- شمولیت
- مارچ 03، 2011
- پیغامات
- 4,178
- ری ایکشن اسکور
- 15,351
- پوائنٹ
- 800
اچھا تو یہ اُصول مسلمانوں کیلئے ہے کافروں کیلئے نہیں ہے؟؟؟ پہلے آپ نے وضاحت نہیں کی تھی! ازراہ کرم اپنے اس اصول کو دلیل سے ثابت کر دیں!میرے بھائی حدیث کا مفہوم ہے کہ " میری اُمت کبھی گمراہی پر جمع نہیں ہوگی"
اس حدیث شریف کی روشنی میں 1350 سال سے اہل سنت احناف کا موجود ہونا اور تقلید شخصی کرنا اُن کے حق ہونے کی گواہی ہے ،اور بحمد للہ اہل سنے احناف اپنے مسائل قرآن و سنت اجماع و قیاس اور فہم سلف صالحین کی روشنی میں حل کرتے ہیں ،اور ہم نے قرآن وسنت کو ہی آپنایا ہوا ہے
اس اصول کی رو سے تو شیعہ اور خوارج جیسے گمراہ فرقے حنفیوں سے بھی زیادہ حق پر ہیں کیوں کہ وہ تو حنفیوں سے بھی پہلے کے ہیں۔
کیا خیال ہے @علی بہرام صاحب؟
انتہائی محترم انس نضر بھائی:
اللہ آپ کو خوش رکھے ،آپ جیسے سمجھ دار آدمی سے ایسے جواب کی توقعہ نہیں تھی؟یہ فرمائیں کہ جن پرانےخوارج اور شیعہ کی بات جناب نے کی ہے یہ مسلمان تھے یا کافر؟
آج خوارج کا فرقہ موجود نہیں ہے شیعہ فرقہ موجود ہے موجودہ شیعہ جناب کے نذدیک کافر ہیں یا مسلمان؟
اہل سنت احناف جن کے عقائد و مسائل تسلسل کے ساتھ وہی چلے آرہے ہیں جو 1350 سال پہلے اہل سنت اکابر احناف کے تھے (مثلا جو عقیدہ طحاویہ میں لکھے ہیں) یہ حنفی جناب کے نذدیک مسلمان ہیں یا کافر؟
كيا خوارج آپ کے نزدیک کافر ہیں؟
آپ کے علماء نے معتزلہ کے عدمِ کفر کی صراحت کی ہے۔ وہ بھی بہت قدیم ہیں۔ آپ کے بنائے گئے اُصول سے تو معتزلہ بھی حق پر ٹھہرتے ہیں۔
محترم بھائی! اپنے مذہب کی صحت کیلئے اس قسم کے خانہ زاد اصول کی بجائے کتاب وسنت کے دلائل سے ان کے موقف کو سچا ثابت کیجئے!
علاوہ ازیں لولی آل ٹائم بھائی نے بالکل صحیح اعتراض اٹھایا ہے کہ کیا عقیدہ طحاویہ میں موجود عقائد (جو امام ابو حنیفہ، ابو یوسف، محمد رحمہم اللہ کے عقائد ہیں) کو آپ تسلیم کرتے ہیں؟؟؟