• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

عید میلاد النبی اور کرسمس

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,585
ری ایکشن اسکور
6,764
پوائنٹ
1,207
محترم بھائی!
اس دھاگے میں آپ کی ساری باتوں کا جواب دیا جا چکا ہے، الحمد للہ!
اور مزید سوالات بھی آپ کے سامنے بھائیوں نے رکھے تھے جنہیں آپ نے نظر انداز کر دیا، بہرحال دوبارہ آپ کی خدمت میں پیش ہیں:
رسول اللہ ﷺ نے ایک رکعت میں دو سجدے کر کے دیکھائے ہیں تین کرنے سے منع کیا ہے؟
رسول اللہ ﷺ نے کعبہ کے سات چکر لگا کے دیکھائے ہیں آٹھ لگانے سے منع کیا ہے؟
رسول اللہ ﷺ نے سعی کے سات چکر لگا کے دیکھائے ہیں آٹھ لگانے سے منع کیا ہے؟
اگر یہ دروازہ کھولو گے پھر تو دین سب تبدیل ہو جائے گا!!
جس طرح دین کو آپ لوگوں نے سمجھا ہے اگر صحابہ کرام رضوان اللہ تعالٰی علیہم اجمعین اور خیرالقرون کے لوگ بھی اسی طرح سمجھتے تو دین اسی وقت تبدیل ہو جاتا اور ہم تک اصلی شکل و صورت میں نہ پہنچتا۔(مگر جو اللہ چاہتا)

دیکھیں رسول اللہﷺ کا فرمان اور صحابی رسولؐ اور امام مالکۛ اور شافعی کیا کہتے ہیں

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا
جس نے ایسا عمل کیا جس پر ہمارا حکم نہ ہو تو وہ مردود ہے۔﴿رواہ مسلم﴾

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا
دین میں نئے نئے طریقہ ء کار اختیار کرنے سے بچو،اس لئے کہ ہر نیا کام بدعت ہے اور ہر بدعت گمراہی ہے۔
﴿رواہ ترمذی﴾

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا
یقیناًاللہ ہر بدعتی کی تو بہ روکے رکھتا ہے یہاں تک کہ وہ خود اس بدعت سے باز آجائے۔﴿رواہ طبرانی﴾

حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں
ہر بدعت گمراہی ہے اگرچہ لوگ اسے اچھا ہی کیوں نہ سمجھیں

امام مالک رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ
جس شخص نے اسلام میں اچھی سمجھ کر بھی کوئی بدعت جاری کی اس شخص کا ذاتی خیال یہ ہے کہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے رسالت پہنچانے میں خیانت کی ہے ۔ اس لئے کہ اللہ تعالیٰ خود ارشاد فرماتے ہیں
آج میں نے تمہارے لئے دین مکمل کر دیا ہے اور اپنی نعمت تم پر تمام کر دی ہے اور تمہارے لئے اسلام کو تمہارے دین کی حیثیت سے قبول کر لیا ہے۔ ﴿سورۃ مائدۃ
لہذا جو چیز اسلام مکمل ہونے کے دن اسلام میں شامل نہیں تھی وہ اب کیسے ہو سکتی ہے

امام شافعی رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں
دین اسلام میں جس شخص نے کوئی اچھا کام شروع کیا اس نے شرع میں اضافہ کیا ،اگر دین اسلام میں اچھے اچھے نئے کام شروع کرنا جائز ہوتے تو اہل ایمان سے بڑ ھ کر اہل عقول یہ کام بطریق احسن ادا کرتے اور اگر دین اسلام کے ہر معاملہ میں اچھے اچھے نئے کام شروع کرنا جائز قرار دے دیئے جائیں تو پھر ہر شخص اپنے لئے ایک نئی شرع تیار کر لے

اگر رسول اللہ ﷺ کی بات نہیں ماننی تو کم از کم امام مالک اور امام شافعی کی بات تو مان لو جنہیں تم حق پر سمجھتے ہو!

اگر نہیں تو اس دن کا انتظار کرو
ہم سے سعید بن ابومریم نے بیان کیا، کہا ہم سے محمد بن مطرف نے بیان کیا، کہا کہ مجھ سے ابوحازم نے، ان سے سہل بن سعد رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ”میں اپنے حوض کوثر پر تم سے پہلے موجود رہوں گا۔ جو شخص بھی میری طرف سے گزرے گا وہ اس کا پانی پئے گا اور جو اس کا پانی پئے گا وہ پھر کبھی پیاسا نہیں ہو گا اور وہاں کچھ ایسے لوگ بھی آئیں گے جنہیں میں پہچانوں گا اور وہ مجھے پہچانیں گے لیکن پھر انہیں میرے سامنے سے ہٹا دیا جائے گا۔ ﴿صحیح بخاری،حدیث نمبر: 6583

ابوحازم نے بیان کیا کہ یہ حدیث مجھ سے نعمان بن ابی عیاش نے سنی اور کہا کہ میں گواہی دیتا ہوں کہ میں نے ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے یہ حدیث اسی طرح سنی تھی اور وہ اس حدیث میں کچھ زیادتی کے ساتھ بیان کرتے تھے۔ (یعنی یہ کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم فرمائیں گے کہ) میں کہوں گا کہ یہ تو مجھ میں سے ہیں) نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے کہا جائے گا کہ آپ کو نہیں معلوم کہ انہوں نے آپ کے بعد دین میں کیا کیا نئی چیزیں ایجاد کر لی تھیں۔ اس پر میں کہوں گا کہ دور ہو وہ شخص جس نے میرے بعد دین میں تبدیلی کر لی تھی۔ ﴿صحیح بخاری،حدیث نمبر: 6584

یہ معاملہ تو بدعتی کیساتھ کیا جائے گا لیکن جو بدعات کے ساتھ شرک بھی کرتا رہا اس کیساتھ کیا، کیا جائے گا اللہ ہی بہتر جانتا ہے
 

طالب علم

مشہور رکن
شمولیت
اگست 15، 2011
پیغامات
227
ری ایکشن اسکور
574
پوائنٹ
104
السلام علیکم! کرسمس کے متعلق ڈاکٹر ذاکر نائیک کی تحریر کا ایک اقتباس کچھ سال پہلے ضبط تحریر میں لایا تھا موضوع کی مناسبت سے پیش خدمت ہے
z.gif
z.gif006.gif

وضاحت: خلیل رانا صاحب! یہ آپ کے لیے نہیں ہے
 

طالب علم

مشہور رکن
شمولیت
اگست 15، 2011
پیغامات
227
ری ایکشن اسکور
574
پوائنٹ
104
محترم خلیل رانا صاحب! آپ کو یہاں دیکھ کر خوشی ہوئی، قریبا 7،8 سال بعد آپ سے ملاقات ہو رہی ہے۔ یہ بھی خوشی ہوئی کہ آپ کے پاس اب وافر مقدار میں وقت ہے
لیکن یہ جان کر افسوس ہوا کہ آپ شرک و بدعت کی حمایت میں پہلے سے بھی زیادہ سرگرمی سے مگن ہیں۔
khalil rana.PNG
 

طالب علم

مشہور رکن
شمولیت
اگست 15، 2011
پیغامات
227
ری ایکشن اسکور
574
پوائنٹ
104
جناب خلیل رانا صاحب! یہ آپ کے لیے ہے۔۔۔۔۔ آپ کے تو شیخ الاسلام بھی میلاد کو بدعت مانتے ہیں۔
milad qadri.PNG
milad qadri yes.PNG


آپ بھی اسےکم از کم بدعت تو مانیں،

کیونکہ کل بدعۃ ضلالۃ
 

HUMAIR YOUSUF

رکن
شمولیت
مارچ 22، 2014
پیغامات
191
ری ایکشن اسکور
56
پوائنٹ
57
@خلیل رانا صاحب، یہ 12 ربیع الاول کا دن آنحضرت ﷺ کی حیات طیبہ میں کتنی دفعہ آیا؟ کیا حضور اکرم ﷺ اس دن کی اہمیت سے ناواقف تھے کہ انہوں نے اس دن میلاد نہیں منایا؟ اگر بقول آپکے کہ
اگر انکی برائی شرع سے ثابت ہے، تو آیت وہ آیت و حدیث یہاں لکھ دیں
تو حضور اکرم ﷺ نے تو کبھی میلاد نہیں منایا، اور نہ ہی انکے جانثار ساتھیوں یعنی صحابہ کرام رض نے۔ نیز کسی قرآنی آیت اور صحیح حدیث سے اسکے منانے کا ثبوت بھی نہیں ملتا۔مطلب یہ ہے کہ آنحضرت ﷺ کے سامنے وہ قرآنی آیت موجود تھیں جن سے آپ لوگ میلاد کی دلیل پکڑتے ہیں، تو جن آنحضرت ﷺ جو قرآن کے سب سے بڑے عالم تھے، ان آیات کو جانتے ہوئے بھی "میلاد" جیسی بدعت منانے سے رکے رہے، تو کیا آپ لوگوں کا قرآنی فہم اب نعوذ باللہ حضور ﷺ سے بھی بڑھ گیا تو کسی قرآنی آیت سے آپ لوگ میلاد کے بارے میں استدلال پکڑتے ہیں؟
 

khalil rana

رکن
شمولیت
دسمبر 05، 2015
پیغامات
218
ری ایکشن اسکور
33
پوائنٹ
52
جو شخص جس چیز یا فعل کو ناجائز کہتا ہے، اُس پر واجب ہے کہ اپنے دعویٰ پر دلیل شرعی قائم کرے،اور جائز ومباح کہنے والوں کو ہر گز دلیل کی حاجت نہیں ،کیونکہ اُس چیز کی ممانعت پر کوئی دلیل شرعی نہ ہونا ہی جواز کی دلیل ہے، جامع ترمذی وسنن ابن ماجہ میں حضرت سلمان فارسی رضی اللہ عنہ سے مروی ہے ،حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا !
’’ حلال وہ ہے جو خدا نے اپنی کتاب میں حلال کیا اور حرام وہ ہے جو خدا نے اپنی کتاب میں حرام کیا ،اور جس پر سکوت فرمایا وہ اللہ کی طرف سے معاف ہے ،یعنی اس کے کرنے پر کچھ گناہ نہیں ‘‘۔
لہذا ہمیں جواز پر دلیل قائم کرنے کی ضرورت نہیں ،شرع سے ممانعت ثابت نہ ہونا ہی ہمارے لئے دلیل ہے،آپ اگر ان معمولات کو روکنا چاہتے ہیں تو ممانعت کی ایک آیت یا ایک حدیث پیش کریں
جس میں یہ لکھا ہو کہ خبردار یہ معمولات نہ کرنا۔
 

HUMAIR YOUSUF

رکن
شمولیت
مارچ 22، 2014
پیغامات
191
ری ایکشن اسکور
56
پوائنٹ
57
آپ اگر ان معمولات کو روکنا چاہتے ہیں تو ممانعت کی ایک آیت یا ایک حدیث پیش کریں
جس میں یہ لکھا ہو کہ خبردار یہ معمولات نہ کرنا۔
آپ کے لئے ممانعت ثابت کرنے والی یہ حدیث ہی کافی ہے

سنن ترمذی میں ایک روایت ہے،جس میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ:
”جو شخص ملتِ اسلامیہ کے علاوہ کسی اور امت کے ساتھ مشابہت اختیار کرے تو وہ ہم میں سے نہیں ،اِرشادفرمایا کہ تم یہود اور نصاری کے ساتھ مشابہت اختیار نہ کرو“۔ (سنن الترمذي، کتاب الاستیذان، رقم الحدیث: ۲۶۹۵)

اس حدیث کی شرح میں صاحب تحفة الأحوذي لکھتے ہیں کہ

مراد یہ ہے کہ تم یہود و نصاریٰ کے ساتھ ان کے کسی بھی فعل میں مشابہت اختیار نہ کرو۔(تحفة الاحوذی: ۷/۵۰۴)

بالکل اسی طرح یہ حدیث بھی اوپر والی حدیث مبارکہ کی مطابقت میں ہے

سنن ابی داوٴد میں ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ
”جو شخص کسی قوم کی مشابہت اختیار کرے گا وہ انہی میں سے ہوگا“․ (سنن ابو داوٴد، کتاب اللباس، رقم الحدیث: ۴۰۳۰)

تو آپکی یہ میلاد کی مروجہ بدعت، واضح طور پر عیسائی کرسمس سے مشابہہ ہے اور ڈر ہے کہ اسی حدیث مبارکہ کی رو سے آنحضرت ﷺ کے ارشاد گرامی کے مطابق کہیں آپکا شمار بھی یہود و نصاریٰ میں نہ ہو۔
اب ممانعت کی دلیل تو ہم نے دے دی، اب آپ یہ میلاو منانے کی "شرعی" دلیل، قرآن و حدیث سے آپ لوگ مہیا کرو۔
 
Last edited:

HUMAIR YOUSUF

رکن
شمولیت
مارچ 22، 2014
پیغامات
191
ری ایکشن اسکور
56
پوائنٹ
57
خلیل رانا صاحب،آئیے میں آپکو کچھ اسی تشبہ کی جھلکیاں دکھاؤ، کہ کسطرح آپ لوگ میلاد کی آڑ میں کرسمس کی نقالی کرتے ہیں۔


meelad cake 2.jpg


meelad cake 1.jpg


meelad cake 3.jpg

تو جناب عالیٰ، آیا کچھ سمجھ میں! یہ تو صرف ایک ہلکی سی وضاحت تھی، مزید اسی طرح کی کئی مشابہات میں یہاں پر دکھا سکتا ہوں
 
Top