الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں
۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔
جمالِ حسنِ قرآں نور جاں ہر مسلماں ہے
قمر ہے چاند اوروں کا ہمارا چاند قرآں ہے
نظیر اس کی نہیں ملتی جہاں میں ڈھونڈ کر دیکھا
بھلا کیوں کر نہ ہو یکتا، کلام پاک رحماں ہے
تیری سچّی کتاب دینِ حق کا نصاب
رکھے اس کو اِمام زیست میری تمام
تیرے صادق رسول ﷺ رحمتوں کا نزول
رکھ انہیں راہ نما میرے ہر سانس کا
میرے رحمان رب میرے سبحان رب
میرے رحمان رب میرے سبحان رب
قرآن کی شِیرینی ہے شیرینی حقیقی
شیرینی قرآں کا مزا اور ہی کچھ ہے
قرآن ہے اِک رختِ سفر راہِ وفا کا
سب راہوں میں اِک راہِ وفا اور ہی کچھ ہے
قرآن جہاں بھر کی کتابوں سے جدا ہے
رُتبے میں یہ اِک نورِ خدا اور ہی کچھ ہے