• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

عورت کا اعتکاف گھر میں یا مسجد میں ؟؟؟

شمولیت
جولائی 20، 2016
پیغامات
116
ری ایکشن اسکور
29
پوائنٹ
75
عبد الرحمان صاحب عورت کے گھر میں اعتکاف کرنے کی کتاب و سنت سے صریح نص پیش کریں؟
عورت کے گھر میں اعتکاف کرنے کی مثال عہد نبوی میں ملتی ہے اور نہ ہی عہد صحابہ میں ملتی ہے ۔عورت مسجد میں اعتکاف کرے اسکے دلائل کتاب وسنت میں موجود ہیں۔اور پھر حنفی مذہب میں بھی عورت کو مسجدمیں اعتکاف کی اجازت ہے ابن ہمام حنفی لکھتے ہیں
ولو اعتكفت في الجامع او مسجد حيها وهو افضل من الجامع في حقها جاز ۔ (فتح القدير شرح الهداية ج2ص394)
 

عبدالرحمن بھٹی

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 13، 2015
پیغامات
2,435
ری ایکشن اسکور
293
پوائنٹ
165
عبد الرحمان صاحب عورت کے گھر میں اعتکاف کرنے کی کتاب و سنت سے صریح نص پیش کریں؟
عورت کے گھر میں اعتکاف کرنے کی مثال عہد نبوی میں ملتی ہے اور نہ ہی عہد صحابہ میں ملتی ہے ۔عورت مسجد میں اعتکاف کرے اسکے دلائل کتاب وسنت میں موجود ہیں۔
میں اس کی نص تب پیش کروں جب میں اس کی ترغیب دوں۔ آپ لوگ عورتوں کومسجد میں اعتکاف کی ترغیب دے رہے ہو تو آپ سے یہ پوچھا جارہا ہے کہ کیا کسی صحابیہ نے کبھی مسجد میں اعتکاف کیا؟
صحابیہ ہونے کی تصریح کے ساتھ ایسے واقعہ کا حوالہ عنایت فرمادیں۔ شکریہ
 

Dr. Irfan

مبتدی
شمولیت
مئی 01، 2020
پیغامات
6
ری ایکشن اسکور
3
پوائنٹ
28
سورت بقرہ کی آیت 187 تم مباشرت نہ کرو جب مسبد میں اعتکاف ہیں ہو سے یہ کیسے ٹابت ہوا کہ عورتیں لازمی مسجد میں ہی اعتکاف کریں ۔۔۔
 
شمولیت
دسمبر 18، 2022
پیغامات
1
ری ایکشن اسکور
0
پوائنٹ
9
عورت کا اپنے گھر میں اعتکاف کرنا صحیح نہیں

کیا عورت کے لیے اپنے گھر میں اعتکاف کرنا جائز ہے ، اور کھانا پکانے کے لیے اسے کیا کرنا ہوگا ؟

Published Date: 2003-11-07

الحمد للہ :

مسجد کےعلاوہ کہیں بھی اعتکاف کرنا صحیح نہيں کیونکہ اللہ تعالی کا فرمان ہے :

{ جب تم مسجدوں میں اعتکاف کی حالت میں ہو تو عورتوں سے مباشرت نہ کرو } البقرۃ ( 187 ) ۔

ابن قدامہ رحمہ اللہ تعالی نے مغنی میں کہا ہے :

عورت کے لیے ہر مسجد میں اعتکاف کرنا جائز ہے ، اس مسجد میں نماز باجماعت نماز کی شرط نہيں ، کیونکہ اس پر نماز باجماعت واجب نہيں ، امام شافعی رحمہ اللہ تعالی کا مسلک یہی ہے ۔

دیکھیں المغنی لابن قدامہ المقدسی ( 4 / 464 ) ۔

عورت کے لیے گھرمیں اعتکاف کرنا جا‏ئزنہيں کیونکہ اللہ تعالی کا فرمان ہے :


{ مسجدمیں اعتکاف کرنے کی حالت میں } ۔

اوراس لیے بھی کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی ازواج مطہرات نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے مسجد میں اعتکاف کرنے کی اجازت طلب کی تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں اجازت دے دی ۔ ا ھـ

امام نووی رحمہ اللہ تعالی نے اپنی کتاب " المجموع " میں کہا ہے :

مرد اورعورت کے لیے مسجد کے علاوہ کہیں اوراعتکاف کرنا صحیح نہيں ۔ اھـ

دیکھیں : المجموع للنووی ( 6 / 480 ) ۔

اورشیخ ابن عثیمین رحمہ اللہ تعالی نے بھی الشرح الممتع میں یہی قول اختیار کیا ہے ۔ دیکھیں الشرح الممتع ( 6 / 513 ) ۔


واللہ اعلم .

الاسلام سوال وجواب

https://islamqa.info/ur/37911
 
Top