• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

عائشہ پروین کی وفات

سٹیٹس
مزید جوابات پوسٹ نہیں کیے جا سکتے ہیں۔

نائمہ

رکن
شمولیت
جولائی 07، 2011
پیغامات
23
ری ایکشن اسکور
232
پوائنٹ
42
اب مجھے کنعان بھائی کی بات سمجھ میں آئی ہے کہ اسکا اشارہ شاید اس بات کی طرف تھا کہ شاید میں نے مذاق کیا ہو یا جھوٹ بولا ہو مگر یہ ایک اسلامی فورم ہے یہاں پہ ہرکوئی دین سیکھنے آتا ہے اس لئے کسی مسلمان کے لئے مناسب نہیں کہ ایسی جگہ غلط بات کردے ویسے بھی اسلام میں مذاق کرنے اور جھوٹ بولنے پہ سخت وعید آئی ہے
ﺣﻀﺮﺕ ﺻﻔﻮﺍﻥ ﺑﻦ ﺳُﻠَﯿﻢ ﺭﺿﯽ ﺍﻟﻠﮧ ﺗﻌﺎﻟٰﯽ ﻋﻨﮧ ﺳﮯ ﺭﻭﺍﯾﺖ ﮨﮯ ﮐﮧ ﺭﺳﻮﻝ ﺍﻟﻠﮧ ﺻﻠﯽ ﺍﻟﻠﮧ ﻋﻠﯿﮧ ﻭﺳﻠﻢ ﺳﮯ ﮐﺴﯽ ﻧﮯ ﻋﺮﺽ ﮐﯿﺎ” :ﮐﯿﺎ ﻣﻮﻣﻦ ﺑﺰﺩﻝ ﮨﻮﺳﮑﺘﺎ ﮨﮯ؟” ﺁﭖ ﺻﻠﯽ ﺍﻟﻠﮧ ﻋﻠﯿﮧ ﻭﺳﻠﻢ ﻧﮯ ﻓﺮﻣﺎﯾﺎ: ”ﮨﺎﮞ”۔ ﭘﮭﺮ ﻋﺮﺽ ﮐﯿﺎ ﮔﯿﺎ” :ﮐﯿﺎ ﻣﻮﻣﻦ ﺑﺨﯿﻞ ﮨﻮﺳﮑﺘﺎ ﮨﮯ؟” ﺁﭖ ﺻﻠﯽ ﺍﻟﻠﮧ ﻋﻠﯿﮧ ﻭﺳﻠﻢ ﻧﮯ ﻓﺮﻣﺎﯾﺎ: ”ﮨﺎﮞ،” ﭘﮭﺮ ﻋﺮﺽ ﮐﯿﺎ ﮔﯿﺎ” :ﮐﯿﺎ ﻣﻮﻣﻦ ﺟﮭﻮﭨﺎ ﮨﻮﺳﮑﺘﺎ ﮨﮯ؟” ﺁﭖ ﺻﻠﯽ ﺍﻟﻠﮧ ﻋﻠﯿﮧ ﻭﺳﻠﻢ ﻧﮯ ﻓﺮﻣﺎﯾﺎ: ”ﻧﮩﯿﮟ”۔ )ﻣﻮﻃﺎ ﺍﻣﺎﻡ ﻣﺎﻟﮏ
 

ناصر رانا

رکن مکتبہ محدث
شمولیت
مئی 09، 2011
پیغامات
1,171
ری ایکشن اسکور
5,454
پوائنٹ
306
اب مجھے کنعان بھائی کی بات سمجھ میں آئی ہے کہ اسکا اشارہ شاید اس بات کی طرف تھا کہ شاید میں نے مذاق کیا ہو یا جھوٹ بولا ہو مگر یہ ایک اسلامی فورم ہے یہاں پہ ہرکوئی دین سیکھنے آتا ہے اس لئے کسی مسلمان کے لئے مناسب نہیں کہ ایسی جگہ غلط بات کردے ویسے بھی اسلام میں مذاق کرنے اور جھوٹ بولنے پہ سخت وعید آئی ہے
ﺣﻀﺮﺕ ﺻﻔﻮﺍﻥ ﺑﻦ ﺳُﻠَﯿﻢ ﺭﺿﯽ ﺍﻟﻠﮧ ﺗﻌﺎﻟٰﯽ ﻋﻨﮧ ﺳﮯ ﺭﻭﺍﯾﺖ ﮨﮯ ﮐﮧ ﺭﺳﻮﻝ ﺍﻟﻠﮧ ﺻﻠﯽ ﺍﻟﻠﮧ ﻋﻠﯿﮧ ﻭﺳﻠﻢ ﺳﮯ ﮐﺴﯽ ﻧﮯ ﻋﺮﺽ ﮐﯿﺎ” :ﮐﯿﺎ ﻣﻮﻣﻦ ﺑﺰﺩﻝ ﮨﻮﺳﮑﺘﺎ ﮨﮯ؟” ﺁﭖ ﺻﻠﯽ ﺍﻟﻠﮧ ﻋﻠﯿﮧ ﻭﺳﻠﻢ ﻧﮯ ﻓﺮﻣﺎﯾﺎ: ”ﮨﺎﮞ”۔ ﭘﮭﺮ ﻋﺮﺽ ﮐﯿﺎ ﮔﯿﺎ” :ﮐﯿﺎ ﻣﻮﻣﻦ ﺑﺨﯿﻞ ﮨﻮﺳﮑﺘﺎ ﮨﮯ؟” ﺁﭖ ﺻﻠﯽ ﺍﻟﻠﮧ ﻋﻠﯿﮧ ﻭﺳﻠﻢ ﻧﮯ ﻓﺮﻣﺎﯾﺎ: ”ﮨﺎﮞ،” ﭘﮭﺮ ﻋﺮﺽ ﮐﯿﺎ ﮔﯿﺎ” :ﮐﯿﺎ ﻣﻮﻣﻦ ﺟﮭﻮﭨﺎ ﮨﻮﺳﮑﺘﺎ ﮨﮯ؟” ﺁﭖ ﺻﻠﯽ ﺍﻟﻠﮧ ﻋﻠﯿﮧ ﻭﺳﻠﻢ ﻧﮯ ﻓﺮﻣﺎﯾﺎ: ”ﻧﮩﯿﮟ”۔ )ﻣﻮﻃﺎ ﺍﻣﺎﻡ ﻣﺎﻟﮏ
جی بلکل بہن ،، مجھے بھی یہی لگا،مگر الحمدللہ یہاں تقریبا ایسی مزاق والی باتوں سے پرہیز کیا جاتا ہے،، یہ بھی اس فورم کی ایک خاصیت ہے، الحمد للہ
جزاک اللہ خیرا
 
شمولیت
جولائی 31، 2011
پیغامات
67
ری ایکشن اسکور
263
پوائنٹ
71
جزاك اللہ خيرا ناعمہ بہن ۔ آپ نے ہمارى بہن کے متعلق اطلاع دے كر بہت نيك كام كيا، اس وقت اسے دعاؤں كى ضرورت ہے۔ حب فی اللہ کے تعلق سے اس كے قريبى ہم ہیں اور دعا كرنا ہمارا فرض ہے۔
لوگوں كى باتوں كى مطلقا پرواہ نہ كريں ۔ كسى اچھے كام كی حوصلہ افزائى كرنی ہو تو لوگ گونگے بن جاتے ہیں البتہ کیڑے نكالنے فورا پہنچ جاتے ہیں۔
ويسے بھی جھوٹے كو سارى دنيا جھوٹی لگتى ہے۔
ميرى ايك الجھن تھی كہ شيعہ عائشہ نام كو پسند نہيں كرتے ۔ وہ آپ نے اصل نام بتا كر دور كردی۔ جزاك اللہ خيرا۔
 

عمران اسلم

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
333
ری ایکشن اسکور
1,609
پوائنٹ
204
جزاك اللہ خيرا ناعمہ بہن ۔ آپ نے ہمارى بہن کے متعلق اطلاع دے كر بہت نيك كام كيا، اس وقت اسے دعاؤں كى ضرورت ہے۔ حب فی اللہ کے تعلق سے اس كے قريبى ہم ہیں اور دعا كرنا ہمارا فرض ہے۔
لوگوں كى باتوں كى مطلقا پرواہ نہ كريں ۔ كسى اچھے كام كی حوصلہ افزائى كرنی ہو تو لوگ گونگے بن جاتے ہیں البتہ کیڑے نكالنے فورا پہنچ جاتے ہیں۔ويسے بھی جھوٹے كو سارى دنيا جھوٹی لگتى ہے۔
ميرى ايك الجھن تھی كہ شيعہ عائشہ نام كو پسند نہيں كرتے ۔ وہ آپ نے اصل نام بتا كر دور كردی۔ جزاك اللہ خيرا۔
کنعان بھائی کو محترمہ عائشہ پروین کی وفات کی خبر پر اشکال تھا اور ان کا اشکال کسی حد تک درست بھی تھا جو نائمہ بہن نے دور کر دیا ہے۔ لیکن کنعان بھائی کے لیے اس قدر سخت الفاظ استعمال کرنا قطعاً درست نہیں ہے۔ اس وقت ہمیں عائشہ بہن کی وفات کو مسئلہ نزاع بنانے کے بجائے ان کے لیے زیادہ سے زیادہ دعائیں کرنی چاہئیں۔ اللہ تعالیٰ عائشہ بہن کی تمام بشری کوتاہیوں سے صرف نظر کرے اور ان کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے۔ آمین
 

کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,425
پوائنٹ
521
السلام علیکم نائمہ سسٹر

میں خود یہاں پر اس فارم میں کسی کو نہیں جانتا اور کسی دوسری جگہ پر موت کی خبر پڑھی اور وہاں پر ایک لنک تھا جو یہاں‌ پر لے آیا جس میں یہ خبر آپکی طرف سے نشر کی گئی، جس پر مجھے آپکے پیغام میں کوئی سچائی نظر نہیں آئی اس لئے ایک پیغام لگایا تھا اس پر میں اب اپنی مکمل رائے پیش کرتا ہوں۔

نائمہ سسٹر آپ نے 7 جولائی کو فارم جوئن کیا اور اب تک آپکی خود کی 14 پوسٹ ہیں اور 30 جولائی کو آپنے کسی کی موت کا پیغام لگا دیا۔ عائشہ پروین نام سے کوئی محترمہ بہت سے فارم میں رجسٹرڈ ہوئی اور ہر فارم میں ایک ہی پوسٹ اور کسی میں صرف رجسٹرڈ ہوئیں اور کوئی پوسٹ نہیں لیکن یہاں پر کافی تھریڈز اور مراسلات لکھے گئے۔ فارمز میں ان کی رہائش "دادو سندھ"
20 جولائی کو اس کی طبعیت خراب ہوتی ھے جب آپ اس کے گھر جاتی ہیں تو آپکو اس کا علم ہوتا ھے اس کی بہن سے اور وہ آپکو اس کا موبائل دیتی ھے۔ اس کے بعد 30 تاریخ کو عائشہ آپکو فون پر بتاتی ھے کہ اس کا پاسورڈ وہ بھول گئی ھے اور آپ اسے ای۔میل پر منگوا کر بتا دیں، ان دس دنوں میں آپنے اپنی دوست کی کوئی خیر خبر نشر نہیں کی یہاں پر؟

عائشہ کی اگر یہاں پر دھاگوں اور مراسلات کا مشاھدہ کریں تو اس کا تعلق اھل تشیع سے تھا، اور اھل قرآن سے متاثر تھی اور اھل حدیث کا مطالعہ کر رہی تھی، لیکن مجھے نہیں لگتا کہ وہ مطالعہ کر رہی تھی یا کچھ اور لیکن مجھے تو اس کے تھریڈز سے یہی لگتا ھے کہ وہ اھل حدیث والوں سے بھی مذاق کر رہی تھی، کوئی بھی اھل علم اس کے دھاگوں کا مشاھدہ کر کے دیکھ سکتا ھے۔

یہاں پر ایک بات آپکو بتا دوں کہ ہر فارمز میں جو ممبران رجسٹرڈ ہوتے ہیں اکثر اپنا رہائشی مقام نہ معلوم ہونے کے لئے کچھ اور لکھتے ہیں تو پروفائیل میں انہوں نے اپنی رہائشی مقام جو بھی لکھا ہو مگر ان کا آئی۔پی ایڈریس سے ان کی لوکیشن معلوم کی جا سکتی ھے۔ شائد اس بات کا نہ آپکو علم ھے اور نہ آپکی دوست عائشہ پروین یہ جانتی تھی ورنہ یہ موت مذاق کبھی نہ کرتیں۔ میں جن فارمز میں انتظامیہ ٹیم کا حصہ ہوں اور ان چند فارم میں عائشہ پروین بھی رجسٹرڈ تھی وہاں سے میں نے ان کی لوکیشن چیک کر لی ھے اور آپ چونکہ شائد صرف اسی فارم میں رجسٹرڈ ہیں اس لئے اس فارم میں میری رسائی نہیں۔ اس کا ذکر میں اپنے مراسلہ کے آخر میں کروں گا اور شائد آپکو بھی اندازہ ہو گیا ہو گا اس کا۔

اب آپ کے موت تھریڈز کی طرف چلتے ہیں۔


السلام علیکم: فورم کی رکن بہن عائشہ پروین قریشی آج شام مغرب کے بعد وفات کر گئی ہیں

کچھ دن پہلے اچانک اسکی طبعیت خراب ہوگئی تھی حیدرآباد میں اسکو دکھایا گیا تھا وہاں پتا چلا کہ اسکو ہیپاٹائٹس بیماری ہوگئی تھی پھر اسکی طبعیت کافی بہتر ہوگئی تھی آج صبح اس نے مجھے فون پہ کہا تھا کہ میں فورم پہ اپنا پاس ورڈ بھول گئی ہوں وہ ای میل پہ منگوا کر مجھے بتاؤ اور پھر دوپہر کے بعد اسکی طبعیت اچانک بہت خراب ہوگئی اور وہ اس فانی دنیا کو ہمیشہ کے لئے چھوڑ کر چلی گئی اناللہ واناالیہ راجعون
بڑی عجیب بات ھے کہ آپکی دوست کی وفات پر آپ کی طرف سے پیش کئے گئے پیغام میں کہیں بھی آپکی طرف سے کوئی ایسا لفظ نظر نہیں آ رہا کہ جس سے آپ کو اس کی موت کا دکھ و صدمہ ہوا ہو، اب آپ سب ممبران کے پیغام بھی دوبارہ پڑھیں اور ان کی جذبات اور فیلنگ کو بھی پڑھیں‌ تو شائد آپکو اندازہ ہو جائے گا کہ کہاں پر آپ سے غلطی ہوئی۔ ایسا لگتا ھے جیسے عائشہ پروین ہی یہ پیغام نشر کر رہی ھے جسے موت کیا ہوتی ھے اسے نشر کرنے کے لئے نشر کرنے والے کی اپنی کیا فیلنگز ہوتی ہیں یہ نہیں جانتی تھیں آپ۔

دادو اور حیدرآبار، وہ کسی بیماری میں مبتلا تھی صحت ٹھیک ہونے پر اس نے آپکو فون کیا، پاسورڈ لینے کے لئے، پھر اسی دن اس کی اچانک طبعیت بہت خراب ہو جاتی ھے اور وہ انتقال فرما گئی، ذرا اس کا بھی ذکر کر دیتیں کہ اس کی طبعیت خراب ہوئی اور اچانک موت کی خبر آپکو کیسے ملی، وفات کہاں واقعہ ہوئی دادو، حیدرآباد گھر میں/ ہسپتال یا پھر کسی اور ملک۔



آپ سب بھائیوں کا شکریہ آپکی دعائیں خدا پاک قبول فرمائے اسکی بخشش ہو جائے آمین ایک بھائی کنعان نے شاید اس بات کو سچ نہیں سمجھا مگر کسی کے یقین کرنے یا نہ کرنے کا کوئی خاص فرق نہیں پڑتا یہ صرف دعا کی اپیل تھی جو میں نے کی کہ شاید اس طرح کسی مسلمان کی دعا خدا قبول کرے گا ویسے مجھے پتا نہیں کہ یہ بھائی کنعان عائشہ کو کیسے جانتا تھا ؟ اصل نام اسکا کنیز فاطمہ تھا مگر بعد میں اس نے خود اپنا نام عائشہ کر لیا تھا اور سب اسکو اسی نام سے بلاتے تھے
آپکے اس مراسلے میں بہت سے جواب چھپے ہوئے ہیں

اب مجھے کنعان بھائی کی بات سمجھ میں آئی ہے کہ اسکا اشارہ شاید اس بات کی طرف تھا کہ شاید میں نے مذاق کیا ہو یا جھوٹ بولا ہو مگر یہ ایک اسلامی فورم ہے یہاں پہ ہرکوئی دین سیکھنے آتا ہے اس لئے کسی مسلمان کے لئے مناسب نہیں کہ ایسی جگہ غلط بات کردے ویسے بھی اسلام میں مذاق کرنے اور جھوٹ بولنے پہ سخت وعید آئی ہے

ان تینوں مراسلوں میں بھی آپ کی باتوں سے کوئی افسوس والا پہلو نظر نہیں‌ آیا۔
ان کا اصل مکمل نام یہ بھی نہیں‌ یہ تو آپکو کسی مراسلہ سے ملا ھے بلکہ کچھ اور تھا کبھی موقع ملا تو بمہ ولدیت پیش کروں گا۔

اس آخری بات پر میں مراسلہ ختم کرتا ہوں، عائشہ پروین سے جو بھی لاگ۔ان ہوتی تھی ان کا تعلق اھل تشیع سے ہی تھا بدلا والی کوئی بات نہیں تھی عائشہ پروین ممبر پاکستان سے نہ دادو سندھ اور نہ حیدرآباد سے نہیں بلکہ بیرون ملک ایک انگلش ملک سے لاگ۔ان ہوتی تھی۔
اور نائمہ سسٹر آپ کہاں سے لاگ۔ان ہوتی ہیں وہ اس فارم کی ایڈمین جانتی ہو گی مگر بتانے سے قاصر ھے۔ مجھے تو ایس ہی لگتا ھے کہ عائشہ اور نائمہ دونوں ایک ہی ممبر ہیں۔

والسلام
 

ناصر رانا

رکن مکتبہ محدث
شمولیت
مئی 09، 2011
پیغامات
1,171
ری ایکشن اسکور
5,454
پوائنٹ
306
اسلام علیکم ورحمتہ اللہ و برکاتہ
کنعان بھائی آب بھی کچھ عائشہ بہن کے بارے میں بتا سکتے ہیں،آپ نے آ تے ہی بس سیدھا وفات والے موضوع کو ہی چنا ہے
کوئی آپ اپنا تعارف بھی کروا دیں، جزاک اللہ خیرا
اور انتظامیہ سے گزارش ہو گی کہ اس سسٹر نائمہ اور عائشہ
ور کنعان بھائی کی لوکیشن معلوم کریں
اور معاملہ کو اچھے طریقے سے ختم کریں
جزاک اللہ خیرا
 
شمولیت
جولائی 31، 2011
پیغامات
67
ری ایکشن اسکور
263
پوائنٹ
71
يہ تو سخت الفاظ نہیں اور يہ تو تہذیب كے عين مطابق ہے كہ كوئى صدمے سے نڈهال انسان دعا كى درخواست كرے تو موت كا ثبوت مانگا جائے؟
ابھی كچھ عرصہ قبل ميرى عزيزہ كى وفات كى خبر ايك فورم پر ميرى نيٹ فرينڈ ارم نے لگائى تھی ، اگر كوئى مجھ سے ثبوت مانگے تو كيا ثبوت ہے ميرے پاس؟
اس قسم كى تفتيش وتحقيق ديكھ كر ميرا وصيت كرنے كو جى چاہ رہا ہے كہ ميرى موت كى صورت ميں كسى فورمئیے كو بھنک بھی نہ پڑنے دى جائے ۔ اللہ محفوظ ركھے ايسے مہذب محققين سے۔
 

نائمہ

رکن
شمولیت
جولائی 07، 2011
پیغامات
23
ری ایکشن اسکور
232
پوائنٹ
42
السلام علیکم: سب سے پہلے ایک گزارش کہ میں اس موضوع کو بند کرونا چاھتی ہوں مگر اس سے پہلے مجھے ایک دو وضاحتیں پوسٹ کرنی ہیں کیوں کہ آج مجھے بہت صدمہ پہنچا ہے
روزہ کی وجہ سے کچھ تکلیف ہے میں یہاں کچھ پوسٹ کرونگی پھر آج کہ بعد اس فورم پہ کبھی نہیں آؤنگی کیوں کہ یہاں میری اور میری بہن عائشہ کی بہت تذلیل کی گئی مجھے اپنا اتنا دکھ نہیں مگر عائشہ بہن پہ جو الزامات یہاں لگائے گئے ہیں ان پہ بہت دکھ ہے کچھ وضاحت کرنے سے پہلے ایک سوال ہے کنعان صاحب اور فورم والوں سے کہ کسی بات کو سچ سمجھنے کی معیار اور کسوٹی آپ لوگوں کہ پاس کیا ہے
1_ زبانی بات کی جائے؟
2_قسم اٹھائی جائے؟
یا خانہ کعبہ کی چھت پہ چڑھ کر اعلان کی جائے؟
 
شمولیت
جولائی 31، 2011
پیغامات
67
ری ایکشن اسکور
263
پوائنٹ
71
وعليكم السلام ناعمہ سب نے ايسا نہیں کہا ميرى بہن ، ايك نئے ركن كى بات كے ليے سب اركان اور فورم سے ناراض ہونا درست نہیں۔ البتہ اس ركن كے متعلق شكايت كرنا آپ كا حق ہے۔
 

نائمہ

رکن
شمولیت
جولائی 07، 2011
پیغامات
23
ری ایکشن اسکور
232
پوائنٹ
42
میری سمجھ میں یہ بات نہیں آ رہی کہ کنعان صاحب نے مجھے لکھا ہے کہ میں کچھ دن پہلے رجسٹر ہوئی ہوں اور 14 میری پوسٹیں ہیں لہذا میں جھوٹی ہوں ٹھیک
ہے اگر سچ جھوٹ کا معیار میمبر کی رجسٹریشن پر اور پوسٹس پر ہے تو مجھ سے زیادہ جھوٹے کنعان صاحب آپ ہونگےکیوں کہ آپ دو تین دن پہلے رجسٹر ہوئے ہیں اور آپکی پوسٹس مجھ سے بھی کم صرف دو ہیں
 
سٹیٹس
مزید جوابات پوسٹ نہیں کیے جا سکتے ہیں۔
Top