24۔شرعی حدود میں رہتے ہوئے خاتون خانہ نیک اعمال اور درجات کیسے حاصل کرے؟ اس حوالے سے آپ کا طرز عمل کیا ہے؟
سب سے پہلے ہمیں اپنے گھر میں ایک دوسرے کی اہمیت کو سمجھنا اور جاننا ہوگا یعنی گھر میں مرد حضرات عورتوں کی اہمیت کو سمجھیں اور اور عورتیں مرد حضرات کی اہمیت کو سمجھیں اور ہر ایک کو اپنی اپنی ذمیداریوں کو بھی سمجھنا ہوگا اور اگر ہر کوئی اپنی ذمیداریوں کے تئیں مخلص ہے تو میں نہیں سمجھتی کہ خاتون خانہ کو کوئی پریشانی آسکتی ہے یا اسے شرعی کاموں میں کسی بھی قسم کی کوئی پریشانی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے رہ گئی بات درجات کی بلندی کی تو شادی سے پہلے ماں باپ کی اطاعت اور فرمانبرداری کرے اور شادی کے بعد شوہر کی اگر عورت ان دو جگہوں پر پاس ہو گئی تو ان شاء الله بروز قیامت کامیاب و کامران ہوگی اور یہی طرز عمل ہر ایک کو اپنانا چاہیے۔۔