18۔محدث فورم کے وہ کون سے رکن ہیں ، جن کی تحاریر سے آپ متاثر ہوئے اور آپ کو ان رکن سے دینی فائدہ حاصل ہوا؟
@ابوالحسن علوی بھائی ۔ فورم کھولنے کے بعد پہلا کام یہی کرتا ہوں کہ ڈھونڈ ڈھونڈ کر علوی بھائی کی ساری تحریریں پڑھ ڈالتا ہوں ۔ ان کی کمنٹس میں اپنی میگزین میں شائع کرتا ہوں ۔ اذان کے اس شمارے میں ان کے انٹر ویو سے تزکیہ کےلیے شیخ کی ضرورت پر ان کو جو خیالات ہیں وہ میں نے شائع کیے ہیں ۔
شیخ
@کفایت اللہ ۔ علوم حدیث میں ماہر ہندستان کے علماء کی فہرست تیار کی جائے تو مجھے پوری امید ہے شیخ کا نام ٹاپ ٹین میں ضرور شامل ہوگا۔ یہ ہماری بدنصیبی ہے کہ ہم علم سے زیادہ نسبتوں کی قدر کرتے ہیں ۔ شیخ کے ساتھ رہنا اور مدینہ میں کلیۃ الحدیث میں پڑھنے کے برابر ہے ۔ یہ مجھ نالائق کی کوتاہی ہے کہ میں شیخ سے کم حقہ استفادہ نہیں کرپاتا ۔
@انس بھائی کی تحریروں سے ان کی شخصیت کا رعب ، سنجیدگی اور علمیت جھلکتی ہے۔
@شاکر بھائی کی تحریریں ان کی سنجیدہ طبعیت اور کثرت مطالعہ کی آئینہ دار ہوتی ہیں ۔
@باذوق @یوسف ثانی صاحبان کے افکار اور ان کا طریقہ اظہار دونوں بڑے منفرد ہوتے ہیں ۔
@طالب نور بھائی کی تحریریں معلوماتی اور تحقیقی ہوتی ہیں ۔
@خضر حیات بھائی کی تحریریں علم کی وسعت اور زبان کی ندرت کا خوبصورت سنگم ہے ۔
@ارسلان بھائی کی شادی والی تحریریں مجھے بہت پسند ہیں ۔ اللہ ان کا معاملہ آسان کرے۔