• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

انٹرویو محترمہ میرب فاطمہ صاحبہ ٭

میرب فاطمہ

مشہور رکن
شمولیت
جون 06، 2012
پیغامات
195
ری ایکشن اسکور
218
پوائنٹ
107
14۔ کسی کے ساتھ پہلی مُلاقات میں آپ سامنے والے میں کیا ملاحظہ کرتی ہیں ؟
کہ اگلا انسان کس قسم کی سوچ کا حامل ہے۔ مقصد کیا ہے اسکا اور اسکی ترجیحات کیا ہیں۔۔
 

میرب فاطمہ

مشہور رکن
شمولیت
جون 06، 2012
پیغامات
195
ری ایکشن اسکور
218
پوائنٹ
107
15. اِس پُرفتن دور میں دُنیا کے مجموعی حالات کو دیکھ کر آپ کیا سوچتی ہیں؟
اسلام سے دوری کی کچھ کو سزا ہے، کچھ کی آزمائش ہورہی ہے۔ وقت تیزی سے گزر رہا ھے اور ہم طرح طرح کے فتنوں میں مبتلا ہیں۔ جو جتنا حصہ سمیٹ سکتا تھا سمیٹ رہا ہے۔۔۔ اور جہالت، انا اور سستی ہمیں لے کر ڈوب رہی ہے۔۔کاش ہمیں اس سے ابھرنے کی ہدایت نصیب ہو جائے۔
 

میرب فاطمہ

مشہور رکن
شمولیت
جون 06، 2012
پیغامات
195
ری ایکشن اسکور
218
پوائنٹ
107
16۔محدث فورم پر پہلا دن کیسا تھا ؟؟ آغاز میں کیسی مشکلات سامنے آئیں؟
یاد ہی نہیں آرہا کہ کیسا تھا۔۔آغاز میں میں نے بہت غلط لکھا تھا۔ ٹائپنگ مسٹیکس بہت زیادہ تھیں۔اور مجھے فورم پر کچھ بھی ٹھیک سے سمجھ نہیں آرہا تھا، بعد میں سب سمجھ آگیا۔
 

میرب فاطمہ

مشہور رکن
شمولیت
جون 06، 2012
پیغامات
195
ری ایکشن اسکور
218
پوائنٹ
107
17محدث فورم کے وہ کون سے رکن ہیں ، جن کی تحاریر سے آپ متاثر ہوئیں اور آپ کو ان رکن سے دینی فائدہ حاصل ہوا؟ ارکان خواتین میں سے کسی بہن کا بھی تذکرہ کیجئے۔
یہاں سبھی ممبر محنتی ہیں۔ جو خود لکھتے ہیں وہ بھی، جو کاپی کرتے ہیں اور حوالہ بھی ساتھ دہتے ہیں وہ بھی اور جو ٹائپنگ کرتے ہیں وہ بھی قابل احترام ہیں۔ سب سے ہی متاثر ہوں کہ وہ اچھا کام کر رہے ہیں۔ جو میں نہیں کر پا رہی۔۔لیکن خصوصاکفایت اللہ اور شیخ رفیق طاھر کی تحریروں سے بہت متاثر ہوں۔۔۔۔اور بہنیں سبھی ماشاء اللہ اچھا لکھتی ہیں۔
 

میرب فاطمہ

مشہور رکن
شمولیت
جون 06، 2012
پیغامات
195
ری ایکشن اسکور
218
پوائنٹ
107
18مسقبل میں کیا کچھ کرنے کا عزم رکھتی ہیں ہمیں بھی اس سے آگاہ کیجئے ہوسکتا ہے آپ کو محدث فورم سے کوئی ہمنوا مل جائے ؟
زیادہ سے زیادہ علم نافع کا حصول اور ساتھ عمل ۔
 

میرب فاطمہ

مشہور رکن
شمولیت
جون 06، 2012
پیغامات
195
ری ایکشن اسکور
218
پوائنٹ
107
19۔ہدایت اللہ کی طرف سے آتی ہے، مگر اللہ تعالی ایسے اسباب بنا دیتے ہیں ، جو ہدایت کا باعث بن جاتے ہیں ، آپ کی زندگی میں ان اسباب کا کیا کردار رہا؟؟
ایک خواب۔۔ میں نے دیکھا تھا کہ میرے والد مجھے ایک قبر کے پاس چھوڑ آئے تھے۔میں خود ہی قبر میں لیٹ گئی۔مجھ پر مٹی ڈالی گئی۔ میں نے بہت مزاحمت کی مگر مجھے میرے حال پر چھوڑ دیا گیا۔ چیخ رہی تھی مگر کوئی رسپونس نہیں مل رہا تھا اور سب میری اس حالت سے بے خبر تھے۔۔ جاگی توبہت گھبرا گئی، بس اس کے بعد طبیعت میں بدلاؤ آگیا۔
گھر والے کہتے تھے کہ ہم اھلحدیث ہیں۔ مگر میں سوچتی تھی کہ ان کے کہنے سے کیسے مان لوں کہ یہی حق پر ہیں۔ پھر بریلوی مولویوں کی تقریریں سن سن کر بریلوی ہو گئی۔طاہر القادری کی بھی بڑی فین تھی تب میں۔روز 2،2، گھنٹے اسکی تقریریں سنتی تھی۔اس کے بعد دیوبندیوں کی کتب کا مطالعہ کیا اور کچھ تبلیغیوں سے پالا پڑا، تو ان کے نظریات اختیار کر لئے۔ مگر مسئلہ پوچھنے پر وہ لوگ دلیل نہیں بتاتے تھے۔ کہتے تھے دلیل بس عالم کو بتائینگے۔انکی منطق میری سمجھ سے باہر تھی۔اللہ سے دعا کرتی تھی کہ مجھے ہدایت دے۔ پھر میں نے قرآن اور حدیث کا مطالعہ شروع کیا تو معلوم ہوا کہ تقلیدیوں کا دین الگ ہے اور دین محمدی ایک الگ دین ہے۔وہ حنفی ہونے کے باوجود حنفی نہیں ہیں۔ نہ تو صحابہ کے طریقے پر ہیں اور نہ سلف صالحین کے طریقے پر۔پھر اللہ نے مجھے ہدایت دی اور میں اھلحدیث ہو گئی۔اور الحمد للہ سکون حاصل ہوا۔
 

میرب فاطمہ

مشہور رکن
شمولیت
جون 06، 2012
پیغامات
195
ری ایکشن اسکور
218
پوائنٹ
107
20۔زندگی کے اتنے ادوار گزار لینے کا بعد زندگی سے کیا سیکھا؟؟
کہ آپ کچھ بھی کر لو۔ کسی بھی حد تک چلے جاؤ۔ لوگوں کو خود سے راضی اور اپنا ہم خیال نہیں بنا سکتے۔ دنیا کے پیچھے دن رات بھاگتے رہو۔ وہ آپ سے آگے بھاگے گی۔آپ خود دنیا سے چلے جاؤ گے مگر دنیا نہیں پا سکو گے۔ نہ دنیا ملی نہ سکون ملا۔
اس لئے حاصل نہ ہو پانے والی شے کی خاطر خالق حقیقی کو ناراض کر کے ہمیشہ کا سکون غارت نہ کرو۔ساری زندگی خوار ہو کر بھی اللہ کو راضی نہ کر سکے تو کیا فائدہ۔ ایک مسلمان دنیا کی خاطر کتنا ذلیل ہو گا آخر۔۔۔اللہ سے جتنا مرضی بھاگ لو،جانا تو اسی کے پاس ہے۔ موت سے تو کسی صورت فرار ممکن نہیں۔ تو کیوں ناں لوگوں کی ملامتوں کی پرواہ کیئے بغیر اپنا مقصد حیات حاصل کیا جائے۔سکون تو اللہ کے ذکر میں ہی ہے۔خواھش نفس کی پیروی کر کے اور دنیا کی پرواہ کر کے ذلالت کی موت مرنے سے بہتر دین کی خاطر کچھ کر کے مرو۔۔۔ جب مرنا ہی ہے تو شہادت کی موت مرو۔
زندگی آمد برائے بندگی۔۔۔ زندگی بے بندگی شرمندگی
 

جوش

مشہور رکن
شمولیت
جون 17، 2014
پیغامات
621
ری ایکشن اسکور
320
پوائنٹ
127
بہن میرب صاحبہ بڑی محنت اورکوشش اور تجربے کے بعد آپکو ھدایت ملی ہے اب آپ اسی پر جمے رہیے اور اسی پرثابت قدم رہنے کی اللہ سے دعا کرتے رہیے ساتھ ھی ساتھ قرآن مجید ترجمہ کے ساتھ اور صحیح بخاری و صحیح مسلم کا مطالعہ کرتے رہیے تاکہ حقیقی اسلام مضبوطی کے ساتھ دل میں بیٹھ جاے میری دعا ہے کہ اللہ تعالی آپکو اور ھمکو صحیح اسلام یعنی توحید اور اتباع نبی پر تا قیامت قایم رکھے اور اسی پر ھماری موت بھی ہو
 

میرب فاطمہ

مشہور رکن
شمولیت
جون 06، 2012
پیغامات
195
ری ایکشن اسکور
218
پوائنٹ
107
بہن میرب صاحبہ بڑی محنت اورکوشش اور تجربے کے بعد آپکو ھدایت ملی ہے اب آپ اسی پر جمے رہیے اور اسی پرثابت قدم رہنے کی اللہ سے دعا کرتے رہیے ساتھ ھی ساتھ قرآن مجید ترجمہ کے ساتھ اور صحیح بخاری و صحیح مسلم کا مطالعہ کرتے رہیے تاکہ حقیقی اسلام مضبوطی کے ساتھ دل میں بیٹھ جاے میری دعا ہے کہ اللہ تعالی آپکو اور ھمکو صحیح اسلام یعنی توحید اور اتباع نبی پر تا قیامت قایم رکھے اور اسی پر ھماری موت بھی ہو
آمین
 

جوش

مشہور رکن
شمولیت
جون 17، 2014
پیغامات
621
ری ایکشن اسکور
320
پوائنٹ
127
پاکستان میں عیسایی پادری کاایک لڑکا اسلام کی تلاش میں نکلا بریلیوں اور دیوبندیوں کے پاس گیا لیکن ان دونوں کے پاس اسلام اسکو سمجھ میں نہیں آیا آخر میں ایک اھلحدیث کے پاس گیا تو وہاں اسے اسلام مکمل سمجھ میں آگیا اور وہ مسلمان ہوگیا اور اسلام کا داعی بھی بن گیا اس نے ایک کتاب لکھی تھی جسکا نام ۔۔ اور صلیب ٹوٹ گیی۔۔ تھا یہ کتاب اگر لاہور کے کسی مکتبے میں ملے تو اسکو حاصل کرکے ضرور پڑھیے اس سے بھت فایدہ ھوگا انشااللہ ۔یہ تقریبا 1998یا 1999کی بات ہے ۔
 
Top