• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

"لاہور مساجد فہرست" لاہوری بھائیو! تصحیح و اضافہ درکار ہے!

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,585
ری ایکشن اسکور
6,762
پوائنٹ
1,207
@محمد نعیم یونس بھائی،
میں بستر پر سونے کے لیئے لیٹ گیا تھا، لیٹے لیٹے پانچ منٹ موبائل سے فورم پر نظر مارنے کے لیئے کھولا تھا، تو اس نشے نے ڈیڑھ گھنٹہ لگوا دیا، ابتسامہ
السلام علیکم ورحمۃ اللہ!
زبردست!
جب نشہ اُتر جائے تو سو جائیے گا۔۔ابتسامہ۔۔
 

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,771
ری ایکشن اسکور
8,496
پوائنٹ
964
ماشاءاللہ ، بہت زبردست معلوماتی تھریڈ بن گیا ہے ۔ لاہوریوں کو بڑھ چڑھ کر اس میں حصہ لینا چاہیے ۔
اور دیگر شہروں کے باسیوں کو بھی اس سنت حسنہ پر عمل کرتے ہوئے الگ الگ دھاگوں میں مساجد کی فہرست ترتیب دینی چاہیے ۔
 

میرب فاطمہ

مشہور رکن
شمولیت
جون 06، 2012
پیغامات
195
ری ایکشن اسکور
218
پوائنٹ
107
مسجد ابو ھریرہ ،برف خانہ چوک لاہور۔
جامع المبارک، ریلوے روڈ گوالمنڈی لاہور(جس میں ڈاکٹر حماد لکھوی خطیب ہیں)
 

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,585
ری ایکشن اسکور
6,762
پوائنٹ
1,207
جامع المبارک، ریلوے روڈ گوالمنڈی لاہور(جس میں ڈاکٹر حماد لکھوی خطیب ہیں)
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
محترم بہن!
نیچے دئیے گئے لنک والی مسجد اسلامیہ کالج کے اندر واقع ہے جو کہ ریلوے روڈ پر ہے۔ کیا آپ اسی مسجد کی بات کررہی ہیں؟
42-مبارک مسجد، ریلوے روڈ۔
 

سجاد

رکن
شمولیت
جولائی 04، 2014
پیغامات
160
ری ایکشن اسکور
71
پوائنٹ
76
آج اسٹیشن سے مشرقی لاھور کی جانب مساجد کا محل وقوع دیکھتے ھیں

اسٹیشن سے گڑھی شاھو چوک کی طرف جاتے ھوئے بوہڑ والا چوک سے دو سو میٹر کے فاصلے پر کیرن ھسپتال کے مین گیٹ سے بالکل قریب
جامع مسجد دارالسلام اہل حدیث مین علامہ اقبال روڈ نزد کیرن (ریلوے) ھسپتال واقع ھے


گڑھی شاھو چوک سے گڑھی شاہو پُل کی طرف جاتے ھوئے پُل پر جانے کی بجائے پُل کے برابر نیچے والی روڈ پر ھی رھیں، تھوڑا آگے جا کر ریلوے اسٹیڈیم کی طرف موڑ مڑتا ھے ریلوے اسٹیڈیم کے مین گیٹ سے ایک سو میٹر پہلے ایک مسجد اہل حدیث ھے،

یعنی مسجد اہل حدیث نزد ریلوے اسٹیڈیم

گڑھی شاھو پُل کے اوپر سے کوآپ سٹور چوک سے انجینئرنگ یونیورسٹی کی جانب جائیں تو یو ای ٹی کے ھاسٹل میں بھی اہل جماعت ھوتی ھے، زیادہ تر جناح ھال کی مسجد میں اہل حدیث طالب علم اپنی جماعت کرواتے ھیں، کبھی کبھار جب سختی ھو جائے تو پھر کسی ساتھی کے کمرے میں بھی نماز ھوتی ھے، یعنی جماعت باقاعدگی سے ھوتی ھے، بس جگہ عارضی طور پر تبدیل ھو جاتی ھے،

اسی یونیورسٹی کے ھاسٹلز جب ختم ھوتے ھیں تو اسکے بعد رہائشی کواٹرز شروع ھو جاتے ھیں، انہی رہائشی کواٹرز سے ایک چھوٹا دروازہ گھوڑے شاہ روڈ کی طرف کھلتا ھے، جہاں صرف پیدل جایا جا سکتا ھے، اس دروازے سے بائیں جانب ایک سو قدم کے فاصلے پر
جامع مسجد احسان الہی ظہیر شہید، گھوڑے شاہ روڈ واقع ھے، اس مسجد میں خطابت کے فرائض حافظ عبدالغفار المدنی سر انجام دیتے ھیں،
اس مسجد میں گاڑی پر جانے کا باقاعدہ راستہ بیگم پورہ سٹاپ سے اور سنگھ پورہ سٹاپ سے گھوڑے شاہ روڈ پر جا کر کمپری ہینسو سکول سے گزرتے ھوئے آدھا کلو میٹر گھوڑے شاہ قبرستان کی طرف جاتے ھوئے یونیورسٹی کی عقبی دیوار ختم ھونے پر یہ مسجد آ جاتی ھے


انجینئرنگ یونیورسٹی سے شالا مار چوک کی طرف جائیں تو باغبانپورہ ٹیلی فون ایکسچینج کے بالکل عقب میں ایک گلی کے اندر
جامع مسجد چغتائی اہل حدیث واقع ھے،
یہ کھلی گلی ھے اور گاڑی باآسانی پارک کی جا سکتی ھے،
(اس مسجد والوں نے ایک زبردست کام یہ کیا ھوا ھے کہ مسجد کے نمازیوں اور اہل علاقہ کے لیئے پینے کے صاف پانی کی سہولت مہیا کی ھوئی ھے اور ایک بڑا فلٹر پلانٹ لگایا ھوا، جہاں سے اہل علاقہ مستفید بھی ھوتے ھیں اور یوں مسجد کیساتھ قربت کا ایک ذریعہ بھی بن جاتا ھے


اسی ٹیلی فون ایکسچینج سے جی ٹی روڈ پر شالا مار کی طرف آگے آئیں تو باغبانپورہ مین بازار کی بنک والی گلی میں جامع مسجد الرحیم اہل حدیث واقع ھے

باغبانپورہ بازار کے بالمقابل ایک سڑک درس روڈ کے نام سے نکلتی ھے، اس روڈ پر لگ بھگ آدھا کلومیٹر اندر کی طرف جائیں تو
جامع مسجد ریاض اہل حدیث نزد ٹائروں والی فیکٹری واقع ھے

شالا مار چوک سے شالیمار لنک روڈ کی طرف جائیں تو پہلی مسجد گندا نالہ سٹاپ سے ایک سو میٹر اندر کی طرف آتی ھے، جس کا نام
جامع مسجد ابوبکر اہلحدیث، گندا نالہ سٹاپ بالمقابل شالا مار ھسپتال ھے

دوسری مسجد شالیمار لنک روڈ پر ساہواڑی سٹاپ سے ساہواڑی بازار میں ایک سو میٹر اندر کی طرف جائیں تو مین ساہواڑی روڈ پر ھی
جامع مسجد محمدیہ اہل حدیث ساہواڑی روڈ واقع ھے،

اسی مسجد سے ایک کلو میٹر مزید اندر کی جانب جانے سے فیصل پارک کے علاقہ میں
جامع مسجد محمدیہ اہل حدیث فیصل پارک واقع ھے


ساہواڑی روڈ جہاں ختم ھوتی ھے وہاں سے رشید پورہ کی طرف آدھا کلو میٹر آگے جانے پر جامع مسجد مسلم اہل حدیث واقع ھے،


مسلم مسجد سے رشید پورہ چوک کی طرف جائیں تو رشید پورہ چوک سے ایک سو میٹر کے فاصلے پر
جامع مسجد اہل حدیث نزد رشید پورہ چوک واقع ھے


ر شید پورہ چوک سے کوٹلی پیر عبدالرحمن بازار کی طرف کوٹلی بازار سے کچھ پہلے بھی ایک اہل حدیث مسجد موجود ھے
جسکا نام معلوم نہیں،
 

سجاد

رکن
شمولیت
جولائی 04، 2014
پیغامات
160
ری ایکشن اسکور
71
پوائنٹ
76
شالیمار لنک روڈ پر درس سٹاپ سے اندر کی ایک گراؤنڈ جسکا نام عظیم گراؤنڈ ھے، اس گراؤنڈ کے بالکل بالمقابل
جامع مسجد کوثر اہل حدیث نزد عظیم گراؤنڈ درس بڑے میاں واقع ھے
یہ مسجد شالیمار لنک روڈ سے مغرب کی جانب تقریباً ایک کلو میٹر اندر آبادی میں ھے


شالیمار لنک روڈ سے مجاھد آباد بازار میں جامع مسجد اہل حدیث مجاھد آباد پہلے سے لسٹ میں موجود ھے،


شالیمار لنک روڈ پر مجاں والا اڈا سٹاپ سے مشرق کی جانب تقریباً ایک کلو میٹر اندر جا کر
جامع مسجد اہل حدیث توحید گنج، واقع ھے

شالیمار لنک روڈ مغلپورہ چوک گزر کر دو سو میٹر کے فاصلے پر ریلوے پھاٹک سے چند قدم آگے چھوٹی سی مسجد ھے،
یہ ابھی کچھ ماہ پہلے ھی بنی ھے ایک دکان کی چھت پر جگہ مختص کی گئی ھے،


شالیمار لنک روڈ سے صدر گول چکر جائیں تو صدر مین بازار کے بالکل ساتھ ڈگی محلہ میں،
جامع مسجد اہل حدیث ڈگی محلہ واقع ھے،


مغلپورہ چوک سے ورکشاپ روڈ کی جانب تقریباً ایک کلو میٹر آگے جانے پر ریلوے لوکو موٹیو وارکشاپ آتی ھے،
یہاں اہل حدیث کا ایک اھم ادارہ دارالعلوم المحمدیہ واقع ھے، جہاں درس نظامی کے ساتھ ساتھ دیگر تعلیمی سہولیات موجود ھیں

صدر گول چکر سے کچہری کی جانب جاتے ھوئے چند قدم کے فاصلے پر بنگالی محلہ کو ایک راستہ جاتا ھے جہاں
جامع مسجد غفار اہل حدیث بنگالی محلہ صدر کینٹ واقع ھے


مغلپورہ چوک سے جلو موڑ کی طرف آدھا کلو میٹر آگے جائیں تو روڈ کے دوسری طرف
جامع مسجد محمدی اہل حدیث فیاض پارک واقع ھے،

کینال روڈ پر جلو موڑ کی طرف مزید آگے جائیں تو مسکین پورہ سٹاپ سے چند قدم شمال کی جانب مسجد اہل حدیث اوپر لسٹ میں موجود ھے،

کینال بنک روڈ پر عزیز پلی سے چند قدم آگے بائیں جانب مرکز ام الھدی واقع ھے،
یہاں بہت بڑی مسجد کیساتھ درس نظامی کا مدرسہ بھی موجود ھے،
نوٹ: عین مین روڈ پر واقع چند اہل حدیث مساجد میں سے یہ بھی ایک ھے

اسی مسجد کے بالمقابل یعنی عزیز پُلی سے جنوب کی جانب سمیع ٹاؤن میں ایک اہل حدیث مسجد موجود ھے، جس کا نام غالباً جامع مسجد مسلم اہل حدیث سمیع ٹاؤن نزد عزیز پُلی ھے

کینال بنک روڈ پر ام الھدی مسجد سے آگے عامر ٹاؤن سٹاپ پر بھی ایک اہل حدیث مسجد واقع ھے جسکا نام معلوم نہیں


کینال بنک روڈ پر ھربنس پورہ سٹاپ سے کچھ پہلے شمال کی جانب
جامع مسجد الرحیم اہل حدیث واقع ھے

کینال بنک روڈ پر ھربنس پورہ سے آگے جلو موڑ کی جانب ھجویری ھاؤسکگ اسکیم کے اندر اہل حدیث مسجد واقع ھے
اسکے بعد کینال بنک روڈ پر جلو موڑ تک کوئی اہل حدیث مسجد نہیں ھے، جلو موڑ میں گھرکی ھسپتال کے اندر جامع مسجد اہل حدیث واقع ھے جو کہ لسٹ میں موجود ھے،

جلوموڑ سے آگے مختلف دیہاتوں میں اہل حدیث مساجد موجود ھیں،
جن میں
منڈایانوالہ گاؤں
نتھوکی گاؤں
منہالہ گاؤں
للو گاؤں
پڈھانہ گاؤں
برکی گاؤں
ہڈیارہ گاؤں
ان سبھی دیہاتوں میں اہل حدیث مساجد موجود ھے
برکی مین روڈ پر بھی اہل حدیث مسجد واقع ھے،
 

سجاد

رکن
شمولیت
جولائی 04، 2014
پیغامات
160
ری ایکشن اسکور
71
پوائنٹ
76
شالا مار چوک سے شمالی لاہور کی جانب جلو تک کی مساجد کل لکھوں گا،
ان شاءاللہ
 

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,585
ری ایکشن اسکور
6,762
پوائنٹ
1,207
جی نہیں۔ نیچے والی لوکیشن اسحاق مسجد یوکے سنٹر کی ہے۔ مسجد نمرہ اس کے بالکل قریب ہی ہے۔ اس علاقے میں اور بھی کئی مساجد ہیں۔ انس مسجد موتی بازار، مسجد تقویٰ ڈبے والی گلی، مولوی یوسف بلڈنگ سوہا بازار۔
اس کے علاوہ چند اور مساجد بھی ذہن میں آرہی ہیں مثلاً مسجد رباط، مین بولیوارڈ ڈی ایچ اے۔
انس مسجد موتی بازار میں نہیں ھے بلکہ یہ مسجد شُو مارکیٹ (سول والا بازار) میں ھے،
لوہاری گیٹ سے بھی اس کا راستہ آتا ھے لیکن اصل راستہ مین شاہ عالمی بازار سے فوارہ والا چوک اور پھر فوارہ والا چوک سے شُو مارکیٹ کے اندر چلے جائیں تو گلیوں میں آتی، پیدل جانے کا راستہ ھے، کاروباری اوقات میں موٹر سائیکل پر جانا بہت مشکل ھے، لیکن بہت قیمتی جگہ ھے، اسکے بانی حاجی ارشد سَول والے کافی مشہور ھیں اور انکی دوکان کے پاس ھی مسجد ھے

اور
نمرہ مسجد چونا منڈی چوک کے بالکل قریب ھی ھے
گورنمنٹ ڈگری کاج فار گرلز کے بالکل سامنے کی لوکیشن بنتی ھے

تقوی مسجد، ڈبی والا بازار سوہا بازار، مولوی یوسف گولڈ لیبارٹری ،
اسکے بانی میرے علم کے مطابق مولوی یوسف لیبارٹری والے ھیں اور یہ سوہا بازار رنگ محل میں مشہور ترین لیبارٹری ھے، اور انکی لیبارٹری کے بالکل متصل یہ مسجد ھے
انس مسجد موتی بازار میں نہیں ھے بلکہ یہ مسجد شُو مارکیٹ (سول والا بازار) میں ھے،
لوہاری گیٹ سے بھی اس کا راستہ آتا ھے لیکن اصل راستہ مین شاہ عالمی بازار سے فوارہ والا چوک اور پھر فوارہ والا چوک سے شُو مارکیٹ کے اندر چلے جائیں تو گلیوں میں آتی، پیدل جانے کا راستہ ھے، کاروباری اوقات میں موٹر سائیکل پر جانا بہت مشکل ھے، لیکن بہت قیمتی جگہ ھے، اسکے بانی حاجی ارشد سَول والے کافی مشہور ھیں اور انکی دوکان کے پاس ھی مسجد ھے

اور
نمرہ مسجد چونا منڈی چوک کے بالکل قریب ھی ھے
گورنمنٹ ڈگری کاج فار گرلز کے بالکل سامنے کی لوکیشن بنتی ھے

تقوی مسجد، ڈبی والا بازار سوہا بازار، مولوی یوسف گولڈ لیبارٹری ،
اسکے بانی میرے علم کے مطابق مولوی یوسف لیبارٹری والے ھیں اور یہ سوہا بازار رنگ محل میں مشہور ترین لیبارٹری ھے، اور انکی لیبارٹری کے بالکل متصل یہ مسجد ھے
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
جزاکم اللہ خیرا برادران!
اضافہ وترمیم کردی گئی ہے۔
 

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,585
ری ایکشن اسکور
6,762
پوائنٹ
1,207
ایک مسجد شاہ عالم چوک سے لوہاری گیٹ کی طرف منہ کر کے جائیں تو لوہاری دروازے سے پہلے ھی اسکے بلمقابل یعنی بائیں طرف ھی بائیں طرف چھوٹی لکڑی کی مارکیٹ ھے جو کہ میو ہسپتال سے راستہ آتا ھے، غالباً اس بازار کو اخبار پیسہ بازار کہتے ھیں،
یہاں لکری کی ایک دوکان سے اندر جا کر اوپر سیڑھیاں جاتی ھیں تو اوپر مسجد آ جاتی ھے، اسکا بھی نام نہیں یاد
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
کیا اس نقشے کی مدد سے مزیدرہنمائی کرسکتے ہیں؟
جن مساجد کے ناموں کا نہیں پتا۔۔وہ میں "اہل حدیث مسجد" کے نام سے موسوم کردیتا ہوں۔۔۔۔کیونکہ۔۔۔ نام ہی کافی ہے۔۔۔ابتسامہ۔۔۔
upload_2015-3-16_11-50-18.png

جزاک اللہ خیرا۔
 

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,585
ری ایکشن اسکور
6,762
پوائنٹ
1,207
اکبری منڈی کے باھر تھانہ ھے اس تھانے میں مسجد بھی ھے، اس تھانہ والی مسجد میں ظہر اور عصر کی نماز اہل حدیث جماعت کا وقت الگ ھے اور دوسرے مسلک والے اپنے وقت پر الگ جماعت کرواتے ھیں،
یہاں کی اہل حدیث جماعت دھڑلے والی ھے جنہوں نے تھانہ میں بھی اپنا رعب جما رکھا ھے، ابتسامہ
انہی تاجروں کی رھائشیں چوک برف خانہ فلیمنگ روڈ پر ھیں اور یہاں بھی بالکل چوک برف خانہ میں ایک اہل حدیث مسجد ھے،

چوک برف خانہ سے اسٹیشن کی جانب دلگراں چوک کی طرف اسلامیہ کالج ریلوے روڈ میں بھی کافی بڑی اہل حدیث مسجد ھے ، اور یہاں ایک اسلامک ریسرچ سنٹر بھی بنایا گیا ھے،


اکبری منڈی کے بالمقابل کیمیکل مارکیٹ کے تھوڑا سا اندر جائیں تو وہاں بھی ایک مارکیٹ کی چھت پر اہل حدیث مسجد ھے،


اسٹیشن سے دو موریہ کی طرف جا رھے ھوں تو اسٹیشن سے تھوڑا ھی آگے جا کر بائیں جانب ٹائر مارکیٹ آتی ھے اسکی ایک ھی اور پہلی گلی میں الرحمن مسجد اہل حدیث ھے، یہ بھی دوکانوں کے اوپر چھت پر ھے
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
تھانے والی مسجد کا نام "توحید جائے نماز" رکھ دیا ہے۔ ابتسامہ۔۔۔۔اور فہرست میں شامل کردیا گیا۔
باقی مذکورہ مساجد کو بھی فہرست میں شامل کردیا گیا ۔ جزاک اللہ خیرا۔
 
Top