وہابیہ کے اتنے بڑے محقیق عبدالرحمٰن کیلانی تو یہ فرماتے ہیں کہ ابن تیمیہ صوفی تھا اور آپ فرمارہے ہیں کہ اس نے تصوف کے رد میں کتابیں لکھی اب میں کس کی بات کو سچ مانو کس کو سچا اور کس کو جھوٹا کہوں یہ آپ ہی بتلادیں شکریہ
ابن قیم رحم الله اور ان کے استاد ابن تیمیہ رحم الله کا عقیدہ سماع موتٰی سے متعلق صحیح نہیں ہے اور اس عقیدے میں وہ صوفیاء کے طرز پر ہی مبالغہ آرائی کا شکار ہوے ہیں -اس لئے میرے نزدیک مصنف عبدالرحمٰن کیلانی کی تحقیق کسی حد تک صحیح ہے-
البتہ بحثیت مجموئی انھیں (ابن قیم رحم الله اور ان کے استاد ابن تیمیہ رحم الله) کو طبقہ صوفیت میں شامل قرار دینا مشکل ہے -کیوں کہ ان کی کتاب "
الفرقان بین أولیاء الرحمن و أولیاء الشیطان لابن تیمیہ" مروجہ صوفیت کے رد میں لکھی گئی ہے -
باقی الله بہتر جانتا ہے -
تِلْكَ أُمَّةٌ قَدْ خَلَتْ ۖ لَهَا مَا كَسَبَتْ وَلَكُمْ مَا كَسَبْتُمْ ۖ وَلَا تُسْأَلُونَ عَمَّا كَانُوا يَعْمَلُونَ سوره البقرہ ١٤١
یہ ایک جماعت تھی جو گزر چکی ان کے لیے ان کے اعمال ہیں اور تمہارے لیے تمہارے اعمال ہیں اور تم سے ان کے اعمال کی نسبت نہیں پوچھا جائے گا-