• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

متفرق اشعار

ساجد تاج

فعال رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
7,174
ری ایکشن اسکور
4,518
پوائنٹ
604
اس دور میں اب جامہِ آمر نہیں جچتا
اب سُوٹ فرنگی کا وزیروں کو سِلا دو
جب بھوک سے ہونے لگے بیدار یہ ملت
اک نعرہء روٹی سے اسے پھر سے سُلا دو
 

ساجد تاج

فعال رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
7,174
ری ایکشن اسکور
4,518
پوائنٹ
604
آئے نہ صدا نغمہِ بلبل کی کہیں سے
ہر شاخِ چمن پر کسی الُو کو بٹھا دو
کرتا ہے سلیم ایسی سیاست کی قبا چاک
اِس شاعرِ بےباک کو سولی پہ چڑھا دو
 

ساجد تاج

فعال رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
7,174
ری ایکشن اسکور
4,518
پوائنٹ
604
اسی قرآن ميں ہے اب ترکِ جہاں کی تعليم
جس نے مؤمن کو بنايا مہ و پروين کا امير
تن بہ تقدير ہے آج ان کے عمل کا انداز
تھی نہاں جن کے ارادوں ميں خدا کی تقدير
تھا جو ۔ ناخُوب ۔ بتدريج وہی خوب ہوا
کہ غلامی ميں بدل جاتا ہے قوموں کا ضمير
 

ساجد تاج

فعال رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
7,174
ری ایکشن اسکور
4,518
پوائنٹ
604
زندہ قوت تھی جہاں ميں يہی توحيد کبھی
آج کيا ہے صرف اک مسئلۂِ علمِ کلام
روشن اس ضؤ سے اگر ظُلمت کو دار نہ ہو
خود مسلماں سے ہے پوشيدہ مسلماں کا مقام
ميں نے اے ميرِ سپہ ۔ تيری سپہ ديکھی ہے
قُل ھوَ اللہُ کی شمشير سے خالی ہے نيام
 

ساجد تاج

فعال رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
7,174
ری ایکشن اسکور
4,518
پوائنٹ
604
مشرق کے طور اور ھیں مغرب کے طور اور
دونوں کے طرز وطور میں کتنا تضاد ھے
مغرب میں‌آنکھ مارنا معمول کا سلام ھے
مشرق میں یہ معاملہ وجہ تضاد ھے
 

ساجد تاج

فعال رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
7,174
ری ایکشن اسکور
4,518
پوائنٹ
604
يہ جو حالت ہے ميری ميں نے بنائی ہے مگر
جيسا تو چاہتا ہے اب مجھے ويسا کر دے
 

ساجد تاج

فعال رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
7,174
ری ایکشن اسکور
4,518
پوائنٹ
604
ميرے ہر فيصلے ميں تيری رضا شامل ہو
جو تيرا حکم ہو وہ ميرا ارادہ کر دے
مجھ کو وہ علم سکھا جس سے اجالے پھيلے
مجھ کو وہ اسم پڑھا جو مجھے زندہ کر دے
 

ساجد تاج

فعال رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
7,174
ری ایکشن اسکور
4,518
پوائنٹ
604
ضائع ہونے سے بچا لے ميرے محبوب مجھے
يہ نہ ہو وقت مجھے کھيل تماشا کر دے
ميں مسافر ہوں سو رستے مجھے راس آۓ ہيں
ميری منزل کو ميرے واسطے رستہ کر دے
 

ساجد تاج

فعال رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
7,174
ری ایکشن اسکور
4,518
پوائنٹ
604
ميری آواز تيری حمد سے لبريز رہے
بزم کونين ميں جاری ميرا نغمہ کر دے
 

ساجد تاج

فعال رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
7,174
ری ایکشن اسکور
4,518
پوائنٹ
604
تنہا اُداس چاند کو سمجھو نہ بے خبر
سب کچھ سُن رہا ھے مگر بولتا نہیں
( امجداسلام امجد)
 
Top