• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

انٹرویو محترمہ مشکوٰۃ صاحبہ

مشکٰوۃ

سینئر رکن
شمولیت
ستمبر 23، 2013
پیغامات
1,466
ری ایکشن اسکور
939
پوائنٹ
237
9۔فرصت اور پریشان کن لمحات کن امور پر صرف کرتی ہیں؟ آپ کے روز مرہ کے مشاغل کیا ہیں؟
تمام کام فرصت میں ہی ہوتے ہیں ۔گمان کیا جاتاہے کہ میں پریشان نہیں ہوتی بلکہ دوسروں کو پریشان کرتی ہوں۔۔ابتسامہ
جب بہت زیادہ پریشانی ہو تو سوچتی ہوں اس پریشانی میں میرا کتناہاتھ ہے اور میں اسے حل کرنے میں کیا کام سر انجام دے سکتی ہوں ۔۔کوئی حل نہ ملے تو رونے چند سطریں لکھنے اور سونے کو ترجیح دیتی ہوں ۔دوسروں کے سامنے بھاں بھاں کرنے اور ہمدردیاں سمیٹنے کا کوئی شوق نہیں!

ہمدردی احباب سے ڈرتا ہوں مظفر
میں زخم تو رکھتا ہوں نمائش نہیں کرتا
مشاغل بہت سے ہیں۔بلکہ تمام کام مشاغل کے اندر ہی ہیں۔مشاغل سے باہر کوئی کام نہیں کرتی۔
سب سے اچھا مشغلہ پڑھنا لکھنا لگتا ہے ۔۔پھر آرٹ کرافٹ ،قدرتی مناظر کی فوٹو گرافی ،لکھنا وغیرہ، وغیرہ، وغیرہ
 
Last edited:

مشکٰوۃ

سینئر رکن
شمولیت
ستمبر 23، 2013
پیغامات
1,466
ری ایکشن اسکور
939
پوائنٹ
237
10۔آپ کی زندگی کا مقصد کیا ہے؟
ہر انسان کی زندگی کا مقصد اللہ تعالٰی نے واضح کر دیا ہے کہ اس کی تخلیق کا مقصد کیا ہے ۔۔
وما خلقت الجن والانس الا لیعبدون
اب یہ ہم پر ہے کہ ہم اس مقصد میں کتنا پورا اترتے ہیں۔
 

مشکٰوۃ

سینئر رکن
شمولیت
ستمبر 23، 2013
پیغامات
1,466
ری ایکشن اسکور
939
پوائنٹ
237
11۔وہ کون سی ایسی خواہش یا خواب ہے جو اب تک پورا نہ ہو سکا؟
ہزاروں خوہشیں ایسی کہ۔۔۔۔۔لیکن شوق ایسے ہوتے ہیں جو پورے ہو سکیں اور پورے ہو بھی جاتے ہیں ۔الحمدللہ
کبھی اونچے اونچے محل تعمیر کرنے کی کوشش نہیں کی۔
بچپن سے مارشل آرٹ کا شوق ہے یہ خواہش پوری نہیں ہوسکی۔
اور ڈھیر سارے پودے لگانے کا بہت شوق ہے جوپورا نہیں ہوا۔میرے پاس ابھی صرف ایک ہی پودا ہے۔

 

مشکٰوۃ

سینئر رکن
شمولیت
ستمبر 23، 2013
پیغامات
1,466
ری ایکشن اسکور
939
پوائنٹ
237
12۔کس چیز سے خوف زدہ ہو جاتی ہیں؟
دوسروں کی زبان سے !
اس لئے نہیں کہ وہ ہمیں کیا کہتے ہیں بلکہ اس لئے کہ کچھ عرصے بعد ہم انہی کی زبان میں باتیں کرنے لگتے ہیں ۔اور شرمندگی کے سوا کچھ حاصل نہیں ہوتا۔
عام حالات میں کسی چیز سے خوفزدہ نہیں ہوتی بلکہ جس سے ڈر لگے اس سے کچھ زیادہ ہی انٹریکٹ کرتی ہوں تا کہ آر یا پار لگوں ڈر ڈر کے نہیں رہا جاتا ۔
جن جنات سے بچپن سے واسطہ ہے اس لئے سوائے ایک بار کے کبھی خوف نہیں آیا وہ بھی جب ایک جن نے کہا تھاکہ" تمام مسلمانوں کے ساتھ ایسا ہی کروں گا انہیں نماز، دین سے دور کر دوں گا" تو بہت زیادہ خوف آیا تھاور جب بھی اس کی بات یاد آتی ہے تو سنسنی دوڑ جاتی ہے ۔۔

یا مثبت القلوب ثبت قلبی علی دینک
ورنہ اندھیرے وغیرہ سے ڈر لگے تو جان بوجھ کر وہاں جاتی ہوں کہ یہاں کچھ بھی نہیں ہے ۔
 

مشکٰوۃ

سینئر رکن
شمولیت
ستمبر 23، 2013
پیغامات
1,466
ری ایکشن اسکور
939
پوائنٹ
237
14۔ کسی کے ساتھ پہلی مُلاقات میں آپ سامنے والے میں کیا ملاحظہ کرتی ہیں ؟
اس کے پاؤں الٹے تو نہیں ہیں ۔۔۔ابتسامہ

اس کا اخلاق۔۔اللہ تعالٰی نے کسی بھی انسان سے پہلی ملاقات میں ہی اس کی شخصیت پرکھنے کی صلاحیت دی ہےالحمدللہ
 

مشکٰوۃ

سینئر رکن
شمولیت
ستمبر 23، 2013
پیغامات
1,466
ری ایکشن اسکور
939
پوائنٹ
237
15۔. اِس پُرفتن دور میں دُنیا کے مجموعی حالات کو دیکھ کر آپ کیا سوچتی ہیں؟
اللھم ارنا الحق حقا وارزقنا التباعۃ وارنا الباطل باطلا وارزقنا اجتنابہ
 

مشکٰوۃ

سینئر رکن
شمولیت
ستمبر 23، 2013
پیغامات
1,466
ری ایکشن اسکور
939
پوائنٹ
237
16۔محدث فورم پر پہلا دن کیسا تھا ؟؟ آغاز میں کیسی مشکلات سامنے آئیں؟
محدث فورم کا نام سب سے قبل بھیا کی میل میں پڑھاتھا ۔۔پہلا چکر اسی وقت لگا لیا تھا لیکن کچھ بھی سمجھ نہیں آئی تھی۔اندازہ یہی ہوا تھا کہ صرف بحث مباحثے کا فورم ہے۔ فورم کا سٹائل بالکل نیا تھاایک چیز دیکھنےکے بعد دوسری کھولنے کے چکر میں پھر وہی کھل جاتی تھی۔۔تنگ آ کر چھوڑ دیا۔پھر ایک دوسرے فورم پر شاکر بھائی نے ٹائپنگ پروجیکٹ کا لکھا تھااسے دیکھ کر ویب پر رجسٹرہوئی ایک یا دوصفحے ٹائپ کئے لیکن ٹائپنگ ایڈیٹر پر لکھنا بہت مشکل لگا ۔۔پھر دوبارہ فورم کو دیکھا اوریہاں فقط گوشہ اطفال کے لئے رجسٹر ہو گئی ۔
آغاز میں بحث مباحثے پڑھتی تھی ایک دو بار کمنٹ بھی کئے لیکن پھر سمجھنے کی بجائے الجھتی گئی کیونکہ موضوع لگنے کے بعد تین سے چار پوسٹ موضوع پر ہوتی تھیں اور ہیں (لیکن پہلے سے کم ہو گئیں ہیں کیونکہ اب میں پڑھتی نہیں )اور پھر ایک موضوع کا سر اٹھائے بھاگاجا رہا ہے ایک کہ ہاتھ میں اس کی ٹانگ ہے ایک بازو لئے جا رہا ہے اور موضوع بے چارہ وہیں کہیں ابتدائی پوسٹ میں استراحہ فرما رہاہوتا تھا۔۔شاید ہی کوئی تھریڈ ہے جس کا اختتام ہوا ہو۔ یا تو تھریڈ لاک ہو جاتاہے یا پھر مزید پوسٹنگ کا منتظر لیکن صاحب تھریڈ دوسرا موضوع کھولے ہوئے ہیں۔ ایک کے بعد ایک بحث ہے لیکن معاملہ سلجھتانہیں ۔۔یہ کسی پر تنقید نہیں ہے بلکہ اپنی بات لکھی ہے کہ مجھے ان موضوعات کو سمجھنے میں آغاز اور اب تک مشکل درپیش ہے۔کیونکہ میرے خیال میں ایک بات پر اچھی طرح بحث کر لی جائے وہ موضوع سمجھ میں آجائے یا پڑھنے والا اس سے کوئی حتمی بات نکال سکے تو دوسراموضوع شروع کیا جائے۔بات سمجھنے سمجھانے کا انداز اور ہوتا ہے اور بحث برائے بحث کا انداز اور۔۔۔۔۔
 

حافظ اختر علی

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 10، 2011
پیغامات
768
ری ایکشن اسکور
732
پوائنٹ
317
اگر اس سے مراد واقعی بہار ہے تو لا محدود کبھی گننے کی کوشش نہیں کی!

ہم اپنی زندگی میں کسی کو بھی راضی نہیں کر سکتے یہ اور بات ہے کہ ہمارے مرتے ہی سب ہم سے راضی ہو جاتے ہیں اور جو مرنے کے بعد بھی نہیں ہوتے وہ کھٹمل ہوتے ہیں ۔۔۔ابتسامہ
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!دخل اندازی کی معذرت!کوشش کریں کہ سوال کا اصل مدعا سمجھیں الفاظ کے ہیر پھیر میں نہ رہیں۔جب یہ لفظ بولا جاتا ہے ’’زندگی کی بہاریں‘‘ تو عرف عام میں اس سے مراد عمر اور سال ہی ہوتے ہیں نا کہ موسم بہار۔اس لیے اس سوال کو ساتھ ہی حل فرما دیں۔شکریہ
 

مشکٰوۃ

سینئر رکن
شمولیت
ستمبر 23، 2013
پیغامات
1,466
ری ایکشن اسکور
939
پوائنٹ
237
17۔محدث فورم کے وہ کون سے رکن ہیں ، جن کی تحاریر سے آپ متاثر ہوئیں اور آپ کو ان رکن سے دینی فائدہ حاصل ہوا؟ ارکان خواتین میں سے کسی بہن کا بھی تذکرہ کیجئے۔
تقریبا سبھی ا رکان سے کسی نہ کسی انداز میں متاثر ہوئی ہوں ۔۔دراصل مجھے دوسروں سے بہت جلد متاثر ہونے کی عادت ہے۔کسی کی ذہانت ،دین سے لگاؤ،کتابوں سے محبت،علماء کی قدر،اچھا اخلاق،اچھا طنز ومزاح ،کسی کی سنجیدگی ،جدوجہدیا چند الفاظ جو معمولی لگتے ہیں لیکن زندگی بدل دیتے ہیں۔ہر شخص میں ایسی کوئی نہ کوئی بات ضرور ہوتی ہے۔کسی سے جلد متاثر ہو جاناپسندیدہ خیال نہیں کیاجاتا لیکن میرے نزدیک متاثر ہونے سے مراد اسے ہرمعاملے میں کاپی کرنایا مکمل ویسا بننے کی کوشش کرنا نہیں ہوتا ۔
تحاریر عمومی طور پر وہی پڑھتی ہوں جن سے کوئی نہ کوئی فائدہ ضرور ہو ۔حقیقت پسند ہوں دینی تحاریر محض لکھ دینے سے زیادہ اس میں معاشرے کی اصل تصویر اور اس میں ہمارے رویے کردار شامل کرنا پسند ہے کیونکہ عام طور پر کوئی بھی حدیث پڑھ کر فورا ذہن میں آتا ہے " میں تو ایسی نہیں ہوں میں تو نہیں کرتی" لیکن جب معاشرتی رویئے شامل کر لئے جاتے ہیں اور اس پر خود کو پرکھا جائے تو اندازہ ہو جاتاہے کہ ہمارا کس جگہ کیا کردار ہے ؟ ہم کہاں کھڑے ہیں؟ اور کس طرح اپنے آپ کو دینی قالب میں ڈھال سکتے ہیں ۔اس لئےارکان خواتین میں @اخت ولید کے موضوعات پسند ہیں۔جو ہمارے "دینی" رویوں کی کی عکاسی کرتے ہیں،کیونکہ دین صرف عبادت کا نام نہیں ہے۔
 
Top