• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

انٹرویو محترمہ مشکوٰۃ صاحبہ

مشکٰوۃ

سینئر رکن
شمولیت
ستمبر 23، 2013
پیغامات
1,466
ری ایکشن اسکور
939
پوائنٹ
237
37۔آپ کھانے میں کیا پسند کرتی ہیں؟؟اور خود کھانا بنانا کیسا لگتا ہے؟؟
آپ نے میری دعوت کرنی ہے ؟؟؟؟ابتسامہ
بھوک لگی ہو توجو مل جائے کھالیتی ہوں اگر نہ لگی ہوتو پسندیدہ چیز بھی نہیں کھاتی ۔۔۔ہلکا پھلکا کھا نااچھالگتاہے کھا کر ڈھے جانا پسند نہیں۔ایسی چیزیں پسند ہیں جنہیں لوگ انجوائمنٹ کے طور پر کھاتے ہیں۔۔۔روٹی ،سبز چٹنی اور لسی چھلی ،بھٹی کے بھنے چنے ،چاول وغیرہ ۔
گھر کا کھانا ا چھا لگتا ہے بازار کے کھانےپسند نہیں اگر مل جائے تو کھا لیتی ہوں یہ نہیں ہو تا اس جگہ کے دہی بھلے ،سموسے ،چاٹ ۔۔نان چنے ۔۔فلاں فلاں ۔
البتہ چاکلیٹ کیک پسند ہے وہ دعوت میں ضرور شامل کیجئے گا۔۔۔۔
اچھا لگتا ہے ۔۔۔طرح طرح کے کھانے بنانے کا شوق ہے لیکن بناتی نہیں ۔۔۔۔ اس کی وجہ شاید یہ کہ جس بات پر بار بار زور دیا جائے اس سے چڑجاتی ہوں ۔۔۔یہ کہہ دیاجائے کہ اچھا کھانا بنانا خواتین کی ذمہ داری ہے (بلکہ فرض ہے) یہ تو ٹھیک ہوا لیکن یہ کیا بات ہوئی کہ اچھا کھانا بنانے سے عزت ہوتی ہے ۔۔۔معدے کے ذریعے د ل میں اترا جاتاہے فضولیات۔۔۔۔۔اگر یہی معاملہ ہے تو پھر ہوٹل والوں سے بہت محبت ہونی چاہیئے ان کے کھانے بڑے لذیذ ہوتے ہیں لیکن ان کے ساتھ ایسا معاملہ ہوتاہے کہ کھانا خرید کر احسان کر رہے ہیں ۔۔۔اپنے فائدے مطلب کو ہر کوئی عزت دیتا اور محبت بھی کرتا ہے ۔۔پھردوسروں سے کیا شکوہ و ہ اپنے مطلب فائدے کو ملتے ہیں ۔۔۔؟؟؟
اپنے مطلب ، فائدے کا نام محبت عزت۔۔۔واہ!
 

مشکٰوۃ

سینئر رکن
شمولیت
ستمبر 23، 2013
پیغامات
1,466
ری ایکشن اسکور
939
پوائنٹ
237
38۔ کیا آپ کا تعلق دین دار گھرانے سے ہے ؟
جی الحمدللہ۔۔۔۔۔اللہ تعالٰی اس تعلق کو ہمیشہ قائم رکھیں اور حقیقی معنوں میں دینی بنائیں ۔۔۔آمین یا رب العالمین
 

مشکٰوۃ

سینئر رکن
شمولیت
ستمبر 23، 2013
پیغامات
1,466
ری ایکشن اسکور
939
پوائنٹ
237
39۔ ایسے افعال ، جن کو سرانجام دینے کے لیے لمبی زندگی کی دعا مانگتی ہوں؟
کبھی بھی لمبی عمر کی دعا نہیں مانگی نہ ہی لمبی عمر پانے کا شوق ہے ۔
 

مشکٰوۃ

سینئر رکن
شمولیت
ستمبر 23، 2013
پیغامات
1,466
ری ایکشن اسکور
939
پوائنٹ
237
40۔آپ کو غصہ کتنا آتا ہے؟ اور ایسی صورت میں کیا ردعمل ظاہر کرتی ہیں؟
غصہ ،دکھ، تکلیف، صدمہ بہت مختلف چیزیں ہیں اگر مخصوص غصے کا کہا جائے تو غصہ نہیں آتابلکہ لانا پڑتا ہے ۔۔۔جب آ جائے تو بہت "برا" آتا ہے ۔۔لیکن ایسا سال میں ایک دو بار ہی ہوتاہے ۔۔۔
غصے میں چیخنا چلانا پسند نہیں (بلکہ مشورہ مفت ہے کہ کبھی شیشے کے سامنے کھڑے ہو کر غصے کریں یا اپنے غصے کی ریکارڈ آواز سن لیں )اس جگہ سے اٹھ جاتی ہوں اور چپ کا روزہ ۔۔۔ہفتہ دس دن پار اور گھر میں سب اس بات سے ڈرتے ہیں اس کا اندازہ اس بات سے ہوا کچھ عرصہ قبل ایک میسج آیا کہ دوسرے کی کس بات سے ڈرتے ہیں تو سب نے میری غصے والی بات کا کہا ۔۔وجہ یہی ہوتی ہے کہ سارا دن شور مچائے رکھنا اور غصے میں خاموشی سے گھر میں خاموشی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔آنسؤوں والا آئیکون
 

مشکٰوۃ

سینئر رکن
شمولیت
ستمبر 23، 2013
پیغامات
1,466
ری ایکشن اسکور
939
پوائنٹ
237
42۔ مسلکی اختلافات کےبارے میں آپ کا نقطہ نظر کیا ہے ؟ جدید پیش آمدہ مسائل کے دینی حل کے لیے بہترین طریقہ کیا سمجھتی ہیں ؟
مسلکی اختلافات از خود اتنے "خطرناک" نہیں ہوتے جتنا ہم خود بنا دیتے ہیں ۔۔۔۔خیر اب تو جماعتی ،شخصی اختلافات بہت ہیں ان ہی سے نبٹ لیاجائے ۔۔۔مسلکی اختلافات سے کیا الجھنا۔۔
علماء کرام کا ان جدید مسائل سے آگاہ ہونا اور اسی انداز سے سمجھنا ۔۔بعض اوقات بات صحیح واضح نہیں کی جاتی یاعالم بات سمجھ نہیں پاتا اور فتوی دے دیا جاتا ہے جو بعد میں مزید الجھنوں کا باعث بنتاہے ۔۔
 

مشکٰوۃ

سینئر رکن
شمولیت
ستمبر 23، 2013
پیغامات
1,466
ری ایکشن اسکور
939
پوائنٹ
237
41۔کہا جاتا ہے کہ "پڑھی لکھی" لڑکیوں کے دماغ خراب ہو جاتے ہیں؟اس حوالے سے کیا دیکھااورکیا سمجھتی ہیں؟ایسا ہوتا ہے ؟اور کیونکر؟
کیوں میرا دماغ خراب ہے ؟؟؟؟ابتسامہ

اگر پڑھی لکھی لڑکیوں کے دماغ خراب ہوتے ہیں تو ان پڑھ جاہل اجڈ ہوتی ہیں ۔۔۔کسی طرف کو جینے بھی دیاجائے گا یا نہیں ؟؟؟
دماغ کی خرابی تعلیم سے نہیں آتی اور جو تعلیم دماغ خراب کرے وہ تعلیم نہیں فساد ہے ۔۔۔ہاں اگر کوئی علم حاصل کر کے اپنے حقوق سے واقف ہو جائے تو یقینا وہ لڑکی "دماغ خراب" ہی سمجھی جائے گی۔۔۔۔صم بکم لڑکی یقینا عمدہ دماغ کی مالک ہو گی چاہے وہ جتنا مرضی "پڑھ لکھ " جائے۔
 

مشکٰوۃ

سینئر رکن
شمولیت
ستمبر 23، 2013
پیغامات
1,466
ری ایکشن اسکور
939
پوائنٹ
237
43۔اپنی پسندیدہ شخصیات اور کتب کے بارے میں آگاہ فرمائیں ۔نیز مطالعہ کے لیے آپ کا کیا معمول ہے؟
انبیاء کرام علیھم السلام ،صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین اور محدیثین رحمھم اللہ اجمعین
کتب اچھی ہوں تو ہر موضوع پر پڑھنا اچھا لگتاہے
پسندیدہ کتب حیاتِ صحابہ کے درخشاں پہلو اور صحیح فضائلِ اعمال
احادیث کی جمع و تدوین کے متعلق اور محدیثین کی سیرت ، اسماء الرجال پر کتب پسند ہیں لیکن اردو میں بہت کم ملتی ہیں ۔۔۔
مطالعے کے لئے مخصوص وقت نہیں جب جہاں موقع مل جائے ۔۔۔
 

مشکٰوۃ

سینئر رکن
شمولیت
ستمبر 23، 2013
پیغامات
1,466
ری ایکشن اسکور
939
پوائنٹ
237
44۔تین مقامات جہاں جانے کا شوق ہے؟
حرم
روزِ قیامت اللہ کے عرش کے زیر سائے
جنت الفردوس ۔۔نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ہمسائے میں
سیاحت تاریخی مقامات دیکھنے کا بہت شوق ہے اس لئے انڈیا اور کراچی کا سمندر۔۔۔
انڈیا اور کراچی کے لوگ ایک سے لگتے ہیں یعنی اچھے لگتے"ہیں تھے"۔۔۔۔۔۔۔۔۔ آنسؤوں والا آئیکون
 
Last edited:
Top