• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

قرآن لاریب ہے!! حدیث کی طرف پھر رجوع کیوں؟

شمولیت
جون 11، 2015
پیغامات
401
ری ایکشن اسکور
13
پوائنٹ
79
ویسے آپ کےپیش کردہ غیر منطقی دلائل سے ایک غیر مسلم کا یہ گمان کہ
” یہ قرآن ایک شخص کا گھڑا ہوا ہے“
یقین ِ کامل میں بدل جائے گا۔
السلام علیکم!
میرے پیارے بھائی اب مجھے اجازت دیں میں بھی آپ سے کچھ سوالات کر سکوں اور امید ہے آپ جواب دیں گے سوال پر سوال نہیں کریں گے؟
 
شمولیت
جون 11، 2015
پیغامات
401
ری ایکشن اسکور
13
پوائنٹ
79
یعنی قرآن کی حقانیت پر اور کوئی دلیل نہیں ہے آپ کے پاس؟
میرے پیارے بھائی میرے جوابات آپ پڑھیں تو نا۔۔صرف سوالات پر سوالات ۔۔۔۔۔۔۔جواب پر غؤر توکریں یہ قیاس نہیں۔۔۔۔
میں دلیل دے رہا اور آپ کا مطالبہ بھی پورا کر رہا جو آپ نے کہا کہ قرآن کے علاوہ یعنی قرآن سے جواب نہ ہو تو بھائی میں جواب دے چکا۔

مشاہدہ کر کے دیکھ لیں ۔۔۔آپ خود مجبور ہیں یہ تسلیم کرنے کے لئے کہ واقع یہ اللہ کی کتاب ہے ۔۔یہ کسی کاہن،کسی انسان ،کسی فرشتے،کسی جن کا قول نہیں۔۔۔۔۔اگر واقع تقلید نہ کریں تب۔۔۔۔ہدایت تو اللہ تعالیٰ کے پاس ہی ہے۔۔۔شکریہ
 
شمولیت
جون 11، 2015
پیغامات
401
ری ایکشن اسکور
13
پوائنٹ
79
ویسے آپ کےپیش کردہ غیر منطقی دلائل سے ایک غیر مسلم کا یہ گمان کہ
” یہ قرآن ایک شخص کا گھڑا ہوا ہے“
یقین ِ کامل میں بدل جائے گا۔
میرے پیارے بھائی میں نے کب کہا کہ جو میں نے کہا اس کی وجہ سے غیر مسلم کا گمان یقین میں بدل جائے گا۔۔

صرف اس شخص کا گمان بدل جائے گا جو واقع اصل میں دین کی سچ اور حق کی تلاش میں ہو تقلید پرست ، مولوی پرست،پیر پرست،غیر اللہ پرست کبھی بھی ہدایت کو قبول نہیں کرتا اگر کرتا ہو تو صرف غور و فکر کرنے والا۔۔۔۔۔اللہ ظالموں کو ہدایت نہیں دیتا۔۔۔
 
شمولیت
جون 11، 2015
پیغامات
401
ری ایکشن اسکور
13
پوائنٹ
79
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ !
مجھے آپ سے ایسے غیر منطقی جواب کی توقع نہ تھی۔
میرے محترم !میں آپ سے قرآن مجید کے منزل من اللہ ہونے کا خارجی ثبوت کا مطالبہ کر رہا ہوں اور آپ جواب میں سورۃ الحجر ، آیت نمبر09 کا حوالہ پیش فرما رہے ہیں جو کہ خود محتاج ِثبوت ہے۔
(آپ کے لیے آسان الفاظ میں )رسول اللہ ﷺ نے یہی قرآن مجید لکھوا یا تھا ،اس بات کا جواب قرآن مجید کی آیات پیش کرنے کی بجائےکسی دوسرے معتبر ذرائع سے دیں !
اللہ تعالیٰ کو گواہ بنا کر یہ کہنا چہتا ہوں میرے پیارے بھائی۔
٭مجھے اس قرآن سے زیادہ کوئی معتبر نظر ہی نہیں آتا آج 2017 میں تو اگر آپ کو قرآن مجید سے زیادہ معتبر کوئی نظر آتا ہے تو یہاں میری اصلاح کر دیں گے تو بہت بڑی عین نوازش ہو گی شکریہ۔
 

اشماریہ

سینئر رکن
شمولیت
دسمبر 15، 2013
پیغامات
2,682
ری ایکشن اسکور
752
پوائنٹ
290
مشاہدہ کر کے دیکھ لیں ۔۔۔آپ خود مجبور ہیں یہ تسلیم کرنے کے لئے کہ واقع یہ اللہ کی کتاب ہے ۔۔یہ کسی کاہن،کسی انسان ،کسی فرشتے،کسی جن کا قول نہیں۔۔۔۔۔اگر واقع تقلید نہ کریں تب۔۔۔۔ہدایت تو اللہ تعالیٰ کے پاس ہی ہے۔۔۔شکریہ
اچھا یار یہی بتا دیں کہ میں کس چیز کا مشاہدہ کروں؟
مشاہدے کا مطلب دیکھنا ہوتا ہے. تو میں کس چیز کو دیکھوں؟ یہی بتا دیں کم از کم.
کوئی ایسی چیز بتایئے گا جس کا مشاہدہ کر کے مجھے دو چیزیں پتا چلیں:
1. یہ قرآن کسی پر نازل ہوا ہے.
2. وہ کون ہے جس پر قرآن نازل ہوا ہے.
 

اشماریہ

سینئر رکن
شمولیت
دسمبر 15، 2013
پیغامات
2,682
ری ایکشن اسکور
752
پوائنٹ
290
میرے پیارے بھائی میں نے کب کہا کہ جو میں نے کہا اس کی وجہ سے غیر مسلم کا گمان یقین میں بدل جائے گا۔۔

صرف اس شخص کا گمان بدل جائے گا جو واقع اصل میں دین کی سچ اور حق کی تلاش میں ہو تقلید پرست ، مولوی پرست،پیر پرست،غیر اللہ پرست کبھی بھی ہدایت کو قبول نہیں کرتا اگر کرتا ہو تو صرف غور و فکر کرنے والا۔۔۔۔۔اللہ ظالموں کو ہدایت نہیں دیتا۔۔۔
معذرت کے ساتھ یار. آپ کو خود نہیں پتا کہ آپ کیا کہہ رہے ہیں اور آپ سے پوچھا کیا گیا ہے.
آپ کی سوئی صرف اس پر اٹکتی ہے کہ ہم تقلید نہ کریں. پھر کیا کریں؟ تو اس کا حل آپ کے پاس ایک ہی ہے کہ ہم آپ کی بات بغیر دلیل کے اور بغیر قائل ہوئے مان لیں. ہم یہ نہ پوچھیں کہ دلیل کیا ہے؟ ہم یہ نہ کہیں کہ ہمیں فلاں بات سمجھاؤ. بس جو آپ کہیں ہم اس پر آمنا و سلمنا کہہ دیں.
آپ کا اپنا ذہن کلیر نہیں ہے, آپ دوسرے کو کیا سمجھائیں گے.

ہم نے آپ سے پوچھا کہ قرآن کے حق ہونے پر کیا دلیل ہے؟ آپ نے کہا کہ مشاہدہ کرو. اب کس چیز کا مشاہدہ کریں؟ یہ آپ کو بھی نہیں پتا.
آپ کی بسم اللہ قرآن کو حق ماننے کے بعد ہوتی ہے. آپ نے اس کے بعد احادیث کو قرآن سے ٹکرانا ہوتا ہے لیکن قرآن حق کیسے ہے؟ یہ آپ کے اسکوپ سے باہر ہے.

اگر آپ کہتے ہیں ہم:
1. قرآن کے مختلف نسخوں میں فرق کا مشاہدہ کریں تو آج کل تو بائبل بھی ایک جیسی چھپ رہی ہے. دنیا کی کئی کتابیں آج کل ایسی ہیں جن میں کوئی فرق نہیں ہے تو کیا ہم سب کو حق مان لیں؟ کیا کسی کتاب کے اللہ کی طرف سے نازل ہونے کی یہ دلیل ہوتی ہے کہ اس کے نسخوں میں فرق نہ ہو؟
اور پھر قرآن کی دیگر روایات کے جو نسخے ہیں ان کا کیا کریں گے؟
2. اس بات کا مشاہدہ کریں کہ قرآن میں سائنسی حقائق بیان ہوئے ہیں تو سائنس کئی باتوں میں قرآن کی مخالفت بھی کرتی ہے.
3. اگر ہم آسمان و زمین اور بارشوں وغیرہ کا مشاہدہ کریں تو اس سے قرآن کیسے من جانب اللہ اور صحیح ثابت ہو جاتا ہے؟ یہ سب تو کوئی بھی دیکھ کر بیان کر سکتا ہے. بائبل میں بھی تو ہے یہ سب کچھ.

میرے بھائی! تمنا عمادی کی کتابیں پڑھ لینے سے کوئی محقق نہیں بن جاتا. ان جیسا بننا پڑتا ہے. اس لیے اگر آپ کو اس سب کے لیے کچھ "دیا" نہیں جاتا تو پھر ابھی اس پر تحقیق کیجیے اور علم حاصل کیجیے. ورنہ آپ کسی بے وقوف یا جاہل کو ہی اپنے ساتھ ملا سکیں گے.
جو بندہ قرآن کو حق ثابت نہ کر سکے وہ قرآن اور حدیث میں ٹکراؤ کرے اور ایک کو رد اور دوسرے کو قبول کرے! ہے کوئی تک اس بات کی؟
 

عمر اثری

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 29، 2015
پیغامات
4,404
ری ایکشن اسکور
1,137
پوائنٹ
412
@اشماریہ بھائی!
ان ’جیسوں‘ کے پاس کوئی دلیل وغیرہ نہیں ہوتی. یہ صرف نفس پرستی کے شکار ہوتے ہیں. یہ تو آپ کو تقلید سے منع کر رہے ہیں (حالانکہ میں بھی تقلید کا قائل نہیں) لیکن خود اپنے نفس کی تقلید کر رہے ہیں اور آپ کو اپنی تقلید کی دعوت دے رہے ہیں.
مخل ہونے کے لئے معذرت چاہتا ہوں.
 

ابن داود

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
نومبر 08، 2011
پیغامات
3,416
ری ایکشن اسکور
2,733
پوائنٹ
556
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
@اشماریہ بھائی! یہ صاحب آپ سے کہہ رہے ہیں کہ تاج کمپنی لمیٹڈ کے طبع شدہ قرآن کے مصحف کو ٹیبل پر رکھ کر اس کا مشاہدہ کریں!
اس کا سائز دیکھیں، اس کا رنگ دیکھیں، وغیرہ وغیرہ!
 

T.K.H

مشہور رکن
شمولیت
مارچ 05، 2013
پیغامات
1,123
ری ایکشن اسکور
330
پوائنٹ
156
السلام علیکم!
میرے پیارے بھائی اب مجھے اجازت دیں میں بھی آپ سے کچھ سوالات کر سکوں اور امید ہے آپ جواب دیں گے سوال پر سوال نہیں کریں گے؟
و علیکم السلام !
محترمی !
آپ نے کن لوگوں پر اندھا اعتماد کر کے یقین کر لیا کہ یہ وہی قرآن ہے جو آج سےتقریباً 1450سال پہلے حضرت محمد ﷺ پر نازل ہوا تھا؟
 

T.K.H

مشہور رکن
شمولیت
مارچ 05، 2013
پیغامات
1,123
ری ایکشن اسکور
330
پوائنٹ
156
اللہ تعالیٰ کو گواہ بنا کر یہ کہنا چہتا ہوں میرے پیارے بھائی۔
٭مجھے اس قرآن سے زیادہ کوئی معتبر نظر ہی نہیں آتا آج 2017 میں تو اگر آپ کو قرآن مجید سے زیادہ معتبر کوئی نظر آتا ہے تو یہاں میری اصلاح کر دیں گے تو بہت بڑی عین نوازش ہو گی شکریہ۔
ابھی تو ہم بحث کا مقدمہ قائم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں اور آپ ہم پر حجت قائم کر کے بحث کوسمیٹنے کی طرف گامزن ہیں ۔
 
Top