• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

عالمِ حیاتیات کے دلچسپ حقائق!

اخت ولید

سینئر رکن
شمولیت
اگست 26، 2013
پیغامات
1,792
ری ایکشن اسکور
1,296
پوائنٹ
326
بالوں اور ناخنوں کو تراشنے سے درد نہیں ہوتی کیونکہ بال اور ناخن "کیراٹِن" نامی پروٹین سے بنے ہوتے ہیں جبکہ بقیہ جسمانی اعضاء سیلز(خلیوں) سے تشکیل پاتے ہیں۔
 

اخت ولید

سینئر رکن
شمولیت
اگست 26، 2013
پیغامات
1,792
ری ایکشن اسکور
1,296
پوائنٹ
326
اگر آپ اب تک یہی سمجھتے آئے ہیں کہ حسیں پانچ ہی ہیں۔۔دیکھنا،سننا،چھونا،سونگھنا اور چکھنا۔۔تو جان لیجیے یہ معلومات اب پرانی ہو چکیں۔
آج سائنسدان کم از کم نو حسوں پر متفق ہیں:
گرمی اور سردی معلوم کرنے کی حس
توازن کی حس
تکلیف کی حس
اپنے اعضاء کی موجودگی کی حس
اور باقی پانچ وہی پرانی!
اس کے علاوہ مزید حسیں،جن پر ابھی تمام سائنس دانوں کا اتفاق نہیں ہوا
بھوک،پیاس محسوس کرنی کی حس
بجلی کی موجودگی کی حس
سانس لینے کی حس
قے کرنے کی حس
زبان کی حسیں۔۔وغیرہ وغیرہ

سائنستان:از عاصم بھروچہ​
 

اخت ولید

سینئر رکن
شمولیت
اگست 26، 2013
پیغامات
1,792
ری ایکشن اسکور
1,296
پوائنٹ
326
دیگر پودوں اور سبزیوں کے مقابلے میں پیاز کے سیلز(خلیے) نسبتا بڑے ہوتے ہیں اس لیے طلباء کو سیل کی بناوٹ سمجھانے کے لیے پیاز کی تہوں کو استعمال کیا جاتا ہے۔انگریزی میں "اونین" لاطینی لفظ"یونیو" سے نکلاہے ۔یونیوکے معنی "بڑے سائز کا موتی "کے ہیں۔قدیم مصری گول اور گرہ جیسی شکل کی وجہ سے پیاز کی پوجا کرتے تھے۔ان کا کہنا تھا کہ اس کی شکل لا زوال زندگی کی نشانی ہے۔
 
Top