سرفراز فیضی
سینئر رکن
- شمولیت
- اکتوبر 22، 2011
- پیغامات
- 1,091
- ری ایکشن اسکور
- 3,807
- پوائنٹ
- 376
2003 میں شاید پہلی بار انٹرنیٹ یوز کیا۔ اس وقت صرف اردو اخباروں کی سائٹ معلوم تھی ۔ تو سائبر میں جاکر اخبار وغیرہ دیکھ لیتے تھے ۔ یا کچھ تفریح وغیرہ کےلیے نیٹ یوز کرتےتھے۔ انٹرنیٹ سے باقاعدہ تعارف 2008 میں اسلامک انفارمیشن سینٹر جوائن کرنے کے بعد ہوا۔محدث جوائن کرنے سے پہلے نیٹ سے صرف استفادہ کا تعلق تھا۔ محدث پر 2011 میں رجسٹر ہوا تھا۔ فروری 2012 سے فعال ہوا۔ فورم استعمال کرنے کا طریقہ شیخ کفایت اللہ نے سکھایا۔ اللہ ان کو جزائے خیر دے ۔ فورم پر انٹری فورم کے میرے سب سے محبوب رکن ابوالحسن علوی بھائی کے ساتھ ایک بحث سے ہوئی جو عورتوں کے مجتہدہ اور فقیہہ ہونے کے بارے میں تھی ۔ محدث نے ایک نئی دنیا سے متعارف کرایا ۔ بہت بڑی بات یہ کہ پاکستان اور پاکستانیوں کو جاننے کا موقع ملا۔پہلے ان کے بارے میں صرف سنتے پڑھتے رہتے تھے۔ محدث پر کام کرکے ایسا لگ کہ شخصیت میں انٹرنیشنلٹی پیدا ہوگئی ہے۔8۔انٹرنیٹ کی دنیا سے کب متعارف ہوئے ؟ اور اس پر دینی کام کرنے کا رجحان کیسے پیدا ہوا ؟
کچھ دوستوں کے "اکسانے" فیس بک جوائن کیا۔ پہلے پہل فیس بک صرف تفریح کا ذریعہ تھا۔ آہستہ آہستہ فیس بک پر دعوتی کام شروع کیا۔ بہت سارے اہل علم ودانش سے رابطہ ہوا۔ قارئین کی تعداد بڑھی اب سب سے زیادہ فیس بک پر ہی اکٹیو ہوں۔ میرا آج فیس بک اسٹیٹس ملاحظہ فرمائیں:
https://www.facebook.com/sarfaraz.faizi/posts/782718768427522?comment_id=782804585085607&offset=0&total_comments=7&ref=notif¬if_t=feed_commentایک ضروری اعلان سماعت فرمائیں:
میں نے فیس بک لطیفے چھوڑنے یا شاعریاں سنانے کے لیے جوائن نہیں کیا۔ فیس بک کے واسطے جتنے اور جیسے اہل علم سے میرا واسطہ ہے ، میں دنیا کا اورکوئی فورم نہیں جانتا جہاں اتنے اور ایسے اہل علم و دانش ایک ساتھ مل سکیں ۔
ان اہل علم سے بات کرتے ہوئے کسی مسئلہ کے جتنے سارے پہلو سامنے آتے ہیں اس کے لیے کوئی دوسرا اسٹیج نہیں ہے میرے پاس۔
یہاں کسی بات ریسپانس جلدی مل جاتا ہے اورچھپنے اور بات کرنے کےلیے ایک مہینہ انتظار نہیں کرنا پڑتا۔ لہذا براہ کرم آج کے بعد میری کسی پوسٹ پر یہ کمنٹ نہ کریں :
" کیا اس موضوع پر بات کرنے کےلیے کیا "فیس بک" ہی بچا تھا۔ "