• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

انٹرویو محترمہ نسرین فاطمہ صاحبہ ٭

نسرین فاطمہ

سینئر رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
فروری 21، 2012
پیغامات
1,280
ری ایکشن اسکور
3,232
پوائنٹ
396
۔22۔نوجوان طبقے کے لیے وہ چند ضروری باتیں کون سی ہوں گی ، جن سے وہ راہ راست اختیار کر سکیں؟؟
سب سے پہلے تو اپنے رب کا شکر ادا کرنا چاہیے کہ اس نے اپنی رحمتوں اور برکتوں کے سائے تلے پناہ دی اور پھر یہ اس کا احسان ہے کہ اس نے ہمیں دنیا کے پر فریب دنیا کے فتنوں کے درمیان حق کی سیدھی راہ دکھائی تو ہماری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ ہم دیگر افراد تک اسلام کی دعوت کو پہنچانے کا فریضہ انجام دیں اس ذمہ داری کو احسن طریقے سے ادائیگی کے لئے اپنی شخصیت کو بہترین نمونہ بنائیں جس سے لوگ محبت کرنے والے ہوں جو اپنی سیرت کے باعث دوسروں سے ممتاز نظر آئیں جو اپنے فرائض کی ادائیگی کے لئے اپنا حق بھی قربان کردیں جو مخالف سے بھی خیر خواہی کرنے والے ہوں جو بغیر صلہ کہ بھی خدمت میں مصروف رہیں جو ہر آن جدوجہد میں لگے رہیں کہ گزرتے وقت کا ہر پل نیکی کا امین بن جائے ۔ہمارے پاس وقت کم ہے اور جو اس وقت کو موڈ بنانے ،تھکن اتارنے یا صرف خواہشات جمع کرنے میں گزار دے گا وہ اس نادان مسافر کی طرح ہے جسے ایک صحرا عبور کرنا ہو اور وہ چھاگل میں موجود پانی سے پاؤں دھونے بیٹھ جائے ،لہذا ہمیں اپنا وقت اور صلاحیت ایسے کاموں پر خرچ کرنا ہے جو دنیا وآخرت میں منافع بخش ثابت ہوں اللہ ہماری اخلاص نیت سے کی گئی ہر کوشش کو قبول فرمائے ۔آمین
 

نسرین فاطمہ

سینئر رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
فروری 21، 2012
پیغامات
1,280
ری ایکشن اسکور
3,232
پوائنٹ
396
۔23۔کم عمر اور نوجوان لڑکیوں کے لیے کیا نصیحت کریں گی؟

عظیم لڑکی نہ ہو پریشاں

کہ تیری قسمت بنی ہے امتحاں

لگے ہیں کانٹے چار سو تیرے

بے پردگی کی شدت کی کرچیوں کے

حصار میں ہے وجود تیرا

بدن کو تیرے جلا رہے ہیں

نام نہاد آزادی کے شعلے

میں مانتی ہوں اے میری ہمدم

کہ تو ہے نازک بدن سی لڑکی

مگر یہ سچ ہے کہ تیرے انداذ

کڑی چٹانیں ہیں حوصلوں کی

پہاڑ جیسا ہے عزم تیرا

تو داستاں ہے فراستوں کی

ذہانتیں ہیں رفیق تیری

راہ وفا کی عظیم راہی

سلام تجھ پہ

تجھی سے رحمت

تجھی سے راحت

تجھی سے برکت

تجھی سے مجھکو ہے ہمت

تو روشنی ہے تا ریکیوں میں

تجھی سے بزم جہاں میں رونق

جہاں میں حق کا نشان ہے تو

تجھی سے انسانیت ہے زندہ

نقیب بن کہ بھائیوں کی

مخالفت میں برائیوں کی

جہاد کا تو آغاز کردے

جہاں میں نیکی کو عام کردے

وفا کا روشن تو نام کردے ۔
نسرین فاطمہ
 

نسرین فاطمہ

سینئر رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
فروری 21، 2012
پیغامات
1,280
ری ایکشن اسکور
3,232
پوائنٹ
396
4۔24۔شرعی حدود میں رہتے ہوئے خاتون خانہ نیک اعمال اور درجات کیسے حاصل کرے؟ اس حوالے سے آپ کا طرز عمل کیا ہے؟
اللہ تعالٰی نے بلا تخصیص ہر مرد وعورت کو یہ خوش خبری سنائی کہ کہ جو نیک اعمال کا اہتمام کرے گا وہ اللہ تعالٰی کی نعمتوں کا حق دار ٹہرے گا (آلنحل97)
مَنْ عَمِلَ صَٰلِحًۭا مِّن ذَكَرٍ أَوْ أُنثَىٰ وَهُوَ مُؤْمِنٌۭ فَلَنُحْيِيَنَّهُۥ حَيَوٰةًۭ طَيِّبَةًۭ ۖ وَلَنَجْزِيَنَّهُمْ أَجْرَهُم بِأَحْسَنِ مَا كَانُوا۟ يَعْمَلُونَ ﴿٧٩﴾

نیک اعمال اور درجات حاصل کرنے کے لئے میں سب سے زیادہ توجہ اپنی ذاتی تربیت پہ دیتی ہوں جب میری تربیت ٹھیک ہوگی تو ذمہ داری بھی درست انجام دے سکوں گی اس حوالے سے میں دو چیزوں کا ذکر کرنا ضروری سمجھتی ہوں ایک تو نماز ۔۔۔۔جس کے متعلق کہا گیا کہ پیارے رسول مشکل وقت میں نماز سے مدد حاصل کرتے ،اور دوسرے قرآن جس میں تسلی و تشفی کا سامان ہی نہیں اہم معاملات کے لئے رہنمائی بھی ملتی ہے ان دو چیزوں کے علاوہ جس چیز کو اپنے لئے ہمہ وقتی مددگار پایا وہ تھیں دعائیں،ان امور کے علاوہ شوہر کی خدمت و فرماں برداری ،وقت کی پابندی کے ساتھ گھر کی صفائی ستھرائی سے لیکر تمام کام
انجام دینا کسی موقع پہ بھی شوہر کو شکایت کا موقع نہ دینا ،ان سب باتوں کا میں بہت خیال رکھتی ہوں
اور مجھے خوشی ہوتی ہے کہ بندہ اللہ کی مدد واعانت کے بغیر اتنے بڑے کام انجام نہیں دے سکتاوہ بھی ٹھیک وقت پہ ۔
 
Last edited:

نسرین فاطمہ

سینئر رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
فروری 21، 2012
پیغامات
1,280
ری ایکشن اسکور
3,232
پوائنٹ
396
5۔25۔جب گھر ، شوہر ، بچے ، رشتہ داریاں متاثر ہو رہی ہوں ، تو آپ کی ترجیح کیا ہوتی ہے؟

میری پہلی ترجیع تو ہمیشہ شوہر ہی ہوتے ہیں کیونکہ اگر ان کا دست تعاون نہ ہوتا تو میں آج کچھ بھی نہ ہوتی اسکے بعد بچے اور گھر ،اللہ کا شکر ہے اللہ نے عورت میں اتنی لچک و نرمی رکھی ہے کہ وہ ہر قسم کے حالات میں خود کو ایڈ جسٹ کرلیتی ہے شائد اسی خوبی کی بنا پہ امی نے میرا نام ہی نسرین رکھا تھا ۔

۔26۔کامیاب شادی کا مطلب ذہنی ہم آہنگی ، سمجھوتہ یا مزاج کی مطابقت ہے ، یا کچھ اور ؟

کامیاب شادی کا مطلب آپس میں سچی محبت ،احترام اور ایک دوسرے کو خوبیوں اور خامیوں سمیت قبول کرناہے کامیاب شادی کے پیچھے ذہنی ہم آہنگی یا عمر میں فرق یا مزاج کی مطابقت ضروری نہیں میرے خیال میں کوئی دوسرا اس سے اختلاف بھی کر سکتا ہے حالانکہ ہم دونوں عمر سے لیکر مزاج پسند نا پسند میل جول عادات میں ایک دوسرے کی ضد ہیں مگر باہمی احترام اور حقیقی محبت کے سبب اپنی لائف سے خوش ہیں الحمد اللہ ۔
 

نسرین فاطمہ

سینئر رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
فروری 21، 2012
پیغامات
1,280
ری ایکشن اسکور
3,232
پوائنٹ
396
29۔گھریلو امور میں کس کام میں ماہر ہیں ، کوکنگ ، سلائی کڑھائی ، سیٹنگ یا کیا ؟
یہ بات تو گھر والے ہی بتا سکتے ہیں کہ میں اچھی کک ہوں یا اچھی دیکوریٹر ۔ کھانے کی تعریف تو سب ہی کرتے ہیں سب سے بڑے بھائی کو میرے ہاتھ کے پائے پسند ہیں دوسرے بھائی کو چکن کڑھائی تیسرے بھائی کو اچار گوشت اور چوتھے بھائی کو بریانی اسی طرح شوہر کو سب کھانے پسند ہیں خصوصاََ چائے جب تک میرے ہاتھ کی نہ پئیں انھیں نیند نہیں آتی لیکن میں سمجھتی ہوں کہ میں کڑھائی( ایمبرائیڈی) ہر قسم کی بہت اچھی کر لیتی ہوں ماشاء اللہ ۔

۔30اسلامی طرز فکر کے تحت بحیثیت والدہ بچوں کی تربیت میں کیا کردار ہے؟
بطور والدہ بچوں کو خود ہی ٹیچ کرتی ہوں نورانی قائدے سے لیکر قرآن مجید تک خود ہی پڑھایا ہے اور ماشاءاللہ راؤدہ نے چھ سال کی عمر میں ناظرہ قرآن مجید مکمل کیا اور عبداللہ نے پانچ سال کی عمر میں ،اہل حدیث مدرسہ گھر سے بہت دور ہونے کی وجہ سے اب گھر میں حفظ بھی کر وا رہی ہوں ۔ماشاء اللہ ایک سال کے عرصے میں 10 پاروں سے زیادہ حفظ کر لیا ہے سنانے کے لئے ایک قاری صاحب کے پاس بھیجتی ہوں

انھیں قصص الا انبیاء کے واقعات صحابہ وصحابیات کے واقعات سناتی ہوں تاکہ ان کا کردار بھی ان جیسا مثالی بنے اور بچے بہت متاثر ہوتے ہیں اسی لئے عبد اللہ کسی دن اپنا نام علی مرتضیٰ کسی دن صلاح الدین ایوبی اور کسی دن خالد بن ولید رکھ لیتا ہےاور میرا نام بھی کسی دن بی بی آمنہ اور کسی دن فاطمہ رکھ دیتا ہے ۔
 

نسرین فاطمہ

سینئر رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
فروری 21، 2012
پیغامات
1,280
ری ایکشن اسکور
3,232
پوائنٹ
396
۔دین اسلام کے بیش بہا موضوعات میں سے وہ کون سا ایسا موضوع ہے ، جس کی محفل آپ کو بہت بھاتی ہے؟؟
قرآن اور اس کی تفسیر جس محفل میں ہو وہ اچھی لگتی ہے دل چاہتا ہے وہ وقت نہ گزرے اور میں اس پہ عبور کی حد تک اس کا علم حاصل کر لوں،
 

نسرین فاطمہ

سینئر رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
فروری 21، 2012
پیغامات
1,280
ری ایکشن اسکور
3,232
پوائنٹ
396
32
۔ہر انسان زندگی کے کسی نہ کسی شعبہ میں مہارت اور قابلیت رکھتا ہے ، اس حوالے سے اپنی صلاحیتوں کی تلاش کیسے ہوئی ؟ نیز اس مہارت اور قابلیت کا تذکرہ بھی کیجیئے۔
تھوڑی تھوڑی قابلیت تو متعلقہ شعبوں میں ہے مگر مہارت کسی خاص شعبے میں نہیں ۔بڑے بھائی عبد الحفیظ ادبی لحاظ سے کافی شہرت رکھتے ہیں اور ان کی شاعری میں پڑھتی تو مجھے لگتا کہ میں بھی ایسا لکھ سکتی ہوں وہ اچھے خطاط بھی ہیں میں بھی ان کی نقل کرتی مگر کر نہیں پائی ۔اس طرح امی جان ککنگ کٹنگ نٹنگ میں مہارت رکھتی ہیں میں ان کے ہمراہ ہر کام میں ہوتی جس کی بدولت میں نے یہ کام سیکھے البتہ ایمبرائیڈی کا کام ہمارے پڑوس میں ہوتا تھا میں وہاں جاتی تو صرف دیکھتی اور گھر آکر ویسا ہی ڈیزائن بنا لیتی رفتہ رفتہ اس میں میں جدت لانے لگی اور بہت اچھی ایمبرائیڈی کرنے لگی اور میٹرک میں آکر تو بغیر ٹریس کئے میں بنالیتی تھی الحمد اللہ ۔
باقی کسی خاص شعبے میں ایکسپرٹ نہیں ہوں جو بھی دین ہے خالص اللہ کی مہربانی ہے ۔
۔دین کے معاملے پر کس شخصیت پر رشک آتا ہے؟
دین کے معاملے میں آئیڈیل تو ام المومنین اور صحابیات ہی ہیں مگر موجودہ لائف میں اپنی ماں کو آئیڈیا لائز کرتی ہوں اس لئے کہ اپنی زندگی میں میں نے اپنی ماں سے زیادہ نرم خو ،مہرباں ہر ایک کے ساتھ صلح جوئی صلہ رحمی تکلیفات پہ صبر ہر حال میں اللہ کا شکر نہایت صابر کسی کو نہیں پایا ، بچپن میں صبح ہماری آنکھ کھلتی ہی اپنی ماں کی تلاوت کی آواز سے تھی اور ابھی بھی وہ انتہائی عبادت گزار اور تہجد گزار ہیں اس لئے نہیں کہ وہ میری ماں ہیں بلکہ وہ پنی بہوؤں کے لئے بھی ایک بہترین ساس ہیں سب سے بڑی خوبی ان کی یہ ہے کہ عام عورتوں کی طرح غیبت جیسی برائی ان میں با لکل نہیں ، مجھ میں تو ان کا تھوڑا بھی عکس نہیں ۔ اللہ ہماری ماں کو صحت و ایمان کی حالت میں تا دیر سلامت رکھے۔آمین
 

نسرین فاطمہ

سینئر رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
فروری 21، 2012
پیغامات
1,280
ری ایکشن اسکور
3,232
پوائنٹ
396
36
۔امور خانہ داری میں کیا کردار ادا کرتی ہیں؟
امور خانہ داری میں چھوٹے سے چھوٹا کام مجھے ہی کرنا ہے یعنی کسی کی ہیلپ نہیں ہوتی مجھے ۔گھر کے کام شوہر کے کام بچوں کے کام میری ہی ذمہ داری ہیں

؟۔آپ کھانے میں کیا پسند کرتی ہیں؟؟اور خود کھانا بنانا کیسا لگتا ہے
کھانے کی میں زیادہ شوقین نہیں ہوں بھوک کے وقت جو میسر آجائے مزیدار بنا ہو وہ کھا لیتی ہوں اور الحمد اللہ کھانے میں کسی چیز کو نا پسند بھی نہیں کرتی ۔ گھر کے تمام کاموں میں سب سے زیادہ پسندیدہ کام ہی مجھے کھانا بنانا لگتا ہے ایک وقت میں کئی ڈشز بنانے کا اہتمام کرتی ہوں نئی نئی ڈشز تلاش کرتی ہوں کیونکہ شوہر کے معدہ کی جگہ تو معدہ کام کرتا ہے مگر دل کی جگہ بھی معدہ ہی لگا ہوا ہے ۔ اور وہ تین وقت کھانے کے علاوہ چوتھا ٹائم چہر ( ہلکا پھلکا ) بھی کھاتے ہیں ۔
 

نسرین فاطمہ

سینئر رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
فروری 21، 2012
پیغامات
1,280
ری ایکشن اسکور
3,232
پوائنٹ
396
۔ کیا آپ کا تعلق دین دار گھرانے سے ہے ؟
جی بالکل میرا گھرانہ دین دار ہے لیکن ۔۔۔۔ جہاں شادی ہوئی وہ گھرانہ دین دار نہیں بلکہ شائد دین نام کی کوئی چیز ہے ہی نہیں ۔

۔ ایسے افعال ، جن کو سرانجام دینے کے لیے لمبی زندگی کی دعا مانگتی ہوں؟
ایسے تو کوئی کام نہیں کہ جن کے لئے لمبی زندگی کی دعا ما نگوں بلکہ مجھے اپنے رب سے ملاقات کی جلدی ہے ، جب تک زندہ رہوں تب تک اللہ اپنے دین کا کام مجھ سے لیتا رہے ۔

۔ آپ کو غصہ کتنا آتا ہے اور اُس صورت میں کیا کرتی ہیں؟
مجھے غصہ کم ہی آتا ہے اور جب آتا ہے تو سوائے رونے کے اور کچھ نہیں کرتی ۔اگر رونا نہ آئے تو خاموشی اختیار کر لیتی ہوں اس وقت تک جب تک ٹھنڈا نہ ہو جائے،
 

نسرین فاطمہ

سینئر رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
فروری 21، 2012
پیغامات
1,280
ری ایکشن اسکور
3,232
پوائنٹ
396
۔ایک آئیڈیل عورت ، بیوی کیا ہوتی ہے؟ اور ایک آئیڈیل شوہر ؟
ایک آئیڈیل بیوی حدیث کی رو سے ایسی ہونی چاہئے
قَالَ النَّبِيّ صلی اللہ علیہ وسلم لِعُمَرَ: « أَلَا أُخْبِرُكَ بِخَيْرِ مَا يَكْنِزُ الْمَرْءُ الْمَرْأَةُ الصَّالِحَةُ إِذَا نَظَرَ إِلَيْهَا سَرَّتْهُ وَإِذَا أَمَرَهَا أَطَاعَتْهُ وَإِذَا غَابَ عَنْهَا حَفِظَتْهُ » ۔۔۔ سنن أبي داؤد
نبی کریم صلٰی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ سے فرمایا: کیا میں تمہیں کسی مرد کے بہترین خزانے کے متعلّق نہ بتاؤں: وہ نیک بیوی کہ جب شوہر اسے دیکھے تو وہ (بیوی) اسے خوش کر دے، جب اسے حکم دے تو بیوی اس کی اطاعت کرے، اور جب وہ اس سے غائب ہو تو اس (کی چیزوں) کی حفاظت کرے۔
نیزاپنےا خلاق و حسن سلوک سے اس کا دل جیت لے اور اس کی محبت کی دل سے قدر کرے اور شوہر کو خوش رکھنے کی ہر ممکن کوشش کرے ہر جائز معاملے میں شوہر کی اطاعت اس کی محبت کی بجائے اللہ کی اطاعت میں کرے اس سے گھر جنت کا نمونہ ہوگا ،
ایک آئیدیل شوہر حدیث کی رو سے ایسا ہونا چاہئے کہ
وَعَاشِرُوهُنَّ بِٱلْمَعْرُوفِ ۚ
ترجمہ: "اور بیویوں کے ساتھ اچھی طرح رہو سہو۔"(سورۃ النساء،آیت19)
بیوی سے محبت کرنے والا اس کی ضروریات کا خیال رکھنے والا اچھے اخلاق والا اور بیوی کی خامیوں یا نا سمجھی سے ہونے والی غلطیوں کو خردبین سے دیکھنے کی بجائے صرف نظر کرنے والا ، گھر میں اچھے موڈ سے داخل ہونے والا ہو،
 
Top