قدم اور ترقی ہوئی اور بزرگان دین کی قبروں پر حاضری اور اُن سے استفادہ کا سلسلہ شروع ہوا، وہاں سے تبرکات کی تقسیم اور موئے مبارک کی رونمائی کا سلسلہ جاری ہوا، ہر بزرگ کی وفات پر ان کی خانقاہ میں واقع قبر پر سالانکہ عرس کا نظام قائم کیا گیا، بخشی اور اس قسم کی دیگر جنتریوں کو دیکھئے تو سال کے اکثر وبیشتر دنوں میں کسی نہ کسی بزرگ کے عرس کا تاریخ مقرر کی گئی ہے۔۔۔
جہلا کی باتیں ہمارے سر نہ تھونپے۔تھوڑا سا انصاف سے کام لیں۔کون سے اہمارے اکابرین صوفیاء اہلحدیث کا عرس ہو تا ہے ،اور ان حضرات کی قبروں پر کو نسی تجارت ہو رہی ہے ،اگر کئی ہو رہی تو اس میں نکا قصور نہیں ۔الحمد للہ صوفیاء اہلحدیث ان باتوں سے بری الزمہ ہیں۔
افسوس کہ جو قوم حرکت وعمل اور دنیا کی امامت وقیادت اور لوگوں کی ہدایت ورہنمائی کے لئے مبعوث کی گئی تھی، وہ عرسوں اور میلوں ٹھیلوں میں الجھ کر اپنی توانائیوں کو صرف کرنے لگی دنیا کی حکومتوں نے عموما ان کا ساتھ دیا اور دے رہی ہیں تاکہ وہ اطمینان سے دنیا پر اپنی مرضی کے مطابق حکومت کرسکیں۔۔۔

اور اس امر کے لئے کتاب وسنت سے دلیلیں ڈھونڈھ نکالی گئیں جیسے!۔
واعبدربک حتی یاتیک الیقین (الحجر ٩٩)۔۔۔
اور آپ اپنے رب کی عبادت کرتے رہیں یہاں تک کہ آپ کو موت آجائے۔

اس آیت کے اندر واقع الیقین کا معنی موت ہے یعنی۔۔۔
اے محمد!۔ آپ ہر حال میں اپنے رب کی عبادت وریاضت میں لگے رہیئے اور دشمن اسلام کی بھبتیوں کی پرواہ نہ کیجئے، یہاں تک کے موت آجائے۔۔۔
متفق ہوں اس بات سے ۔الحمد للہ ہمارے اکا بریں اہلحدیث کی تاریخ گواہ ہیں ۔دیکھو کیسے سید عبد اللہ غزنوی ٌ پر ظلم ہوا اور کس طرح ظالموں کے سامنے سینہ تھانے کھڑے رہے۔
جو الزام آپ ہم پر لگارہے تھے اوپر ملاحظہ کیجئے!۔
۔

قرآن کی آیت کی من مانی تشریح ملاحظہ کیجئے!۔ اور بتائیئے کہ!
یہ جو تصوف(تزکیہ) اور احسان کے نام پر آپ کے بڑوں نے کارستانیاں کی ہیں ان کو کیا نام دیں گے؟؟؟۔۔۔

صوفیا کی اصطلاح میں اس لفظ کا معنی دل کی راہ سے غیبی مشاہدہ ٹھہرا، جس کا نام شریعت میں قرآن کی معنوی تاویل اور تحریف ہے۔۔۔
ان تعبداللہ کانک تراہ، فان لم تکن تراہ فانہ یراک (مسلم)۔
اللہ تعالٰی کی اس طرح عبادت کرو کہ کہ گویاتم اسے دیکھ رہے ہو، اگر ایسا نہ کرسکو تو بہرحال وہ تمہیں دیکھ رہا ہے۔۔۔

اس ارشاد نبوی کا مفہوم یہ ہے کہ اللہ کی عبادت بندہ نہایت خشوع وخضوع اور اتقان واخلاص کے ساتھ کرے یہی احسان اور حسن عبادت ہے لیکن صوفیا کی اصطلاح میں اس کا معنی نور بصیرت کے ذریعے مشاہدہ حق کا متحقق ہونا قرار پایا۔۔۔

اس یقین اور نوربصیرت نے صوفیا کے دلوں پر علوم واخبار غیبیہ کا الہام کرنا شروع کردیا، اس طرح کشف ومراقبہ کے ذریعے تصور شیخ، توجہ الی الشیخ، وحدۃ الشہود اور وحدۃ الوجود تک معاملہ پہنچ گیا، شاہد ومشہود ایک ہوگئے، ہر چیز اللہ ہوگئی اور اللہ ہر چیز ہوگیا، لٰہذا اس بنیاد پر انا الحق میں ہی اللہ ہوں، مافی جبتی الا اللہ میرے جبے میں ماسوااللہ کے کچھ نہیں ہے اور سبحانی ما اعظم شائی میرے سبحان میری شان کتنی عظیم ہے وغیرہ کے نعرے خانقاہوں سے بلدن ہونے لگے العیاذ باللہ۔۔۔
میرےا کابرین صوفیاء اہلحدیث نے اس طرح کا کوئی نعرہ نہیں لگایا۔باقی کشف و الہام پر تفصیلی بات ہو گی۔
شعر پیش خدمت ہے!۔
نکل کر خانقاہوں سے ادا کر رسم شبیری
کہ فقر خانقاہی ہے فقط اندوہ و دلگیری
تیرے دین وادب سے آرہی ہے بوئے رہبانی
یہی ہے مرنے والی اُمتوں کا عالم پیری
جی ہمارے کابرین نے ظلم کے خلاف میدان سجائے ،ملاحطہ ہو حالات زندگی مجدد الف ثانیٌ۔شاہ اسماعیل ٌ سید عبد اللہ غزنوی۔اور دیگر اکابریں صوفیاء اہلحدیث ،کسی کی زندگی میں رہابنیت اوقر دیگر الزام قیامت آپ ثابت بہیں کر سکتے
کم ازکم تاریخ کو تو جان لے ،جاہلوں کے الزام ہمارے سر نہ دے۔باقی میرے اکابرین تو اقبال نے بھی زبردست خراج تحسین پیش کیا ہے ۔
ہمارا تصوف یہ ہے۔۔۔
دارا و سکندر سے وہ مرد فقیر اولیٰ ہو جس کی فقیری میں بوئے اسد اللّٰہی
جانتے ہیں آپ یہ شعار کس کے لئےکہے گے۔
گردن نہ جھکی جس کی جہانگیر کے آگے جس کے نفسِ گرم سے ہے گرمیٔ احرار
وہ ہند میں سرمایہ ملت کا نگہباں اللہ نے بروقت کیا جس کو خبردار
(علامہ اقبال)
میرے بھائی آپ تحقیق سے کام لے اسطرح میر ا اور پنا وقت ضائع نہ کریں
عشق مجازی اور عشق حقیقی کی اصطلاحیں گڑھی گئیں، اجرد امروخوبرو حسین وجمیل نوخیز نوجوانوں کو دیکھنا عشق مجازی ٹھہرا اور پھر اس کے ذریعے عشق حقیقی یعنی اللہ کی ذات تک رسائی حاصل کی گئی، اس امر کی حقیقت کو جاننا ہو تو جلالی ورمی اور نظیری فردوسی اور اس راہ کے دیگر شعراء کے فارسی کلام کو پڑھئیے۔۔۔

اگر آن ترک شیرازی بدست آرددل مارا،بخال ہندوش بخشم سمرقند وبخارا را
اگر وہ شیراز کا ترکی کی خوب رولڑکا ہمارے دل کو ہاتھ آجائے تو میں اس کے ایک تل کے بدلے سمرقند وبخارا کی سلطنت بخشنے کو تیار ہوں۔۔۔

کے سجادہ رنگین کن گرت پیرمغاں گوید کہ سالک بےخبر نہ بودز راہ ورسم منزلہااگر پیرمغاں یعنی گروگھنٹال پیرومرشد تجھے جائے نماز کو شراب سے آلودہ کرنے کو کہے تو کرڈال، کیونکہ وہ راہ تصوف کا ایسا سالک ہے جو تصوف کی تمام منزلوں کی راہ ورسم سے بخوبی واقف ہے۔۔۔
جنہوں نے لکھا ہے ان ہی سے بات کرو ،ہمارے تصوف احسان کا ان باتوں سے کوئی تعلق نہیں۔ویسے زیادہ تر اس طرح کی باتیں من گھڑت بھی ہیں۔اس پر کچھ بات مولانا جمشید صاحب نے بھی کی ہے۔
الحمداللہ سلف وصالحین کی راہ پر گامزن مسلک اہلحدیث نے ان تیوں راہوں۔۔۔

اور خالص کتاب وسنت پر قرون اولٰی کے مسلمانوں کی طرح اپنے عقیدہ وعمل کی طرح ڈالی، اور اس جرم میں انہیں مختلف پلیٹ فارموں سے غدر وبےوفائی اور کفر وشرک جیسے بُرے القابات سے نوازا گیا جو سلسلہ بدقسمتی سے آج بھی جاری ہے۔۔۔

واللہ اعلم۔
بھائی میرے میں علماء اہلحدیث کی خدمت کا اعتراف کرتا ہوں جو الزام لگاتے ہیں زیا دتی کر رہے ہیں
۔ عقیدہ میں اشاعرہ اور ماتریدیہ کی تعقل پسندی۔
٢۔ فقہی مسائل میں تقلید۔
اس پر آپ حناف سے بات کریں
٣۔ فن تصوف میں کشف ومراقبہ کے الہامی نظام سے گریز کیا۔
یہ ہمارا موضوع اور آپکا عتراض؟
آپ نے ثابت کرنا ہے کہ جماعت اہلحدیث کا کشف وا لہام سے کوئی تعلق نہیں
٢۔کشف الہام کا شریعت سے کوئی تعلق نہیں،اور یہ شرک بدعت اور خرافات ہے۔
میں ثابت کروں گا کہ کشف من اللہ ،اور الہام من اللہ، اللہ کا نعام ہے ۔
مزید ثابت کروں گا کہ کشف الہام اللہ کے خاص بندوں کو ہو تا ہے۔
٣ ثابت کروں گا کہ صوفیاء اہلحدیث اللہ کے خاص بندے تھے اور انکو کشف الہام ہوتا تھا۔
حضرت اب موضوع کا رخ چینج نہ کرنا۔پہلے بھی شاہ ولی اللہ ٌ کے حوالے سے بھی میں نے بات کی تھی۔
 
عمران اسلم

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
333
ری ایکشن اسکور
1,609
پوائنٹ
204
یہ آپ کا میرے اوپر اتہام ہے مشہود خان والی آئی ڈی میری نہیں ہے اور میں نے اس بارے فورم کے منتظمین کا آگاہ کردیا ہے اب چونکہ آپ نے فورم پر ذکر کردیا ہے تو اس لیے فورم پر ہی جواب دینا ضروری ہے
اصل میں آپ کے اور مشہود خان صاحب کے انداز بیاں کی مماثلت اور صرف انھی ابحاث میں مداخلت جن میں آپ موجود تھے کی وجہ سے مجھے یہ احساس ہوا کہ شاید وہ بھی آپ ہی ہیں۔ آپ نے وضاحت کر دی ہے تو یقیناً آپ درست ہی فرما رہے ہوں گے۔ میں اپنے الفاظ واپس لیتا ہوں اور آپ سے معذرت خوا ہوں۔
رہا جادو کی چھڑی گھمانا تو یہ کام شاید آپ بھی انجام دے رہے ہیں کہ ساری دنیا امام ابوحنفیہؒ سے باغی ہوجائے یا مسلک حنفی سے منحرف ہوجائے
عابد الرحمٰن صاحب یہ آپ کا مجھ پر ’اتہام‘ ہے۔
آپ میری تمام پوسٹس کھنگال کر دیکھ لیجئے آپ کو شاید ایک بھی موقعہ پر اس موضوع سے متعلق بات نہ ملے۔
میرے لیے ضروری نہیں کہ ہر بات کا یا ہر کسی کا جواب دوں ڈاکٹر مریض کو دوا دیتا ہے ضروری نہیں کہ ڈاکٹر مریض کی تمام باتوں کا جواب بھی دے۔ میری شریعت و طریقت والے تھریڈ کا جو ستیاناس لگا یا ہے وہ آپ کی کرم فرمائی ہے۔تبھی کا مارا ہوا میں اب تک نہیں سنبھل سکا ہوں ۔
ہمارے سوالات کے جوابات کا جواب نہ دینے کا جو معیار جناب نے بنایا ہے اس پرداد دینے کے سوا اور میں کیا کر سکتا ہوں۔
آپ پھر تھوڑی یہ زحمت کر لیا کرلیا کریں کہ اپنے رشحات قلم سے مستفید فرمانے کے بعد اخیر میں وہ سوالات بھی لکھ دیا کریں جو ہم آپ سے کر سکیں۔
اب ہمیں کیا پتہ ہمارا کون سا سوال جناب کو ناگوار گزر جائے۔
اگر شریعت و طریقت والے تھریڈ میں ہمارے ستیاناس کرنے پر آپ ابھی تک نہیں سنبھل پائے ہیں تو آپ کے کسی اور تھریڈ کا ستیاناس کرنے پر ہم آپ ایسی علمی شخصیت سے خدانخواستہ محروم ہی نہ ہو جائیں۔
محترم میں نیوٹرل مزاج کا آدمی ہوں اب تک میں نے الغزالی ، صراط الہدیٰ ، حق فورم،وغیرہ پر لکھا ہے کہیں بھی فرقہ پرستی والی بات نہیں کی۔ ہاں اگر آپ مجھ سے الجھنا ہی چاہتے ہیں تو مزاج کے خلاف بھی چل سکتا ہوں لیکن فورم والوں کو شکایت ہوگی ان سے اجازت دلوادیں فقط والسلام
آپ اپنے آپ کو نیوٹرل کہتے ہیں تو یقیناً آپ نیوٹرل ہوں گےلیکن آپ کے ہاں نیوٹرل کی کیا تعریف ہے اس کا ہمیں علم نہیں ہے۔
بھائی مجھے آپ سے الجھنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔
میں نے آپ کی پوسٹس پر کچھ طالب علمانہ سوالات اٹھائے تھے جن کو آپ الجھنا کہہ رہے ہیں تو آپ کی مرضی۔ آپ اس فورم پر ضرور آئیے لیکن دوسروں کو علمی اختلاف کرنے کا موقع تو دیجئے، اپنے موقف کے خلاف بات سننے کا حوصلہ تو پیدا کیجئے۔
آپ نے تصوف کے اشغال کو ثابت کرنا ہے تو کتاب و سنت کا سہارا لیجئے۔ آپ یقین مانیے ہم آپ کی بات ماننے میں ذرا بھی تاخیر نہیں کریں گے۔
 
عابدالرحمٰن

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 18، 2012
پیغامات
1,124
ری ایکشن اسکور
3,234
پوائنٹ
240
آپ اس فورم پر ضرور آئیے لیکن دوسروں کو علمی اختلاف کرنے کا موقع تو دیجئے، اپنے موقف کے خلاف بات سننے کا حوصلہ تو پیدا کیجئے۔
آپ نے تصوف کے اشغال کو ثابت کرنا ہے تو کتاب و سنت کا سہارا لیجئے۔ آپ یقین مانیے ہم آپ کی بات ماننے میں ذرا بھی تاخیر نہیں کریں گے۔
السلام علیکم
جی فرمائےآپ کو کیا کیا معلوم کرنا ہے
کافی حد تک تو میں جواب دے چکاہوں ،ابھی آپ نے تصوف کے اشغال کی نسبت میری طرف کی ہے میں نے اپنے کسی بھی تھریڈ میں کسی مخصوص شغل کا ذکر نہیں کیا لیکن چلیے میں آپ سے پوچھ رہا ہوں اگر کوئی آدمی چلتے پھرتے ’’رام رام ‘‘جپ نے لگے تو کیا اس کا ایمان سلامت رہے گا ؟اگلی بات بعد میں۔
 
عابدالرحمٰن

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 18، 2012
پیغامات
1,124
ری ایکشن اسکور
3,234
پوائنٹ
240
آپ کا سوال واضح نہیں ہے۔
اگر کوئی مسلم غیر اللہ کانام چلتے پھرتے اٹھتے بیٹھتے جپنے ( مثل تسبیح ذکر) لگے تو کیا اس کا ایمان سلامت رہے گا
 
Top