بھائی جان
آپ اردو بازار آئیں
اگر میٹرو پر بیٹھیں ہیں تو بھاٹی چوک اتریں۔ اس اسٹاپ کے ساتھ ہی چند قدم پر لاہور میں شرک کا سب سے بڑا اڈہ ہے جسے لوگ داتا دربار کہتے ہیں۔ اسے کراس کرنے کے بعد مین روڈ پر ہی میٹرو بس کے پل کے نیچے دائیں اور بائیں بہت سے بریلوی مکتبات ہیں۔ کسی ایک سے دریافت کر لیں کہ مجھے یہ کتاب چاہیے ہے۔ وہ آپ کو بتا دیں۔ اگر ہمت ہو تو خرید لیجیے۔
میں دعا کرتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ آپ کو شرک و بدعات سے بچاتے ہوئے دین اسلام پر خلوص نیت سے عمل پیرا ہونے کی توفیق عطا فرمائے آمین
پہلی بات، جواب کے لیے شکریہ۔
دوسری بات، آپ نے بات تعصب کی کی ہے، یہ تعصب کوئی اچھی چیزنہیں ہے، اس سے پچیں۔
تیسری بات، میں نہ کوئی بریلوی ہوں، نہ دیوبندی، نہ وہابی، نہ اہل حدیث، جو خود کو قرآن وسنت کا پیرو کہتے ہیں مگر ہیں نہیں۔ میں صرف اللہ کی کتاب اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت کی پیروی کرنے والا ہوں۔
چوتھی بات، علم کی کوئی حد نہیں ہوتی، ایک سچے داعی کو تمام علوم پر مکمل دسترس ہوتی ہے، اور ہونی بھی چاہیے وگرنہ وہ اسلام کو لوگوں تک صحیح طرح نہیں پہنچا سکے گا۔ دین اور دنیا دونوں علوم پر۔
مجھے فتاویٰ رضویہ لینا ہے کیونکہ کی مجھے اس کا مطالعہ کرنا ہے،اس کا یہ مطلب نہیں کہ میں مقلدہوں یا بریلوی ہوں۔
ویسے بھی ان تمام بزرگاںِ دین کا احترام کرنا ہمارا فرض ہے، اگر ہم ان کی عزت نہیں کریں گے تو ہماری عزت کون کرے گا۔
واسلام
محمد اسد