عبدالرحمن بھٹی
مشہور رکن
- شمولیت
- ستمبر 13، 2015
- پیغامات
- 2,435
- ری ایکشن اسکور
- 294
- پوائنٹ
- 165
امام ابوحنفیہ رحمہ اللہ پہلے ہیں جنہوں نے فقہ مرتب کی ان سے پہلے کسی نے بھی فقہ کو مرتب نہیں کیا۔کم ازکم یہ تو بتا دیں کہ امام ابوحنفیہ رحمہ اللہ کے مذہب کا کیا نام تھا۔؟ اگر وہ لامذہب نہیں تھے تو کوئی نام تو ہوگا اُن کے مذہب کا۔۔؟
امام ابوحنفیہ رحمہ اللہ کے بعد دیگر فقہیں مرتب ہوتی گئیں۔ ابو حنیفہ رحمۃ اللہ کے کچھ فقہی اجتہادات سے اختلاف رکھنے والوں نے الگ سے اپنی فقہ مدون کی۔ اس طرح بہت سی فقہیں مرتب ہوئیں لیکن سب ابوحنیفہ رحمۃ اللہ کے فقہ مدون کرنے کے بعد۔ ان میں سے صرف چار اشخاص کی فقہیں ہی مختلف علاقوں میں پھیلیں اسے ان کے مذاہب کہا گیا یعنی چار فقہی مسالک۔
جو ان میں سے کسی کے بھی اجتہادی مسائل پر عمل پیرا نہیں بلکہ اس کا دعویٰ ہے کہ وہ براہِ راست قرآن اور حدیث سے مسائل اخذ کرے گا اس کو ”لا مذہب“ کہا گیا کہ یہ کسی مجتہد کے اجتہاد پر نہیں۔