اللّٰہ ہم سب پر رحم فرمائے، فیض بھائی ایسی کوئی لسٹ (فہرست) ڈاکٹر مرتضیٰ بخش یا طارق علی بروہی کی سیٹس پر مجھے نہیں مل سکی، اگر ان دونوں نے ایسی کوئی لسٹ جاری کی ہے اور آپ کو معلوم ہے تو ہمیں بھی بتائیں۔
میرے لئے ان دونوں سے منہجی علماء کی فہرست پوچھنا بھی ممکن نہیں ہے۔ میں ہندوستان میں رہتا ہوں اور میرے پاس ان دونوں کا فون نمبر بھی نہیں ہے۔
اس لئے اگر آپ کے لئے ممکن ہو تو آپ خود ان دونوں سے براہ راست پوچھ لیں۔ طارق علی بروہی صاحب شاید پاکستان میں ہی رہتے ہونگے نہ؟؟
یا ڈاکٹر مرتضیٰ بخش اگر پاکستان آئیں تو ان سے پوچھ لیں۔
عبدالمنان بھائی اللہ گواہ ہے کہ میری ان دونوں سے کوئی ذاتی مخاصمت ، مخالفت یا لڑائی نہیں ہے اور یہ بھی واضح رہے کہ میں کسی کا دفاع یا مخالفت برائے شخصیت نہیں کرتا بلکہ حمایت اور مخالفت برائے حق کی کوشش کرتا ہوں ، اس حوالے سے میرے کوئی ریمارکس سخت ہوں یا ذاتیات پر آ رہے ہوں تو میں اس پر معذرت کر لیتا ہوں اور وہ کلمات واپس لے لیتا ہوں۔
اصل بات یہ ہے کہ ان کے نزدیک برصغیر پاک و ہند کے علماء چونکہ جماعتی و تنظیمی زندگی گزارتے ہیں لہذا وہ منھج سے خارج ہیں یعنی کوئی بھی منھج پر نہیں ہے (اگر یہ میرا سوء ظن ہوا تو میں اس پر اسی فورم پر معذرت طلب کر لوں گا)
ان کے حوالے سے ایسی کسی نام کا نا ملنا اس کا مطلب یہ ہے کہ یہ صرف اپنے آپ کو منھج پر سمجھتے ہیں یا ہر وہ شخص جو ان کی تائید کرے
میں نے اسی لیے بار بار ان کے نزدیک منھجی علماء کے نام پوچھے تاکہ ہم اپنے اس اختلاف پر ان ہی کو حاکم بنا لیں لیکن ایسا نہ ہوا اور نہ ہی ہو گا
خدارا صرف اتنا سوچیں کہ کیا برصغیر کے سینکڑوں بلکہ ہزاروں علماء غیر منھجی زندگی گزارتے رہے ان میں محدثین بھی ہیں ، مفسرین بھی ہیں ، فقہاء بھی ہیں
مزید یہ کہ یہی غیر منھجی علماء (علی زعمہم) سعودی عرب کی مختلف جامعات میں علم حدیث، علم عقیدہ، علم فقہ بھی پڑھاتے رہے
ان کے نزدیک صرف تین سعودی علماء جنہوں نے ڈاکٹر مرتضی بخش کو تزکیہ دیا ہوا ہے سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کیا سعودی عرب میں صرف یہی تین علماء ہیں (باقی علماء سعودیہ جن میں شیخ ابن باز، شیخ عثیمین ، عمر فلاتہ، رحمہم اللہ ، شیخ عبدالمحسن العباد حفظہ اللہ، کو میں نے خود اپنی آنکھوں سے لوگ برصغیر پاک و ہند کے علماء کی تکریم و تعظیم کرتے دیکھا ہے)
شیخ عبدالرحمن سدیس حفظہ اللہ، شیخ شریم ، شیخ علی الحذیفی، شیخ عبدالباری ثبیتی، شیخ صلاح البدیر حفظہم اللہ سے میری خود ملاقاتیں رہی اور علماء کے ساتھ بعض ملاقاتوں میں میں خود موجود تھا بالخصوص شیخ سدیس و شریم حفظہم اللہ ،
سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ یہ سب سعودی مشائخ برصغیر پاک و ہند کے ان غیر منھجی علماء سے استفادہ بھی کرتے رہے ان کی تکریم بھی کرتے رہے وہ سب غلط ہے صرف یہ دونوں افراد کے پاس یہ اختیار ہے کہ کس کو منھجی قرار دیں اور کس کو غیر منھجی قرار دیں
مزید یہ کہ یوٹیوب پر یہ سب مواد مل جائے گا