Aamir
خاص رکن
- شمولیت
- مارچ 16، 2011
- پیغامات
- 13,382
- ری ایکشن اسکور
- 17,097
- پوائنٹ
- 1,033
میں بھی کسی اختلاف پر بات نہیں کر رہا ہوں، صرف سماج میں پھیلی ایک سوچ کو سامنے رکھنا ہے، ویسے بھی میں اختلافی چیزوں سے دور ہی رہتا ہوں،اس کی دیگر وجوہات کے ساتھ سب سے اہم وجہ کل ہی میں نے اپنے جواب میں بیان کی تھی۔شاید آپ نے غور نہیں کیا!
محبت کی شادی کی ناکامی کی وجہ لڑکا اور لڑکی کا ایک ایسے تصور میں رہنا ہے ،جس کا حقیقت سے تعلق نہیں ہوتا۔ایک دوسرے کو اچھا دکھانے کے لیے جو جھوٹ اور تعریف کے پل باندھے جاتے ہیں وہ پریکٹیکل زندگی میں سامنے آ جاتے ہیں،اس کی اچھی وضاحت محمد ارسلان کر چکے ہیں۔
بھائی میں آپ سے یا کسی سے اختلاف میں یہ بات نہیں کر رہی ہوں ، لیکن محبت جذبات اور جوش کا نام ہے ،زندگی احساس سے گزرتی ہے ،ہمارے سامنے کتنے ایسے ایجڈ لوگ ہیں جو کامیابی کے ساتھ وقت گزار رہے ہوتے ہیں ، کیوں کہ وہ ایک دوسرے کا احساس کرتے ہیں ، خیال رکھتے ہیں،قدر کرتے ہیں۔یہی ان کی کامیابی کا راز ہے۔
آپ نے کہا
بالکل صحیح ہے، اور یہی وجہ ہے کہ لوگ چاہے ارینج یا لؤ میرج دونوں میں ہی جوش میں آ کر اپنے ماں باپ کو چھوڑ دیتے ہیں، کئی بار ایسا ہوتا ہے کہ ارینج میرج والے جوڑے جنہیں شادی کے بعد آپس میں محبت ہو جاتی ہے اور ہونی بھی چاہیے کسی چھوٹے سے جھگڑے کی بنا پر اپنے والدین کو دکھ پہنچاتے ہیں انہیں چھوڑ دیتے ہیں، یہ بھی محبت کا ہی نتیجہ ہے،محبت جذبات اور جوش کا نام ہے ،زندگی احساس سے گزرتی ہے