• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

قبروں پر تعمیرات قائم کرنا شرک اکبر کا ذریعہ ہے !!!

شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,800
پوائنٹ
1,069
اس کا جواب ہوچکا ہے ملاحظہ فرمالیں

نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا گزر ایک عورت پر ہوا جو قبر پر بیٹھی رو رہی تھی۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اللہ سے ڈر اور صبر کر۔ وہ بولی جاؤ جی پرے ہٹو۔ یہ مصیبت تم پر پڑی ہوتی تو پتہ چلتا۔ وہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو پہچان نہ سکی تھی۔ پھر جب لوگوں نے اسے بتایا کہ یہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم تھے، تو اب وہ (گھبرا کر) نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے دروازہ پر پہنچی۔ وہاں اسے کوئی دربان نہ ملا۔ پھر اس نے کہا کہ میں آپ کو پہچان نہ سکی تھی۔ (معاف فرمائیے) تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ صبر تو جب صدمہ شروع ہو اس وقت کرنا چاہیے (اب کیا ہوتا ہے)۔
صحیح بخاری حدیث نمبر: 1283ترجمہ داؤد راز

کہیں یہ اس طرح کی قبروں پر عمارتوں کی بات نہیں کی گئی ہے

نواب صدیق حسن خان بھوپالی القنوجی کا مزار

اور اس طرح کی تصویریں جیسا کہ سعودی ریال پر چھپی ہوئی ہوتی ہے یا جیسے نواب صدیق حسن خان بھوپالی کی تصاویر جو نیٹ پر مل جائیں گی یا جیسے بن باز اور علامہ البانی کی تصاویر وغیرہ وغیرہ
10915019_614124925384349_2027986375198247412_o (1).jpg
 
علی بہرام

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 18، 2013
پیغامات
1,216
ری ایکشن اسکور
162
پوائنٹ
105
چلے پہلے آپ ہی بتا دے اسے کس نے تعمیر کیا ؟؟؟؟؟؟
سوال یہ نہیں کیا گیا کہ ایسے کس نے تعمیر کیا بلکہ میرا سوال یہ تھا کہ اس قبر پر بنی عمارت کی تصویر کو آپ نے جو اپنے دوستوں پرفائل میں لگانے کی بات کی لیکن دوسری جانب آپ ارشاد فرماتے ہیں کہ قبر پر عمارت بنانا شرک اکبر کی دعوت دینا ہے تو کیا آپ نے اس تصویر کو لگا کر اپنے دوستوں کو شرک اکبر کی دعوت دی ؟؟
اس کا جواب عنایت فرمادیں شکریہ
 
علی بہرام

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 18، 2013
پیغامات
1,216
ری ایکشن اسکور
162
پوائنٹ
105
السلام و علیکم -

اس آیت میں اس ان لوگوں کا صرف بیان ہے جو اصحاب کہف کے معاملے میں باقی لوگوں پر غلبہ رکھتے تھے- جب یہ لوگ آپس میں جھگڑ پڑے اور کچھ نے کہا کہ ان اصحاب کہف پرعمارت بنا دو- تو غلبے والوں نے کہا -قَالَ الَّذِينَ غَلَبُوا عَلَىٰ أَمْرِهِمْ لَنَتَّخِذَنَّ عَلَيْهِمْ مَسْجِدًا سوره الکہف ٢١- جو اس معاملے میں غالب آ گئے تھے (کہنے لگے) کہ ہم ان پر ضرور ایک مسجد بنائیں گے- دوسرے یہ کہ اصحاب کہف کے ساتھ ان کا کتا بھی موجود تھا - وَيَقُولُونَ سَبْعَةٌ وَثَامِنُهُمْ كَلْبُهُمْ سوره الکہف ٢٢ اور بعض کہیں گے وہ سات ہیں آٹھواں ان کا کتا ہے- تو کیا کسی کتے کے اوپر بھی مسجد بنائی جا سکتی ہے؟؟؟

لہٰذا اس سے یہ استدلال کرنا انتہائی بے وقوفی ہے کہ کہ قبروں پر مسجدیں بنانا جائز ہے -ویسے بھی یہ واقعہ حضرت عیسی علیہ سلام کے پیروکاروں کے ساتھ پیش آیا تھا- اور نبی کریم صل الله علیہ و آ له وسلم کی بعثت کے بعد تمام شریعتیں منسوخ ہو چکیں- اس لئے سوره کہف کی ان آیات سے قبروں پر مسجد بنانے کا جواز سرے سے ہی باطل ہے -
آیت مذکورہ کس امت کی کتاب کی ہے کیا یہ آیت پچھلی امتوں کی کتاب سے میں نے پیش کی ہے یا اس امت بلکہ قیامت تک آنے والے تمام انسانوں کے لئے نازل کی گئی کتاب قرآن مجید سے لی گئی ہے ؟؟؟
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,800
پوائنٹ
1,069
سوال یہ نہیں کیا گیا کہ ایسے کس نے تعمیر کیا بلکہ میرا سوال یہ تھا کہ اس قبر پر بنی عمارت کی تصویر کو آپ نے جو اپنے دوستوں پرفائل میں لگانے کی بات کی لیکن دوسری جانب آپ ارشاد فرماتے ہیں کہ قبر پر عمارت بنانا شرک اکبر کی دعوت دینا ہے تو کیا آپ نے اس تصویر کو لگا کر اپنے دوستوں کو شرک اکبر کی دعوت دی ؟؟
اس کا جواب عنایت فرمادیں شکریہ
السلام علیکم :

میرے بھائی اگر آپ نے اس سے یہ مطلب لیا ہے کہ میں نے اس امیج سے لوگوں کو شرک اکبر کی دعوت دی ہے تو میرے بھائی آپ کی یہ سوچ غلط ہے لیکن پھر بھی میں اپنے رب سے معافی مانگتا ہو

اے اللہ اگر میں نے نا دانستہ طور پر شرک کیا ہے اور لوگوں کو اس امیج کے ذریعے شرک اکبر کی دعوت دی ہے تو میرے اس کبیرہ گناہ کو معاف فرما دے - آمین یا رب العالمین

میرے بھائی اہل حدیث وہ لوگ ہے کہ اگر ان کے سامنے کوئی بھی حق بات بیان کرے وہ اس کو فورا مان لیتے ہیں - چاھے وہ کوئی بھی ہو -

@خضر حیات بھائی آپ کی رہنمائی کی ضرورت ہے اس امیج کے سلسلے میں
 
خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,771
ری ایکشن اسکور
8,496
پوائنٹ
964
السلام علیکم :
میرے بھائی اگر آپ نے اس سے یہ مطلب لیا ہے کہ میں نے اس امیج سے لوگوں کو شرک اکبر کی دعوت دی ہے تو میرے بھائی آپ کی یہ سوچ غلط ہے لیکن پھر بھی میں اپنے رب سے معافی مانگتا ہو
اے اللہ اگر میں نے نا دانستہ طور پر شرک کیا ہے اور لوگوں کو اس امیج کے ذریعے شرک اکبر کی دعوت دی ہے تو میرے اس کبیرہ گناہ کو معاف فرما دے - آمین یا رب العالمین
میرے بھائی اہل حدیث وہ لوگ ہے کہ اگر ان کے سامنے کوئی بھی حق بات بیان کرے وہ اس کو فورا مان لیتے ہیں - چاھے وہ کوئی بھی ہو -
@خضر حیات بھائی آپ کی رہنمائی کی ضرورت ہے اس امیج کے سلسلے میں
جی بالکل مناسب بات کی ہے آپ نے ۔
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی قبر مبارک پر جو عمارت تعمیر کی گئی ہے یہ غالبا چھٹی ساتویں ہجری کی ہے ، اہل حدیث یا وہابیوں کے نزدیک اس طرح قبروں پر عمارتیں تعمیر کرنا حدیث رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے خلاف ہے ۔
سعودی حکومت اور علماء کا بھی یہی موقف ہے ۔ اسی لیے انہوں نے تختہ حکومت سنبھالتے ہی بہت ساری قبروں کو سنت کے مطابق کردیا تھا ۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی قبر پر بنے گنبد کو ختم نہ کرنے کی وجہ مصلحت ہے تاکہ عالم اسلام میں اس بنیاد پر کوئی ہنگامہ کھڑا نہ ہو جائے ۔ واللہ اعلم ۔
بہر صورت وجہ کوئی بھی ہو ، ایک طرف حدیث رسول ہے کہ قبروں پر عمارتیں نہ بناؤ دوسری طرف امتیوں کا فعل ہے کہ انہوں نے بعض قبروں پر عمارتیں بنادی یا ان کو باقی رکھا ۔ ہم اللہ کے رسول کی حدیث کو مانیں گے اور اس بنا پر امتیوں کے اس فعل کو خلاف سنت کہیں گے ۔
آیت مذکورہ کس امت کی کتاب کی ہے کیا یہ آیت پچھلی امتوں کی کتاب سے میں نے پیش کی ہے یا اس امت بلکہ قیامت تک آنے والے تمام انسانوں کے لئے نازل کی گئی کتاب قرآن مجید سے لی گئی ہے ؟؟؟
ماشاءاللہ کیا اسلوب استدلال ہے !
آیت قرآن مجید کی ہے ۔ لیکن قرآن مجید میں گزری امتوں کے جو واقعات و قصص بیان کیے گئے ہیں ، ان کو ظاہر ہے ویسے ہی بیان کیا گیا ہے جیسے وہ رونما ہوئے ۔
لیکن اس کے مطلب یہ نہیں کہ اب ان پر عمل کرنا شروع کردیا جائے ۔
قرآن مجید یہ بیان ہوا کہ حضرت موسی علیہ السلام کی قوم نے بچھڑے کی پوجا آپ اس پر عمل کرتے ہیں ؟
قرآن مجید میں ہے کہ فرعون نے رب ہونے کا دعوی کیا تھا آپ نے اس پر عمل کیا ۔؟
 
علی بہرام

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 18، 2013
پیغامات
1,216
ری ایکشن اسکور
162
پوائنٹ
105
ماشاءاللہ کیا اسلوب استدلال ہے !
آیت قرآن مجید کی ہے ۔ لیکن قرآن مجید میں گزری امتوں کے جو واقعات و قصص بیان کیے گئے ہیں ، ان کو ظاہر ہے ویسے ہی بیان کیا گیا ہے جیسے وہ رونما ہوئے ۔
لیکن اس کے مطلب یہ نہیں کہ اب ان پر عمل کرنا شروع کردیا جائے ۔
قرآن مجید یہ بیان ہوا کہ حضرت موسی علیہ السلام کی قوم نے بچھڑے کی پوجا آپ اس پر عمل کرتے ہیں ؟
قرآن مجید میں ہے کہ فرعون نے رب ہونے کا دعوی کیا تھا آپ نے اس پر عمل کیا ۔؟
کیا بچھڑے کی پوجا کے عمل کی اللہ تعالیٰ نے قرآن مجید میں مذمت نہیں فرمائی ؟
 
علی بہرام

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 18، 2013
پیغامات
1,216
ری ایکشن اسکور
162
پوائنٹ
105
جی یہی بات میں پہلے ہی عرض کرچکا ہو
امید ہے جواب ضرور عنایت فرمائیں گے اور ایسا نہ ہوکہ آپ اپنا وہ تھریڈ ہی غائب کروادیں ویسے قوی امید یہی ہے کیونکہ ایسا کئی بار ہوچکا ہے
میری بھی یہ دعا ہے اللہ مجھے سمت تمام مسلمانوں اور تمام وہابیوں کو صراط مستقیم دیکھائے آمین رب العالمین
 
Top