آپ کی تمام باتوں کا خلاصہ یہ ہے کہ "قرآن کو پڑھنے سے "خود بخود" سمجھ آ جاتا ہے یہ اللہ کی کتاب ہے۔"
اگرچہ میں یہ نہیں سمجھ سکتا کہ آخر بغیر کسی عقلی یا منقولی دلیل کے کسی چیز کو پڑھنے سے "خود بخود" یہ کیسے سمجھ آ جاتا ہے۔ لیکن کچھ اور باتوں کی وضاحت چاہتا ہوں:
یہ قرآن اگر اللہ کی کتاب ہے تو کس پر نازل ہوئی؟ کیا اللہ کی اس کتاب میں کہیں واضح طور پر اس ذات کا نام و نسب موجود ہے؟ واضح کا مطلب یہ کہ اس میں کوئی ابہام نہ ہو بلکہ یہ تحریر ہو کہ "یہ کتاب ہم نے محمد بن عبد اللہ بن عبد المطلب قریشی ہاشمی پر نازل کی ہے"۔
کیا کہیں اس طرح کی کوئی بات تحریر ہے؟؟؟
السلام علیکم!
آپ نے کہا کہ میں نہیں سمجھ سکتا کہ آخر بغیر کسی
عقلی یا
منقولی دلیل کے کسی چیز کو پڑھنے سے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔! رک جائیں یہاں پر ہی بغیر کسی دلیل کے!!!!!؟؟؟؟ ۔۔۔
میرے پیارے بھائی میں مجبور ہوں یہ کہنے کے لئے کہ آپ قرآن مجید سے واقف ہیں ہی نہیں۔۔۔۔اس کتاب جس کا نام آپ بار بار لے رہے یہی تمام مثالیں لوگوں کے لئے فرماتا ہے ۔ اگر غور کریں۔اور ان مثالوں کا بیان اللہ تعالیٰ نے بڑی حکمت کے ساتھ کیا ہے کہ واقع ان کو سن کر جو ہدایت حاصل کرنا چاہے وہ خود ان مثالوں پرغور کرنے پر مجبور ہو جاتا ہے۔اور واقع اسی کتاب کو پڑھ کر لوگ اسلام میں داخل ہوتے رہے ہیں اور ہوتے رہیں گے۔پھر اللہ کا بھی یہی فرمان ہے کہ میں مثالیں بیان کرتا ہوں عقل والوں کے لئے بے عقل کے لئے نہیں۔۔۔۔۔۔
اور اس سوال کا جو آپ نے بعد میں کیا جس کا تعلق ابھی تک اس تھریڈ سے کوئی نہیں۔۔میری بحث پہلے یہ ہے کہ
قرآن لاریب ہے شک سے پاک ہے اور محفوظ رہا پھر میری آپ سے بحث اس تھریڈ میں ہے کہ
قرآن ہر کتاب کی تصدیق کرنے والا ہے چاہے صحیح بخاری ہی کیوں نہ ہو۔پھر میری بحث یہاں یہ ہے کہ
جس جس بات کا قرآن واضح اور صاف تشریح و تفسیر کے ساتھ جواب دے تو ہمارے لئے یہ قرآن سب سے پہلے حجیت ہے اگر اس سے کوئی بات مخالف ہو وہ رد کر دی جائے۔میں نے کسی بھی حدیث کی کتاب کا مکمل رد یا انکار نہیں کیا شاید آپ یہ جانتے نہیں لیکن اب جان لیں جہاں قرآن خاموش ہو جاتا جواب نہیں دیتا میں بھی اسی صحیح بخاری کی طرف رجوع کرتا ہوں اس میں صحیح اور باطل دونوں موجود ہیں جبکہ قرآن میں صرف صحیح،سچ،حق ہے اس کی ہر قسم کی دلیل میں دے چکا ہوں لیکن آپ دیکھنے اور سوچنے کے لئے تیار نہیں کچھ وقت کے لئے تعصب کی عینک اتاریں شکریہ اب آپ مجھ سے مطابلہ کر رہے ہیں کہ میں آپ کو بتاوں کہ یہ کس پر نازل ہوا۔۔۔نبی کریم ﷺ پر نازل ہوا، 23 سال میں نازل ہوا محمد بن عبداللہ بن عبدالمطلب قریسی ہاشمی پر نازل ہوا ۔۔۔۔یہ میرا جواب ہے میرے پیارے بھائی کے لئے۔
جبکہ آپ کا سوال ٹاپک کے مطابق تھا ہی نہیں لیکن جواب میرا فرض تھا دینا دے دیا۔۔۔۔شکریہ
اب ٹاپک پر واپس آئیں سوال قرآن لاریب ہے کیسے؟ جواب دے دیا گیا۔
محفوظ تھا کیسے ۔۔۔۔جواب دے دیا گیا۔۔۔۔ہر طرح کی مثال سے ۔۔۔۔۔سمجھنے والوں کے لئے۔۔۔۔نشانیاں ہیں وہ لوگ جو غوروفکر کرتے ہوں ۔۔۔
کچھ میرے سوالات ہیں جو ابھی تک میں نے نہیں کئے صرف سوالوں کے جواب دئے ہیں سوال نہیں کیا بے شک دیکھ سکتے ہیں۔
بحث کیوں ہو رہی یہاں مقصد کیا ۔۔؎
٭قرآن لاریب ہے اور محفوظ بھی جس بات،عقیدہ،ایمان کا قرآن واضح ،تشریح ،تفسیر خود کرے تو اس کے مقابل تمام قول جو کہ موجودہ کتابوں میں ہوں۔بخاری،مسلم،ترمزی،مشکاۃ،۔۔۔۔رد ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔وجہ قرآن محفوظ بھی ہے ۔ اللہ کی کتاب ہے کیسے ثابت کرنے کے لئے اس کو پڑھیں۔۔۔
٭جب بات،عقیدہ،ایمان کی تشریح تفسیر قرآن خود نہ کرے تب ہم انہیں کتابوں کی طرف رجوع کریں گے لیکن پہلے قرآن سے ہدایت اور رہنمائی وجہ قرآن میں صرف سچ اور حق درج ہے جبکہ باقی تمام کتابوں میں باطل اور سچ مکس ہے۔ شکریہ۔۔۔۔
ان دو باتوں پر بات کریں شکریہ۔