• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,771
ری ایکشن اسکور
8,496
پوائنٹ
964
شیخ عبد اللہ ناصر رحمانی سے تحذیر کا قصہ

شیخ عبد اللہ ناصر رحمانی نے کہا ہے کہ وہ آپ کی کچھ واضح منہجی غلطیاں بیان کریں گے آپ اس کے متعلق کیا کہتے ہیں ؟

جماعت کا صحیح مفہوم اور اس میں حکمران وقت کی کیا حیثیت ہے؟

اتباع سلف اور جماعت کو لازم پکڑنے کے متعلق ایک عظیم حدیث

جماعت کی تعریف اور بعض احکام و مسائل- حصہ اول

جماعت کی تعریف اور بعض احکام و مسائل- حصہ دوم

شرح السنہ، پوائنٹ نمبر:2 یہ بھی سنت میں سے ہے کہ جماعت کو لازم پکڑا جائے، جس نے جماعت سے منہ موڑا اور اسے چھوڑ دیا اس نے اسلام کا قلادہ اپنی گردن سے اتار پھینکا اور وہ خود بھی گمراہ ہوا اور دوسروں کو بھی گمراہ کیا۔

شرح السنہ، پوائنٹ نمبر:3 اور وہ بنیاد جس پر جماعت قائم ہوتی ہے وہ رسول اللہ (ﷺ)کے صحابہ کرام رضی اللہ عنہم اجمعین ہیں، وہی اہل سنت والجماعت ہیں، جس نے ان سے (دین)نہیں لیا وہ گمراہ ہوا اور بدعت ایجاد کیا، اور ہر بدعت گمراہی ہے اور ہر گمراہی اور گمراہ جہنم میں ہے۔

شرح السنہ، پوائنٹ نمبر:5 جان لو!(اللہ تعالی تم پر رحم کرے)کہ دین اللہ تبارک و تعالی کی جانب سے آیا ہے، یہ لوگوں کی عقل اور ان کی آراء پر نہیں قائم کیا گیا ہے، اس کا علم اللہ اور اس کے رسول (ﷺ)کے پاس ہے، تم ذرا بھی اپنی خواہش کی پیروی نہ کرو، تم دین سے دور جا گرو گے اور اسلام سے نکل جاؤ گے، پھر تمہارے لئے کوئی حجت نہیں ہوگی، کیونکہ رسول اللہ (ﷺ)نے اپنی امت کے لئے سنت کو بیان کردیا اور اپنے صحابہ کرام کے لئے اسے واضح کر دیا ہے ، اور وہی جماعت اور اسواد اعظم ہیں، اور سواد اعظم حق اور اہل حق ہیں، جس نے دین کے کسی معاملے میں اصحاب رسول (ﷺ)کی مخالفت کی اس نے کفر اختیار کیا۔

جماعت کے متعلق بعض غلط فہمیاں اور ان کا ازالہ

مسلمانوں کا حکمران جو ان کے امور و جماعت کا اصل متولی ہے کے علاوہ کسی اور کی بیعت ایجاد کر لینا منہج سلف میں سے نہیں.

بعض شبہات کا ازالہ اور اعتراضات کے جوابات

پہلا شبہ: سعودی عرب کے بعض کبار سلفی علماء مثلا شیخ بن باز رحمہ اللہ اور شیخ ربیع المدخلی حفظہ اللہ نے ہماری ان جمعیتوں کو سراہا ہے اور ایسی جمعیتوں کو قائم کرنے کی اجازت بھی دی ہے۔

دوسرا شبہ: ہماری جمعیت حق پر ہے کیونکہ اس کی بنیاد فلاں بڑے اہل حدیث عالم نے رکھی ہے یا اس کے فلاں اور فلاں بڑے علماء امیر رہے ہیں یا ان کے ساتھ وابستہ رہے ہیں تو کیا ان کا یہ عمل حزبیت تھا ؟ اور کیا وہ بھی حزبی تھے؟

تیسرا شبہ: کسی جماعت یا شخص پر فتوی لگانا صرف فتوی کمیٹی کا کام ہے انکے علاوہ کسی کو حق نہیں ہے کہ وہ کسی پر فتوی لگائے ورنہ اسکا یہ عمل خروج کی طرف دعوت ہوگا۔

چوتھا شبہ: ہماری جمعیت حق پر ہے کیونکہ ولی الامر گورمنٹ کی مخالف نہیں ہے بلکہ ان کی اجازت سے بنی ہے اور جس جمعیت کو حکومت کی اجازت حاصل ہو وہ حزبیت کیسے ہو سکتی ہے ؟

ایک شبہ: جہاد کا مسئلہ اجتہادی مسئلہ ہے اور اگر کوئی اس میں غلطی کرتا ہے تو اس کے خلاف کاروائی کرنا درست نہیں ہے۔

کیا علامہ احسان الٰہی ظہیر رحمہ اللّٰہ خروج کی پہلی سیڑھی پر تھے؟

فضیلت الشیخ وصی اللہ عباس حفظہ اللہ کی نصیحت کے متعلق چند باتیں

کیا انڈیا اور پاکستان میں کوئی سلفی عالم نہیں ہے؟

جماعت الدعوہ کی حقیقت اور ایک الزام کا جواب

توحید خالص اور طارق علی بروہی کے متعلق ایک سوال کا جواب

ایک اعتراض کا جواب: ڈاکٹر مرتضی بن بخش نے اہل حدیث علماء کا نام لےکر سر عام رد کیا ہے ان کو نصیحت کئے بغیر ، یہ کہاں کی سلفیت ہے ؟

علماء کی غلطیوں کے متعلق ہمارا موقف
ساری دنیا کی باتیں کریں گے ، لیکن ایک سوال کا جواب دینا مشکل ہوگیا ہے کہ برصغیر کے مستند علما کے نام بتادیں ۔ یہ فکری کجی خود انہیں بھی محسوس ہورہی ہوگی ، جو جواب دینے سے گھبرا رہے ہیں ، کیونکہ اگر منہج واقعتا صاف اور سچا ہوتا ، تو فورا سیدھا اور واضح جواب دے دیتے ۔ لیکن پتہ ہے ، جواب ہمارے ہی گلے میں پڑ جائے گا ۔
صرف تنظیمیں اور تحریکیں بنانے والے ایک مسئلے کی بنیاد پر اتنے بڑے عالم دین سے تحذیر فرمادی ہے ۔ سبحان اللہ ۔
ہمارے نزدیک ڈاکٹر مرتضی بخش صاحب اور دیگر بعض عرب علما کا موقف غلط ہے، لہذا ہم ان سے تحذیر کرنا شروع کردیں ؟
اللہ ہم سب کو ہدایت دے ۔
میں مرتضی بخش ، اسحاق جھالوی ، علی مرزا کو بالکل نہیں جانتا تھا ، لیکن یہ سب پہچانے ہی تب گئے ہیں ، جب انہوں نے بڑےبڑے علما کے خلاف باتیں کرنا شروع کی ہیں ۔
محسوس ہوتا ہے صرف مشہور ہونے کی غرض سے سب فضولیات بکی جارہی ہیں ، ورنہ تو ان کی دعوت اور برصغیر کے اہل حدیث علما کی دعوت میں کوئی فرق نہیں ۔
سعودیہ میں جہاں دین و دنیا سب ذمہ داریاں حکومت کی ہیں ، وہاں بیٹھ کر انہیں بڑی باتیں آتی ہیں کہ تحریک بنانا تنظیم بنانا درست نہیں ، برصغیر جیسے جمہوری اور لادین معاشروں میں ہوتے ، تو یقینا اتنے بڑے بڑے فتوے لگانے سے پہلے ضرور تھوڑا خیال کرتے ، بالکل اسی طرح ، جیسے لاتتخذوا الیہود و النصاری اولیا جیسی صریح نصوص کے باوجود عربی بادشاہوں اور یہودیوں کافروں کے مابین تعلقات پر ’ مصلحت ‘ کی بنا پر خاموشی سادھے بیٹھے ہیں ۔
عبد اللہ ناصر رحمانی یا کوئی عالم دین سڑک پر نکل آئے ، یا کسی جمہوری یا کسی بدعتی جلسے میں شرکت کرلے ، یہ اس کی سب خدمات بھلا کر زمین آسمان ایک کردیں گے ، لیکن دوسری طرف عربی ممالک میں ’ ائمہ کفر ‘ سے دوستیاں ہورہی ہیں ، میل ملاپ ہورہے ہیں ، مملکت توحید میں کافروں کے رئیس کی دعوتیں ہوئی ہیں ، پروٹوکول دیے جارہے ہیں، وہاں کسی کو ایک حرف بولنے کی توفیق نہیں ہوتی، سب ’ نصیحتیں ، اور ’ تحذیریں ‘ علما سے بدظن کرنے کے لیے جاری ہوتی ہیں ۔
 
عبدالمنان

مشہور رکن
شمولیت
اپریل 04، 2015
پیغامات
735
ری ایکشن اسکور
178
پوائنٹ
123
ساری دنیا کی باتیں کریں گے ، لیکن ایک سوال کا جواب دینا مشکل ہوگیا ہے کہ برصغیر کے مستند علما کے نام بتادیں ۔ یہ فکری کجی خود انہیں بھی محسوس ہورہی ہوگی ، جو جواب دینے سے گھبرا رہے ہیں ، کیونکہ اگر منہج واقعتا صاف اور سچا ہوتا ، تو فورا سیدھا اور واضح جواب دے دیتے ۔ لیکن پتہ ہے ، جواب ہمارے ہی گلے میں پڑ جائے گا ۔
اس میں آپ کس سے مخاطب ہیں؟ ڈاکٹر مرتضیٰ بخش کو کھ رہے ہیں یا یہ مجھے کھ رہے ہیں؟ اگر مجھے کھ رہے ہیں تو میں نے پہلے ہی جواب دے دیا ہے جس پر عمر بھائی نے غیر متعلق کا نشان بھی لگایا ہے، وہ اور ایک مرتبہ پڑھ لیں۔

دیگر بعض عرب علما کا موقف غلط ہے، لہذا ہم ان سے تحذیر کرنا شروع کردیں ؟
یہ "دیگر بعض عرب علماء" سے کون سے علماء ہے بھائی؟ نام بتائیں کن بعض عرب علماء کا موقف آپ کے نزدیک غلط ہے؟

صرف تنظیمیں اور تحریکیں بنانے والے ایک مسئلے کی بنیاد پر اتنے بڑے عالم دین سے تحذیر فرمادی ہے ۔ سبحان اللہ
کیا آپ نے اوپر کے سارے آڈیوز سنے ہیں؟ اگر نہیں سنے تو مہربانی فرما کر سن لیں۔

بالکل اسی طرح ، جیسے لاتتخذوا الیہود و النصاری اولیا جیسی صریح نصوص کے باوجود عربی بادشاہوں اور یہودیوں کافروں کے مابین تعلقات پر ’ مصلحت ‘ کی بنا پر خاموشی سادھے بیٹھے ہیں ۔
اتنی علمی باتیں شیخ، جزاک اللّٰہ خیرا،

عبد اللہ ناصر رحمانی یا کوئی عالم دین سڑک پر نکل آئے ، یا کسی جمہوری یا کسی بدعتی جلسے میں شرکت کرلے ، یہ اس کی سب خدمات بھلا کر زمین آسمان ایک کردیں گے
شیخ عبداللہ ناصر رحمانی یا کوئی دوسرے عالم اگر کوئی غلطی کرتے ہیں تو ان کی غلطی واضح کرنا ضروری ہے کیونکہ لوگ علماء کے عمل کو دین سمجھتے ہیں۔

لیکن دوسری طرف عربی ممالک میں ’ ائمہ کفر ‘ سے دوستیاں ہورہی ہیں ، میل ملاپ ہورہے ہیں ، مملکت توحید میں کافروں کے رئیس کی دعوتیں ہوئی ہیں ، پروٹوکول دیے جارہے ہیں، وہاں کسی کو ایک حرف بولنے کی توفیق نہیں ہوتی، سب ’ نصیحتیں ، اور ’ تحذیریں ‘ علما سے بدظن کرنے کے لیے جاری ہوتی ہیں ۔
اتنا واضح منہج! !! ما شاء اللہ ، اور کچھ بتائیں شیخ سعودی حکومت کے متعلق ، کس طرح وہاں کے علماء کو حکمرانوں کی غلطیوں پر ایک حرف بولنے کی توفیق نہیں ہو رہی بتائیں۔ آپ یہ سب نہیں بتائیں گے تو کون بتائے گا۔ کس طرح مصلحت کے نام پر یہود و نصاری سے دوستی کی جا رہی ہے اور وہاں کے کبار علماء خاموش ہیں بتائیں۔
جزاک اللہ خیرا
 
شمولیت
جولائی 22، 2011
پیغامات
92
ری ایکشن اسکور
125
پوائنٹ
73
السلام اعلیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
خضرحیات بھائی، اب ایک ٹیگ مزید بڑا دیں اور اس میں لکھیں اخوانیت
جزاک اللہ خیر۔
 
خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,771
ری ایکشن اسکور
8,496
پوائنٹ
964
شیخ عبداللہ ناصر رحمانی یا کوئی دوسرے عالم اگر کوئی غلطی کرتے ہیں تو ان کی غلطی واضح کرنا ضروری ہے کیونکہ لوگ علماء کے عمل کو دین سمجھتے ہیں۔
آپ لوگوں کی ذمہ داری علما کی غلطیاں واضح کرنا ہی ہے ؟
 
خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,771
ری ایکشن اسکور
8,496
پوائنٹ
964
السلام اعلیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
خضرحیات بھائی، اب ایک ٹیگ مزید بڑا دیں اور اس میں لکھیں اخوانیت
جزاک اللہ خیر۔
و علیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
اخوانیت
خارجیت
دو بڑھا دیے ہیں ۔
 
خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,771
ری ایکشن اسکور
8,496
پوائنٹ
964
اس میں آپ کس سے مخاطب ہیں؟ ڈاکٹر مرتضیٰ بخش کو کھ رہے ہیں یا یہ مجھے کھ رہے ہیں؟ اگر مجھے کھ رہے ہیں تو میں نے پہلے ہی جواب دے دیا ہے جس پر عمر بھائی نے غیر متعلق کا نشان بھی لگایا ہے، وہ اور ایک مرتبہ پڑھ لیں۔

یہ "دیگر بعض عرب علماء" سے کون سے علماء ہے بھائی؟ نام بتائیں کن بعض عرب علماء کا موقف آپ کے نزدیک غلط ہے؟

کیا آپ نے اوپر کے سارے آڈیوز سنے ہیں؟ اگر نہیں سنے تو مہربانی فرما کر سن لیں۔

اتنی علمی باتیں شیخ، جزاک اللّٰہ خیرا،

شیخ عبداللہ ناصر رحمانی یا کوئی دوسرے عالم اگر کوئی غلطی کرتے ہیں تو ان کی غلطی واضح کرنا ضروری ہے کیونکہ لوگ علماء کے عمل کو دین سمجھتے ہیں۔

اتنا واضح منہج! !! ما شاء اللہ ، اور کچھ بتائیں شیخ سعودی حکومت کے متعلق ، کس طرح وہاں کے علماء کو حکمرانوں کی غلطیوں پر ایک حرف بولنے کی توفیق نہیں ہو رہی بتائیں۔ آپ یہ سب نہیں بتائیں گے تو کون بتائے گا۔ کس طرح مصلحت کے نام پر یہود و نصاری سے دوستی کی جا رہی ہے اور وہاں کے کبار علماء خاموش ہیں بتائیں۔
جزاک اللہ خیرا
ہم جہاں، جتنی ضرورت سمجھتے ہیں ، بتاتے ہیں ۔
آپ اپنی بات کریں ، جس سوال کا جواب آپ سے مسلسل پوچھا جارہا ہے ، اس سے کیوں کترا رہے ہیں ؟
 
خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,771
ری ایکشن اسکور
8,496
پوائنٹ
964
کیا آپ نے اوپر کے سارے آڈیوز سنے ہیں؟ اگر نہیں سنے تو مہربانی فرما کر سن لیں۔
ایسے موضوعات پر اس قسم کی باتیں سننا ، وقت کا ضیاع ہے ۔
ہمارےلیے قرآن و سنت اور اس کے فہم کے لیے ہمارے اہل حدیث علما ، ان کی سوچ فکر ، اور رہنمائی کافی ہے ۔
 
شمولیت
جولائی 22، 2011
پیغامات
92
ری ایکشن اسکور
125
پوائنٹ
73
ہمارےلیے قرآن و سنت اور اس کے فہم کے لیے ہمارے اہل حدیث علما ، ان کی سوچ فکر ، اور رہنمائی کافی ہے ۔
بعض دفعہ امریکی ایجنڈے اور اس نام نہادسلفی ایجنڈے میں کوئی فرق نظر نہیں آتا ، کہ دونوں کا مقصد اسلام پسندوں کو کمزور کرنا ہے ۔
:
بعض دفعہ خوارجی ایجنڈے اور نام نہاد اہل الحدیثیت میں کوئی فرق نظر نہیں آتا، کہ دونوں کا مقصد سلفیت منھج پر چلنے والوں کے خلاف پروپگنڈا کرنا ہے اور اپنی حزیبت، اخوانیت، کو اہل الحدیث کے نام کے پیچھے چھپانہ ہے؟
 
عبدالمنان

مشہور رکن
شمولیت
اپریل 04، 2015
پیغامات
735
ری ایکشن اسکور
178
پوائنٹ
123
ہم جہاں، جتنی ضرورت سمجھتے ہیں ، بتاتے ہیں ۔
آپ اپنی بات کریں ، جس سوال کا جواب آپ سے مسلسل پوچھا جارہا ہے ، اس سے کیوں کترا رہے ہیں ؟
آپ کے سوال کا جواب دینے کی میری علمی لیاقت اور حیثیت نہیں ہے، اس لئے مجھ جیسے کم علم کے جواب کو رہنے دیں۔

آپ جو سعودی حکومت، اور وہاں کے علماء کے متعلق کھ رہے تھے ذرا اور واضح کیجئے، کن علماء نے حکمرانوں کی کفار دوستی پر خاموشی اختیار کی ہے؟ سعودی حکمرانوں نے اور کیا کیا غلط کام کئے ہیں، تمام پہلوؤں پر اچھی طرح روشنی ڈالیں، روشنی کو اپنے ہی پاس رہنے نہ دیں۔

اور ایک بات بتائیں، کیا آپ ابھی بھی یوسف قرضاوی کی کتب کا مطالعہ کر رہے ہیں؟؟
 
خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,771
ری ایکشن اسکور
8,496
پوائنٹ
964
بعض دفعہ خوارجی ایجنڈے اور نام نہاد اہل الحدیثیت میں کوئی فرق نظر نہیں آتا، کہ دونوں کا مقصد سلفیت منھج پر چلنے والوں کے خلاف پروپگنڈا کرنا ہے اور اپنی حزیبت، اخوانیت، کو اہل الحدیث کے نام کے پیچھے چھپانہ ہے؟
بتائیں میں نے یا میری سوچ و فکر رکھنے والے کس اہل حدیث نے کسی اہل حدیث یا سلفی کے خلاف پراپیگنڈہ کیا ہے ؟
اور دوسری طرف ، آپ لوگوں کی تو ایک وجہ امتیاز ہی یہ پراپیگنڈے ہیں ۔
آپ کے سوال کا جواب دینے کی میری علمی لیاقت اور حیثیت نہیں ہے، اس لئے مجھ جیسے کم علم کے جواب کو رہنے دیں۔
آپ کی اس عاجزی انکساری کو میں تب درست سمجھتا ، جب آپ علی حسن حلبی جیسے عالم دین کی ایک علمی کتاب کے تعارف پر چیں بہ چیں نہ ہوئے ہوتے ۔ جسے علم نہ ہو ، وہ علما کے بارے میں تشکیک پیدا نہیں کرتا ۔
آپ جو سعودی حکومت، اور وہاں کے علماء کے متعلق کھ رہے تھے ذرا اور واضح کیجئے، کن علماء نے حکمرانوں کی کفار دوستی پر خاموشی اختیار کی ہے؟ سعودی حکمرانوں نے اور کیا کیا غلط کام کئے ہیں، تمام پہلوؤں پر اچھی طرح روشنی ڈالیں، روشنی کو اپنے ہی پاس رہنے نہ دیں۔
آپ جیسے ’ کم علم ‘ اور ’ علمی لیاقت اور حیثیت ‘ نہ رکھنے والے کو میرے جیسے شخص سے ’ علم ‘ اور ’ روشنی ‘ لینا جائز ہے ؟
اور ایک بات بتائیں، کیا آپ ابھی بھی یوسف قرضاوی کی کتب کا مطالعہ کر رہے ہیں؟؟
نہیں ۔
 
Top