• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

عید انصاف + قربانی انصاف

محمد آصف مغل

سینئر رکن
شمولیت
اپریل 29، 2013
پیغامات
2,677
ری ایکشن اسکور
4,006
پوائنٹ
436
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
عید کی آمد آمد ہے۔ لوگوں نے مختلف قربانیوں کا پلان بنا رکھا ہے۔
کچھ سادہ لوح مسلمان جب قربانی کرتے ہیں تو کہتے ہیں کہ ہم نے بکرے دنبے یا بیل گائے وغیرہ کی قربانی کی ہے۔
تیز مزاج کے مسلمان قربانی کے مختلف نام رکھتے ہیں۔
مالدار مسلمان مہنگی قربانی کرنا زیادہ پسند کرتے ہیں۔
کچھ برگر قسم کے لوگ قربانی کا نام بھی رکھ لیتے ہیں۔
آج کل سب سے زیادہ استعمال ہونے والا نام ‘‘گلو بٹ’’ ہے۔ 40 لاکھ روپے میں فروخت ہونے کی توقع کی جا رہی ہے۔ جبکہ شنید ہے کہ 35لاکھ کی بولی لگ چکی ہے۔
اس کے بعداور بھی بہت سی عمدہ قربانیاں موجود ہیں
لیکن
سب سے بڑی قربانی جو اس وقت زیر بحث ہے
اس کا نام ہے
نواز شریف
قصائی کا نام ہے
عمران خان
اور کھال لینے کے لئے تیار کھڑا ہے
اُلامہ ظاہر الپادری
 
Dua

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 30، 2013
پیغامات
2,579
ری ایکشن اسکور
4,440
پوائنٹ
463

وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ !۔۔۔۔ بہت خوب محترم بھائی ! لیکن اس بحث سے ذرا ہٹ کر آپ بھی تو قربانی کو کوئی اور نام ہی دے رہے ہیں !
 
محمد فیض الابرار

سینئر رکن
شمولیت
جنوری 25، 2012
پیغامات
3,039
ری ایکشن اسکور
1,234
پوائنٹ
402
میرا خیال ہے کہ دو عظیم انبیاء کی کی اقتداء اور اتباع میں کیا جانے والے عظیم فعل کو اگر اس طرح کی تعبیر نہ ہی دی جائے تو زیادہ بہتر ہے یہ شعائر کے ساتھ استھزاء کی ہی ایک کیفیت ہے جو کہ درحقیقت دین کے ساتھ ہی استھزاء ہے
 
محمد آصف مغل

سینئر رکن
شمولیت
اپریل 29، 2013
پیغامات
2,677
ری ایکشن اسکور
4,006
پوائنٹ
436
میرا خیال ہے کہ دو عظیم انبیاء کی کی اقتداء اور اتباع میں کیا جانے والے عظیم فعل کو اگر اس طرح کی تعبیر نہ ہی دی جائے تو زیادہ بہتر ہے یہ شعائر کے ساتھ استھزاء کی ہی ایک کیفیت ہے جو کہ درحقیقت دین کے ساتھ ہی استھزاء ہے
میں اپنے رب کے ہاں اس بات سے توبہ و استغفار کرتا ہوں اس امید کے ساتھ کہ وہ مجھے زندگی بھر کی گناہ غلطیاں معاف فرما دے گا۔

مجھے آپ کے اس جملے سے اللہ تعالیٰ کی طرف رجوع کرنے کی توفیق ملی۔ اللہ تعالیٰ آپ کے لئے بھی آسانیاں فرمائے آمین

ویسے میرا خیال ہے کہ میں نے جہاں طنز اختیار کیا ہے وہاں پر لفظ برگر استعمال کیا ہے مسلمان نہیں۔

پھر بھی اللہ تعالیٰ ہم سب کی زندگی بھر کی تمام برائیاں معاف فرما دے آمین
 
راجا

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 19، 2011
پیغامات
733
ری ایکشن اسکور
2,574
پوائنٹ
211
میرا خیال ہے کہ دو عظیم انبیاء کی کی اقتداء اور اتباع میں کیا جانے والے عظیم فعل کو اگر اس طرح کی تعبیر نہ ہی دی جائے تو زیادہ بہتر ہے یہ شعائر کے ساتھ استھزاء کی ہی ایک کیفیت ہے جو کہ درحقیقت دین کے ساتھ ہی استھزاء ہے
جزاکم اللہ خیرا بہت اہم بات کی جانب توجہ دلائی ہے ۔

اُلامہ ظاہر الپادری
بھائی، نام بگاڑنا بھی اچھی بات نہیں۔ ہمارے ان سے لاکھ اختلافات ہوں، انصاف کا دامن ہاتھ سے چھوڑنا نہیں چاہئے۔

میں اپنے رب کے ہاں اس بات سے توبہ و استغفار کرتا ہوں اس امید کے ساتھ کہ وہ مجھے زندگی بھر کی گناہ غلطیاں معاف فرما دے گا۔
اللہ تعالیٰ ہماری بھی تمام لغزشوں کوتاہیوں کو درگزر فرما دیں۔ آمین۔
 
محمد آصف مغل

سینئر رکن
شمولیت
اپریل 29، 2013
پیغامات
2,677
ری ایکشن اسکور
4,006
پوائنٹ
436
راجا صاحب
آپ کی بات بالکل ٹھیک ہے۔ اسلام ہمیں منع کرتا ہے ان لوگوں کے نام بگاڑنے سے جو اللہ اور رسول اللہ ﷺ پر جان بوجھ کر جھوٹ نہیں باندھتے۔
لیکن
جو اللہ اور اس کے رسول ﷺ پر جان بوجھ کر جھوٹ باندھے
اس کا نام بگاڑنے سے منع کرنے پر اگر آپ کے پاس کوئی دلیل بین ہے تو میں بھی رجوع کر لیتا ہوں۔
 
محمد فیض الابرار

سینئر رکن
شمولیت
جنوری 25، 2012
پیغامات
3,039
ری ایکشن اسکور
1,234
پوائنٹ
402
راجا صاحب
آپ کی بات بالکل ٹھیک ہے۔ اسلام ہمیں منع کرتا ہے ان لوگوں کے نام بگاڑنے سے جو اللہ اور رسول اللہ ﷺ پر جان بوجھ کر جھوٹ نہیں باندھتے۔
لیکن
جو اللہ اور اس کے رسول ﷺ پر جان بوجھ کر جھوٹ باندھے
اس کا نام بگاڑنے سے منع کرنے پر اگر آپ کے پاس کوئی دلیل بین ہے تو میں بھی رجوع کر لیتا ہوں۔
آصف بھائی عہد رسالت میں بھی کئی معاندین و مخالفین نے اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم پر نہ صرف جھوٹ باندھے بلکہ تہمتوں ، الزام تراشیوں ، دشنام تراشیوں، اذیتوں ، تکالیف کا ایک طویل سلسلہ تھا جس کا مقابلہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور ان کے پیارے صحابہ نے کیا تھا تو کیا آپ نے اس شیطانی مہم کے خلاف کسی کا نام بگاڑا یا جوابی طور پر ایسا ہی شیطانی طریقہ اختیار کیا تو پھر آپ بھی کر سکتے ہیں وگرنہ اسوۃ رسول کی اتباع کریں اسی طرح تو دلوں کا جیتا جاتا ہے
 
Top