• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

تجویز فرقہ واریت کے خاتمہ کے لئے اچھا پلیٹ فارم

شمولیت
ستمبر 21، 2017
پیغامات
548
ری ایکشن اسکور
14
پوائنٹ
61
السلام علیکم ورحمۃ اللہ
مشورہ وہ ہی دے جو ان اختلافات کو بالمقابل کفر خطرہ مان لے ۔
میں تو اسے سازش سمجهتا هوں لڑوانے کی ۔ سارے تهریڈس پر نظر رکهیں ۔
اللہ تعالیٰ نے کچھ زریں اصول بتائے ہیں انہیں ہمیشہ ذہن نشیں رکھیں۔
يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آَمَنُوا اجْتَنِبُوا كَثِيرًا مِنَ الظَّنِّ إِنَّ بَعْضَ الظَّنِّ إِثْمٌ وَلَا تَجَسَّسُوا وَلَا يَغْتَبْ بَعْضُكُمْ بَعْضًا أَيُحِبُّ أَحَدُكُمْ أَنْ يَأْكُلَ لَحْمَ أَخِيهِ مَيْتًا فَكَرِهْتُمُوهُ وَاتَّقُوا اللَّهَ إِنَّ اللَّهَ تَوَّابٌ رَحِيمٌ (سورۃ الحجرات آیت 12)
 
شمولیت
ستمبر 21، 2017
پیغامات
548
ری ایکشن اسکور
14
پوائنٹ
61
ان شاء اللہ جتنے تھریڈ میرے شروع کردہ ہیں ان سے یہی لب لباب نکالنے کی کوشش ہے کہ جو اختلاف ایسا نہیں کہ اس پر کمپرمائز نہ ہو سکے اس میں اتحاد پیدا کرنا ہی اصل ہے فرمانِ باری تعالیٰ کی جو میرے دستخط میں موجود ہے۔
 
شمولیت
ستمبر 21، 2015
پیغامات
2,697
ری ایکشن اسکور
762
پوائنٹ
290
ان شاء اللہ جتنے تھریڈ میرے شروع کردہ ہیں ان سے یہی لب لباب نکالنے کی کوشش ہے کہ جو اختلاف ایسا نہیں کہ اس پر کمپرمائز نہ ہو سکے اس میں اتحاد پیدا کرنا ہی اصل ہے فرمانِ باری تعالیٰ کی جو میرے دستخط میں موجود ہے۔
وجہ بالدلائل ، اشماریہ بھائی دے چکے ہیں ۔ آپ تو ان سے ھی موافقت نا کرپاۓ!
 
شمولیت
ستمبر 21، 2015
پیغامات
2,697
ری ایکشن اسکور
762
پوائنٹ
290
سخت افسوس ہوا اور دل خراب ہوا ایسا تھریڈ پڑھ کر جس میں اخلاقیات کی حدود کا تجاوز اور ایک دوسرے کا پاس نہیں ہورہا۔
گزارش ہے اس تھریڈ میں موجود سب ممبران سے کہ اگر علماء والی باتیں کرنی ہوں تو علماء کے اخلاق کا دامن نہ چھوڑیں برائے مہربانی!
جزاکم اللہ خیرا ۔
آپ کی بات قابل قبول ھے ، مقابل کم از کم کچھ تو علم رکھنے والا ھو ، نا کہ من گھڑت قصص کو بنیاد بناۓ۔ ویسے ان جھوٹے قصص پر آپ نے اب تک خاموشی برقرار رکھی ۔
 
شمولیت
مئی 27، 2016
پیغامات
256
ری ایکشن اسکور
75
پوائنٹ
85
آپ کی بات قابل قبول ھے ، مقابل کم از کم کچھ تو علم رکھنے والا ھو ، نا کہ من گھڑت قصص کو بنیاد بناۓ۔ ویسے ان جھوٹے قصص پر آپ نے اب تک خاموشی برقرار رکھی ۔
مقابل جیسا بھی ہو ہمارا لہجہ خراب نہیں ہونا چاہیئے، اور یہی خرابی آج ہم میں عام ہوچکی ہے (بشمول میرے) اللہ ہمیں ہدایت دے، بات کرنے میں اخلاق کا جو اثر ہوتا ہے وہ بداخلاقی سے بالکل بھی نہیں ہوتا بلکہ الٹا مقابل اور سرکشی وعناد پر اتر آتا ہے ۔
باقی مجھے اتنا وقت نہیں ملتا کہ جوابات وردود کرنا شروع کردوں اگر ایک بات کا رد کروں گا تو شروع سے آخر تک ان کے ساتھ بحث میں شریک رہنا پڑے گا ۔ اور سب سے اہم بات کہ میں طالب علم ہوں ابھی اتنا علم نہیں کہ ہر چیز کا رد کروں ۔
 
شمولیت
ستمبر 21، 2017
پیغامات
548
ری ایکشن اسکور
14
پوائنٹ
61
پہلے تو بد دل ہو کر انگلینڈ چلے جانے کو دل چاہا تھا (ابتسامہ) مگر کچھ ساتھیوں کے مثبت مراسلوں نے پھر سے حوصلہ دیا ہے اللہ خیر کرے۔ آمین
 
شمولیت
ستمبر 21، 2017
پیغامات
548
ری ایکشن اسکور
14
پوائنٹ
61
لگتا ہے کچھ بھائی سوچی سمجھی سکیم کے تحت مجھے بد دل کرنا چاہتے ہیں منفی ریٹنگ دے کر۔ ابتسامہ
دیکھیں نا کہ ایک بھائی نے میری بہت سی پوسٹوں کو تکرار کی ریٹنگ دی جبکہ کوئی ایک بھی تکرار ولا مراسلہ نہیں۔
ایک صاحب نے غصہ فرماتے ہوئے کہا کہ آپ اختلافی مسائل کو چھیڑ رہے ہیں۔ ان کی بات اس حد تک تو ٹھیک ہے یہ اختلافی مسائل ہیں مگر میں نے کہیں بھی اس اختلاف میں کسی کو حق بجانب قرار دینے کی کوشش نہیں کی۔
میرا مقصد صرف یہ ظاہر کرنا ہے کہ جو مسائل کسی طبقہ کا شعار بن چکے ہیں ان کی اہمیت کیا ہے؟ کیا وہ ایسے مسائل ہیں کہ ان پر کمپرموائز نہ ہو سکے؟
اسی فورم پر ایک ساتھی نے عبد اللہ ابن مسعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا واقعہ لکھا کہ انہوں نے عثمان غنی رضی اللہ تعالیٰ کے مکہ میں چار رکعات پڑھنے پر اعتراض کیا مگر ان کے پیچھے چار رکعات پڑھیں اور استگسار پر کہا کہ میں اختلاف نہیں چاہتا۔
وہ عظیم ہستیاں تھیں کہ امت کے اتحاد کے لئے اس قدر اہم چیزوں میں بھی اتفاق کر لیتے تھے۔ ادھر ہم ہیں کہ افضل اور غیر افضل جیسے اختلافات میں بھی ایک دوسرے سے کمپومائز کرنے پر تیار نہیں۔
 
شمولیت
ستمبر 21، 2017
پیغامات
548
ری ایکشن اسکور
14
پوائنٹ
61
اس تھریڈ میں اب تک جو مشورے دیئے گئے
جی جب اپنے اپنے مرشد کی جی جی چھوڑ کر حق کو تسلیم کرنے پر راضی ہوں، اور اپنے امتی اماموں کی تقلید چھوڑ دیں، کیونکہ تقلید کے ہوتے اتفاق نہیں ہوسکتا.
بھائی @ابن داود بات ہو رہی ہے کہ اتفاق کیسے پیدا ہو؟
آپ نے کہا تقلید چھوڑ دو اختلاف ختم ہوجائے گا۔
بھائی پوچھنا یہ ہے کہ اس پر کیا دلیل ہے کہ تقلید چھوڑنے سے اتفاق ہو جاتا ہے؟
دوسری بات یہ کہ تقلید چھوڑی کیسے جائے؟
بات اتفاق پیدا کرنے کی کرنی ہے نہ کہ کسی طبقہ کی طرفداری کی۔ لہٰذا جو کچھ لکھیں خلوص نیت سے اس مقصد کے لئے لکھیں۔

مثلا: رفع یدین اور آمین ہی لے لیں ان دونوں کے درمیان ۔ همیں سمجهنا هے اختلافات کو ۔ انکے اساس کو ۔ حل مشکل نہیں ۔
اسی کو سمجھنے سمجھانے کی کوشش ہے۔

ایک اور صاحب نے مشورہ دیا
جی بالکل قابل عمل ہے اور آپ کے لیے تو بہت ہی آسان و سادہ و مثبت سا حل پیش خدمت ہے:
آپ اپنے مخالفین کے مسائل سے اتفاق کر لیں!
یہ حل تو نہ ہؤا۔ ایک فرد کا دوسرے چند افراد سے الحاق سے کیا اتحاد ہوجاتا ہے؟

میرے خیال میں ایک کام تو یہ ہونا چاہیئے کہ ایک دوسرے پر کیچڑ اچھالنے سے خود بھی رکیں اور اپنے معتقدیہن کو بھی اس سے روکیں۔
دیکھیں بعض اوقات مسئلہ بتا دینا بہت آسان ہوتا ہے۔ مگر بہتر وہ شخص ہوتا ہے جو مسئلہ کے ساتھ اس کا حل بھی پیش کرے اور اس کا اطلاق کیسے ہو وہ بھی پیش کرے۔
ایک فقہ مشترک تیار کیا جائے جس کے اپنے اصول ترجیح ہوں۔ اس کے ذریعے تمام فقہاء کے اقوال میں ترجیح کا عمل کیا جائے اور اس کی بنیاد پر مسائل کی تخریج ہو۔ پھر اس کے دو حصے کر دیے جائیں: ایک رخصت اور دوسرا عزیمت۔ پھر ان میں بھی جن جگہوں پر دلائل دونوں جانب کے مضبوط ہوں ان میں اختیار دے دیا جائے۔ یہ وہ فقہ ہوگا جسے ڈاکٹر محمود احمد غازی مرحوم نے میٹرو پولیٹن فقہ کا نام دیا تھا۔
جتنی بھی باتیں ظاہری اختلافی ہیں سب اجتہادی ہیں صریح نص ان میں سے کسی پر بھی نہیں لہٰذا اس کو ہر ملک کے حساب سے یک رنگ کیا جاسکتا ہے۔
یہ ہے اب تک کی کاروائی۔
اتنے بڑے فورم پر صرف یہ ایک دو مشورے آنا عجیب لگتا ہے۔
 
شمولیت
ستمبر 21، 2015
پیغامات
2,697
ری ایکشن اسکور
762
پوائنٹ
290
جیسی تشویش اس تھریڈ کے شروع ھوتے ہی محسوس ھوئی تھی تقریبا ویسی ھی باتیں سامنے آئیں اور مختلف تھریڈ میں جو جو باتیں پیش کی گئیں ان سے عیاں ھو گیا کے مقاصد کس قدر شر انگیز ہیں اور پس پردہ کیا کیا ھے۔
اس تھریڈ کی تمہید میں برصغیر اور بر صغیر کے اتحاد سے باتیں بنانے والے کی تان اخیر میں پاکستان پر آکر ٹوٹ گئی اور سوئی چونکہ وہیں اٹک گئی تو گردان بھی پاکستان کی ھوتی رہی - آخر کار برصغیر کے اتحاد بین المسلمیں وہ بھی بالمقابل کفر کی دہائیاں دینے والا اپنے کلائمکس پر پہونچ گیا اور چونکہ شر ایک غیر پاکستانی نے سمجھا اور ان مرشد کو شری ٹھہرایا تو پاکستان کے استحکام کی دہائیاں شروع کر ڈالیں ۔
مقاصد جو بھی انکے رھے ھوں وہ میں نے کوشش کی کہ انکی اپنی ہی تحریروں سے سامنے لائے جائیں ، تاکہ کل کو عادت کے مطابق کسی اور کو مورد الزام نا قرار دے دیں - انکی ساری تحریریں اس فورم پر موجود ہیں ۔
مختصرا اتحاد کا فریب کفر کا خوف دلوا کر ظاہر کچھ اور کیا گیا اور وہ نکلا کچھ اور ہی ِ اتنا بڑا برصغیر محض انکا اپنا معلوم قریہ نکلا ۔ کس کے قلم نے کب جںبش کی ، وہ بھی انھی اوراق پر نقش ہیں ۔ آخر میں اس فتنہ کو سمجھنے کے لئے اسی فورم سے ایک اہل علم کا فکر انگیز اور درد انگیز کلام کاپی پیسٹ کر رہا ھوں :

"دین ، منہج اور مسلک کا مقام و مرتبہ ہمارے ہاں اتنا نہیں ہونا چاہیے کہ اسے دنیاوی مفاد کے لیے استعمال کرتے ہوئے شرم تک محسوس نہ ہو۔"

والسلام
 
شمولیت
ستمبر 21، 2017
پیغامات
548
ری ایکشن اسکور
14
پوائنٹ
61
السلام علیکم ورحمۃ اللہ
"دین ، منہج اور مسلک کا مقام و مرتبہ ہمارے ہاں اتنا نہیں ہونا چاہیے کہ اسے دنیاوی مفاد کے لیے استعمال کرتے ہوئے شرم تک محسوس نہ ہو۔"
یہ کس کے مراسلہ کا ٹکڑا ہے؟
 
Top