23۔نوجوان طبقے کے لیے وہ چند ضروری باتیں کون سی ہوں گی ، جن سے وہ راہ راست اختیار کر سکیں؟؟
اپنا مقام سمجھیں ۔ نوجوان کسی قوم کی ریڑھ کی ہڈی ہوتے ہیں ۔ آپ اس قوم کی ریڑھ کی ہڈی ہیں جس کو ساری انسانیت کی ہدایت کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔
زندگی کا مقصد متعین کریں۔ صرف اپنے لیے جینا اور صرف دنیا کے لیے جینا
جانوروں والی زندگی ہے ۔
اپنی صبح شام کی مصروفیات کا جائزہ لیں اور غیر ضروری چیزوں کو Remove کردیں ۔
علماء اور بزرگوں کی صحبت اختیار کریں۔ اچھے دوستوں کا حلقہ بنائیں ۔
با مقصد تحریکوں اور تنظیموں سے جڑیں۔
تفریح زندگی کا ضرورت ہے ، اس کو زندگی کامقصد نہ بنائیں۔
مرد کےلیے عورت سب سے بڑا فتنہ ہے اور اس فتنہ کا سب بڑا حملہ جوانی میں ہوتا ہے۔ اس حملہ سے بچنے کا موثر راستہ یہ ہے کہ ان نعمتوں کو یاد رکھیں جو اللہ نے جنت میں عطا فرمانے کا وعدہ کیا ہے ۔