عائشہ پروین ممبر پاکستان سے نہ دادو سندھ اور نہ حیدرآباد سے نہیں بلکہ بیرون ملک ایک انگلش ملک سے لاگ۔ان ہوتی تھی۔
میں بحیثیت ناظم اس بات کی تصدیق کرتا ہوں کہ رکن عائشہ پروین کسی بیرونی ملک سے لاگ ان نہیں ہوتی تھیں۔ ان کا آئی پی ایڈریس صد فیصدی پاکستانی تھا۔ لہٰذا کنعان بھائی کو یہاں مغالطہ ہوا ہے۔
مجھے نہین معلوم کہ آن لائن کسی خبر کی تصدیق کوئی کیسے کر سکتا ہے؟ اگر میرا کوئی عزیز فوت ہو اور اس کے علاوہ فورمز کی دنیا میں میں ہی واحد واقف کار ہوں تو آخر کسی کو کیسے یقین دلا سکتا ہوں یا کیا ثبوت پیش کر سکتا ہوں؟ اور سب سے بڑھ کر کیا واقعی ثبوت پیش کرنے کی ضرورت ہے بھی؟
کیا یہاں کوئی عائشہ بہن کی وراثت کا مسئلہ چل رہا ہے؟ صرف دعا کی درخواست کی گئی ہے اور اس درخواست کے لئے اگر کوئی رکن جھوٹ موٹ درخواست جمع کروا دے تب بھی مجھے کسی ایسے ممبر کے لئے دعا کرنے میں کوئی حرج محسوس نہیں ہوتا۔ کم سے کم دعا دینے والے کا ثواب تو پکا ہے۔ ان شاءاللہ۔ یہاں فورمز اور ای میل پر ننانوے فیصدی لوگوں کو ہم ذاتی طور پر نہیں جانتے، لیکن چھوٹے بڑے کئی معاملات میں ہم اس فرد واحد کی کئی باتوں کو بلا ثبوت تسلیم کرتے ہیں۔ تحقیق کرلینا اچھی بات ہے۔ لیکن کسی کی ٹوہ میں رہنا یا بدگمانی رکھنا اور دلآزاری کرنا بھی کوئی لائق تحسین امر نہیں۔ اور اگر کسی شخص کی کسی غلطی پر متنبہ بھی ہو جائیں تو جب تک اس سے دیگر لوگوں کے متاثر ہونے کا اندیشہ نہ ہو، اس غلطی پر پردہ ہی ڈالنا چاہئے، ہم میں سے کون ہے جو نہیں چاہتا کہ اللہ تعالیٰ اس کے گناہوں پر پردہ ڈالے رکھے دنیا میں بھی اور آخرت میں بھی؟
لہٰذا سب احباب سے گزارش ہے کہ اس ایشو پر مزید کسی ڈسکشن سے پرہیز کریں۔
جزاکم اللہ خیرا وبارک فیکم۔