ہر ایک کے لئے سمجھانے کا طریقہ الگ ہوتا ہے۔ جناب جس طریقہ سے سجھیں گے اسے استعمال کرنے سے وعدہ خلافی ہو جائے گی۔
بھائی میرے ذمے کوئی بات نہ لگائیں ، مجھے یاد پڑتا ہے ، میں نے آپ سے گزارش کی تھی ، ہر دوسری پوسٹ میں ’ لامذہب ‘ ، ’ شیطان ‘ وغیرہ الفاظ کے استعمال سے اجتناب کریں ، ہر تھریڈ میں اس سے متعلقہ بات ہی کریں ۔
آپ کسی بھی موضوع پر بات کرسکتے ہیں ، بھر پور طریقے سے اپنا موقف پیش بھی کرسکتے ہیں ، اس کا دفاع بھی کرسکتے ہیں ، اس پر اٹھنے والے سوالات کا جواب بھی دے سکتے ہیں ، کسی پر الزام لگا بھی سکتے ہیں ، اعتراض بھی کرسکتے ہیں ۔۔ بحث و مباحثہ ، مکالمہ سب کچھ کرسکتے ہیں ، لیکن علم و ادب کے دائرہ میں رہتے ہوئے ۔
مجھے حیرانی ہوئی کہ امام صاحب کا مذہب بتانے میں آپ مجھ سے اجازت کیوں طلب کر رہے ہیں ؟
کیا آپ نے اس میں غیر اخلاقی باتیں کرنی ہیں ؟ یا جواب ایسا ہے جو علم و ادب کے دائرے میں رہ کر نہیں دیا جاسکتا ؟