• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

متفرق اشعار

ساجد تاج

فعال رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
7,174
ری ایکشن اسکور
4,518
پوائنٹ
604
اے دلِ بے قرار چپ ہو جا
جا چکی ہے بہار چپ ہو جا
چھوٹ جاتی ہے پھول سے خُوشبو
روٹھ جاتے ہیں یار چپ ہو جا
 

ساجد تاج

فعال رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
7,174
ری ایکشن اسکور
4,518
پوائنٹ
604
گردِشِ دوراں، زمانے کی نظر، آنکھوں کی نیند
کتنے دشمن ایک رسمِ دوستی سے ہو گئے
 

ساجد تاج

فعال رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
7,174
ری ایکشن اسکور
4,518
پوائنٹ
604
آج روٹھے ہوئے ساجن کو بہت یاد کیا
اپنے اُجڑے ہوئے گلشن کو بہت یاد کیا
جب کبھی گردِشِ تقدیر نے گھیرا ہے
گیسوئے یار کی اُلجھن کو بہت یاد کیا
ہم سرِطور بھی مایوسِ تجلی ہی رہے
اُس درِ یار کی ِچلمن کو بہت یاد کیا
 

ساجد تاج

فعال رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
7,174
ری ایکشن اسکور
4,518
پوائنٹ
604
فرصت ملے تو اپنا گریباں بھی دیکھ لے
اے دوست، یوں نہ کھیل میری بے بسی کہ ساتھ
 

ساجد تاج

فعال رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
7,174
ری ایکشن اسکور
4,518
پوائنٹ
604
آخر آخر، سچے قول بھی چبھتے ہیں د۔ل والوں کو
پہلے پہلے، پیار کہ جھوٹے وعدے اچھے لگتے ہیں
کل اُس روٹھے روٹھے یار کو دیکھا تو محسوس ہوا
ُمحسن ُاجلے جسم پہ میلے کپڑے اچھے لگتے ہیں
 

ساجد تاج

فعال رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
7,174
ری ایکشن اسکور
4,518
پوائنٹ
604
دشمنوں کی شکایت کروں، یہ بھی مجھ کو گوارا نہیں ہے
دوستوں نے کرم کچھ ایسے کئے ہیں، دشمنوں کی ضرورت نہیں ہے
 

ساجد تاج

فعال رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
7,174
ری ایکشن اسکور
4,518
پوائنٹ
604
اے دوست کیا بتائیں کہ کیا کیا نہ ہو سکا
ہم سے ترے ستم کا بھی شکوہ نہ ہو سکا
اے دوست اختلافِ طبیعت کے باوجود
ہم کو ترا فراق گوارا نہ ہو سکا
 

ساجد تاج

فعال رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
7,174
ری ایکشن اسکور
4,518
پوائنٹ
604
تیرگی کے گھنے حجابوں میں
دُور کے چاند جھلملاتے ہیں
زندگی کی اُداس راتوں میں
بے وفا دوست یاد آتے ہیں
 

ساجد تاج

فعال رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
7,174
ری ایکشن اسکور
4,518
پوائنٹ
604
عجب اعتبار و بے اعتباری کے درمیاں ہے زندگی
میں قریب ہوں کسی اور کے مجھے جانتا کوئی اور ہے
مجھے دشمنوں کی خبر نہ تھی، مجھے دوستوں کا پتہ نہیں
تیری داستاں کوئی اور تھی میرا واقعہ کوئی اور ہے
 

ساجد تاج

فعال رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
7,174
ری ایکشن اسکور
4,518
پوائنٹ
604
پہلے سا وہ خلوص وہ الفت نہیں رہی
اب دوستوں میں رسمِ محبت نہیں رہی
مدت سے میری یاد سے غافل ہے میرا دوست
شاید اب اس کو میری ضرورت نہیں رہی
 
Top