• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

اسحاق سلفی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اگست 25، 2014
پیغامات
6,372
ری ایکشن اسکور
2,589
پوائنٹ
791
علامہ احسان الہی ظہیر
شیخ عبد اللہ ناصر رحمانی
شیخ مبشر ربانی
شیخ توصیف الرحمن
اور پھر اس وقت سوشل میڈیا پر موجود اہل علم میں سے ، شیخ فیض الابرار جیسے لوگوں کا منہج درست نہیں ۔
اہل حدیث کا سب سے بڑا ویب سائٹس نیٹ ورک ، ان کی پالیسی بھی درست نہیں ۔
اگر مزید نام لیے جائیں ، شیخ ارشاد الحق اثری ، حافظ شریف صاحب ، ڈاکٹر عبد الرحمن مدنی صاحب ، مفتی عبید اللہ عفیف صاحب ، انڈیا کے مولانا عبد المعید مدنی صاحب ، حافظ صلاح الدین مقبول صاحب ، اسی طرح اداروں میں جامعہ رحمانیہ لاہور ، جامعہ سلفیہ فیصل آباد وغیرہ وغیرہ ۔ امید یہی ہے کہ یا تو ان سب پر حکم لگ چکا ہوگا ، یا پھر ان کا منہج غلط قرار دینے میں ایک لمحہ بھی تاخیر نہیں کریں گے ، اس فکر کے ایک صاحب علما کے واٹس ایپ مجموعہ میں موجود رہے ہیں ، شیخ فیض بھی ان کو جانتے ہیں ، انہوں کا بھی رویہ ہے ، کوئی عالم دین ذکر ہو ، کوئی جماعت ہو ، فورا سے پہلے منہج کی غلطیاں نکالنا شروع کردیتے ہیں ۔
آخر کس کا منہج درست ہے ، پاکستان انڈیا میں موجود اہل حدیث کے ہزاروں سیکڑوں علما میں سے کوئی پندرہ بیس نام تو بتادیں کہ جن کا منہج درست ہے ۔
حیرانی کی بات یہ ہے کہ جن پر فتوی لگادیے گئے ہیں ، ان کا کام دیکھیں ، کہ انہوں نے برصغیر پاک و ہند میں اہل حدیث اور سلفی منہج کے لیے کتنا کام کیا ہے ؟ اور دوسری طرف فتوی لگانے والوں کے پلڑے میں کیا ہے ؟
اس پوسٹ کو دیکھ کر پتا چلا کہ :
کچھ لوگ پاکستان میں " بڑا کام " کر رہے ہیں ، یعنی اتنے معروف علماء کے کان کھینچ رہے ہیں تو دو میں سے ایک بات تو ضرور ہے
(1) یا تو یہ تمام اہل علم معاذاللہ بگڑ چکے ہیں ۔۔۔
(2) یا ان کے ناقدین اپنے چھوٹے پن کا شکار ہیں !
ــــــــــــــــــــــــــ
 

ابن داود

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
نومبر 08، 2011
پیغامات
3,416
ری ایکشن اسکور
2,733
پوائنٹ
556
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
شیخ @اسحاق سلفی بھائی! اگر بات غلطی کی نشاندہی،نصیحت اور ''کان کھینچنے'' تک ہی رہتی تب بھی کوئی بات تھی!
لیکن ان ''شیخ المنہج'' کا معاملہ یہ ہے کہ وہ اگلے کو اہل الحدیث کے منہج سے ہی خارج قرار دے دیتے ہیں!
 

اسحاق سلفی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اگست 25، 2014
پیغامات
6,372
ری ایکشن اسکور
2,589
پوائنٹ
791
لیکن ان ''شیخ المنہج'' کا معاملہ یہ ہے کہ وہ اگلے کو اہل الحدیث کے منہج سے ہی خارج قرار دے دیتے ہیں!
ہوسکتا ہے کاپی رائیٹ کا مسئلہ ہو ،
اس طرح اہل علم کو منھج نکالا دینا ۔۔۔ میرے خیال میں کسی اور علت کی نشاندہی کرتا ہے ،
 

عبدالمنان

مشہور رکن
شمولیت
اپریل 04، 2015
پیغامات
735
ری ایکشن اسکور
178
پوائنٹ
123
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
شیخ @اسحاق سلفی بھائی! اگر بات غلطی کی نشاندہی،نصیحت اور ''کان کھینچنے'' تک ہی رہتی تب بھی کوئی بات تھی!
لیکن ان ''شیخ المنہج'' کا معاملہ یہ ہے کہ وہ اگلے کو اہل الحدیث کے منہج سے ہی خارج قرار دے دیتے ہیں!
و علیکم السلام و رحمۃ اللّٰہ و برکاتہ

شیخ کیا سچ میں مرتضیٰ بخش اور طارق علی بروہی نے کسی اہل حدیث عالم کو اہل حدیث یا سلفی منہج سے خارج کہا ہے؟ اگر کہا ہے تو ایسے لوگوں سے اہل حدیث عوام سے ضرور روکنا چاہئے۔
اللّٰہ ہمیں دین کی صحیح سمجھ دے، آمین
 

محمد فیض الابرار

سینئر رکن
شمولیت
جنوری 25، 2012
پیغامات
3,039
ری ایکشن اسکور
1,234
پوائنٹ
402
ایسے بھی نہیں ہے یہ آپ کہ معتصبانہ رویہ ہے اور کچھ نہیں، طارق علی بروہی نے اپنے طرف سے ایک اچھا کام کیا ہے کچھ علماء کہ منھجی غلطی کو واضع کیا اور وہ انہوں نے اپنے رائے سے نہیں بلکہ کبار سلفی علماء کے دلائل سے ان کے فتوۃ جات سے کیا ہے۔

محمد فیض الابرار بھائی اتنا متکبرانہ رویہ بھی ٹھیک نہیں اگر آپ کے علم میں ان کوئی منھجی غلطی ان لوگوں کا ہے تو وہ آپ پیش کردیں جیسے کہ بھائی عبدالمنان صاحب نے آپ سے گذارش کی ہے ۔

اور دیکھیں آپ اپنا رویہ آپ ایک مسلمان بھائی کا نام تک صحیح نہیں لے رہے اور الٹا گالی کا الزام طارق علی بروہی پر لگا رہے۔

اگر یوٹیوب یا دیگر سوشل میڈیا کہ اوپر بروسہ کر کے علم لینے لگ جائیں تو اس طرح شیخ کفایت اللہ سنابلی حفظہ اللہ کو شیخ زبیر علی زئی رحم اللہ نے کذاب کہا ہوا ہے اور شیخ کفایت اللہ سنابلی نے ان کی غلطیوں کو اصول الحدیث سے غلط ثابت کیا ہے۔
تو کیا آپ کے اصول سے اگر دیکھا جائے تو؟ کیا ان دونوں اہل علم نے اپنے علم کے استطاعت سے جو سمجھا بیان کرنا ایک دوسری کے اوپر گلی گلوچ یا کیچڑ اچھالنا کہا جائیگا؟
جب کہ میرا کہنا یہ ہے کہ شیخ کفایت اللہ السنابلی حفظہ اللہ نے بڑی ہمت کا کام کر کہ امت کے ایک حساس ٹاپک پر اصل حقیقت سے پردہ چاک کر کہ امت پر احسان عظیم کیا ہے، جس ٹاپک پر اچھے اچھے نہیں بولتے اور وہ ہے ایک مسلمان کی دفاع کرنا۔
اور دوسری طرف شیخ زبیر علی زئی رحم اللہ جو کے ایک علماء تھے ان کی غلطیوں سے امت کو آگائی دی کہ یہان یہاں شیخ کو اصول الحدیث کے رو سے غلطی ہوئی ۔
اس سے امت کو صحیح راستے کی طرف آگائی دینا مقصد ہوتا ہے نا کہ ان کی رتبہ کو گھٹانہ مقصد ہوتا ہے۔

اور مجھے حیرانگی ہوتی ہے اس بات پر ایک طرف تو توحید سے لا بلد شخصیت جیسے کہ ڈاکٹر اسرار کی تعریف کی جاتی ہے اشعری ماتریدی عقائد کے حامل اور خوارج جیسی نہج پر چلنے والے مولانا مودودی کہ تفسیر کی تعریف کی جاتی اور دیگر اس طرح کہ وحدت الوجود ڈارون تیھوری کو صحیح ماننے والوں کے علم سے مستفید ہونے کا مشورہ دیا جاتا ہے تو دوسری طرف ایک سلفی کے کام کے خلاف بات کی جاتی ہے کیوں کہ اس کا قصور بس اتنا سا ہوتا ہے کہ اس نے ایک دو علماء کی منھجی غلطی واضع کیا کردی بڑا جرم کردیا اور اس بات پر اتنا معتصابنہ رویہ؟

کیا آپ لوگ آجکل کے لوگوں کو اپنے پسندیدہ علماء کی تقلید کروانا چاہتے؟ کہ وہ آنکھ بند کر کہ آج کے علماء کی ہر بات کو مان لیں؟ اگر چہ کہ منھجی غلطی پر ہی کیوں نا ہو؟
کیا آپ یہ چاہتے ہیں جن علماء کے ساتھ اہل الحدیث ٹائٹل لگا ہو تو ایسے علماء کی کوئی بھی غلطی کی نشاندہی نہیں کرنی چاہیے؟
محمد فیض الابرار صاحب طارق علی بروہی کی ویب سائٹ میں کوئی بھی ایسا مواد موجود نہیں جس سے یہ ثابت ہو سکے کہ ڈاکٹر مرتضی بن بخش کی بات کی تقلید کی جاتی ہو اور نا ہی مرتضی بن بخش کے تقاریر میں ایسی کوئی بات ملتی ہو جو کہ ان کہ اصحاب الحدیث ویب سائٹ میں آڈیوز ہیں۔
اللہ سے ڈریں انصاف سے بات کیا کریں معتصبانہ رویہ رکھ کر کسی کے خلاف شخصیت پرستی کی آڑ میں کوئی رائے قائم نا کیا کریں۔

ہاں اگر ان دونوں مرتضی بن بخش یا طارق علی بروہی کے کام میں کوئی غلطی جو منھج سلف کے خلاف ہو تو واضع کریں جس سے ہر مسلمان کو آگائی ہو اور آپ کے لیے اس میں اجر اور ثواب ہو کسی مسلمان کو حق بات دلائل سے پہنچ جائے۔ اور وہ اپنی اصلاح کر لے۔

جزاک اللہ خیر۔
میں تو ایک طالب علم ہوں مجھ سے غلطی ہو سکتی ہے نہ میں نے کبھی اپنے بارے میں کوئی دعوی کیا
اور صرف ایک سوال کا جواب لکھ دیں
برصغیر پاک و ہند میں ان علماء کے نام لکھ دیں جن کا منھج اور عقیدہ درست ہے اس میں مجھے آپ کی رائے درکار نہیں ہے آپ کے ممدوح ڈاکٹر مرتضی بخش اور طارق علی براہی کی رائے چاہیے ؟
 
شمولیت
جولائی 22، 2011
پیغامات
92
ری ایکشن اسکور
125
پوائنٹ
73
السلام اعلیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
میں تو ایک طالب علم ہوں مجھ سے غلطی ہو سکتی ہے نہ میں نے کبھی اپنے بارے میں کوئی دعوی کیا
اور صرف ایک سوال کا جواب لکھ دیں
برصغیر پاک و ہند میں ان علماء کے نام لکھ دیں جن کا منھج اور عقیدہ درست ہے اس میں مجھے آپ کی رائے درکار نہیں ہے آپ کے ممدوح ڈاکٹر مرتضی بخش اور طارق علی براہی کی رائے چاہیے ؟
ڈاکٹر مرتضٰی بن بخش کا تو یہ موقف ہے جو مجھے ان کی سائٹ پر ملی ہے آپ بھی سن لیں:

پاکستان کے اکابرین علماء اہل حدیث کے متعلق ایک غلط فہمی کا ازالہ


ان کا اپنا موقف یہ ہے پاکستان کے اکابریں علماء اہل الحدیث کے بارے میں اور یہ بھی سن لیں:

کیا انڈیا اور پاکستان میں کوئی سلفی عالم نہیں ہے؟


ن کے اکابرین علماء اہل حدیث کے متعلق ایک غلط فہمی کا ازالہ
 
Last edited:

عبدالمنان

مشہور رکن
شمولیت
اپریل 04، 2015
پیغامات
735
ری ایکشن اسکور
178
پوائنٹ
123
السلام اعلیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ


ڈاکٹر مرتضٰی بن بخش کا تو یہ موقف ہے جو مجھے ان کی سائٹ پر ملی ہے آپ بھی سن لیں:

پاکستان کے اکابرین علماء اہل حدیث کے متعلق ایک غلط فہمی کا ازالہ


ان کا اپنا موقف یہ ہے پاکستان کے اکابریں علماء اہل الحدیث کے بارے میں اور یہ بھی سن لیں:

کیا انڈیا اور پاکستان میں کوئی سلفی عالم نہیں ہے؟


ن کے اکابرین علماء اہل حدیث کے متعلق ایک غلط فہمی کا ازالہ
@ابن داود بھائی ان اوڈیو میں تو انہوں نے کسی کو منہج اہل حدیث سے خارج نہیں کیا، اگر آپ کے پاس آڈیو ہو تو سینڈ کریں۔ جزاک اللہ خیرا
 
شمولیت
جولائی 22، 2011
پیغامات
92
ری ایکشن اسکور
125
پوائنٹ
73
میرے بزرگ بھائیوں کم سے کم السلام کا جواب ٹائیپ کردیا کرو۔ محبت اور ساتھ میں نیکیاں بھی ملتی ہیں۔
جزاک اللہ خیر۔
 

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,771
ری ایکشن اسکور
8,496
پوائنٹ
964
السلام اعلیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
ڈاکٹر مرتضٰی بن بخش کا تو یہ موقف ہے جو مجھے ان کی سائٹ پر ملی ہے آپ بھی سن لیں:
پاکستان کے اکابرین علماء اہل حدیث کے متعلق ایک غلط فہمی کا ازالہ
ان کا اپنا موقف یہ ہے پاکستان کے اکابریں علماء اہل الحدیث کے بارے میں اور یہ بھی سن لیں:
کیا انڈیا اور پاکستان میں کوئی سلفی عالم نہیں ہے؟
ن کے اکابرین علماء اہل حدیث کے متعلق ایک غلط ہمی کا ازالہ
و علیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
ان باتوں سے یہ تو واضح ہوا کہ جس طرح شیخ ربیع کو لوگ تنگ کیا کرتے تھے ، انہیں بھی تنگ کرتے ہیں ، اور لوگوں کے متعلق جان بوجھ کر باتیں نکلواتے ہیں ۔
وہ تو کہہ رہے ہیں کہ علمی دروس پر توجہ دیا کریں ، رد و قدح اور فلاں کیسا ہے ، اور فلاں کیسا ہے ، اس چکر میں پڑنے کی بجائے ، اگر وقت بچے تو عقیدہ کا کوئی مسئلہ پڑھ لیا کریں ۔
یہ ایک بہترین سوچ ہے ، لیکن پتہ نہیں ، ان کے دروس سننے والوں بعض لوگوں پر ان باتوں کا اثر کیوں نہیں ہوتا ۔
شیخ فیض الابرار ، شیخ توصیف الرحمن ساتھ میرے جیسے طالبعلم کو بھی شامل کرلیں ، ان سب کے متعلق فیس بک ادھر ادھر ویڈیوز بناکر لوگوں کو ہم سے ’ پرہیز ‘ کرنے کی سع لا حاصل کی گئی ۔ یہ ویڈیوز بنانے والے پھر کس کے نقش قدم پر ہیں ؟
جب ایسے لوگوں کے بڑے ، علما اہل حدیث سے علم لینے کی تلقین کرتے ہیں ، یا ان سے استفادہ کرنے کی بات کرتے ہیں ، تو انہیں چاہیے کہ ہم جیسے لوگوں پر وقت ضائع کرنے کی بجائے ، لوگوں کو مستند اہل حدیث علما کی طرف راغب کرنے میں توجہ دیں۔
باقی شیخ مبشر ربانی اور شیخ عبد اللہ ناصر رحمانی کے بارے میں ڈاکٹر صاحب کی بات بالکل غلط ہے، کوئی مجھ سے آکر پوچھنا شروع کردے ، شیخ ربیع سے علم لینا چاہے کہ نہیں ؟ یہ کیا عالمانہ رویہ ہے ؟ اگر آپ کو علما کا تعارف نہیں ، تو اس علاقے میں جو مستند علما ہیں ، ان سے مشورہ کریں ، ان سے رائے لیں ، یا پھر لوگوں کو کہیں کہ فلاں کے متعلق وہاں کے علما سے پوچھیں ۔
علامہ احسان الہی ظہیر کے منہج کو شیخ ربیع اور شیخ عبید جابری درست نہیں سمجھتے ، عبید جابری صاحب نے ڈاکٹر صاحب کو تزکیہ کیسے دے دیا ، جبکہ وہ علامہ احسان الہی ظہیر کو ایک پختہ عالم دین سمجھتے ہیں ۔
اور اگر علامہ صاحب کے لیے کوئی خصوصی ڈسکاؤنٹ ہے ، اور واقعتا مجبورا نہیں ، دل سے ہے ، تو شیخ مبشر ربانی اور شیخ عبد اللہ ناصر رحمانی صاحب کو بھی ملنا چاہیے، کیونکہ ان کی سلفیت کی ترویج کے لیے خدمات کم نہیں ہیں ۔
 
Top