- شمولیت
- اپریل 14، 2011
- پیغامات
- 8,771
- ری ایکشن اسکور
- 8,496
- پوائنٹ
- 964
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
فورم کی ’’ بیٹھک ‘‘ تعمیر کی گئی ، حال احوال کا سلسلہ نکلا ، آہستہ آہستہ یہ ہمارے فورم کے دو ’’ یونسوں ‘‘ کی خصوصی اور دیگر اراکین کی ( بھی خصوصی ہی سمجھیں ) دلچسپی سے ایک دوسرے کو یاد کرنے کا اہم ذریعہ بن گیا ۔
فورم پر بے شمار موضوعات شروع ہوتے ہیں ، گزر جاتے ہیں ، لاتعداد تحریریں آتی ہیں ، ذہن سے محو ہوجاتی ہیں ، کچھ اراکین ایسا لکھتے ہیں ، کہ دل میں اتر جاتا ہے ، کچھ ایسا تحریر فرماتے ہیں کہ پڑھ کر دل کو سکون ملتا ہے ، بہت ساری تحریریں ایسی ہوتی ہیں کہ جوں جوں پڑھتے جائیں ، الجھنیں حل ہوتی جاتی ہیں ، ذہن کی گرہیں کھلنا شروع ہوجاتی ہیں ،عرصے سے دماغ میں موجود سوالات و استفسارات کے جوابات سامنے آنا شروع ہو جاتے ہیں ، عموما ہم فورم پر نئی پوسٹس والا آپشن استعمال کرتے ہیں ، لیکن بعض دفعہ ایسا بھی ہوتا ہے کہ ہمارا من پرانی تحریریں پڑھنے کو چاہتا ہے ۔بعض دفعہ مکالموں اور مباحثوں میں ہم خود شرکت نہیں کرتے ، لیکن باقاعدگی سے ان کے منتظر رہتے ہیں ۔ کچھ باتیں دل میں ہوتی ہیں ، لیکن ان کو حیطہ تحریر میں لانے کے لیے مناسب الفاظ نہیں ہوتے ، یا شعور ہی نہیں ہوتا کہ فلاں فکر فلاں انداز سے بھی بیان کی جاسکتی ہے ، پھر ہم کسی دن فورم کھول کر کوئی تحریر دیکھ بے ساختہ کہہ اٹھتے ہیں ، گویا کہ منہ کی بات چھین لی ۔
یہ سلسلہ فورم کی انہیں خوبصورت لڑیوں کو ایک ’’ مالا ‘‘ کی شکل ترتیب دینے کے لیے شروع کیا جارہا ہے ، فورم پر آپ کچھ تحریروں کو زبردست کی ریٹنگ دیتے ہیں ، کچھ کو ریٹنگ مختلف ہوتی ہے ، لیکن آپ کی نظر میں وہ ایک منفرد اور علمی و تحقیقی لڑی ہوتی ہے ۔
یہاں ہم نے ایک دوسرے کے ذوق سے محظوظ ہونا ہے ، کہ کس کو کونسی تحریر ، مکالمہ ، مباحثہ ، گرما گرم تعمیری بحث اچھی لگی ۔
آئیے ، اپنا مطالعہ تازہ کیجیے ، اور فورم کی مختلف کیاریوں میں بکھرے پھولوں کی مانند اپنے پسندیدہ موضوعات کو چُن چُن کر یہاں لگا دیجیے ، ساتھ اگر ممکن ہو تو وجہ پسندیدگی بھی بیان کریں ۔

Last edited: