نہ قرب کے نہ وفا کے ہوتے ہیں
سارے جھگڑے انا کے ہوتے ہیں
بات نیت کی صرف ہے ورنہ
وقت سارے دعا کے ہوتے ہیں
بھول جاتے ہیں مت برا کہنا
لوگ پتلے خطا کے ہوتے ہیں
وہ بظاہر جو کچھ نہیںلگتے
اس سے رشتے بلا کے ہوتے ہیں
وہ ہمارے ہیں اس طرے سے فیض
جیسے بندے خدا کے ہوتے ہیں