محمد یوسف
رکن
- شمولیت
- نومبر 14، 2013
- پیغامات
- 177
- ری ایکشن اسکور
- 46
- پوائنٹ
- 43
یہ غامدی کون ہیں؟عقیقے کے بارے منکرین حدیث کا موقف بھی ملاحظہ فرمائیں ، جناب جاوید احمد غامدی صاحب نے بھی عقیقے کے بارے وہی راے دی ہے جو امام صاحب سے منقول ہے ،غامدی صاحب نے ایک ٹی وی پروگرام میں عقیقہ کے متعلق کہا تھا کہ یہ کوئی شرعی مسئلہ نہیں ہے،عقیقہ کی سنیت کو رد کرتے ہوے وہ کہتے ہیں کہ عقیقہ کے بارے میں یہ اختلاف ہمیشہ سے ہے کہ یہ کوئی مستقل دینی حکم ہے یا نہیں۔فقہ کی مشہور کتاب ''بدایۃ المجتہدونہایۃ المقتصد'' میں فقہی آرا کا خلاصہ ان الفاظ میں منقول ہے:
''ایک گروہ نے، جس میں ظاہری علما شامل ہیں، عقیقہ کو واجب قرار دیا ہے۔ جمہور نے اسے سنت کہا ہے۔ امام ابوحنیفہ اسے فرض مانتے ہیں نہ سنت۔''
(بدایۃ المجتہد ونہایۃ المقتصد، ابن رشد، ترجمہ: ڈاکٹر عبید اللہ فہد فلاحی۱۵۶۔۱۵۷)
جمہور علماء کی بات آپ نے خود ہی واضح کردی تو اب اشکال کیا باقی رہا ؟؟؟