- شمولیت
- جون 11، 2015
- پیغامات
- 401
- ری ایکشن اسکور
- 13
- پوائنٹ
- 79
السلام علیکم!مکرمی !
آپ بار بار لکھی ہوئی چیز کے حجت ہونے پر زور صَرف کر رہے ہیں تو بتائیں کہ رسول اللہ ﷺ کا خود اپنی نگرانی میں لکھوایا ہوا ” مستند قرآنی نسخہ “ کہاں ہے ؟ اگر آپ موجودہ قرآن مجید کا نسخہ پیش فرماتے ہیں تو یہ ” اصل نسخۂ قرآن“ کی ” نقل“ متصور ہو گا ۔لہذا آپ ”اصل نسخۂ قرآن“ پیش فرمائیں !مزید برآں، آپ موجودہ ”قرآنی نسخہ“ کے ”نسخۂ نبویﷺ“ ہونا بھی ثابت فرمائیں، شکر یہ !
میرے پیارے بھائی!!!!!!!!!محترم۔۔۔۔۔ جو آپ پوچھ رہےیہ علمائ کے ہتھکنڑے ہیں۔ لیکن میں کوشش کرتا آپ کو جواب دینے کی۔۔۔شکریہ سوال پوچھنے کا۔
محترم۔
اللہ تعالیٰ خود کیوں نہیں آتا!۔اللہ نے کتاب کیوں نازل کی سب کو بغیر کتاب کے ایماندار کیوں نہیں کر دیتا!جب اللہ ہدایت پر قادر ہے تو ہمیں کیوں ہدایت حاصل نہیں ہوتی!۔۔۔۔۔۔۔۔اور بھی بہت سے سوالات ہیں جیسے آپ کر رہے منکرین اسلام کرتے رہے ہیں۔
اور جدید سوالات یہ ہیں۔
مستند قرآنی نسخہ کہاں ہے۔
مستند انجیل کہاں ہے۔
مستندزبور کہاں ہے۔
مستند تورات کہاں ہے۔
مستند ابراھیم علیہ السلام کے صحیفے کہاں ہیں۔
تمام پیغمبروں اور اصحاب کی قبریں کہاں ہیں اور مکمل قبروں کی تعداد بھی گنوائو۔دنیا میں کتنے اصحاب آئے سب کی مکمل انفارمیشن دو۔۔وغیرہ وغیرہ
یہ ایسے مطالبے ہیں جیسے نبیوں سے بھی کئے گئے ۔۔۔۔۔
میرا جواب مجھے نہیں معلوم۔
ہاں میں یہ ثابت کر سکتا ہوں کہ قرآنی نسخہ کو موجودہ ہے وہ واقع نسخہ نبوی ﷺ یعنی یہی قرآن نبی کریم ﷺ پر نازل ہواہے۔
اس کے لئے اس کتاب کو پڑھنا پڑتا ہے آیات پر غور کرنا پڑتا ہے ایک آیت سے دوسری آیت کی تفسیر لینی پڑتی ہے تو واقع ثابت ہو جاتا ہے کہ یہ وہ قرآن ہے جو نبی کریم ﷺ پر نازل ہوا تھا۔۔۔۔